Tag: Panama JIT

  • پاناما کیس: جے آئی ٹی نے نوازشریف کو طلب کرلیا

    پاناما کیس: جے آئی ٹی نے نوازشریف کو طلب کرلیا

    اسلام آباد: پاناما کیس کی تحقیقات کرنے والی جے آئی ٹی نے وزیر اعظم میاں محمد نوازشریف کو 15 جون جمعرات کے روز بیان ریکارڈ کروانے کے لیے طلب کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق جے آئی ٹی کی جانب سے وزیراعظم کو سمن بھیجا گیا جس میں انہیں 15 جون بروز جمعرات کے روز پیش ہونے کا کہا گیا ہے، نوازشریف 15 جون کو منی ٹریل، حدیبیہ پیپر ملز کیس سے متعلق بیان ریکارڈ کروائیں گے۔

    وزیر اطلاعات و نشریات مریم اونگزیب نے جے آئی ٹی سمن ملنے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ جمعرات کے روز وزیر اعظم جے آئی ٹی کے سامنے پیش ہوں گے جبکہ ترجمان وزیر اعظم ہاؤس نے بھی سمن ملنے کی تصدیق کردی ہے۔

    ذرائع  کا مزید کہنا ہے کہ وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کو بھی آئندہ ہفتے جے آئی ٹی کے سامنے پیش ہونے کا حکم دیا گیا ہے۔

    نمائندہ اے آر وائی ذوالقرنین حیدر کے مطابق جے آئی ٹی کی جانب سے وزیر اعظم کو پہلے ہی دو نوٹس ارسال کیے جاچکے تاہم اب تیسرے نوٹس میں نوازشریف کو جمعرات کے روز جے آئی ٹی کے سامنے پیش ہونے کا کہا گیا ہے۔ جے آئی ٹی نے وزیر اعظم کو ہدایت کی ہے کہ وہ تمام دستاویزات کے ساتھ جے آئی ٹی میں پیش ہوں اور اپنا بیان ریکارڈ کروائیں۔

    نمائندہ اے آر وائی نیوز کا کہنا ہے کہ پاناما کیس کی تحقیقات کرنے والے جے آئی ٹی کی جانب سے بھیجا جانے والا نوٹس وزیراعظم کو موصول ہوگیا ہے، ترجمان وزیراعظم ہاؤس نے بھی اس بات کی تصدیق کردی ہے کہ وزیراعظم جمعرات کے روز جے آئی ٹی کے سامنے پیش ہوکر اپنا بیان ریکارڈ کروائیں گے۔

    جے آئی ٹی وزیراعظم سے حدیبیہ پیپر مل، منی ٹریل اور سپریم کورٹ میں جمع کروائے گئے بیان سے متعلق سوالات کرے گی، خاص طور پر قوم سے خطاب اور قطری خط کے حوالے سے بھی نوازشریف سے سوالات کیے جائیں گے۔

    بیورو چیف اسلام آباد صابر شاکر کے مطابق سپریم کورٹ کی جانب سے جے آئی ٹی کو واضح احکامات دیے گئے ہیں کہ مقررہ وقت سے ایک دن بھی زیادہ نہیں دیا جائے گا اس لیے حسین ، حسن نواز کے بعد اب وزیر اعظم کو طلب کیا گیا ہے۔

    صابر شاکر کا کہنا ہے کہ پاناما کیس کی تحقیقات میں ابھی تین اہم لوگوں سے تفتیش باقی ہے، جن میں نوازشریف، اسحاق ڈار اور مریم نواز شامل ہیں، جے آئی ٹی 22 جون کو سپریم کورٹ میں رپورٹ جمع کروائے گی اُس سے قبل ان تینوں افراد کو طلب کیا جاسکتا ہے۔

