واشنگٹن : پاناما جے آئی ٹی رپورٹ میں کلیبری فونٹ کا تذکرہ آنے کے بعد عالمی میڈیا نے کلیبری فونٹ اورمریم نواز کے حوالے سے نمایاں کوریج کی۔
جے آئی ٹی میں مریم نوازکی کلیبری فونٹ میں جمع کرائی گئی دستاویزات سوشل میڈیا کے ساتھ ساتھ عالمی میڈیا کی بھی نمایاں خبربن گئی۔
گلف نیوز نے خبر لگائی کلیبری فونٹ نے نوازشریف کی بیٹی کے غلط کاموں کو ظاہر کردیا۔
برطانوی اخبار گارجین کا کہنا تھا کہ فونٹ گیٹ نے پاکستانی وزیراعظم کے لئے خطرہ پیدا کردیا، سوشل میڈیا پرفونٹ گیٹ کی مہم نے حکمران خاندان کے لئے مشکل کھڑی کردی۔
سی بی ایس نیوز نے کلیبری فونٹ کے حوالے سے خبر میں کہا کہ کیلبری فونٹ وزیراعظم نوازشریف کی حکومت کے خاتمے کا سبب بن سکتا ہے۔
بی بی سی نے کہا فونٹ کے ماہرین متفق ہیں کہ کلیبری فونٹ کا استعمال دوہزار سات میں شروع ہوا جبکہ مریم نوازکی پیش کی گئی دستاویزات دوہزارچھ کی ہیں۔
واضح رہے کہ پاناما جے آئی ٹی نے مریم نواز کی دستاویزات میں سے ایک ایسی چھوٹی سی غلطی پکڑی، جس نے شریف خاندان کے سارے ثبوتوں کو جھوٹا ثابت کردیا، دستاویزات جس فونٹ سے ٹائپ ہوا وہ اس سال ریلیز ہی نہیں ہوا۔
دوسری جانب یہ انکشاف ہوا ہے کہ پاناما کیس کی جے آئی ٹی رپورٹ منظر عام پر آنے کے بعد دنیائے معلومات کی سب سے بڑی ویب سائٹ وکی پیڈیا پر کیلیبری فونٹ سے متعلق ڈیٹا تبدیل کرنے کی کوشش کی گئی ہے تاہم وکی پیڈیا نے اسے عارضی طور پر بلاک کردیا۔
اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔
اسلام آباد: پاناما جے آئی ٹی کی رپورٹ منظر عام پر آنے کے بعد قائد حزب اختلاف نے اپوزیشن جماعتوں کے اراکین کو ون پوائنٹ ایجنڈے گو نواز گو پر متفق کرنے کے لیے رابطے تیز کردیے۔ وزیراعظم نے استعفیٰ نہ دیا تو اسمبلی کے اندر اور باہر گو نواز گو کے نعرے لگیں گے۔
ذرائع کے مطابق بلاول بھٹو کی ہدایت پر خورشید شاہ نے اپوزیشن جماعتوں سے رابطے کرنا شروع کردیے، قائد حزب اختلاف نے ایم کیو ایم پاکستان کے سربراہ ڈاکٹر فاروق ستار سے ٹیلی فون پر رابطہ کیا اور موجودہ سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔ فاروق ستار نے اپنی جانب سے مکمل حمایت کی یقین دہانی کروادی۔فاروق ستار کی اسلام آباد پہنچنے پر اپوزیشن لیڈر سے ملاقات بھی متوقع ہے۔
خورشید شاہ نے مسلم لیگ ق کے سربراہ چوہدری شجاعت اور آفتاب شیرپاؤ سے بھی رابطہ کرنے کی کوشش کی تاہم دونوں رہنماؤں کی عدم دستیابی کے باعث رابطہ نہ ہوسکا۔
پی پی کے چیئرمین کی ہدایت پر خورشید شاہ آج شیخ رشید احمد سے بھی ملاقات کریں گے اور دیگر جماعتوں کے اپوزیشن رہنماؤں سے ملاقات کر کے ون پوائنٹ ایجنڈے پر اکٹھا کرنے کی کوشش کریں گے۔
نوازشریف پر استعفیٰ کا دباؤ ڈالنے کے لیے اپوزیشن جماعتوں کے پارلیمانی رہنماؤں کا اجلاس دو تین روز میں منعقد کیا جائے گا جس میں قومی اسمبلی کا اجلاس بلانے اور وزیراعظم پر استعفیٰ کا دباؤ ڈالنے کے لیے حکمت عملی مرتب کی جائے گی۔
