Tag: Panama case verdict

  • ظفرحجازی کی گرفتاری خوش آئندہ ہے،احتساب کاآغازہوگیا ہے،سراج الحق

    ظفرحجازی کی گرفتاری خوش آئندہ ہے،احتساب کاآغازہوگیا ہے،سراج الحق

    اسلام آباد : امیر جماعت اسلامی سراج الحق کا کہنا ہے کہ ظفر حجازی کی گرفتاری خوش آئند ہے، حقیقی احتساب ہی حقیقی جمہوریت کیلئے ضروری ہے، تاریخ میں پہلی بار بڑے لوگ جے آئی ٹی کے سامنے پیش ہوئے جو انہیں ناگوار گزرا۔

    تفصیلات کے مطابق پاناما کیس کا فیصلہ محفوظ ہونے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا کہ سپریم کورٹ پرمکمل اعتماد ہے اور امید بھی ہے، ظفرحجازی کی گرفتاری خوش آئندہ ہے، احتساب کا آغازہوگیا ہے، کسی سیاسی تعصب میں مبتلا نہیں صرف احتساب کی بات کرتے ہیں، احتساب اورجمہوریت ایک ساتھ چلتے رہیں گے۔

    سراج الحق کا کہنا تھا کہ کچھ لوگوں کا خیال تھا کہ جےآئی ٹی ان کے شاہی محل میں عدالت لگائے گی، آج پہلی بار دیکھا کمزوروں کیلئے طاقتور قانون بڑوں کیلئے بھی طاقتور ہوگیا، شہزادہ تلور کیلئے آتے رہتے ہیں لیکن حقیقت اور سچائی کیلئے نہیں آرہا، لگتا ہے حکومت نے 62،63 کو آئین سے نکالنے کیلئے کام شروع کردیا ہے۔

    امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ قطری شہزادے کے خطوط جھوٹ تھے، اس لیے وہ پاکستان نہیں آئے، شریف خاندان کی ذمہ داری تھی، قطری شہزادے کوپیش کرتے، نوازشریف نے اسمبلی میں نہیں بتایا وہ یواے ای میں نوکری کرتےتھے، یقین ہے فیصلے کے بعد پاکستان میں کرپشن کے راستے بند ہوجائیں گے۔

    انکا کہنا تھا کہ لگتا ہے کل نوازشریف کے صبر کا پیمانہ لبریز ہوگیا تھا، وزیراعظم کو مشورہ دیتا ہوں، دھمکیوں سے کچھ نہیں ہوگا، استعفیٰ دے دیں، پاناما لیکس کیس سی پیک یا ترقیاتی منصوبوں کیخلاف سازش نہیں، پانامالیکس کیس حکمران خاندان پرالزامات سے متعلق تحقیقات ہے، سیاست کا مطلب یہ نہیں حکمران جماعت کاکاروبار تیزی سے بڑھے، عوام کا حق ہے بدعنوانیوں اور کرپشن سے متعلق سوال کرے۔

    سراج الحق نے کہا کہ پانامالیکس کیس کے فیصلے سے پاکستان کرپشن سے پاک ہوجائیگا، حکمران اپنے آپ کو احتساب سے بالاترسمجھتے ہیں۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • ذرا سی شرم اور حیا ہے تو وزیراعظم مستعفی ہوجائیں، فواد چوہدری

    ذرا سی شرم اور حیا ہے تو وزیراعظم مستعفی ہوجائیں، فواد چوہدری

    اسلام آباد : پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے کہا کہ نوازشریف نے عدالت میں جھوٹ بولا، ذرا شرم اور حیا ہے تو وزیراعظم مستعفی ہوجائیں، پانچویں ججز نے نوازشریف کاجواب مسترد کیا۔

    تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی کے رہنما فواد چوہدری نے پاناما کیس کا فیصلہ آنے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ  پانچوں ججز نے وزیراعظم کے دفاع کو مسترد کردیا ہے،  ملک کا وزیراعظم جوائنٹ ڈائریکٹر ایف آئی اے کے سامنے پیش ہوکر بتائے گا کہ کالا دھن کیسے جمع کیا، ذرا شرم اور حیاہےتووزیراعظم مستعفی ہوجائیں۔

