Tag: panama leaks

  • پاناما لیکس:‌ سپریم کورٹ کو پہلی بار حقیقی احتساب کا موقع ملا، سراج الحق

    پاناما لیکس:‌ سپریم کورٹ کو پہلی بار حقیقی احتساب کا موقع ملا، سراج الحق

    لاہور: جماعت اسلامی امیر سینیٹر سراج الحق نے کہا ہے کہ پاناما لیکس کے معاملے میں پہلی بار سپریم کورٹ کو حقیقی احتساب کا موقع ملا ہے، اب ضرورت ہے کہ کرپشن میں ملوث کرداروں کو بے نقاب کر کے سزا دی جائے۔ امید ہے پاناما اسکینڈل منطقی انجام تک پہنچے گا۔

    لاہور میں گفتگو کرتے ہوئے سراج الحق نے کہا کہ کرپشن اسکینڈل میں ملوث کسی بھی لٹیرے کو نہیں چھوڑنا چاہیے بلکہ ایسے کرداروں کو قوم کے سامنے بے نقاب کرنا چاہیے۔

    انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ کو پہلی بار حقیقی احتساب کا موقع ملا ہے، قانون کی ہتھکڑیاں سب کے لیے ہونی چاہیں کیونکہ یہ صرف عام شہری کے لیے نہیں بنائی گئیں۔

    جماعت اسلامی کے امیر نے مزید کہا کہ حکومت چاہتی ہے کہ احتساب کرنے والے ادارے صرف دکھاوے کی حد تک کام کرتے نظر آئیں مگر اب قوم کو امید ہے کہ پاناما اسکینڈل منطقی انجام تک پہنچے گا۔

    پڑھیں: مشرف دورمیں بھی کچھ نہیں ملا تھا،ہم پرہمیشہ جھوٹے مقدمات بنائےجاتے ہیں، حسین نواز

    یاد رہے سپریم کورٹ نے پاناما کیس کی مزید تحقیقات کے لیے جے آئی ٹی تشکیل دی ہے، جس میں وزیراعظم کے صاحبزادے حسین نواز تین بار اور حسن نواز ایک بار پیش ہوچکے ہیں۔

  • پانامالیکس : مالٹا کے وزیراعظم مستعفی، الیکشن کا اعلان کردیا

    پانامالیکس : مالٹا کے وزیراعظم مستعفی، الیکشن کا اعلان کردیا

    ویلیٹا : پاناما پیپرز میں اہلیہ کا نام آنے پر مالٹا کے وزیراعظم نے حکومت توڑ کر نئے الیکشن کرانے کا اعلان کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق پانامہ لیکس کے پیپرز نے دنیا بھر میں ایک تہلکہ مچایا ہوا ہے، پیپرز میں نام آنے کے بعد مختلف ممالک کی کئی اہم شخصیات اپنے سرکاری عہدوں سے مستعفی ہوئیں تو کئی لوگ اس کیس مقدمات کا سامنا کر رہے ہیں اسی حوالے سے مالٹا کے وزیراعظم جوزف مسکت بھی اپنے عہدے سے مستعفی ہوگئے ہیں۔

    اس کی وجہ یہ نہیں کہ وہ خود اس معاملے میں ملوث تھے بلکہ انہوں نے پانامہ پیپرز میں اپنی اہلیہ کا نام آنے پر استعفیٰ دیا۔
    پاناما پیپرز میں وزیراعظم مالٹا جوزف مسکت کی اہلیہ کی آف شور کمپنیاں سامنے آئی تھیں جس کے بعد انہوں نے وزارت عظمیٰ سے استعفیٰ دے کر ملک میں نئے الیکشن کرانے کا بھی اعلان کردیا ہے۔

    مزید پڑھیں: پاناما لیکس : مالٹا کےعوام کا وزیراعظم کیخلاف مظاہرہ، استعفے کا مطالبہ

    اس سے قبل اپریل2016میں پاناما لیکس کے انکشافات کے بعد مالٹا میں بھی ہنگامہ برپا ہوگیا تھا، ہزاروں افراد نے مظاہرے کے دوران وزیراعظم جوزف مسکت سے استعفےکا مطالبہ کیا۔

    ویلیٹا میں ہونے والے مظاہرین کا کہنا تھا کہ وزیراعظم کو اخلاقی طور پر حکومت کرنے کا کوئی اختیار نہیں رہا۔ انہیں فوری مستعفی ہو جانا چاہیئے، انہوں نے کہا کہ کرپٹ حکمرانوں کو کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا۔

