Tag: Panama case verdict

  • نواز شریف نے سپریم کورٹ کے حکم پر وزارتِ عظمیٰ چھوڑ دی

    نواز شریف نے سپریم کورٹ کے حکم پر وزارتِ عظمیٰ چھوڑ دی

    اسلام آباد : ترجمان مسلم لیگ ن کا کہنا ہے کہ سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد وزیراعظم نوازشریف نے اپنا عہدہ چھوڑدیا ہے، تحفظات کے باوجود فیصلے پرعمل درآمد کریں گے۔

    تفصیلات کے مطابق پاناما کیس کا تاریخ ساز فیصلے کے بعد ترجمان مسلم لیگ ن کی جانب سے بیان میں کہا گیا ہے کہ وزیراعظم نے عہدہ چھوڑدیا ہے اور وفاقی کابینہ تحلیل کردی گئی ہے۔  ترجمان کا کہنا تھا کہ ہمارے ساتھ ناانصافی ہوئی ہے لیکن عدالت کے فیصلے کا احترام کریں گے۔

    ترجمان کا کہنا ہے کہ  تحفظات کے باوجود فیصلے پرعملدرآمد کیا جائے گا، تحفظات سے متعلق تمام آئینی وقانونی آپشنز استعمال کیے جائیں گے، منصفانہ ٹرائل کے آئینی اور قانونی تقاضے بری طرح پامال کیےگئے۔

    مسلم لیگ ن کے ترجمان کا مزید کہنا ہے کہ اس فیصلے پر تاریخ کا فیصلہ ہی اصل فیصلہ ہوگا، نوازشریف اللہ اورعوام کی عدالت میں سرخروہوں گے، وزیراعظم شام تک وزیراعظم ہاؤس سے پنجاب ہاؤس منتقل ہوجائیں گے۔ فیصلے کے فوری بعد ہونے والے مشاورتی اجلاس کے بعد جب وزراء واپس روانہ ہوئے تو ان کی گاڑیوں پر پاکستان کے جھنڈے نہیں تھے۔


    مزید پڑھیں :  پاناما کیس: وزیراعظم نوازشریف نا اہل قرار


    یاد رہے کہ سپریم کورٹ آف پاکستان کے پانچ رکنی بنچ نے پاناما لیکس کے تاریخ ساز مقدمے کا فیصلہ سناتے ہوئے وزیراعظم نواز شریف کو نا اہل قرار دے دیا اور کہا کہ نوازشریف صادق اورامین نہیں رہے جبکہ کیپٹن صفدر، اوراسحاق ڈارکو بھی نااہل قراردیا گیا ہے۔

    عدالت نے نیب کو حکم دیا ہے کہ چھ ہفتوں کے اندروزیراعظم‘ کیپٹن صفدر‘ اسحاق ڈار اور مریم صفدرکے خلاف ریفرنس دائر کیا جائےاور احتساب عدالت چھ ماہ میں فیصلہ کرے۔

    عدالت نے الیکشن کمیشن کو نا اہلی کا نوٹیفیکیشن جاری کرنے کا حکم دیا اور صدرِ پاکستان ممنون حسین کو کہا ہے کہ وہ آئین کے تحت جمہوری عمل کو آگے بڑھائیں۔


    اگرآپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اوراگرآپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پرشیئرکریں۔

  • فیصلے سے حیرانگی نہیں افسوس ہے، مریم اورنگزیب

    فیصلے سے حیرانگی نہیں افسوس ہے، مریم اورنگزیب

    اسلام آباد : وفاقی وزیر مملکت اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے کہا ہے آج بظاہرایک فیصلہ ضرور ہارے مگر ہم کئی فیصلے جیتے ہیں، فیصلے سے حیرانگی نہیں افسوس ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پاناما کیس کے تارخ ساز فیصلے کے بعد وفاقی وزیر مملکت اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مسلم لیگ ن ایک حقیقت ہے،عوام نےہمیں ہمیشہ سرخروکیا، آج بظاہرایک فیصلہ ضرورہارے مگر ہم کئی فیصلے جیتے ہیں، فیصلے سے حیرانگی نہیں افسوس ہے۔

    مریم اورنگزیب مسلم لیگ ن فیصلہ دیکھنے کے بعد آئینی اورقانونی مشاورت کریگی، مشاورت کے بعد مستقبل کا لائحہ عمل طے کیا جائے گا، فیصلے میں بھی کہیں پر کرپشن کے بارے میں کچھ نہیں لکھا۔