  • پاناماکی جےآئی ٹی میں حسین نواز پانچویں بار پیش

    پاناماکی جےآئی ٹی میں حسین نواز پانچویں بار پیش

    اسلام آباد: وزیر اعظم کے بڑے صاحبزادے حسین نواز فیڈرل جوڈیشل اکیڈمی اسلام آباد میں جے آئی ٹی کے سامنے پیش ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق پاناما کیس میں تحقیقات کیلئے بنائی گئی جے آئی ٹی کی تفتیش کا سلسلہ جاری ہے ، وزیراعظم کے صاحبزادے حسین نواز فیڈرل جوڈیشل اکیڈمی پہنچے اور پانچویں بار جےآئی ٹی کے سامنے پیش ہوئے، اس موقع پر جوڈیشل اکیڈمی کے باہر ن لیگ کے کارکنان بھی موجود تھے۔

    حسین نواز نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ جےآئی ٹی پر سوالات اٹھ رہے ہیں،تصویر لیک ہونے کی تحقیقات ہونی چاہیں۔

    یاد رہے کہ حسین نواز نے پیشی کے دوران اپنی تصویر لیک ہونے کی ذمہ دار جے آئی ٹی پر عائد کرتے ہوئے سپریم کورٹ میں درخواست جمع کرادی ہے۔


    تصویر کیوں لیک ہوئی؟ حسین نواز سپریم کورٹ پہنچ گئے


    وزیراعظم کے صاحبزادے حسین نواز نے چوتھی پیشی پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ نواز شریف نے ہمیشہ قانون کی پاسداری کا درس دیا ہے اور قانون و اداروں کے تقدس کے لیے جان کی بازی بھی داؤ پر لگائی ہے۔

    انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ اور عوام تک سچ پہنچانے کے لیے اگر جے آئی ٹی دوبارہ بھی بلائے گی تو ضرور آؤں گا۔


    مزید پڑھیں : حسن نواز جے آئی ٹی پیشی کے بعد میڈیا سے بات کیے بغیر روانہ


    گذشتہ روز وزیر اعظم کے چھوٹے صاحبزادے حسن نواز دوسری بار جے آئی ٹی کے سامنے پیش ہوئے تھے، جن سے پانچ گھنٹے تک تفتیش کی جاتی رہی تاہم وہ بعد میں میڈیا سے گفتگو کیے بغیر ہی واپس روانہ ہو گئے ۔

    جے  آئی ٹی نے حسن نواز کو 10جون اور حسین نواز کو 9جون طلب کیا تھا لیکن جے آئی ٹی کی کارروائی کا شیڈول حسن نواز کی درخواست پر تبدیل کیا گیا اور حسن نواز کو گزشتہ روز طلب کیا گیا تھا۔


    اگرآپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اوراگرآپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پرشیئرکریں۔

  • پاناما جے آئی ٹی: عمران خان نے نوازشریف سے استعفیٰ کا مطالبہ کردیا

    پاناما جے آئی ٹی: عمران خان نے نوازشریف سے استعفیٰ کا مطالبہ کردیا

    اسلام آباد: تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ حکومتی ادارے وزیر اعظم کے ماتحت ہیں، جے آئی ٹی اُس وقت تک آزادانہ کام نہیں کرے گی جب تک نوازشریف استعفیٰ نہیں دیتے۔

    سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے ٹوئٹ میں عمران خان نے کہا کہ حواریوں کو سکھایا جاتا ہے کہ امپائر اگر نوازشریف کے حق میں فیصلہ نہ دے تو اُسے متعصب کہنا شروع کردو۔

    عمران خان نے ایک بار پھر وزیراعظم کے استعفیٰ کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ تمام حکومتی ادارے وزیراعظم کے ماتحت ہیں، جے آئی ٹی اُس وقت تک آزادانہ کام نہیں کرسکتی جب تک نوازشریف عہدے پر رہیں گے۔

    پڑھیں: تصویر کیوں لیک ہوئی؟ حسین نواز سپریم کورٹ پہنچ گئے

    یاد رہے سپریم کورٹ کے احکامات پر پاناما تحقیقات کےلیے جے آئی ٹی کی تفتیش جاری ہے، عدالتی حکم کے مطابق جے آئی ٹی کو 60 روز کا وقت دیا گیا ہے جس میں سے ایک ماہ مکمل ہوگیا۔ جے آئی ٹی کی جانب سے عدالت عالیہ میں پیشرفت رپورٹ جمع کروائی گئی ہے۔