  • کل نہیں تو پرسوں پاناما کیس کی سماعت ختم ہوجائے گی‘شیخ رشید

    کل نہیں تو پرسوں پاناما کیس کی سماعت ختم ہوجائے گی‘شیخ رشید

    اسلام آباد: عوامی مسلم لیگ کےسربراہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ پانامہ لیکس کے منطقی انجام کی گھڑی قریب ہے،ہمیں عدالتوں پر مکمل اعتماد ہے،جو فیصلہ ہوگا قابل قبول ہوگا.

    تفصیلات کےمطابق عوامی مسلم لیگ کےسربراہ شیخ رشید نےایک بارپھر امید ظاہر کی ہے کہ کل نہیں تو پرسوں پاناما کیس کی سماعت ختم ہوجائے گی،جمعرات تک یہ لمبی چوڑی سماعت ختم ہوجائی گی.

    انہوں نے کہا کہ آج سپریم کورٹ میں حکومت کو آڑے ہاتھوں لیا گیا،جو کسی بھی عزت دار کے لیے کافی ہے،میں‌آج سے قبل کسی کو اس طرح رسوا ہوتے نہیں دیکھا.

    مزید پڑھیں:پاناما کیس کے متوقع فیصلے سے وزراء بوکھلاہٹ کا شکار ہیں، شیخ رشید

    عوامی مسلم لیگ کےسربراہ شیخ رشید نےکہا کہ مجھے ججز سے مکمل خیر کی امید ہے،فیصلہ کوئی بھی ہوقابل قبول ہوگا،ہم عدالتوں کا احترام کرتے ہیں.

    مزید پڑھیں:سپریم کورٹ کا فیصلہ کرپشن کا جنازہ نکال دے گا، شیخ رشید

    انہوں نےکہاکہ قوم کوخوشخبری سناناچاہتاہوں کہ پانامہ لیکس کا منطقی انجام قریب ہے،اب فیصلے کی گھڑی آن پہنچی ہے.

    یہاں‌پڑھیں:پاناما کیس پاکستا ن کی قسمت کا فیصلہ کریگا، شیخ رشید

    واضح رہے گزشتہ ماہ عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشیدکا کہناتھاکہ پاناما کیس پاکستان کی قسمت کا فیصلہ کرےگا،جنوری ملکی سیاست کےلیےانتہائی اہم ہے ،کیس جیتیں یا ہاریں اعلی عدلیہ کا ہر فیصلہ قبول کریں‌ گے.

  • وزیراعظم جھوٹ بول رہے ہیں، چوری نہیں چھپ سکے گی، کائرہ

    وزیراعظم جھوٹ بول رہے ہیں، چوری نہیں چھپ سکے گی، کائرہ

    لاہور: پیپلز پارٹی پنجاب کے صدر قمر زمان کائرہ نے کہا ہے کہ وزیراعظم نواز شریف جھوٹ پر جھوٹ بول رہے ہیں لیکن پانامہ کی چوری نہیں چھپ سکے گی۔

    تفصیلات کے مطابق لاہور میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے پیپلز پارٹی پنجاب کے صدر قمر زمان کائرہ کا کہنا تھا کہ وزیراعظم نواز شریف جھوٹ پر جھوٹ بول رہے ہیں لیکن پانامہ کی چوری نہیں چھپ سکے گی۔

    انہوں نے کہا کہ صرف پیپلز پارٹی ہی دہشتگردوں کیخلاف کھڑی ہے، ہمیں الزام لگانے کی ضرورت نہیں، نون لیگ کے وزراء ہی ایک دوسرے کے بارے میں دہشتگردوں کی سرپرستی سے متعلق حقائق بیان کرتے رہتے ہیں۔

    قمر زمان کائرہ کا کہنا تھا کہ نون لیگ کی صفوں میں دہشتگرد اور فرقہ پرست موجود ہیں، چودھری نثار کالعدم اور فرقہ وارانہ تنظیموں میں فرق کی دلیلیں پیش کر کے انہیں بچانا چاہتے ہیں۔