ذرائع کے مطابق وزیراعظم نے استعفیٰ کی رضامندی ظاہر نہ کی تو اپوزیشن جماعتیں پارلیمنٹ کے اندر اور باہر شدید احتجاج کریں گے، اپوزیشن جماعتوں کا ون پوائنٹ ایجنڈا گو نواز گو ہوگا جو آئندہ چند روز میں گونجتا نظر آئے گا۔
پشاور: پاکستان تحریک انصاف نے وزیر اعظم نواز شریف کے خلاف خیبر پختونخواہ اسمبلی میں قرارداد جمع کروادی ہے جس میں ان سے فوری طور پر مستعفی ہونے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم کے خلاف قرارداد پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی ڈپٹی سیکریٹری اطلاعات اور رکن خیبر پختونخواہ اسمبلی شوکت یوسف زئی کی جانب سے اسمبلی سیکرٹریٹ میں جمع کرائی گئی۔
مشترکہ قرارداد میں کہا گیا ہے کہ ملک کے سب سے بڑے مالیاتی اسکینڈل پاناما لیکس پر جے آئی ٹی کی رپورٹ کے مطابق وزیر اعظم اور ان کی فیملی نہ صرف منی ٹریل دینے میں ناکام رہی بلکہ ان کا جھوٹ بھی ثابت ہو گیا ہے جس کے بعد وہ اپنے عہدے پر رہنے کا اخلاقی جواز کھو چکے ہیں۔
قرارداد میں کہا گیا کہ وفاقی وزرا اداروں کی تضحیک پر اتر آئے ہیں اس لیے یہ اسمبلی مطالبہ کرتی ہے کہ وزیر اعظم میاں نواز شریف فوری طور پر اپنے عہدے سے مستعفی ہوں۔
یاد رہے کہ پاناما کیس کی تفتیش کے بنائی جانے والی جے آئی ٹی کی رپورٹ سامنے آنے اور اس میں وزیر اعظم اور ان کے خاندان کو قصور وار ٹہرائے جانے کے بعد وزیر اعظم نواز شریف پر مستعفی ہونے کے لیے دباؤ بڑھ گیا ہے۔
گزشتہ روزپنجاب اسمبلیمیں بھی وزیر اعظم کے استعفے کی قرارداد جمع کروائی جاچکی ہے۔
قرارداد میں کہا گیا کہ جے آئی ٹی کی رپورٹ سامنے آنے کے بعد نواز شریف صادق اور امین نہیں رہے۔ شریف خاندان کئی سالوں سے عوام اور ان کے ووٹ کی تذلیل کر رہا ہے۔ نواز شریف وزارت عظمٰی کے اہل نہیں رہے لہٰذا وہ مستعفی ہو جائیں۔
اسلام آباد : پانامہ کیس میں سپریم کورٹ کے حکم پر بننے والی جے آئی ٹی نے قطری خطوط کو ایک فرضی داستان قرار دے دیا۔
جے آئی ٹی رپورٹ کے مطابق کاروبار کی تفصیلات بتانے کیلئے شریف خاندان نے قطری شہزاد ے حماد بن جاثم کے دو خطوط سپریم کورٹ میں جمع کروائے، جے آئی ٹی رپورٹ کیمطابق یہ خطوط لندن فیلٹس سے متعلق منی ٹریل میں گم کڑیوں کو ملانے کی بظاہر ایک ناکام کوشش ہے۔
خطوط میں بتایا گیا ہے کہ میاں شریف نے انیس سو اسی میں قطری خاندان کے ریئل اسٹیٹ کاروبار میں سرمایہ کاری کی تھی اور پھر ایک کروڑ بیس لاکھ درہم کا یہ سرمایہ لندن فیلٹس کی خریداری میں استعمال ہوا لیکن اتنی بڑی سرمایہ کاری کی کوئی دستاویزات فراہم نہیں کی گئیں۔
رپورٹ میں ان خطوط کو ایک فرضی داستان اور مفروضہ قرار دیا گیا۔
رپورٹ کے مطابق دیگر دستاویزات کی طرح قطری شہزادے کے ان دو خطوط میں بھی تضاد پایا گیا، رپورٹ میں سوال اٹھایا گیا ہے کہ ایک کروڑ بیس لاکھ درہم کا سرمایہ کبھی شریف خاندان کو ملا ہی نہیں تو اس کو انویسٹ کیسے کیا گیا؟ شریف خاندان کے پاس اس کا کوئی جواب نہیں ہے۔
