Tag: Pallekele Test

  • پالی کیلے ٹیسٹ: سری لنکا کی 17 سال بعد آسٹریلیا کو 106 رنز سے شکست

    پالی کیلے ٹیسٹ: سری لنکا کی 17 سال بعد آسٹریلیا کو 106 رنز سے شکست

    پالی کیلے : سری لنکا نے پالی کیلے ٹیسٹ میچ میں آسٹریلیا کو 106 رنز سے شکست دے کرتاریخ رقم کردی۔ سری لنکا نےسترہ سال بعد آسٹریلیا کیخلاف ٹیسٹ میچ جیتا۔ ایک سو چھ رنزسےکامیابی نےسری لنکاکوتین میچوں کی سیریزمیں برتری دلوادی۔

    تفصیلات کے مطابق میچ کے آخری دن آسٹریلیا کو میچ جیتنے کیلئے 185رنز درکار تھے جبکہ اس کی سات وکٹیں باقی تھیں لیکن اس کے بلے باز ہیراتھ اور سنداکن کی گیندوں کا سامنا کرنے میں ناکام رہے اور پوری ٹیم 161رنز بنا کر پویلین واپس لوٹ گئی۔

    پالی کیلے ٹیسٹ کے پانچویں اور آخری روز آسٹریلیا نے دوسری نامکمل اننگز شروع کی تو تیرہ رنز کے اضافے کے بعد آسٹریلیا کی چوتھی وکٹ گرگئی۔

    کپتان اسٹیون اسمتھ اور شان مارش نے سری لنکن بولرز کے سامنے کچھ مزاحمت کی تاہم وہ بھی رنگانا ہیراتھ کی گھومتی گیندوں کا سامنے ڈھیر ہوگئے۔

    اسمتھ پچپن اور مارش پچیس رنزبناکر پویلین لوٹے۔ آسٹریلیا کی پوری ٹیم صرف ایک سو اکسٹھ رنز پر ڈھیر ہوگئی۔ رنگانا ہیراتھ نے میچ میں نو وکٹیں حاصل کیں۔ کوشل مینڈس کوایک سو چھتیر رنز کی اننگزکھیلنے پرمیچ کابہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

    یاد رہے کہ یہ سری لنکا کی 27ٹیسٹو ں میں آسٹریلیا کیخلاف دوسری فتح ہے۔دونوں ٹیموں میں دوسرا ٹیسٹ4اگست سے گال میں شروع ہوگا۔

     

  • پالی کیلے ٹیسٹ، سری لنکا کی آسٹریلیا کے خلاف پوزیشن مستحکم ہوگئی

    پالی کیلے ٹیسٹ، سری لنکا کی آسٹریلیا کے خلاف پوزیشن مستحکم ہوگئی

    پالی کیلے : سری لنکا اور آسٹریلیا کے درمیان کھیلے جانے والے ٹیسٹ میچ میں سری لنکا کی ٹیم نے شاندار فائٹ بیک کر کے آسٹریلیا کے فتح کی جانب بڑھتے قدم روک دیئے۔

    تفصیلات کے مطابق پالی کیلے ٹیسٹ میں کوشل مینڈس کی ذمہ دارانہ بیٹنگ کی بدولت سری لنکا کی آسٹریلیا کےخلاف پوزیشن مستحکم ہوگئی ہے۔

    پالی کیلے میں جاری ٹیسٹ کے تیسرے روز سری لنکا نے دوسری نامکمل اننگز چھ رنز ایک کھلاڑی آوٹ پر دوبارہ شروع کی تو کرونارتنے بغیر کوئی رن بنائے پویلین لوٹ گئے۔

    کوشل سیلوا سات اور کپتان انجیلو میتھیوز نو رنز بنا کر آوٹ ہوئے۔ جس کے بعد کوشل مینڈس نے چندی مل کے ساتھ مل کر اسکور آگے بڑھایا۔

    نوجوان بیٹسمین نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کرتے ہوئے سینچری اسکور کی۔ مینڈس آسٹریلیا کے خلاف سینچری اسکور کرنے والے سب سے نوجوان سری لنکن کھلاڑی ہیں۔

    تیسرے روز کھیل کے اختتام پر میزبان ٹیم نے چھ وکٹوں پر دو سو بیاسی رنز بنائے ہیں اور اسے آسٹریلیا پر ایک سو چھیانوے رنز کی برتری حاصل ہے۔ کوشل مینڈس ایک سو انہتر رنز بناکر وکٹ پر موجود ہیں۔