    وزیراعظم اور انکے بچے جھوٹ بولنے، ملک کا پیسہ چوری کرنے کے مرتکب ہوئے ہیں، عمران اسماعیل

    پی ٹی آئی رہنما عمران اسماعیل نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ وزیراعظم اور انکے بچے جھوٹ بولنے، ملک کا پیسہ چوری کرنے کے مرتکب ہوئے ہیں،  جو ہمیں شرم دلاتے تھے آج کہاں ہیں۔ ہمیں شرم دلانےوالوں سے پوچھیں کون سی شرم کون سی حیا، چوری کے پیسوں سے لندن میں جائیداد بنائی گئی، اگر تھوڑی بھی شرم ہے تو مستعفی ہوجانا چاہیے۔

    عمران اسماعیل نے کہا کہ صرف67دن کی ملے ہیں، اسکے بعد نکال دیے جائیں گے۔

    جے آئی ٹی کرمنلز پر بنتی ہے، علی زیدی

    پاکستان تحریک انصاف کے رہنما علی زیدی کا کہنا تھا کہ جے آئی ٹی کرمنلز پر بنتی ہے، وزیراعظم نواز شریف جے آئی ٹی کے بعد اخلاقی جواز کھوچکے ہیں، جےآئی ٹی عزیز بلوچ، صولت مرزا، ماڈل ٹاؤن، بلدیہ فیکٹری پر بنی تھی۔


    مزید پڑھیں : پاناما کیس فیصلہ: رقم قطر کیسے گئی‘ جے آئی ٹی بنانے کا حکم


    یاد رہے کہ سپریم کورٹ آف پاکستان نے پاناما کیس پر  فیصلہ سناتے ہوئے جوائنٹ انوسٹی گیشن کمیٹی بنانے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ جے آئی ٹی ہر  15روز بعد رپورٹ پیش کرے،  وزیراعظم ،حسن اور حسین جےآئی ٹی میں پیش ہونگے اور جے آئی ٹی 60روز میں اپنی رپورٹ پیش کرے گی۔

    سپریم کورٹ نے اپنے فیصلے میں کہا کہ وزیراعظم کی اہلیت کا فیصلہ جے آئی ٹی رپورٹ پرہوگا، جے آئی ٹی میں آئی ایس آئی، نیب کا نمائندہ، حکم سیکیورٹی ایکس چینج، ایف آئی اے کا نمائندہ بھی شامل ہوگا۔

    سپریم کورٹ نے قطری خط کو مسترد کردیا اور حکم دیا کہ لندن فلیٹس کس کی ملکیت ، منی ٹریل کا پتہ چلایا جائے جبکہ دو ججز نے وزیراعظم کو نااہل کرنے کا نوٹ لکھا تھا۔

  • پاناما کا فیصلہ‘ دس منٹ میں کس نے کروڑوں روپے کمالیے

    پاناما کا فیصلہ‘ دس منٹ میں کس نے کروڑوں روپے کمالیے

    کراچی : پاناما کیس کا فیصلہ وزیراعظم کے حق میں آنے کے بعد اسٹاک مارکیٹ میں تیزی کا رجحان دیکھنے میں آیا اور پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے کے ایس ای 100 انڈیکس میں 1900 پوائنٹس کا اضافہ ہوا۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا آغاز مندی سے ہوا اور 800 پوائنٹس کی کمی ہوئی تاہم پاناما کیس کا فیصلہ آنے کے بعد پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کے ایس ای 100 انڈیکس میں 1900 پوائنٹس کا اضافہ ہوا اور  انڈیکس 49ہزار 509پوائنٹس کی سطح پر آگیا۔

