Tag: Palm Tree

  • محققین کا بڑا کارنامہ، کھجور درخت کے ارتقاء سے متعلق تاریخی معلومات منظرعام پر

    محققین کا بڑا کارنامہ، کھجور درخت کے ارتقاء سے متعلق تاریخی معلومات منظرعام پر

    ابوظبی: محققین نے مصر کے قدیم محل کے آثار قدیمہ سے حاصل پتے کی باقیات سے تاریخ رقم کردی ہے۔

    میڈیا رپورٹ کے مطابق ابوظہبی کی جامعہ نیویارک کے مرکز برائے جینومکس اینڈ سسٹمز بائیالوجی کے محققین نے مصر کے قدیم محل کے آثار قدیمہ سے حاصل ایک پتے کی باقیات سے کچھ کھجور درختوں کی قدیم ترین اصل ہائبرڈ نسل کا تعین کیا ہے جوکہ مشرق وسطی اور شمالی افریقہ خطے کے اس اہم درخت کے موجودہ دور میں درختوں کی افزائش میں کارآمد ثابت ہوسکتا ہے۔

    جامعہ کی جانب سے جاری پریس ریلیز کے مطابق اس تحقیق کے نتائج کی اشاعت ، مالیکیولر بائیلوجی اینڈ ایوولوشن کے جریدے میں کی گئی ہے۔

    اسی تناظر میں دو برس قبل پہلی تحقیق بھی اسی جامعہ کی جانب سے شائع ہوئی تھی ۔،اس کے بعد ایک اور منصوبہ شروع کیا گیا تھا جس میں محققین نے پہلے قدیمی جرمینیٹڈ بیجوں کے ذریعے کھجور کے درختوں کے جینومز کا سیکوئنس بنایا تھا، جہاں جامعہ کے محققین نے برطانیہ کے رائل بوٹینک گارڈنز کے قائد محققین کے تعاون سے تقریبا 21 سو سال پرانے جینومز کا سیکوئنس بنایا ، یہ قاہری میں یونیسکو کے ایک عالمی ورثے میں شامل محل سے دریافت ہوئے تھے۔

    رپورٹ کے مطابق ریڈیو کاربن کے ذریعے ان کا اندازہ قدیم مصر کے تقریبا 357 سے 118 قبل مسیح دور سے لگایا گیا تھا۔

    یہ بھی پڑھیں: غوطہ خوروں نے دنیا کا ’آٹھواں عجوبہ‘ دریافت کرلیا

    جامعہ نیویارک کے پروفیسر آف بائیلوجی مائیکل ڈی پورگنان کا کہنا تھا کہ یہ تحقیقی پیپر ، آثار قدیمہ سے دریافت ہونے والے پودوں کے جینومز کے بارے میں نادر معلومات و تحقیق میں سے ایک ہے، انہوں نے کہا کہ محققین کا یہ کام کھجور درختوں کے ارتقاء کی اہمیت پر روشنی ڈالتا ہے جوکہ بالخصوص شمالی افریقہ کے خطے والے درختوں سے متعلق ہے ۔

    تحقیق ثابت کرتی ہے کہ بائیس سو سال قبل بھی کھجور کے درخت قدیم مصر کیلئے فینکس تھیوفراسٹی جیسی دیگر اشیاء کی طرح جینیٹک مواد جیسی اہمیت رکھتے تھے۔

  • نیلے صاف آسمان پر بجلی کڑکنے کی خوفناک ویڈیو

    نیلے صاف آسمان پر بجلی کڑکنے کی خوفناک ویڈیو

    امریکا میں بغیر کسی طوفان یا برسات کے زوردار آسمانی بجلی گرنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر بے حد وائرل ہورہی ہے، صارفین نے اسے خوفزدہ کردینے والی ویڈیو قرار دیا ہے۔

    آسمانی بجلی کڑکنے کی توقع عموماً بارش یا طوفان کے وقت کی جاتی ہے اور بالکل صاف مطلع ہوتے ہوئے بجلی کڑکنا انوکھی بات معلوم ہوتی ہے، تاہم ایسا انوکھا واقعہ امریکی ریاست فلوریڈا میں پیش آیا۔

    ایک ڈیش کیم میں ریکارڈ ویڈیو میں نہایت صاف شفاف چمکتا ہوا آسمان دکھائی دے رہا ہے اور طوفان یا بارش کے کوئی آثار نظر نہیں آرہے۔ اچانک زوردار آواز کے ساتھ آسمانی بجلی کڑکتی ہے اور قریب موجود پام کے درخت پر گرتی ہے۔

    مذکورہ ویڈیو سوشل میڈیا پر بے حد وائرل ہورہی ہے اور صارفین نے اسے خوفزدہ کردینے والی ویڈیو قرار دیا ہے۔

    ماہرین کے مطابق صاف آسمان پر بجلی کڑکنے کا عمل کبھی کبھار ہوتا ہے اور اسے بلیو بولٹ کہا جاتا ہے، ایسا اس وقت ہوتا ہے جب کچھ دور کسی مقام پر طوفان موجود ہو تو بجلی کا کرنٹ دور دور تک پہنچتا ہے۔

    صاف آسمان پر بجلی چمکنے کی یہ ویڈیو پہلی نہیں ہے، اس سے قبل ایک سیاح والٹ ڈزنی ورلڈ میں ایسی ہی بجلی گرنے کو اپنے کیمرے میں ریکارڈ کر چکا ہے جس کی آواز قریبی علاقوں تک سنی گئی۔

    مزید پڑھیں: طیارے سے آسمانی بجلی ٹکرا جائے تو کیا ہوتا ہے؟