    انھوں نے مزید کہا کہ عوام میاں نوازشریف کودوبارہ منتخب کرکے وزیراعظم بنائیں گے۔


    مزید پڑھیں : انشااللہ وزیراعظم سرخرو ہوں گے، مریم اورنگزیب


    یاد رہے پاناما کیس کے فیصلے سے قبل مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ ہہلے دن سے پر امید ہیں،جب عدالت آئے مورال بلند رہا، معلوم ہے کچھ غلط نہیں کیا تو کسی قسم کی پریشانی نہیں۔

    مریم اورنگزیب نے کہا کہ انشااللہ وزیراعظم سرخروہوں گے،وزیراعظم میاں نواز شریف ہیں اوروہی رہیں گے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • انشااللہ وزیراعظم سرخرو ہوں گے، مریم اورنگزیب

    انشااللہ وزیراعظم سرخرو ہوں گے، مریم اورنگزیب

    اسلام آباد : وفاقی وزیر مملکت اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے کہا ہے ہم پہلے دن سے پرامید ہیں، انشااللہ وزیراعظم نواز شریف سرخرو ہونگے۔

    تفصیلات کے مطابق پاناما کیس کے فیصلے کے موقع پر سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر مملکت اطلاعات مریم اورنگزیب کا کہنا تھا ہہلے دن سے پر امید ہیں،جب عدالت آئے مورال بلند رہا، معلوم ہے کچھ غلط نہیں کیا تو کسی قسم کی پریشانی نہیں۔

    مریم اورنگزیب نے کہا کہ انشااللہ وزیراعظم سرخروہوں گے،وزیراعظم میاں نواز شریف ہیں اوروہی رہیں گے۔

    یاد رہے اس سے قبل بھی وزیراطلاعات مریم اورنگزیب نے یقین سے کہا تھا کہ شریف خاندان نے جو دستاویزات جمع کرائی ہیں وہ اصلی اور تصدیق شدہ ہیں، مخالفین نے پاناماکیس کوسیاسی بیساکھی کے طور پراستعمال کرنے کی کوشش کی، وزیراعظم کے خلاف مقدمہ کرپشن نہیں اقتدار کی ہوس کا تھا۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • پانامہ فیصلے کا انتظار ، 100 انڈیکس میں 1100 سے زائد پوائنٹس کی کمی

    پانامہ فیصلے کا انتظار ، 100 انڈیکس میں 1100 سے زائد پوائنٹس کی کمی

    کراچی :ملکی تاریخ کے سب سے بڑے مقدمے کا فیصلہ آنے میں کچھ وقت ہی باقی رہ گیا ہے، فیصلے سے قبل ہی اسٹاک مارکیٹ میں شدید مندی کا رجحان ہے، جس کے باعث سرمایہ کاروں کے کروڑوں روپے ڈوب گئے ہیں۔

    تفصیلا ت کے مطابق پاناما کیس کے فیصلے کے روز اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے آغاز سے ہی شدید مندی ریکارڈ کی گئی اور کے ایس ای 100 انڈیکس میں 1100 پوائنٹس گرگیا، جس کے بعد ہنڈریڈ انڈیکس میں 45 ہزار پوائنٹس کی سطح برقرار نہ رکھ سکا اور بینچ مارک انڈیکس 44700 پوائنٹس کی سطح پر دیکھا گیا۔

    کاروبار کے آغاز پر ہی مارکیٹ میں یکدم ایک ہزار سے زائد پوائنٹس کی مندی ہوئی، تاہم مندی کی وجہ سے سرمایہ کاروں کو کروڑوں روپے کے خسارے کا سامنا ہے۔

    اس سے قبل بھی پاناما جے آئی ٹی رپورٹ کے منظر عام پر آتے ہی پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں شدید مندی کا رحجان رہا اور 100 انڈیکس میں 2ہزار سے زائد پوائنٹس گر گیا تھا۔

    واضح رہے کہ اس سے قبل بھی ملک میں جاری سیاسی بے یقینی، پاناما کیس کی جے آئی ٹی میں حکمران خاندان کی پیشیوں اور مختلف پارٹیوں کے رہنماؤں کی بیان بازیوں نے معیشت پر بدترین منفی اثرات مرتب ہوئے۔


    اگرآپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اوراگرآپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پرشیئر کریں۔