    اس دوران 12کروڑ 60 لاکھ شیئرز کی خرید و فروخت ہوئی، جس کی مجموعی مالیت 12 ارب 46 کروڑ روپے رہی۔ واضح رہے کہ یہ زیادہ تر ٹریڈنگ پاناما کیس کا فیصلہ آنے کے بعد ہوئی اور 2 بج کر 10 منٹ سے لے کر دو بج کر 20 منٹ کے دورن اسٹاک کے کاروبار سے وابستہ افراد کروڑوں روپے کی ٹریڈنگ کرچکے تھے۔


    مزید پڑھیں : پاناما کیس کا متوقع فیصلہ، اسٹاک مارکیٹ میں مندی


    خیال رہے کہ گزشتہ روز بھی پی ایس ایکس کے ایس ای 100انڈیکس میں دلچسپی نہ ہونے کے برابر دکھائی تھی، جس کی وجہ سے انڈیکس میں شدید کمی ہوئی اور 47716 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔

    سپریم کورٹ کی جانب سے پاناما کیس کے فیصلے کے بعد سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال ہوا ہے۔

    یاد رہے کہ اس سے قبل پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں ٹریڈنگ میں اضافہ جاری تھا۔ سال نو کے آغاز پر 100 انڈیکس 48 ہزار سے بھی تجاوز کرگیا تھا اور یہ اسٹاک مارکیٹ میں 100 انڈیکس کا نیا ریکارڈ تھا۔


    مزید پڑھیں : پاناما کیس فیصلہ: رقم قطر کیسے گئی‘ جے آئی ٹی بنانے کا حکم


    یاد رہے کہ سپریم کورٹ آف پاکستان نے پاناما کیس پر فیصلہ سناتے ہوئے جوائنٹ انوسٹی گیشن کمیٹی بنانے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ جے آئی ٹی ہر 15روز بعد رپورٹ پیش کرے، وزیراعظم ،حسن اور حسین جےآئی ٹی میں پیش ہونگے اور جے آئی ٹی 60روز میں اپنی رپورٹ پیش کرے گی۔

    سپریم کورٹ نے اپنے فیصلے میں کہا کہ وزیراعظم کی اہلیت کا فیصلہ جے آئی ٹی رپورٹ پرہوگا، جے آئی ٹی میں آئی ایس آئی، نیب کا نمائندہ، حکم سیکیورٹی ایکس چینج، ایف آئی اے کا نمائندہ بھی شامل ہوگا۔

    سپریم کورٹ نے قطری خط کو مسترد کردیا اور حکم دیا کہ لندن فلیٹس کس کی ملکیت ، منی ٹریل کا پتہ چلایا جائے جبکہ دو ججز نے وزیراعظم کو نااہل کرنے کا نوٹ لکھا تھا

  • لوگ فائنل سے پہلے ہی مبارکباد دے رہے ہیں،عمران خان

    لوگ فائنل سے پہلے ہی مبارکباد دے رہے ہیں،عمران خان

    اسلام آباد : پاکستان تحریک انصاف کا کہنا ہے کہ آج میری  نہیں پاکستان کی جیت ہوگی، میچ ابھی ہونا ہے اور لوگ مبارک باد دے رہے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ سپریم کورٹ پہنچ گئے ، کورٹ روم نمبر ون میں داخل ہونے سے پہلے میڈیا سے گفتگو میں عمران خان نے کہا کہ لوگ فائنل س ے پہلے ہی مبارکباد دے رہے ہیں،آج میری  نہیں پاکستان کی جیت ہوگی۔

    انھوں نے مزید کہا کہ  میچ ابھی ہونا ہے اور لوگ مبارک باد دہے رہے ہیں۔

    تحریک انصاف نے ایک سال تک پاناماکیس زندہ رکھا، شاہ محمود قریشی

    پی ٹی آئی رہنما شاہ محمود قریشی نے سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ تحریک انصاف نے ایک سال تک پاناماکیس زندہ رکھا۔

