Tag: panama case

  • اسلام آباد:وزیرا عظم نوازشریف مری پہنچ  گئے

    اسلام آباد:وزیرا عظم نوازشریف مری پہنچ گئے

    اسلام آباد : پاناما کیس سے پریشان وزیراعظم نوازشریف مری پہنچ گئے، وزیر اعظم کی صاحبزادی مریم نواز بھی ان کے ہمراہ ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم نواز شریف مریم نواز اور اپنے خاندان کے دیگر افراد کے ہمراہ ملکہ کوہسار مری پہنچ گئے، وزیراعظم مری میں پاناما لیکس سمیت چوہدری نثار کو منانے کے سلسلے میں اپنی فیملی اور دیگر سیاسی شخصیات سے بات چیت کرینگے۔

    یاد رہے کہ وزیرداخلہ چوہدری نثار نے پارٹی قیادت کو تحفظات سے آگاہ کردیا ہے اور کہا کہ خواجہ آصف کو وزیراعظم تسلیم نہیں کرسکتا، جونیئر کے ماتحت کام نہیں کروں گا اور نہ ہی عدلیہ اور فوج کے خلاف کسی سازش کا حصہ بنوں گا۔

    واضح رہے کہ گذشتہ روز سپریم کورٹ نے پاناما کیس پر فیصلہ محفوظ کیا، جس کے بعد کہا جارہا ہے کہ وزیراعظم نواز شریف پاناما کیس میں ممکنہ طور پر نا اہل ہو سکتے ہیں ۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • خواجہ آصف کو وزیراعظم تسلیم نہیں کرسکتا، چوہدری نثار

    خواجہ آصف کو وزیراعظم تسلیم نہیں کرسکتا، چوہدری نثار

    اسلام آباد : وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار کا کہنا ہے کہ خواجہ آصف کو وزیراعظم تسلیم نہیں کرسکتا، فوج اورعدلیہ مخالف سازش میں شریک نہیں ہوں گا۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثار نے پارٹی قیادت کو تحفظات سے آگاہ کردیا ہے اور کہا کہ جونیئر کے ماتحت کام نہیں کرسکتا، عدلیہ اور فوج کے خلاف کسی سازش کا حصہ نہیں بنوں گا۔

    ذرائع کےمطابق نوازشریف کی ممکنہ نااہلی پر خواجہ آصف کو وزارت عظمی دیئے جانے پر چوہدری نثار کو شدید تحفظات ہیں۔

    دوسری جانب وزیر داخلہ کی ناراضی ختم کرانے کیلئے شہباز شریف اور شاہد خاقان عباسی نے ان سے ملاقات کی، چوہدری نثار نے رہنماؤں کو پارٹی نہ چھوڑنے کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا وہ عدلیہ اور فوج سے ٹکراؤ کی پالیسی میں شامل نہیں ہوں گے۔

    ذرائع کے مطابق چوہدری نثار ایازصادق اور شاہد خاقان عباسی کو بحثیت وزیراعظم تسلیم کرنے کو تیار ہیں اور انھیں ان دونوں رہنماؤں کیساتھ کام کرنے پرمسئلہ نہیں جبکہ اتوار کو پریس کانفرنس میں لیگی رہنما پارٹی حالات کے ذمہ داروں کا نام بتاتے ہوئے اپنے سیاسی مستقبل سے آگاہ کریں گے۔


    مزید پڑھیں : متبادل وزیراعظم کیلئے خواجہ آصف کا نام سرفہرست


    اطلاعات ہیں کہ چوہدری نثار جلد وزیر داخلہ کے عہدے دے مستعفی ہونے کا اعلان کرسکتے ہیں۔

    خیال رہے کہ پاناما کیس کا فیصلہ محفوظ ہوتے ہی وزیر اعظم نواز شریف کی زیرصدارت اہم اجلاس میں نئے وزیراعظم کے ناموں پر غورکیا گیا ۔۔
    ذرائع کا کہنا ہے نئے وزیراعظم کے لیے خواجہ آصف کا نام سر فہرست ہے  جبکہ متبادل وزیراعظم کے طورپر اسپیکرقومی اسمبلی سردارایاز صادق کا نام  بھی زیرِغور ہے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • متبادل وزیراعظم کیلئے خواجہ آصف کا نام سرفہرست