    مزید پڑھیں : پیپلزپارٹی انیس جنوری سےحکومت کےخلاف تحریک شروع کرے گی


    اس موقع پر پیپلز پارٹی کے رہنماء چودھری منظور کا کہنا تھا کہ چودھری نثار حکیم اللہ محسود کے قتل پر آنسو بہاتے رہے، بتائیں وہ دہشتگرد تھے یا فرقہ پرست۔

    یاد رہے کہ چند روز قبل پیپلزپارٹی پنجاب کےصدرقمر زمان قائرہ نے کہاہےکہ حکومت نےہمارے چارمطالبات تسلیم نہیں کیے،انہوں نے کہاکہ انیس جنوری کوپیپلزپارٹی کا فیصل آبادمیں جلسہ ہوگا۔

    قمر زمان کائرہ نے شکوہ کیا تھا کہ پیپلزپارٹی کوعدالتوں سےاس طرح انصاف نہیں ملتا ، جیسے نون لیگ کے لیے فیصلے ہوتے ہیں، عمران خان کو بھی شاید ہی انصاف مل سکے۔

  • عمران خان کی سیاست دم توڑگئی ہے:لیگی وزرا

    عمران خان کی سیاست دم توڑگئی ہے:لیگی وزرا

    اسلام آباد:وزیرخواجہ آصف اورخواجہ سعد رفیق نے مشترکہ صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان کی سیاست دم توڑ گئی ہے‘ وہ پانامہ پیپرز پرسیاست کررہے ہیں‌۔ خواجہ آصف نے اپنے خیالات کا اظہارکرتے ہوئے کہا کہ عمران خان نے گرگٹ سے زیادہ رنگ بدلے ہیں.وہ اپنے تحریری وعدے سے مکر گئے۔

    تفصیلا ت کے مطابق پانامہ لیک کی دسویں سماعت کے بعد سپریم کورٹ کی عمارت کے باہروزیر دفاع خواجہ آصف اوروزیر ریلوےخواجہ سعد رفیق نے مشترکہ میڈیا ٹاک کرتے ہوئے کہا کہ عمران کی سیاست دم توڑ گئی ہے ۔ انہوں نے کہا ابتدائی الزامات کی سیاست میں تو ان کی سیاسی زندگی میں رمق باقی تھی تاہم اب یہ رمق بھی ختم ہوگئی ہے. عمران خان نے اخباری تراشوں پر انحصار کیاجن کی کوئی اہمیت نہیں ہے۔

    وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ عمران خان کے پانامہ پیپرز کے حوالے سے الزمات کہا ں سے شروع تھے اور کہا ں آگئے ہیں . ان کے الزامات کی ابتدا منی لانڈریگ سے ہوئی تھی. پھر انہوں نے وزیراعظم کی کرپشن واضح کرنے کا شور مچایا. اس میں بھی کامیابی نہیں ہوئی. تواب وزیراعظم کی تقریر کو زیر بحث لا رہے ہیں.

    وزیرِمملکت نے کہا کہ عمران خان دراصل میڈیا میں زندہ رہنا چاہتے ہیں‌ جبکہ سیاست دان عوام کے درمیان اور پارلیمنٹ میں زندہ رہتا ہے۔ خواجہ اآصف نے کہا کہ صبح صبح پوری پی ٹی آئی سپریم کورٹ میں وزیراعظم پر الزام تراشی کرنے آجاتی ہے .انہوں نے کہا کہ عمران خان تم انتظار ہی کرتے رہوگے کیونکہ میاں نواز شریف 2018 کے بعد بھی وزیراعظم ہوں گے۔

    انہوں‌ نے کہا کہ تحریک انصاف کواعتراض ہے کہ وزرا سپریم کورٹ کیو ں آتے ہیں تو خان صاحب ہم پہلے مسلم لیگ کے ورکرز ہیں پھر وزیرہیں۔

    مشترکہ میڈیا ٹاک کرتے ہوئے وزیر ریلوے سعد عزیز نے کہا کہ عمران خان نے گرگٹ سے زیادہ رنگ بدلے ہیں. انھوں نے قوم سے جھوٹ پر جھوٹ بولا ہے . ان کا کہنا تھا کہ عمران خان عدالتوں اوراداروں کو دباؤ میں لا نا چاہتے ہیں ۔ یہ ان کا پرانا طریقہ کار ہے. خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ عمران خان نے ہم پر الیکشن میں‌ دھاندلی کے الزامات لگائے. ہم نے خندہ پیشانی سے اس الزام کو قبول کیا اور کہا اگردھاندلی ثابت جاتی ہے تو ہم استعفی دے دیں گے. اللہ کے فضل سے ہم سرخرو ہوئے ۔