    پی ٹی آئی کے رہنما فواد چوہدری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ  دوپہر دو بجے ن لیگ کے بارہ بجنے کا انتظار ہے، چوری پکڑی گئی، سزا تو ہونی ہی ہے،حکمرانوں نے مستی کی تو تمام نظام لپیٹاجا سکتا ہے۔

  • پی ٹی آئی نے”پاناما کا سفرنامہ”کے نام سے دستاویزی فلم جاری کردی

    پی ٹی آئی نے”پاناما کا سفرنامہ”کے نام سے دستاویزی فلم جاری کردی

    اسلام آباد : پاناما لیکس کیس کا تاریخ ساز فیصلہ آنے سے قبل تحریک انصاف نے پاناما کا سفرنامہ کے نام سے دستاویزی فلم جاری کر دی ، مختصر دستاویزی فلم میں پاناما تحریک کے پہلوؤں کا احاطہ کیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے پاناما کیس سے قبل ایک دستاویزی فلم جاری کی گئی ہے ، جیسے پاناما کا سفرنامہ کے نام دیا گیا ہے، اس ویڈیو میں پاناما لیکس کی تحریک کے پہلوﺅں کا احاطہ کیا گیا ہے ، دستاویزی فلم میں اسلام آباد، پنڈی،لاہور و دیگر جلسوں کے مناظر شامل کئے گئے ہیں۔

    عمران خان کا پارلیمنٹ میں خطاب بھی فلم کا حصہ

    عمران خان کا پارلیمنٹ میں خطاب اور مختلف پریس کانفرنسز بھی دستاویزی فلم کا حصہ ہے جبکہ اسلام آباد لاک ڈاﺅن کے موقع پر حکومتی رکاوٹوں کے مناظر بھی شامل کئے گئے ہیں۔

    فلم میں پاناما کیس کی سماعت کے اعلان پر پی ٹی آئی کا یوم تشکر بھی دکھایا گیا۔

  • نوازشریف عہدے پررہے تو پھر عمران خان کا باجا بج گیا، دانیال عزیز

    نوازشریف عہدے پررہے تو پھر عمران خان کا باجا بج گیا، دانیال عزیز

    اسلام آباد : مسلم لگ ن کے رہنما دانیال عزیز کا کہنا ہے کہ نوازشریف عہدے پررہے تو پھرعمران خان کا باجا بج  گیا، ہمارے ہاتھ اور نیت بالکل صاف ہے۔

    تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنما طلال چوہدری، دانیال عزیز اور دیگر لیگی رہنما سپریم کورٹ پہنچ گئے، مسلم لیگی رہنما دانیال عزیز کا کہنا ہے کہ ہمارے ہاتھ اور نیت بالکل صاف ہے، ایک جماعت ایساتاثردے رہی ہے وہ بہت انصاف پسند ہیں، عمران خان نے 2000 میں اپنا کالا دھن سفید کیا۔

    عمران خان کو آج بڑا صدمہ لگنے والا ہے، طلال عزیز

    مسلم لیگ رہنما طلال چوہدری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ  نوازشریف نااہل ہوئے توکیس عمران خان جیت گئے، فیصلے کے بعد نوازشریف عہدے پر رہے توباقی سب فضول ہے، فیصلے کے بعد عمران خان کسی کو منہ دکھانے کے قابل نہیں رہیں گے ، اگر وزیراعظم کی اہلیت پر کوئی سوال نہیں اٹھتا توانکی 3نسلیں جیت گئیں۔

    طلال چوہدری کا مزید کہنا تھا کہ نسلوں  کاحساب دینے والا آج سرخرو ہوگا، نوازشریف عہدے پر رہے توہم یوم تشکرمنائیں گے، عمران خان کوآج بڑاصدمہ لگنےوالاہے، نوازشریف آج قانونی عدالت سے بھی جیتنے جارہے ہیں۔

    آج نوازشریف کے حق اور سچ کی فتح ہوگی، عابدشیرعلی

    وزیرمملکت پانی وبجلی عابد شیر علی سپریم کورٹ پہنچے ، میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عابد شیر علی نے کہا کہ پورے پاکستان نے سنا انہوں نے کہا میرے پاس کوئی ثبوت نہیں، آج نوازشریف کے حق اور سچ کی فتح ہوگی،  شریف خاندان کی قبروں کا بھی ٹرائل کیا گیا۔