    متبادل وزیراعظم کیلئے خواجہ آصف کا نام سرفہرست

    اسلام آباد : پاناما کیس کا فیصلہ محفوظ ہونے کے بعد وزیراعظم ہاؤس میں متوقع یا غیر متوقع فیصلہ آنے کی صورت میں نواز لیگ نےحکمت عملی تیار کرلی، وزیر اعظم کی نااہلی کی صورت میں متبادل وزیراعظم کیلئے خواجہ آصف مضبوط امیدوار بن گئے۔

    تفصیلات کے مطابق ،نواز لیگ نے پاناما کیس کے متوقع فیصلے میں وزیراعظم کی نااہلی کے حوالے سے اپنی حکمت عملی مرتب کرلی ہے۔

    وزیر اعظم ہاؤس میں نواز شریف کی زیر صدارت ہونے والے اہم اجلاس میں اس حوالے سے طویل مشاورت کی گئی، اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ وزیر اعظم عہدے سے مستعفی نہیں ہوں گے اور کیس کا ہر ممکن طریقے سے مقابلہ کیا جائے گا۔


    مزید پڑھیں: پاناما کیس : وزیراعظم کی سربراہی میں اہم اجلا س شروع


    مصدقہ ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں پانامہ فیصلہ خلاف آنے پر خواجہ آصف کا نام متبادل وزیر اعظم کے لئے سرفہرست ہے۔


    مزید پڑھیں: وزیراعظم سے اختلافات، چوہدری نثار کے مستعفی ہونے کا

    امکان


     

  • پاناما کیس میں‌ کرپٹ وزیر اعظم بچ گیاتو بڑی بربادی ہو گی، ڈاکٹر طاہر القادری

    پاناما کیس میں‌ کرپٹ وزیر اعظم بچ گیاتو بڑی بربادی ہو گی، ڈاکٹر طاہر القادری

    لاہور : پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری نے کہا ہے پاناما کیس میں کرپٹ وزیراعظم بچ گیا تو بڑی بربادی ہوگی۔

    تفصیلات کے مطابق پاناما کیس کا فیصلہ محفوظ ہونے کے بعد پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری کا کہنا تھا کہ اب سپریم کورٹ کے فیصلے کا انتظار کیا جائے، بادی النظر میں وزیر اعظم،انکے بچے منی ٹریل نہیں دے سکے، دیکھتے ہیں محفوظ فیصلہ آنے پر کون غیر محفوظ ہوتا ہے ۔

    طاہر القادری نے کہا کہ حکومتی ترجمانوں نے عدالتی معاملے پر غیر مہذب زبان استعمال کی، امید ہے اس بار جعلسازقانون کی گرفت سے نہیں بچیں گے، جےآئی ٹی نے اپنے حصے کا کام جرات مندی سے کیا۔


    مزید پڑھیں : نوازشریف کے بچنے کا اب کوئی راستہ نہیں بچا، ڈاکٹرطاہرالقادری


    یاد رہے اس سے قبل اے آر وائی نیوز کے پروگرام الیونتھ آور میں اکستان عوامی تحریک کے سربراہ علامہ ڈاکٹر طاہرالقادری نے کہا تھا کہ پاناما جےآئی ٹی ارکان نے وقت کے فرعون کیخلاف سچی رپورٹ پیش کی، نوازشریف کے بچنے کا کوئی راستہ نہیں بچا، شکر ہے جےآئی ٹی تحقیقات پر میرا تجزیہ غلط نکلا۔

    ڈاکٹرطاہرالقادری کا کہنا تھا کہ شریف خاندان کے قریبی ساتھیوں کو مجھ سے بہتر کوئی نہیں جانتا، پانچ میں سے دو ججز نے تو نوازشریف کا قصہ ہی تمام کر دیا تھا، جےآئی ٹی بنانے کا فیصلہ اکثریتی لیکن رپورٹ متفقہ ہے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • فیصلہ وزیراعظم کے حق میں نہیں آنے والا، جھوٹے بیانات اور کاغذات پرجیل جاسکتے ہیں، پی پی رہنما

    فیصلہ وزیراعظم کے حق میں نہیں آنے والا، جھوٹے بیانات اور کاغذات پرجیل جاسکتے ہیں، پی پی رہنما

    اسلام آباد : پیپلزپارٹی کے رہنماوں نے توپوں کا رخ وزیراعظم کی طرف کرلیا اور کہا کہ فیصلہ وزیراعظم کے حق میں نہیں آنے والا، جھوٹے بیانات اور کاغذات کے معاملے پر نوازشریف جیل جاسکتے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق پیپلز پارٹی کے رہنما رحمان ملک نے سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا ساری جماعتیں پیچھے رہ جائینگی ۔صرف ایک جماعت آگے جائے گی وہ پیپلز پارٹی ہے، تجسس تھا کہ والیم ٹین میں کیا ہے، وہی دیکھنے آیا ہوں۔

