Tag: panama JIT hearing

  • انوشے رحمان کی جے آئی ٹی کو کھلم کھلا دھمکیاں ، جے آئی ٹی پر جے آئی ٹی بنانے کا مطالبہ

    انوشے رحمان کی جے آئی ٹی کو کھلم کھلا دھمکیاں ، جے آئی ٹی پر جے آئی ٹی بنانے کا مطالبہ

    اسلام آباد : وزیر مملکت برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی انوشے رحمان نے سپریم کورٹ کیجانب سے بنائی گئی جے آئی ٹی پر ایک اور جے آئی ٹی بنانے کا عجیب و غریب مطالبہ کر ڈالا اور جے آئی ٹی کودھمکیاں دیتے ہوئے کہا کہ جے آئی ٹی اراکین پر مقدمہ درج کرکے کڑی سزا دینی چاہیئے۔

    تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ کے باہر وزیر مملکت برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی انوشے رحمان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے جے آئی ٹی پر شدید تنقید کرتے ہوئے جے آئی ٹی رپورٹ کو ردی قرار دیدیا۔

    انوشے رحمان نے جے آئی ٹی کو دھمکیاں دیتے ہوئے جے آئی ٹی پر بھی ایک جے آئی ٹی تشکیل دینے کا مطالبہ کیا اور کہا کہ پرانی جے آئی ٹی اراکین کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کیا جائے اور انہیں کڑی سزادی جائے۔

    وزیرمملکت انوشہ رحمان کا کہنا تھا کہ جےآئی ٹی کے سربراہ پر شدید تحفظات ہیں ، جےآئی ٹی سربراہ کے کزن کی کمپنی ایک سال سے کام نہیں کررہی تھی ، نجی کمپنی کو 49ہزار پاؤنڈ ادا کئے گئے، یہ پیسے عوام کے ٹیکس کا پیسے ہیں، ہر طرف سے سوال اٹھ رہے ہیں، واجدضیا معاملے پر جواب دیں۔

    انھوں نے کہا کہ جےآئی ٹی اپنے مینڈیٹ سے باہر نکل گئی یہ سوالات عدالت میں اٹھائے، جےآئی ٹی کے لوگوں کو ٹیلی فون ریکارڈنگ کا اختیار کس نے دیا ، جےآئی ٹی میں پیش ہونیوالوں کے بیانات کو توڑ مروڑ کر پیش کیا گیا، جےآئی ٹی رپورٹ میں غیرمناسب زبان استعمال کی گئی۔

    انوشہ رحمان کا مزید کہنا تھا کہ جےآئی ٹی کی رپورٹ رد کی ٹوکری ہے، جےآئی ٹی رپورٹ کو پی ٹی آئی رپورٹ سے تشبیہ دی گئی، رپورٹ کو پی ٹی آئی سے تشبیہ دینے کی وجہ مسودے کی زبان تھی ،انوشہ رحمان

    مسلم لیگ ن کی رہنما نے کہا کہ جےآئی ٹی سربراہ الزامات کا جواب دیں قوم کو ان کا انتظار ہے ، کس قانون کےتحت جےآئی ٹی نے کمپنیوں کوبھاری معاوضے دیئے ، اختیارات سے تجاوز پر جےآئی ٹی ممبران کو کڑی سزا دی جائے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • بلاول صاحب آپ تو بچے ہیں ،بڑے بڑے لوگ نوازشریف کا استعفیٰ نہیں لے سکے،طلال چوہدری

    بلاول صاحب آپ تو بچے ہیں ،بڑے بڑے لوگ نوازشریف کا استعفیٰ نہیں لے سکے،طلال چوہدری

    اسلام آباد : مسلم لیگ ن کے رہنما طلال چوہدری کا کہنا ہے کہ بڑے بڑے لوگ نوازشریف کااستعفیٰ نہیں لے سکے، بلاول صاحب آپ تو بچے ہیں جبکہ دانیال عزیز نے کہا کہ عمران خان دہشتگردی کے کیس میں اشتہاری ہیں ، اخلاقی جواز کا درس ہمیں نہ دیا جائے ہمیں سب پتہ ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پاناما جے آئی ٹی کی سماعت ختم ہونے کے بعد سپریم کورٹ کے باہر مسلم لیگ ن کے رہنما طلال چوہدری نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ معاملہ اب عدالت میں ہے کیا آپ کو ججز پر اعتماد نہیں، وزیراعظم سے استعفیٰ مانگا جارہا ہے، ہم تو عدالت یں پیش ہورہے ہیں۔

    طلال چوہدری نے کہا کہ صبح صبح سیاسی لولے لنگڑے سپریم کورٹ کے سامنے لائن لگا لیتے ہیں، جیسے کوئی لنگر تقسیم ہورہا ہے، آپ کو سیاسی لولے لنگڑے عوام نے کیا ہے، وزیراعظم نہ بن پانے والے اب عدالت سے امید لگائے بیٹھےہیں، سیاسی یتیم عدالت سے انصاف نہیں اقتدار لینے آتے ہیں۔