  • لیگی رہنمانہال ہاشمی کی پانامہ کیس کی تحقیقات کرنیوالی جے آئی ٹی کو کھلے عام سنگین دھمکیاں

    لیگی رہنمانہال ہاشمی کی پانامہ کیس کی تحقیقات کرنیوالی جے آئی ٹی کو کھلے عام سنگین دھمکیاں

    لاہور : مسلم لیگ نون کے رہنما نہال ہاشمی وزیراعظم سے حساب کتاب لینے والوں کو دھمکانا شروع کردیا،نہال ہاشمی کا کہنا ہے کہ حساب لینے والوں سن لو تم کل ریٹائر ہوجاؤ گے، ہم تمہارے خاندان کیلئے زمین تنگ کردیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق لیگی رہنما نہال ہاشمی کی ویڈیو منظر عام پر آ گئی ، جس میں کارکنان سے خطاب کرتے ہوئے نہال ہاشمی نے جےآئی ٹی کو کھلےعام سنگین دھمکیاں دیتے ہوئے کہا کہ حساب لینے والو! آج حاضر سروس ہو، کل ریٹائر ہو جاؤ گے، تمہارا یوم حساب بنا دیں گے۔

    انھوں نے کہا کہ تم جس کا احتساب کر رہے ہو وہ نوازشریف کا بیٹا ہے، کان کھول کے سن لو ہم تم کو نہیں چھوڑیں گے، ہم تمہارے خاندان کیلئے زمین تنگ کردیں گے۔

    نہال ہاشمی نے کہا کہ تہمیں چین سے نہیں بیٹھنے دینگے، تمہارا وہ حشرکرینگے کے یاد رکھو گے، تم نواز شریف کو تنگ کررہے ہو اور قوم تمہیں تنگ کردے گی۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔

  • وزیراعظم کےچھوٹے صاحبزادےحسن نوازآج جے آئی ٹی کےسامنے پیش ہوں گے

    وزیراعظم کےچھوٹے صاحبزادےحسن نوازآج جے آئی ٹی کےسامنے پیش ہوں گے

    اسلام آباد: وزیراعظم میاں محمد نوازشریف کے چھوٹے صاحبزادے حسن نواز آج پہلی بار پاناماکیس کی جے آئی ٹی کے سامنے پیش ہوں گے۔

    تفصیلات کےمطابق وزیراعظم پاکستان کے چھوٹے بیٹےحسن نواز آج جے آئی ٹی کےسامنے پیش ہوں گےجبکہ حسین نواز آج تیسری مرتبہ جے آئی ٹی کےسامنے پیش ہوں گے۔

    پانامہ کیس کی تحقیقات کرنےوالی ٹیم کے سامنے اپنا بیان ریکارڈ کرانے کےلیےحسین نواز آج پھر 11 بجے فیڈرل جوڈیشل اکیڈمی میں پیش ہوں گے۔


    حسین نوازجے آئی ٹی کو تسلی بخش جوابات نہ دے سکے، اندرونی کہانی


    خیال رہےکہ گزشتہ روزجے آئی ٹی نے حسین نواز سے اہم دستاویزات مانگی تھی جس کے لیے وزیراعظم کے صاحبزادے نے دستاویزات پر قانونی رائے کےلیے وقت مانگا تھا اور آج دوسرے مرحلے میں حسین نواز دستاویزات پیش کریں گے۔

    یاد رہےکہ گزشتہ روز ہی مشترکہ تحقیقاتی ٹیم نے نیشنل بینک کے صدر سعید احمد سے 13 گھنٹے سے زائد پوچھ گچھ کی تھی۔


    سپریم کورٹ نے جے آئی ٹی ممبران پرحسین نواز کےاعتراضات مسترد کردیئے


    واضح رہے کہ حسین نواز نے جے آئی ٹی میں شامل دو ارکان پراعتراض بھی اٹھایا تھا اوراس سلسلے میں سپریم کورٹ میں درخواست بھی دائر کی تھی تاہم سپریم کورٹ نے حسین نواز کے اعتراضات کو مسترد کرتے ہوئے جے آئی ٹی کو کام جاری رکھنے کا حکم دے دیا تھا۔


    اگرآپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اوراگرآپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پرشیئرکریں۔