Tag: Panama JIT members

  • جے آئی ٹی ارکان کی دبئی میں اہم شخصیات سے ملاقاتیں

    جے آئی ٹی ارکان کی دبئی میں اہم شخصیات سے ملاقاتیں

    اسلام آباد : پاناما کیس کی مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کے دو ارکان دبئی پہنچ گئے ہیں، اراکین نے مختلف شخصیات سے ملاقاتیں کیں، جےآئی ٹی ارکان نے قطرکے ویزے کیلئے اپلائی ہی نہیں کیا تھا۔

    تفصیلات کے مطابق پاناما کیس کی تحقیقات کے لیے بنائی گئی چھ رکنی جے آئی ٹی کے دو ارکان عرفان منگی اور بریگیڈیئر کامران رشید دبئی پہنچ گئے ہیں جہاں انہوں نے مختلف شخصیات سے اہم ملاقاتیں کی ہیں۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ جے آئی ٹی کے دونوں اراکین مبینہ طور پر شریف فیملی کی جانب سے جو گلف اسٹیل کے حوالے سے بیانات اور دستاویزات جمع کروائے گئے ہیں ان کی تصدیق کیلئے دبئی گئے ہیں۔

    اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ اراکین نے دبئی سے اہم ریکارڈ بھی حاصل کرلیا ہے، ریکارڈ کی فراہمی میں دبئی حکومت نے اہم کردار ادا کیا۔

    ذرائع کے مطابق دبئی میں اسحاق ڈار اور ان کے بیٹوں کی جائیداد کا ریکارڈ بھی حاصل کرلیا گیا ہے، جےآئی ٹی نے ۔گزشتہ روز اسحاق ڈار سے دبئی جائیداد سےمتعلق سوال کیا تھا، جےآئی ٹی کے سوال پر اسحاق ڈار نےبرا بھی منایا تھا۔

    جے آئی ممبران کے قطر جانے کی خبر درست نہیں 

    خیال رہے کہ آج مختلف چینلز پر چلنے والی جے آئی ٹی اراکین کی قطر جانے کے حوالے سے خبر درست نہیں کیونکہ جے آئی ٹی ارکان نے قطر کے ویزے کے لیے درخواست ہی نہیں دی تھی۔


    مزید پڑھیں: قطری شہزادے کا پاکستان اور سفارتخانے آنے سے انکار


    واضح رہے کہ قطری شہزادے حماد بن جاسم کی جانب سے ان کے پہلےخط کی تصدیق کی گئی تھی، اس کے علاوہ قطری شہزادے نے جے آئی ٹی کو قطر آکر بیان ریکارڈ کرانے کی ہامی بھر رکھی تھی تاہم انہوں نے قطرمیں پاکستانی سفارت خانے میں جا کر بیان ریکارڈ کرانے کی جے آئی ٹی کی تجویز پر عمل کرنے سےانکار کردیا تھا۔


    جے آئی ٹی قطرنہ گئی توشدید تحفظات ہوں گے‘ آصف کرمانی


  • آئی بی ڈائریکٹر کا پاناما جے آئی ٹی ممبران کی معلومات اکھٹی کرنے کا اعتراف

    آئی بی ڈائریکٹر کا پاناما جے آئی ٹی ممبران کی معلومات اکھٹی کرنے کا اعتراف

    اسلام آباد : انٹیلی جنس بیورو نے سپریم کورٹ کو جمع کرائے گئے جواب میں جےآئی ٹی کے کوائف اکٹھےکرنے کا اعتراف کرلیا جبکہ آئی بی،ایس ای سی پی اورایف بی آرنے پاناماجےآئی ٹی کےالزامات مسترد کردیئے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق پاناما جے آئی ٹی کے الزامات پر ڈائریکٹرجنرل انٹیلی جینس بیورو آفتاب سلطان نے سپریم کورٹ میں جواب جمع کرادیا ، جس میں آئی بی نے پاناماجےآئی ٹی ممبران کی معلومات اکھٹی کرنےکااعتراف کرلیا۔

    آئی بی کےچیف نے توجیہ پیش کرتے ہوئے تسلیم کیا کہ پانامامعاملہ بہت اہم اورملکی سیاست پراثرانگیز ہونے والا کیس ہے ، اسلئےجے آئی ٹی ارکان کے کوائف اکٹھے کئے ۔

    آفتاب سلطان نے موقف اختیار کیا کہ قومی اہمیت کے ہر معاملے کی معلومات اکھٹی کرنافرائض میں شامل ہے،لیکن معلومات جمع کرنے کے عمل کاافشاہوناتشویشناک ہے ۔

    آئی بی نے جے آئی ٹی کوہراساں کرنے کا الزام مسترد کرتے ہوئے سپریم کورٹ کو بتایا کہ بلال رسول اورانکی اہلیہ کی نجی زندگی میں مداخلت کی نہ سوشل میڈیاکے اکاؤنٹس ہیک کئے۔


    مزید پڑھیں : پاناما جے آئی ٹی کی سرکاری اداروں پر سنگین الزامات پر مشتمل چارج شیٹ عدالت میں جمع


    خیال رہے کہ جےآئی ٹی نےسپریم کورٹ میں تحفظات کا اظہار کیا تھا کہ انٹیلی جینس بیورو پر جے آئی ٹی ممبران کو ہراساں کرنے اور ذاتی زندگی میں مداخلت کا الزام لگاتے ہوئے انکشاف کیا تھا کہ آئی بی اہلکار ممبران کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس سے سیاسی وابستگیاں تلاش کرنے میں مصروف ہیں، آئی بی والے ممبران کے گھروں کے باہر بھی نظر آئے ہیں۔

    دوسری جانب ایس ای سی پی اور ایف بی آر نے پاناما جے آئی ٹی الزمات مسترد کردیئے تھے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