    لیگی رہنما کا کہنا تھا کہ بڑے بڑے لوگ نوازشریف کا استعفیٰ نہیں لے سکے، بلاول صاحب آپ تو بچےہیں آپ کےبڑےبھی استعفیٰ نہیں لے سکے، سازش کے تانے بانے بیرون ملک سے ملتے ہیں ، بلاول اور عمران اس سازش کی کٹھ پتلیاں ہیں۔

    انھوں نے مزید کہا کہ گلی گلی میں شور ہے نیازی کے پیچھے کوئی اور ہے، پیپلزپارٹی کے پاس کرپشن کے سائنسدان ہیں، جےآئی ٹی خودقانون کی خلاف ورزی کرتی رہی، خلاف قانون رشتے داروں کو ٹھیکہ دیا۔

    عمران خان دہشتگردی کے کیس میں اشتہاری ہیں ، دانیال عزیز

    مسلم لیگی رہنما دانیال عزیز نے سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان عدالتوں اور الیکشن کمیشن میں جواب نہیں دے رہے، عمران خان دہشتگردی کے کیس میں اشتہاری ہیں ، اخلاقی جواز کا درس ہمیں نہ دیا جائے ہمیں سب پتہ ہے۔

    دانیال عزیز کا کہنا تھا کہ کیا پیپلزپارٹی نے ڈاکٹر عاصم حسین سے عہدہ واپس لیا، ڈاکٹرعاصم حسین کے خلاف نیب کے کیسز چل رہےہیں، جتنی بھی دستاویزات ہیں وہ قابل سماعت نہیں ہیں، جے آئی ٹی رپورٹ میں کچھ نہیں نکلا تو کہہ رہے ہیں ہتھکڑی لگا کر جواب دو۔

    انھوں نے کہا کہ عوام کو سب سمجھ آرہا ہے اور قوم پورے معاملے کو دیکھ رہی ہے، ہمیں معلوم ہے اس سازش کے پیچھے کون ہے، یہ سب کچھ 2018کیلئے ہورہا ہے، عوام کی رائےختم کرنے کیلئے دھرنے دیئے گئے تھے۔

    ن لیگی رہنما کا کہنا تھا کہ جے آئی ٹی رپورٹ تعصب پر مبنی ہے ، جے آئی ٹی نے قطر کے بجائے دوسرے ملکوں کو خط لکھے، جو دستاویزات ان کے پاس تھے وہ جمع کرائےگئے، اسلام آباد پولیس کی رپورٹ ہے، جگہ جگہ عمران خان کیلئے چھاپے مارے گئے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • جےآئی ٹی کی رپورٹ کے مطابق نوازشریف اہل نہیں رہے،قمرزمان کائرہ

    جےآئی ٹی کی رپورٹ کے مطابق نوازشریف اہل نہیں رہے،قمرزمان کائرہ

    اسلام آباد : پیپلز پارٹی کے رہنما قمر زمان کائرہ کا کہنا ہے کہ جے آئی ٹی کی رپورٹ کے مطابق نوازشریف اہل نہیں رہے،ان بیچاروں کی چیخیں نکل رہی ہیں، رونے کے علاوہ اور کر بھی کیا سکتے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ کے باہر پیپلز پارٹی کے رہنما قمر زمان کائرہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اپوزیشن کا ساتھ دینے کےلئے سپریم کورٹ آئے تھے، جے آئی ٹی پر حکومت کے تحفظات ایک طرف رکھ دیئے گئے ، عدالت نے بار بار انہیں کہا جے آئی ٹی پر آپ کے اعتراضات نہیں بنتے، حکومتی وکلا تکنیکی طریقے سے وزیراعظم کو بچانے کی کوشش کرتے رہے۔

    قمر زمان کائرہ کا کہنا تھا کہ شریف خاندان کے وکیل سپریم کورٹ کو غیر ضروری بحث میں الجھانے کی کوشش کر رہے ہیں، ججز نے حارث خواجہ کو ہدایت کی کہ وہ یہ نہ دیکھیں کہ دستاویزات کون لایا بلکہ دستاویزات کے مصدقہ ہونے یا نہ ہونے پر بات کریں، جتنے سوال عدالت نے اٹھائے ان کے پاس جواب نہیں تھا۔

    پی پی رہنما نے کہا کہ پیپلزپارٹی پہلے دن سے پاناما کیس کو اٹھایا تھا، اپوزیشن کو اکٹھا ہم نے کیا اور ٹی او آرز بنائے تھے، عدالت میں جانے کے طریقہ کار پر اپوزیشن متفق نہیں تھی، پیپلزپارٹی میں بے شمار الزامات لگائے گئے وہ الگ بات ہے کہ ثبوت نہیں، آپ کیخلاف تو دو ججز فیصلہ دے چکے ہیں ، آپ نے پارلیمان میں بھی جھوٹ بولا۔

    انکا کہنا تھا کہ جے آئی ٹی کی رپورٹ کے مطابق نوازشریف اہل نہیں رہے، ان بیچاروں کی چیخیں نکل رہی ہیں،رونے کے علاوہ اور کر بھی کیا سکتے ہیں، ہم ان سے وہی مطالبہ کررہے ہیں ،جو انہوں نے یوسف گیلانی سے کیا تھا۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