  • پاناما کیس کے فیصلے کا دن ، عمران خان کا سپریم کورٹ نہ جانے کا فیصلہ

    پاناما کیس کے فیصلے کا دن ، عمران خان کا سپریم کورٹ نہ جانے کا فیصلہ

    اسلام آباد : تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے پاناما کیس کا فیصلہ سننے کیلئے سپریم کورٹ نہ جانے کا فیصلہ کیا ہے ، اب وہ بنی گالہ میں ہی پاناما کیس کا فیصلہ سنیں گے۔

    پی ٹی آئی زرائع کے مطابق تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے سپریم کورٹ نہ جانے کا فیصلہ کیا ہے ، عمران خان کے وکلا اور پی ٹی آئی کے رہنما پاناماکیس کا فیصلہ سنیں گے۔

    پاکستان تحریک انصاف کے ترجمان نعیم الحق کا کہنا ہے کہ گذشتہ روز عمران خان نے فیصلہ کیا تھا کہ وہ خود پاناما کیس کا فیصلہ سننے سپریم کورٹ جائیں گے لیکن رات گئے اطلاعات ملی تھی کہ سیکیورٹی خدشات موجود ہیں ، جس کے بعد فیصلہ ہوا کہ عمران خان  پاناما کیس کا فیصلہ سننے کیلئے سپریم کورٹ نہیں جائیں گے۔

    دوسری جانب پاناما کیس کا فیصلہ سننے کیلئے تحریک انصاف کے 41رہنماؤں کو سپریم کورٹ کے خصوصی کارڈ جاری کیے گئے ہیں۔


    مزید پڑھیں : قوم انتظارمیں ہے، سپریم کورٹ پاناما کیس کا فیصلہ جلد سنائے، عمران خان


    یاد رہے دو روز قبل تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے سپریم کورٹ سے پاناما کیس کا فیصلہ جلد سنانے کی اپیل کی تھی  اور کہا تھا کہ اس وقت ملکی معیشت کو نقصان پہنچ رہا ہے اور حالات مزید بگڑتے جارہے ہیں ، پوری قوم کو پاناما لیکس کیس کے فیصلے کا انتظار ہے، فیصلہ نہ آنے کی وجہ سے پورا ملک رکا ہوا ہے، جانتا ہوں ججز پر نوازشریف مافیا دباؤ ڈال رہی ہوگی مجھے بھی دس ارب روپے کی آفرکی گئی۔

    عمران خان کا کہنا تھا کہ شکر ہے کہ فرینڈلی اپوزیشن کا خاتمہ ہوگیا ہے،  شریف برادران مظلوم شکلیں بناکر لوگوں کو بےوقوف بنا رہے ہیں۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔

  • آج چوروں کو پکڑنے کادن ہے، عوام کسی کو بھاگنے نہیں دیں گے،بابراعوان

    آج چوروں کو پکڑنے کادن ہے، عوام کسی کو بھاگنے نہیں دیں گے،بابراعوان

    اسلام آباد : پاکستان تحریک انصاف کے رہنما بابر اعوان کا کہنا ہے کہ آج چوروں کوپکڑنے کادن ہے عوام کسی کو بھاگنے نہیں دیں گے، آج پاکستان میں قانون اورآئین کی بالادستی کا دن ہے۔

    تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی کے رہنما ڈاکٹر بابر اعوان نے کہا کہ بہت سے لوگ کہتے تھے کچھ نہیں ہوگا، عمران خان نے صرف ایک بات کی،کوئی قانون سے بالاتر نہیں، آج پاکستان میں قانون اورآئین کی بالادستی کادن ہے۔

    بابر اعوان نے کہا کہ پورے پاکستان کے لوگوں کیلئے آج تدبر،حوصلے،صبر اور شکر کا دن ہے، آج عوام کسی کو بھاگنے نہیں دیں گے،ہم ایک نیوکلیئر ریاست ہیں جس کے ذمہ دار شہری آج ریاست یا ریاست کے اداروں کے خلاف کچھ نہیں ہونے دیں گے۔

    انھوں نے مزید کہا کہ فیصلہ پاکستان کی تمام عدالتوں پر لاگو ہوگا۔

    بابر اعوان نے کہا کہ عدالت کے فیصلے پر تبصرہ درست نہیں، جو بھی فیصلہ آیا وہ سب سے بڑی دستوری عدالت کا فیصلہ ہے، ساری ایگزیکٹو اتھارٹیز اس فیصلے کا ساتھ دینے کی پابند ہوں گی۔