    وزیرمملکت پانی وبجلی نے کہا کہ کرپشن کے عالمی چیمپین حکومت کے خلاف باتیں کررہے ہیں، لال حویلی اور جھوٹ بولنے والوں کا آج جنازہ نکلے گا، پاکستان میں جھوٹ بولنے کی سیاست ہمیشہ کے لئے ختم ہوجائے گی۔

    دوسری جانب سیاسی جماعتوں کے قائدین کی آمد کا سلسلہ جاری ہے، وکلا کی بڑی تعداد احاطہ عدالت میں موجود ہیں  جبکہ کورٹ روم نمبر ایک کی تمام کرسیاں اور راہداریاں بھر گئیں ہیں۔

     

  • پنجاب کے دیگر شہروں کے بعد کراچی میں وزیراعظم نوازشریف کے حق میں بینرز آویزاں

    پنجاب کے دیگر شہروں کے بعد کراچی میں وزیراعظم نوازشریف کے حق میں بینرز آویزاں

    کراچی : لاہور ، گوجرانوالہ اور پنجاب کے دیگر شہروں کے بعد راتوں رات کراچی میں وزیراعظم نوازشریف کے حق میں بینرز لگ گئے، عبارت میں قائد سے وفاداری کا بھرپور اظہار کیا گیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق لاہور سمیت پنجاب بھر کے بعد سندھ میں وزیراعظم نوازشریف کے حق میں راتوں رات بینرز لگے گئے، ڈبل کیبن میں سوار لیگی متوالوں نے کراچی ریڈ زون ایریا کے کھمبے، اوور ہیڈ برج قائد کے حق میں بینرز سے سجا دیئے، بینرز کی عبارت سے ظاہر ہے کہ پاناما کا فیصلہ شریف خاندان کے حق میں آئے یا خلاف، متوالے ہر صورت ساتھ رہیں گے۔

    گورنرہاؤس کراچی سمیت پریس کلب اور اطراف کےعلاقوں میں لگے بینرز میں ’امن ہو یا جنگ قائد کے سنگ‘ کا نعرہ درج ہے جبکہ ’قائد کے اشارے میں خون کی قربانی‘ کے بینرز بھی آویزاں کئے گئے ہیں۔

    اس سے قبلگوجرانوالہ شہر بھر میں مسلم لیگ کے ممبران قومی و صوبائی اسمبلی کی جانب سے وزیر اعظم نواز شریف کے حق میں بڑے بڑے بینرز اور پوسٹر اویزاں کر دیے گئے ہیں، جن پر ’نواز شریف تیراایک اشارا حاضر حاضر لہو ہمارا‘ اور ’میاں تیرے جانثار بے شمار‘ کے مکالمات درج ہیں، بینرز اور پوسٹ لگانے کی مہم میں تما م ممبران قومی و صوبائی اسمبلی ایک دوسرے پر سبقت لے جانے کے لیے کوشاں ہیں، بینر اور پوسٹر جی ٹی روڈ سمیت شہر کی مختلف مقامات پر لگائے گئے ہیں۔


    مزید پڑھیں : پاناماکیس: ‘قائد تیرا ایک اشارہ،حاضر حاضرلہو ہمارا‘ کے بینرز آویزاں


    یاد رہے گزشتہ روز لاہور میں سعد رفیق کے حلقے سے وزیراعظم کے حق میں شروع ہونے والی بینر مہم راتوں رات پورے ملک میں پھیل گئی، خواجہ سعد رفیق کے حلقے میں وزیراعظم نوازشریف کے حق میں بینرزآویزاں کئے گئے تھے ، ان بینرز پر وزیراعظم کے ساتھ خواجہ سعد رفیق، ایم پی اے یاسین سوہل اور ایم پی اے میاں نصیرکی تصاویر بھی لگی ہوئی تھیں۔