سپریم کورٹ کے سوالنامے کا چھٹا اور بہت اہم سوال یہ تھا کہ آیا قطری شہزادے شیخ حماد بن جاسم بن جابرالثانی کا خط حقیقت ہے یا افسانہ ؟جے آئی ٹی کی رپورٹ میں اس سوال کا جواب 24صفحات پر مشتمل ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ دستاویزی ثبوتوں سے ثابت ہوتا ہے کہ قطری شہزادے کا خط مکمل طور پرایک افسانہ ہے۔ جس کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں۔
واضح رہے کہ سپریم کورٹ میں پاناما کیس کی سماعت کے دوران شریف خاندان نے قطری شہزادے کے 2 خط5 نومبر2016ء اور 22 دسمبر2016ء کو جمع کرائے تھے، جس میں بتایا گیا تھا کہ کیسے قطری شاہی خاندان سے مل کر 1980ء میں گلف اسٹیل ملز خریدی گئی، یہی سرمایہ کاری بعد میں لندن میں جائیداد کی خریداری اوردیگر بیرون ملک کارروبار کیلئے استعمال کی گئی۔
اگرآپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اوراگرآپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پرشیئر کریں۔
اسلام آباد : سپریم کورٹ کی تشکیل کردہ جے آئی ٹی نے مریم نواز کی دستاویزات میں سے ایک ایسی چھوٹی سی غلطی پکڑی، جس نے شریف خاندان کے سارے ثبوتوں کے پرخچے اڑا دیے۔
تفصیلات کے مطابق پامانا کیس کی تحقیقات کیلئے بنائی گئی جے آئی ٹی کے قابل اور لائق تحسین اراکین نے شریف خاندان کی پیش کردہ دستاویزات میں وہ باریک غلطی ڈھونڈھ نکالی، جسے شاید اسکاٹ لینڈ یارڈ کے تفتیش کار بھی نہ پکڑ پاتے۔
جے آئی ٹی کے مطابق مریم نواز کی پیش کردہ معاہدے کی دستاویزات ایم ایس ورڈ کے فونٹ کیلیبری میں ٹائپ کی گئیں تھیں اور ان پر سال دو ہزار چھ تحریر تھا۔
مائیکروسوفٹ کے مطابق کیلیبری فونٹ 30 جنوری 2017 میں ریلیز کیا گیا یعنی حیرت انگیز طور پر یہ فونٹ اپنے ریلیز سے ایک سال پہلے ہی استعمال ہوگیا۔
اس کی مزید تصدیق مائیکروسوفٹ سپورٹ سینٹر نے واٹس اپ میسیج میں کی اور فونٹ بنانے والی عالمی تنظیم کے صدر نے بھی فونٹ کے عام صارفین کے استعمال کی تاریخ کنفرم کی۔
یاد رہے کہ گذشتہ روز وزیراعظم کی صاحبزادی مریم نواز نے بھی جے آئی ٹی کی رپورٹ کو مسترد کردیا اور کہا ہے ہمارے ثبوتوں کی ٹرالی دیکھ لیں۔
مریم نواز نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں کہا تھا کہ جے آئی ٹی کی رپورٹ کو مسترد کرتے ہیں، ہر تضاد کا مقابلہ نہیں کریں گے لیکن سپریم کورٹ میں آنے کا فیصلہ کریں گے۔
JIT report REJECTED. Every contradiction will not only be contested but decimated in SC. NOT a penny of public exchequer involved: PMLN
— Maryam Nawaz Sharif (@MaryamNSharif) July 10, 2017
واضح رہے کہ گذشتہ روز سپریم کورٹ میں کل پیش کی جانے والی رپورٹ نے تہلکہ مچا دیا، جس میں کہا گیا تھا کہ وزیر اعظم نواز شریف فیملی کاروبار سے فائدہ اٹھاتے رہے، گوشواروں میں غلط بیانی کی، مریم نواز آف شور کمپنیوں نیلسن اور نسکول کی مالک ہیں، شریف فیملی ذرائع آمدن ثابت نہیں کرسکا، مجرم تصور کیا جائے۔
پورٹ میں لکھا گیا ہے کہ قیمتی تحائف اور قرض کی شکل میں رقوم نوازشریف اورحسن نواز نے وصول کیںک، کمپنیاں واضح طورپر خسارے میں تھیں۔ یہ بات آنکھوں میں دھول جھونکنے کے برابر ہے کہ قیمتی جائیدادیں کاروبار سے خریدی گئیں۔
اگرآپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اوراگرآپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پرشیئر کریں۔
کراچی : پاناما جے آئی ٹی رپورٹ کے منظر عام پر آتے ہی اثرات سامنے آنے لگے، پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں شدید مندی کا رحجان جاری ہے ، 100 انڈیکس میں 2ہزار سے زائد پوائنٹس کی کمی ریکارڈ کی گئی۔
تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز سپریم کورٹ میں پیش ہونے والی جے آئی ٹی کی حتمی رپورٹ کے اگلے ہی روز اسٹاک مارکیٹ میں شدید مندی دیکھی جارہی ہے ، کاروبار کے آغاز میں 100انڈیکس میں 2000پوائنٹس سے زائد کی کمی واقع ہوئی، جس کے بعد پاکستان اسٹاک ایکسچینج44500کی سطح بھی برقرار نہ رکھ سکی۔
پاکستان اسٹاک ایکس چینج کا 100 انڈیکس 44 ہزار 232 پوائنٹس سے بھی گر گیا ہے۔
خیال رہے کہ پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں 4فیصد سے زائد کی گراوٹ ہوئی، ایک دن میں 5فیصد گرنے پر مارکیٹ کریش ہوجائیگی۔
اس سے قبل بھی ملک میں جاری سیاسی بے یقینی، پاناما کیس کی جے آئی ٹی میں حکمران خاندان کی پیشیوں اور مختلف پارٹیوں کے رہنماؤں کی بیان بازیوں نے معیشت پر بدترین منفی اثرات مرتب کیے اور 100 انڈیکس میں 1900 پوائنٹس کی کمی دیکھی گئی تھی۔
یاد رہے گذشتہ روز سپریم کورٹ میں کل پیش کی جانے والی رپورٹ نے تہلکہ مچا دیا، جس میں وزیر اعظم نوازشریف ، حسین اور حسن نواز جبکہ مریم نواز کے بیانات اور پیش کردہ شواہد کے حوالے سے عدم اطمینان کا اظہار کیا اور کہا گیا تھا کہ وزیر اعظم نواز شریف فیملی کاروبار سے فائدہ اٹھاتے رہے، گوشواروں میں غلط بیانی کی، مریم نواز آف شور کمپنیوں نیلسن اور نسکول کی مالک ہیں، شریف فیملی ذرائع آمدن ثابت نہیں کرسکا، مجرم تصور کیا جائے۔
اگرآپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اوراگرآپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پرشیئر کریں۔
اسلام آباد : سپریم کورٹ میں پاناما عملدرآمد کیس کی سماعت کے دوران جنگ گروپ کو توہین عدالت کا نوٹس جاری کردیا۔
تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ نے پاناما کیس میں جے آئی ٹی کی رپورٹ کے حوالے سے شائع ہونے والی خبر کا نوٹس لیتے ہوئے غلط رپورٹنگ کرنے پر جنگ گروپ کو توہین عدالت کا نوٹس جاری کردیا۔
عدالت نے جے آئی ٹی کی رپورٹ ظاہر کرنے والے رپورٹر سہیل خان کو روسٹرم پر بلایا، عدالت نے سہیل خان سے استفسار کیا کہ جنگ گروپ کے پبلیشر اور ایڈیٹر کون ہیں؟ سہیل خان نے جواب میں بتایا کہ میر شکیل الرحمان جنگ گروپ کے سربراہ ہیں، جاوید الرحمان پبلیشر ہیں۔
جسٹس اعجاز افضل نے استفسار کیا کہ جنگ گروپ نے کیسے رپورٹنگ کی ہے؟
جس پر جسٹس اعجازالحسن نے اپنے ریمارکس میں مزید کہا کہ بدستور غلط رپورٹنگ کی جارہی ہے۔
جس کے بعد عدالت نے جنگ گروپ کوتوہین عدالت کا نوٹس جاری کرتے ہوئے سات دن کے اندرجواب طلب کرلیا ہے۔