    پی ٹی آئی رہنما بابر اعوان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ کہ پاناما سے اقامہ تک جدوجہد، مزاحمت، مار کھانے والوں کو سلام ، جو کہتے تھے کچھ نہیں ہوگا وہ دیکھ لیں، قوم بیدار ہو تو سب کچھ ہوسکتا ہے۔

    انشااللہ تبدیلی ضرور آئے گی، پوری قوم سپریم کورٹ کے پیچھے کھڑی ہے، عارف علوی

    پاکستان تحریک کے رہنما عارف علوی نے کہا کہ قوم عمران خان کے ساتھ ہے، میں سمجھتا ہوں پاکستان میں تبدیلی آئےگی، پاناماکیس سب بڑا معرکہ ہے اسے بھی عبور کرینگے۔

    عارف علوی کا کہنا تھا کہ انشااللہ تبدیلی ضرور آئے گی، پوری قوم سپریم کورٹ کے پیچھے کھڑی ہے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔

  • پوری امید ہے کہ گیم از اوور ، کھیل ختم پیسہ ہضم، شیخ رشید

    پوری امید ہے کہ گیم از اوور ، کھیل ختم پیسہ ہضم، شیخ رشید

    اسلام آباد : عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا کہ پوری امید ہے کہ گیم از اوور ، کھیل ختم پیسہ ہضم ، یہ اللہ کی پکڑ ہے انھوں نے اپنا کیس خود خراب کیا۔

    تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کا کہنا تھا کہ پوری امید ہے کہ گیم از اوور، جعلی دستاویزات پیش کرنے پر7سال قید کی سزا ہے، 40فیصدفیصلہ پہلے آیا60 فیصد ججز نے مل کر کرنا ہے۔

    شیخ رشید نے کہا کہ شریف خاندان نے دستاویزات سپریم کورٹ میں جمع نہیں کرائیں، پانچوں ججز نے لکھا تھا، جےآئی ٹی 7دن میں بنائی جائے، میں نیا نیا وکیل بنا ہوں،63،62 میرا ہی ہے، مریم نواز لندن فلیٹس کی بینفشل ہیں، اٹارنی جنر ل نے تصدیق کی مریم نواز لندن فلیٹس کی بینفشری ہیں۔

    انکا کہنا تھا کہ یہ اللہ کی پکڑ ہے انھوں نے اپنا کیس خود خراب کیا، شریف خاندان نے مخدوم اور اکرم سے لیکر چوٹی کے 10وکیل رکھے، نوازشریف گیٹ نمبر 4سے سیاست میں داخل ہوئے، چوہدری نثار نے کل کہا اداروں سے تعلقات گھمبیر ہیں۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔

  • پاناماکیس کا فیصلہ آنے میں چند گھنٹے باقی، ریڈ زون میں سیکیورٹی ہائی الرٹ

    پاناماکیس کا فیصلہ آنے میں چند گھنٹے باقی، ریڈ زون میں سیکیورٹی ہائی الرٹ

    اسلام آباد: بڑے کیس کے بڑے فیصلے کیلئے سیکیورٹی کے بھی بڑے انتظامات کئے گئے ہیں، اسلام آباد ریڈ زون میں ہائی الرٹ ہے اور سپریم کورٹ کے اندر رینجرز، باہر پولیس اور ایف سی کو تعینات کیا گیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پاناما کیس کے فیصلے کے پیش نظر وفاقی دارالحکومت میں ریڈ الرٹ ہے، پارلیمنٹ ہاؤس، سپریم کورٹ اور دیگر اہم عمارتوں کیلئے سیکیورٹی کے سخت انتظامت کیے گئے ہیں۔

    اسلام آباد کے داخلی اور خارجی راستوں پر ناکے لگا کر گاڑیوں کی چیکنگ کی جارہی ہے، اسلام آباد اہم مقامات ریڈ زون اور سپریم کورٹ کے اطراف پولیس، رینجرز اور ایف سی کے تین ہزار اہلکار تعینات ہیں، پولیس کی بھاری نفری بھی ریڈ زون میں موجود ہے جبکہ رینجرز اور ایف سی کے دستے بھی سیکورٹی فرائض سر انجام دے رہے ہیں۔

    رینجرز کے اعلیٰ افسران نے سیکیورٹی کا جائزہ بھی لیا، غیر متعلقہ افراد کا ریڈ زون میں داخلہ ممنوع ہے ، جب کہ میڈیا نمائندوں کو کوریج کے لیے خصوصی سیکیورٹی پاس جاری کیے گئے ہیں۔