    سرخ بینرز پر ’ قائد تیرا ایک اشارہ، حاضر حاضر لہو ہمارا‘ درج تھا جبکہ سبز رنگ کے بینر میں ’قدم بڑھاؤ نوازشریف ہم تمہارے ساتھ ہیں ‘ کا نعرہ درج تھا ۔


    مزید پڑھیں : کمیشن بنے گا یا وزیراعظم نااہل؟ پاناما کیس کا فیصلہ آج سنایا جائے گا


    واضح رہے کہ پاناما کیس کا فیصلہ ستاون روز بعد آج دوپہر دو بجے سنایا جائے گا، کیس کا فیصلہ کورٹ روم نمبر ون سے جاری کیا جائے گا، ملکی تاریخ کے تمام بڑے فیصلے اسی تاریخی کمے مین سنائے گئے ہیں۔

  • پاناماکیس: ‘قائد تیرا ایک اشارہ،حاضر حاضرلہو ہمارا‘ کے بینرز آویزاں

    پاناماکیس: ‘قائد تیرا ایک اشارہ،حاضر حاضرلہو ہمارا‘ کے بینرز آویزاں

    لاہور: پاناماکیس کے فیصلے سے ایک روز پہلےلاہور میں خواجہ سعد رفیق کے حلقے میں وزیراعظم نوازشریف کے حق میں بینرزآویزاں کر دیئے گئے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق ریلوے کے وزیر اپنے قائد سے وفاداری میں بازی لے گئے، پاناما کیس کا فیصلہ شریف خاندان کے حق میں آئے یا خلاف، نوازشریف کی حمایت میں بینر آویزاں کر دیئے گئے ہیں، ان بینرز پر وزیراعظم کے ساتھ خواجہ سعد رفیق، ایم پی اے یاسین سوہل اور ایم پی اے میاں نصیرکی تصاویر بھی لگائی گئی ہیں۔

    لاہور میں خواجہ سعدرفیق کے حلقے میں ہر کھمبہ سرخ رنگ کے بینرز سے سجا دیا گیا ، بینرزپر ’ قائد تیرا ایک اشارہ، حاضر حاضر لہو ہمارا‘ درج ہے جبکہ سبز رنگ کے بینر میں ’قدم بڑھاؤ نوازشریف ہم تمہارے ساتھ ہیں ‘ کا نعرہ درج ہے ۔

     

    خواجہ سعدرفیق کےحلقےمیں لگنے والے اشتعال انگیز بینرز نے جہاں حلقے کی سیاسی فضا میں تناؤ پیدا کر دیا ہے،  وہیں اس بات کا تا ثر بھی ابھر رہا ہے کہ کہیں پانامہ کا فیصلہ آنے پر کارکن آپے سے باہر نہ ہو جائیں۔


    مزید پڑھیں : پاناما کیس کا فیصلہ کل سنایا جائے گا


    واضح رہے کہ پاناما کیس کا فیصلہ ستاون روز بعد کل 20 اپریل کو دوپہر دو بجے سنایا جائے گا، کیس کا فیصلہ بھی کل کورٹ روم نمبر ون سے جاری کیا جائےگا، ملکی تاریخ کے تمام بڑے فیصلے اسی تاریخی کمے مین سنائے گئے ہیں۔

    ترجمان سپریم کورٹ نے کہا ہے کہ انتظامیہ کو سیکیورٹی کے خصوصی انتظامات کی ہدایت کردی ہے، فیصلہ سننے کے خواہشمندوں کو پاسز جاری کیے جائیں۔

    خیال رہے کہ پاناما کیس کا فیصلہ سننے کے لیے جہاں حکومت اور فریق سیاسی جماعتیں بے چینی سے منتظر ہیں وہیں عوام بھی اس فیصلے کو جاننے کے لیے بے چینی سے انتظار کررہی ہے۔

    پانامہ لیکس کا فیصلہ تئیس فروری کو محفوظ کیا گیا تھا۔

    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