خیال رہے کہ احمد نورانی کی اس خبر میں کہا گیا تھا کہ جے آئی ٹی نے اپنے حتمی رپورٹ میں نواز شریف کو قصوروار نہیں قرار دیا بلکہ ان کے دونوں بیٹوں حسین اور حسن نواز پر ذمہ داری عائد کی ہے۔
اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔
اسلام آباد : چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے کہا ہے کہ بات پھر سے سپریم کورٹ پر حملے کی طرف جارہی ہے، پوری قوم کو تیار رہنے کی کال دے رہا ہوں، مسلم لیگ نواز نے تین سال سےعوام کو بے وقوف بنایا ہوا ہے، قطری شہزادے کو بلانا شریف خاندان کی ذمہ داری ہے۔
یہ بات انہوں نے اسلام آباد میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہی، عمران خان نے کہا کہ ججز نے اپنے فیصلے میں واضح طور پر کہا تھا قطری شہزادے نےبیان نہ دیا تو یہ خط ردی کا ٹکڑا ہے اور لیگی وزراء کہتے ہیں کہ قطری کا بیان لیے بغیررپورٹ نہیں مانیں گے جبکہ قطری شہزادے کو پیش کرنا شریف خاندان کی ذمہ داری تھی۔
انہوں نے کہا کہ شریف خاندان پرالزام لگا ہے تو ان کو ہی ثبوت پیش کرنا ہوں گے، قطری شہزادہ تلور کا شکار کرنے تو پاکستان آجاتا ہے اب کیوں نہیں آرہا؟ لگتاہے بات پھر1997کی طرح سپریم کورٹ پرحملے کی طرف جارہی ہے۔
چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کا کہنا تھا کہ کیا پاکستان کوئی’’بناناریپبلک‘‘ ہے یا آپ اسے بنانا ریپبلک بنانا چاہتے ہیں، سارے ادارے تو ان لوگوں نے تباہ کر دیئے ہیں اور کہتےہیں کہ سازش جےآئی ٹی کررہی ہے۔
پوری قوم کو تیار رہنے کی کال دے رہا ہوں
عمران خان نے کہا کہ نواز لیگ کے ممکنہ حملے سے سپریم کورٹ کو بچانے کیلئے پوری قوم کو تیار رہنےکی کال دے رہاہوں، اس سے پہلے پی ٹی آئی کے کارکنان کو تیار رہنے کی کال دے چکا ہوں وکلاء اورسول سوسائٹی بھی تیار رہے سپریم کورٹ پر حملہ ہونے جارہا ہے۔
عمران خان نے کہا کہ یہ لوگ اب سپریم کورٹ اور فوج کےخلاف لگ گئے ہیں جبکہ مریم نواز نے نئےآرمی چیف اور چیف جسٹس کی آمد پر اپنے ٹوئٹ میں خوشی کا اظہار کیا تھا، مریم نواز نے یہ تاثر دیا تھا کہ چیف جسٹس اور آرمی چیف ہمارے آدمی ہیں، آج یہ ہی لوگ چیف جسٹس اور آرمی چیف کےخلاف بیانات دے رہےہیں۔
عمران خان نے کہا کہ جےآئی ٹی میں پیشی کے بعد ان کے منہ سوجے ہوئے ہوتے تھے اور پیشی کے فوراً بعد ان کو عمران خان یاد آجاتا تھا، باہر نکلتے ہی معصومیت سے کہتے تھے کہ ہماراجرم کیا ہے پھر کہتےہیں کہ ہمارے سوالوں کے جواب نہیں دیئے۔
انہوں نے جےآئی ٹی کو سازش قرار دیا ہے جبکہ مسلم لیگ ن خود 3سال سے عوام کو بےوقوف بنا رہی ہے، انہوں نے کہا کہ ایس ای سی پی کی ٹیمپرنگ کابھی انکشاف ہوگیا ہے، سپریم کورٹ نے ایف آئی اے کو کہا تو انہوں نے ایس ای سی پی کو پکڑا۔
ایس ای سی پی کےریکارڈ میں ٹیمپرنگ سے ہماری بات کی وضاحت ہوگئی۔ہم نے پہلے ہی کہا تھا کہ نوازشریف کے ماتحت ادارے صحیح کام نہیں کریں گے۔
نواز شریف کا نام ای سی ایل میں ڈالا جائے
قوم بھی دیکھے کہ کل یہ لوگ کیا کرنے جارہے ہیں، عمران خان نے سپریم کورٹ سے مطالبہ کیا کہ نوازشریف کانام ای سی ایل پرڈالیں۔ عمران خان کا کہنا تھا کہ لیگی وزراء نے کل جس طرح کی پریس کانفرنس کی اس کامطلب ہے کہ یہ لوگ کیس ہارگئے ہیں۔