    سپریم کورٹ کے گرد حفاظتی رکاوٹیں اورخاردار تاریں لگائی گئیں ہیں، سپریم کورٹ رجسٹرار کی جانب سے جاری پاسز کے بغیر کسی کو اندر جانے کی اجازت نہیں دی جارہی۔

    پولیس نے ریڈ زون میں موجود دفاتر میں کام کرنے والے افراد کو بھی دفتری ریکارڈ اپنے ساتھ رکھنے کی ہدایت کی ہے، سیاسی کارکنان کو سپریم کورٹ کی طرف جانے کی اجازت نہیں دیں گے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔

  • پاناما کیس کا کل فیصلہ نہ آیا تو گیارہ اگست کے بعد آئے گا، روسٹر جاری

    پاناما کیس کا کل فیصلہ نہ آیا تو گیارہ اگست کے بعد آئے گا، روسٹر جاری

    اسلام آباد : پاناما کیس کا فیصلہ اگر کل نہ آیا تو گیارہ اگست کے بعد آئے گا، روسٹر جاری کردیا گیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ نے آئندہ ہفتے کاروسٹر جاری کردیا، جس کے مطابق اگلے ہفتے پاناما عملدرآمد کیس کا بینچ اسلام آباد میں نہیں ہوگا، پاناماکیس کاکل فیصلہ نہ آیا تو گیارہ اگست کے بعد آئے گا۔

    روسٹر کے مطابق پاناما عملدرآمد بینچ میں شامل جج جسٹس اعجازالاحسن رخصت پر ہونگے جبکہ جسٹس عظمت سعید شیخ لاہور میں مقدمات کی سماعت کریں گے۔

    سپریم کورٹ نے 11 اگست تک کے لیے بنچ تشکیل دے دیئے ہیں ، جس کے مطابق سپریم کورٹ میں آئندہ ہفتے تین بنچ مقدمات کی سماعت کریں گے، جبکہ اگست کے دوسرے ہفتے میں دو بنچ مختلف مقدمات کی سماعت کریں گے۔


    مزید پڑھیں : پاناما کیس: سماعت مکمل‘ سپریم کورٹ کا فیصلہ محفوظ


    یاد رہے 21 جولائی کو سپریم کورٹ نے پاناما کیس کی سماعت مکمل ہونے پر فیصلہ محفوظ کیا تھا ، اور کہا تھا کہ  فیصلہ سنانے کی تاریخ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا، امکان ظاہر کیا جارہا ہے کہ پاناما کیس میں وزیراعظم ممکنہ طور پر نااہل ہوسکتے ہیں۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔

  • وزیر اعظم خود منصب چھوڑیں یا سزا کے بعد فیصلہ انہیں کرناہے،عمران خان

    وزیر اعظم خود منصب چھوڑیں یا سزا کے بعد فیصلہ انہیں کرناہے،عمران خان

    اسلام آباد : پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ کا کہنا ہے کہ وزیراعظم خود منصب چھوڑیں یا سزا کے بعد فیصلہ انہیں کرنا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پاناماکیس کا فیصلہ محفوظ ہونے کے بعد پاکستان تحریک انصاف نے بھی آئندہ کی حکمت عملی طے کرلی،بنی گالہ میں پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کی زیر صدارت اجلاس ہوا ، اجلاس میں پانامہ لیکس کیس کی تکمیل کے مختلف پہلووٴں پر تبادلہ خیال کیا گیا اور سیاسی صورتحال کا جائزہ لیا جبکہ آئندہ کی حکمت عملی پر غور کیا۔

    اجلاس میں شیخ رشید بھی خصوصی طور پر شریک ہوئے۔

    پی ٹی آئی اجلاس کے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ نوازشریف کے پاس جانے کے سوا کوئی راستہ نہیں بچا، وہ کرسی پہلے چھوڑیں یا سزا کے بعد فیصلہ وزیراعظم نے خود کرنا ہے۔

    اجلاس میں وزیر اعظم دھمکی آمیز بیانات اور سپریم کورٹ کیخلاف ممکنہ حکومتی شرانگیزی کے امکان کا جائزہ لیا گیا جبکہ وزیراعظم کے رویے اور اسکے ملکی سیاست پر اثرات ریاستی اداروں کیخلاف حکومتی حملوں کیخلاف متبادل حکمت عملی اپنانے پر بھی تفصیلی بات چیت ہوئی۔

    پی ٹی آئی اعلامیے میں والیم10پبلک کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ سیاسی و پارلیمانی بحران کھڑا کرنے کی کوشش کامیاب نہیں ہوگی ۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