    پاناما کیس میں وزیراعظم اوران کے وزیرنااہل ہونگے، لطیف کھوسہ

    پیپلزپارٹی کے رہنما سردار لطیف کھوسہ نے سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاناما کیس میں وزیراعظم اوران کے وزیرنااہل ہونگے ، نوازشریف شہنشاہ بنتے جارہے تھے اور من مانیاں چل رہی تھیں، الیکشن کمیشن میں نوازشریف کیخلاف ہم نے درخواست دی۔

    لطیف کھوسہ کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ کی حفاظت ہم نے کی اور آئندہ بھی کریں گے، جو دھمکیاں دے رہے ہیں، سن لیں عوام سپریم کورٹ کی ضامن ہے، شریف خاندان کو بار بار کہا گیا منی ٹریل بتا دیں، شریف خاندان کو وضاحت دینے کیلئے کئی مرتبہ موقع دیا گیا، سسلین مافیا اور گاڈ فادر سے پاکستان کے عوام کو چھٹکارا ملے گا۔

    لگتا ہے حکمرانوں کو اپنی تقدیر کے فیصلے کا پتہ لگ چکا ہے ، قمر زمان کائرہ

    پیپلز پارٹی کے رہنما قمرزمان کائرہ نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ دھمکیاں دے رہے ہیں، عدالت نے بھی سوچا انہیں کیا کہیں، جو دھمکیاں کل دی گئیں وہ حکمران وقت کو نہیں کہنا چاہیے، لگتا ہے حکمرانوں کو اپنی تقدیر کے فیصلے کا پتہ لگ چکا ہے۔

    قمرزمان کائرہ کا کہنا تھا کہ شیخ رشید نے درست کہا عدالت جےآئی ٹی کی حفاظت کیلئے کچھ کرے، ایل ڈی اے پلازہ کو آگ لگی ریکارڈ جل گیا، کسی کو نہیں پوچھا گیا، الزام لگتا ہے ثبوت مانگتے ہیں آگ لگتی ہے اور ریکارڈ جل جاتا ہے۔

    پی پی رہنما نے کہا کہ کل ججز نے شریف خاندان کو بتا دیا کہ آپ پر الزامات کیا ہیں، پاناما کیس کی سماعت مکمل ہونے کے بعد تاریخ نے اعلیٰ عدلیہ کے کندھوں پر بہت بڑی ذمہ داری ڈال دی ہے، پہلے بھی عدالتوں کے پاس کئی مواقع آئے لیکن وہ اس طرح استعمال نہیں ہوپائے بلکہ بعض اوقات تو یہ مواقع غلط استعمال ہوئے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • دھمکیاں نہ دیں کھل کرسامنے آئیں، شیری رحمان

    دھمکیاں نہ دیں کھل کرسامنے آئیں، شیری رحمان

    اسلام آباد : پیپلز پارٹی کی رہنما شیری رحمان کا کہنا ہے کہ کل بھی وزیراعظم نےجےآئی ٹی اورعدلیہ کودھمکیاں دیں، فاضل ججز کا تحمل ہے، جوان کی دھمکیاں برداشت کررہے ہیں، دھمکیاں نہ دیں کھل کرسامنے آئیں۔

    تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ کے باہر پیپلز پارٹی کی رہنما شیری رحمان نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ وزیراعظم کے بیانات متنازع ہو رہے ہیں، کل بھی وزیراعظم نے جےآئی ٹی اور عدلیہ کودھمکیاں دیں، دھمکیاں نہ دیں کھل کرسامنے آئیں۔

    شیری رحمان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم احتساب کو نہیں مانتے تو اس کا مطلب سپریم کورٹ کو نہیں مانتے، پیپلزپارٹی ایسے بیانات دیتی تو آج کٹہرے میں کھڑی ہوتی، وزیراعظم بتائیں کون ان کے خلاف تحریک چلارہاہے، وزیراعظم کھل کربولیں کون ان کیخلاف سازش کررہا ہے۔

    انھوں نے کہا کہ وزیراعظم اپنی ذات کیلئے اقتدار سے چمٹے بیٹھےہیں، وزرااوردرباری ان کواچھی ایڈوائس دیں، ایڈوائس دیں کہ ملک کواندھیروں کی طرف نہ لے کر جائیں، وزیراعظم نے اپنی دولت کیلئے پوری ملک کو یرغمال بنایا ہوا ہے۔