یہ لوگ پہلےسے کہہ رہےہیں کہ سپریم کورٹ کافیصلہ نہیں مانیں گے،حالات جس طرف جارہےہیں سپریم کورٹ اسےاسٹیپ ڈاؤن کرائے،عمران خان کا کہنا تھا کہ جمہوریت کیلئے جدوجہد میں میڈیا نےبہت بڑا کردار ادا کیا ہے۔
چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ سپریم کورٹ کےجج نے نوازشریف کا نام گاڈ فادر بالکل درست رکھا ہے، اس گاڈ فادر سے ملک و قوم کی جان چھڑانے کیلئے مجھے اپنی نااہلی بھی قبول ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ مریم نوازکی پیشی مجھے بھی اچھی نہیں لگی، آئی سی آئی جے کی ویب سائٹ پر مریم صفدر کا نام موجود ہے، ویب سائٹ سے پتہ چلتا ہے کہ لندن فلیٹس کی اصل مالک مریم صفدرہیں۔
اسلام آباد : قائد حزب اختلاف خورشید شاہ کا کہنا ہے کہ آج قانون اور احتساب کا سامنا کرتے ہوئے بڑے بڑے شیروں کی چیخیں نکل رہی ہیں، بھٹو اور ان کی بیٹی نے آمروں کے ادوار میں اپنی جانیں تک قربان کردیں۔
ضیاء مارشل لا کے خلاف یوم سیاہ پر اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ کا کہنا ہے بھٹو کی شہادت کے بعد بھٹو کی بہادر بیٹی نے ریاستی جبر کا مقابلہ بے مثال ہمت اور استقلال سے کیا، یہ شہید بھٹو اورشہید محترمہ کی عظیم جدوجہد کا نتیجہ ہے کہ ہم بطور قوم اپنے نظام کے خود معمار اور محافظ ہیں۔
خورشید شاہ نے کہا کہ آج قانون اور احتساب کا سامنا کرتے ہوئے بڑے بڑے شیروں کی چیخیں نکل رہی ہیں، بھٹو اور ان کی بیٹی نے آمروں کے دور میں جانیں تک قربان کردیں۔
حزب اختلاف نے کہا کہ ملک بحران کی جانب بڑھ رہا ہے،یہ سرعام عدلیہ کو دھمکیاں دے رہے ہیں اور کوئی پوچھنے والا نہیں، سیاست کا رخ پاناما کیس کی طرف مڑا ہوا ہے، یہ لوگ جےآئی ٹی میں آتے ہیں تو بوکھلائے ہوئے ہوتے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم کو ملکی مفاد میں جلد فیصلہ کرنا ہو گا ،موجودہ صورتحال میں معیشت متاثر ہور رہی ہے ۔
اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔
اسلام آباد : ن لیگ کے رہنما اور وزیر مملکت عابد شیر علی کا کہنا ہے کہ ہمیں انتقام کا نشانہ بنایا جا رہا ہے، اے اللہ ہمارے حالات درست فرما دے۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم کی بیٹی مریم نواز کی پاناما جے آئی ٹی کے سامنے پیشی کے موقع پر وزیر مملکت برائے پانی و بجلی عابد شیر علی نے سماجی رابطے کی وہب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ اے اللہ ہمارے حالات درست فرما دے۔
اللَّهُمَّ أَصْلِحْ لَنَا شَأْنَنَا كُلَّهُ
،
اے اللہ! ہمارے سارے حالات درست فرما دے
اس سے قبل ن لیگ کے رہنما عابد شیر علی نے کہا ہے ہمیں انتقام کا نشانہ بنایا جا رہا ہے، مریم نواز کو جےآئی ٹی میں طلب کرکے ظلم کی انتہاکی گئی ظلم جب حد سے گزرتا ہے تو مٹ جاتا ہے، یہ انیس سو نناوے نہیں نیا پاکستان ہے ترقی کا پاکستان ہے۔
اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