    پی پی رہنما کا کہنا تھا کہ پاکستان کا ہر ادارہ مفلوج ہوچکا ہے لیکن انہیں اپنی فکر ہے، وزیراعظم نام جے آئی ٹی کا لیتے ہیں اورغصہ عدلیہ پر اتارتےہیں، مسلم لیگ ن منہ کھلوائے ہمیں بھی بہت کچھ معلوم ہے۔

    شیری رحمان کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی نے ہمیشہ عدالتوں کا احترام کیا اور ہمارے وزیراعظم نے عدالتوں کے سامنے سرخم تسلیم کیا نواز شریف کو بھی عدالتی فیصلوں کے سامنے سرنگوں کرنا چاہئے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • ظفرحجازی کی گرفتاری خوش آئندہ ہے،احتساب کاآغازہوگیا ہے،سراج الحق

    ظفرحجازی کی گرفتاری خوش آئندہ ہے،احتساب کاآغازہوگیا ہے،سراج الحق

    اسلام آباد : امیر جماعت اسلامی سراج الحق کا کہنا ہے کہ ظفر حجازی کی گرفتاری خوش آئند ہے، حقیقی احتساب ہی حقیقی جمہوریت کیلئے ضروری ہے، تاریخ میں پہلی بار بڑے لوگ جے آئی ٹی کے سامنے پیش ہوئے جو انہیں ناگوار گزرا۔

    تفصیلات کے مطابق پاناما کیس کا فیصلہ محفوظ ہونے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا کہ سپریم کورٹ پرمکمل اعتماد ہے اور امید بھی ہے، ظفرحجازی کی گرفتاری خوش آئندہ ہے، احتساب کا آغازہوگیا ہے، کسی سیاسی تعصب میں مبتلا نہیں صرف احتساب کی بات کرتے ہیں، احتساب اورجمہوریت ایک ساتھ چلتے رہیں گے۔

    سراج الحق کا کہنا تھا کہ کچھ لوگوں کا خیال تھا کہ جےآئی ٹی ان کے شاہی محل میں عدالت لگائے گی، آج پہلی بار دیکھا کمزوروں کیلئے طاقتور قانون بڑوں کیلئے بھی طاقتور ہوگیا، شہزادہ تلور کیلئے آتے رہتے ہیں لیکن حقیقت اور سچائی کیلئے نہیں آرہا، لگتا ہے حکومت نے 62،63 کو آئین سے نکالنے کیلئے کام شروع کردیا ہے۔

    امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ قطری شہزادے کے خطوط جھوٹ تھے، اس لیے وہ پاکستان نہیں آئے، شریف خاندان کی ذمہ داری تھی، قطری شہزادے کوپیش کرتے، نوازشریف نے اسمبلی میں نہیں بتایا وہ یواے ای میں نوکری کرتےتھے، یقین ہے فیصلے کے بعد پاکستان میں کرپشن کے راستے بند ہوجائیں گے۔

    انکا کہنا تھا کہ لگتا ہے کل نوازشریف کے صبر کا پیمانہ لبریز ہوگیا تھا، وزیراعظم کو مشورہ دیتا ہوں، دھمکیوں سے کچھ نہیں ہوگا، استعفیٰ دے دیں، پاناما لیکس کیس سی پیک یا ترقیاتی منصوبوں کیخلاف سازش نہیں، پانامالیکس کیس حکمران خاندان پرالزامات سے متعلق تحقیقات ہے، سیاست کا مطلب یہ نہیں حکمران جماعت کاکاروبار تیزی سے بڑھے، عوام کا حق ہے بدعنوانیوں اور کرپشن سے متعلق سوال کرے۔

    سراج الحق نے کہا کہ پانامالیکس کیس کے فیصلے سے پاکستان کرپشن سے پاک ہوجائیگا، حکمران اپنے آپ کو احتساب سے بالاترسمجھتے ہیں۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • شہباز شریف پر 10 ارب روپے کی پیشکش کا الزام، عمران خان کو دوبارہ نوٹس جاری

    شہباز شریف پر 10 ارب روپے کی پیشکش کا الزام، عمران خان کو دوبارہ نوٹس جاری

    لاہور: مقامی عدالت نے وزیراعلی شہباز شریف کی جانب سے پانامہ پیپرز میں اربوں روپے کی پیشکش کا الزام لگانے پر تحریک انصاف کے سربراہ کے خلاف دس ارب روپے ہرجانے کی درخواست پر عمران خان کو دوبارہ نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا۔

    تفصیلات کے مطابق لاہور کی سول عدالت کے جج اظفر سلطان نے شہباز شریف کی جانب سے دائر ہرجانہ کی درخواست پر سماعت کی، شہباز شریف کے وکیل مصطفی رمدے ایڈووکیٹ نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ عمران خان نے پانامہ پیپرز کے معاملے پر شہباز شریف کی جانب سے دس ارب روپے کی پیشکش کا بے بنیاد الزام عائد کیا۔

    صطفی رمدے نے مزید کہا کہ عمران خان نے شہباز شریف پر الزام عائد کر کے قوم کو گمراہ کیا،سیاسی مفادات حاصل کرنے کے لئے شہباز شریف کی کردار کشی کی، جس سے وزیر اعلی کی ساکھ کو نقصان پہنچا اور ان کے خاندان کو ذہنی اذیت کا سامنا کرنا پڑا .

    شہباز شریف کی جانب سے عدالت سے استدعا کی گئی کہ کردار کشی کرنے پر عدالت عمران خان کے خلاف دس ارب روپے ہرجانے کی ڈگری جاری کرے۔

    عدالتی حکم کے باوجود عمران خان کی جانب سے جواب داخل نہ کرانے پر عدالت نے عمران خان کو اکیس اگست کے لئے دوبارہ نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا ہے۔


    مزید پڑھیں : وزیر اعلیٰ پنجاب کا عمران خان پر 10 ارب روپے ہرجانے کا دعویٰ دائر


    یاد رہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے خلاف مقامی عدالت میں 10 ارب روپے ہرجانے کا دعویٰ دائر کیا تھا ، جس پر عدالت نے عمران خان کو 21 جولائی کا نوٹس جاری کیا تھا۔

    واضح رہے کہ کچھ عرصہ قبل عمران خان نے اے آر وائی نیوز کے پروگرام آف دی ریکارڈ میں گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف پر الزام عائد کیا تھا کہ شہباز شریف نے پاناما لیکس پر مجھے خاموش رہنے پر 10 ارب روپے دینے کی پیشکش کی تھی۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • پاناما کیس : وزیراعظم کی سربراہی میں اہم اجلا س شروع

    پاناما کیس : وزیراعظم کی سربراہی میں اہم اجلا س شروع

    اسلام آباد: سپریم کورٹ کی جانب سے پاناما عمل درآمد کیس کا فیصلہ محفوظ کیے جانے کے بعد وزیراعظم کی سربراہی میں اہم اجلاس شروع ہوگیا ہے‘ قانونی ماہرین‘ شہباز شریف اور اہم مشیروزیراعظم ہاؤس پہنچ گئے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم نواز شریف نے پاناما کیس کا فیصلہ محفوظ ہونے کے بعد پیدا ہونے والی ممکنہ صورتحال کا جائزہ لینے کے لیے قانون ماہرین کا اجلاس طلب کیا ہے۔

    وزیراعظم ہاؤس پہنچنے والے ماہرین میں بیرسٹر ظفر اللہ، اٹارنی جنرل اور خواجہ حارث شامل ہیں جبکہ وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف ‘ شاہد خاقان عباسی‘ احسن اقبال اور خواجہ آصف بھی وزیراعظم ہاؤس پہنچ گئے ہیں اور اجلاس شروع ہوگیا ہے۔


    کون ہوگا نیا وزیراعظم ؟ مسلم لیگ (ن) میں متبادل امیدوارکی تلاش شروع


    دوسری جانب وزیراعظم ہاؤ س کے ترجمان مصدق ملک نے فیصلہ محفوظ کیےجانے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ جے آئی ٹی کی رپورٹ ردی کی ٹوکری میں پھینک دی جائے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ جے آئی ٹی کی تفتیش تعصب پر مبنی ہے‘ نامکمل تفتیش پر کسی قسم کا فیصلہ ممکن نہیں ہے۔

    آج صبح سپریم کورٹ آف پاکستان نے پاناما عمل درآمد کیس کی سماعت مکمل کرتے ہوئے وزیراعظم اور ان کے بچوں کی کرپشن پر فیصلہ محفوظ کرلیا ہے‘ فیصلہ سنانے کی تاریخ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔

    عدالتِ عظمیٰ نے سماعت مکمل کرنے سے قبل وزیراعظم کے وکیل خواجہ حارث کی ایما پر جے آئی ٹی رپورٹ کا اب تک خفیہ رکھا جانے والا والیم 10 بھی ان کے حوالے کردیا‘ خیال رہے کہ رپورٹ کے اس والیم پر مسلم لیگ ن کے وزرا کی جانب سے سب سےزیادہ اعتراضات اٹھائے جارہے تھے اور مطالبہ کیا جارہا تھا کہ اسے پبلک کیا جائے۔


    جے آئی ٹی کیا ہےاور کیسے تحقیقات کرتی ہے؟


     یاد رہے کہ سپریم کورٹ کے پانچ ججز پر مشتمل بینچ میں سے دو ججز نے وزیراعظم کو ناا ہل قرار دیا تھا اور تین نے کیس کی مزید تحقیقات کرنے کے لیے جی آئی ٹی تشکیل دینے کا فیصلہ کیا تھا۔ جے آئی ٹی نے 60 روز میں اپنی تفتیش مکمل کرکے اپنی رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع کرائی تھی۔


    اگرآپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اوراگرآپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پرشیئرکریں۔

  • کیس اختتام کو پہنچا، انشااللہ نوازشریف نااہل ہوں گے اور جیل بھی جائیں گے، فوادچوہدری

    کیس اختتام کو پہنچا، انشااللہ نوازشریف نااہل ہوں گے اور جیل بھی جائیں گے، فوادچوہدری

    اسلام آباد : تحریک انصاف کے رہنما فوادچوہدری کا کہنا ہے کہ آج پاکستان کی تاریخ کا بہت ہی اہم دن تھا، کیس اختتام کو پہنچا
    انشا اللہ نوازشریف نااہل ہوں گے اور جیل بھی جائیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی کے ترجمان فواد چوہدری نے پاناما کیس کا فیصلہ محفوظ ہونے کے بعد میڈیا سے گفتگو میں کرتے ہوئے کہا کہ آج پاکستان کی تاریخ کابہت ہی اہم دن تھا،کیس اختتام کو پہنچا، واضح نہیں کہ 3رکنی بینچ فیصلہ سنائے گا یا5رکنی ، فیصلہ سنانے میں کتنا وقت لگے گا اندازہ ہی لگایا جاسکتا ہے، میرے خیال میں فیصلہ آئندہ ہفتے یا 10دن میں سنایا جائے گا۔

    فوادچوہدری کا کہنا تھا کہ وزیراعظم نے قوم سے،ایوان سے اور عدالت سےجھوٹ بولا، عدالت میں ثابت ہواپاپابھی پاپی،پپوبھی پاپی اور سب پاپی ہیں، پاپ کرنے والے پاکستان کو لیڈ نہیں کرسکتے۔

    پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ نوازشریف نے ایف زیڈای کے ذرائع ظاہرنہیں کیے، نواز شریف کے بچے کیسے ارب پتی ہوئےنہیں بتایاگیا، انشااللہ نوازشریف نااہل ہوں گےاورجیل بھی جائیں گے۔

    اس سے قبل فواد چوہدری نے خبردار کیا کہ نوازشریف سے احتساب کا آغاز ہوا ہے، انجام بہت دور تک جائے گا، ہوسکتا ہے آج کیس کا آخری دن ہو، وزیراعظم کےپاس اب بھی وقت ہےاستعفیٰ دےدیں۔

    رہنماپاکستان تحریک انصاف کا کہنا تھا کہ پاپابھی پاپی ہیں اورپپو بھی پاپی ہے، اصل کاروبار ان کا کرپشن تھا، موٹر وے کا کمیشن پاکستان سے باہر منتقل کیا گیا، ہم سیاسی طور پر پسماندہ نہیں ہیں، فوج عدلیہ کو ملوث کرنے کے بجائے وزیراعظم سیاسی طور پر سوچتے۔


    مزید پڑھیں : حکومت کی طرف سےجمع کرائےگئےتمام دستاویزات جعلی ہیں‘ فواد چودھری


    فواد چوہدری نے پیپلز پارٹی پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ جو لوگ کیس کو عدالت لے جانے کے مخالف تھے وہ آج کریڈٹ لے رہے ہیں ، پیپلزپارٹی والے وہ ہیں، جو ٹورنامنٹ بھی نہیں کھیلا اور کپ لینے آگئے۔

    یاد رہے گذشتہ روز بھی فواد چودھری کا کہنا تھا کہ عدالت نے خود کہا ہے کہ شریف فیملی کی جانب سے جعلی دستاویزات پیش کئے گئے ہیں اب ان پر476 اے کا مقدمہ بنتا ہے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