    خواجہ سعدرفیق نے کہا کہ ہمارے وکیل نے واضح کیا ہم نے کوئی استثنیٰ نہیں مانگا ہے قانونی ماہرین کی رائے ہے میں ٹینبلیٹی کامطالبہ کرسکتے تھے. انہوں نے کہا الیکشن کمیشن سے بھاگ کر یہ لوگ سپریم کورٹ میں آئے ہیں. تحریک انصاف روز موقف بدلتی ہے . وزیر ریلولے نے کہا کہ فتح سچ کی ہوگی.

    خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ الیکشن میں دھاندلی کے الزامات کے حوالے سے خان صاحب نے بولا تھا اگر میں غلط ثابت ہوا تو اپنا الزام واپس لے لوں گا. مگر ایسا نہین ہوا. عمران خان اپنے تحریری وعدے سے مکر گئے ۔ انہوں کہا کہ عمران خان کو سنجیدہ اپوازیشن کرنا نہیں آتی ہے.

    خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ عمران خان جیسا ٖغیر سنجیدہ انسان پہلے کبھی نہیں دیکھا ۔ انہوں نے مزید کہا کہ عمران خان کا ایک ہی کام ہے اور وہ ہے جھوٹ کو سچ میں بدلنا۔ وزیر مملکت نے کہا کہ تحریک انصاف کے چئیرمین پانامہ پیپرپر سیاست کر رہے ہیں.وہ 2018 کے انتخابات کی تیاری کر رہے ہیں.

  • لیگی رہنماؤں کی پی پی اور پی ٹی آئی پرشدید تنقید

    لیگی رہنماؤں کی پی پی اور پی ٹی آئی پرشدید تنقید

    اسلام آباد : وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ کمیشن کا تقاضا کرنے والے اب خود بھاگ گئے۔ عابد شیرعلی نے کہا کہ بلاول بھٹو شوق سے سڑکوں پرآئیں اس بہانے سے وہ پنجاب کی سڑکیں بھی دیکھ لیں گے۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، لیگی رہنماؤں نے پانامہ لیکس پر حالیہ عدالتی فیصلہ آنے کے بعد ایک تیر سے دو شکار کرتے ہوئے پی ٹی آئی اور پیپلز پارٹی کیخلاف لفظی گولہ باری تیز کردی۔

    دونوں جماعتیں ان کے نشانے پر آگئیں۔ وزیر دفاع خواجہ آصف نے پارٹی کا دفاع کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی والوں نے اتنا جھوٹ بولا کہ اب انہیں یاد نہیں کہ ان کے کیا مطالبات تھے؟

    خواجہ آصف نے کہا کہ پا کستان تحریک انصاف کوسیالکوٹ میں میئراورڈپٹی میئرکے انتخابات میں تجویز اورتائید کنندہ نہیں ملے۔ وزیر مملکت برائے اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا کہ عمران خان کا ہر گھڑی بدلتا مؤقف انتشار کی سیاست پر مبنی ہے۔

    انہوں نے کہا کہ ن لیگ کی پنجاب اور مرکز میں مناپلی ہے تو صرف کارکردگی کی بنیاد پر ہے،سندھ او پنجاب کی کارکردگی میں واضح فرق ہے،پیپلز پارٹی سیاسی جماعت ہے ان سے لاک ڈاﺅن جیسی دھمکیوں کی امید نہیں ہے۔

    وزیر بجلی عابد شیر علی نے بلاول پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ بلاول بھٹو بڑے شوق سے سڑکوں پر آئیں تاکہ آپ کو معلوم ہو کہ پنجاب میں کتنی ترقی ہوئی۔

    یاد رہے کہ پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے اپنے چار مطالبات منظور نہ ہونے پر ستائیس دسمبر کو لانگ مارچ کے اعلان کی دھمکی دے رکھی ہے۔

  • تحریک انصاف کے سابق رہنما جسٹس وجیہہ الدین نے اپنی نئی پارٹی بنا لی

    تحریک انصاف کے سابق رہنما جسٹس وجیہہ الدین نے اپنی نئی پارٹی بنا لی

    لاہور: پاکستان تحریک انصاف کے سابق رہنما جسٹس (ر) وجیہہ الدین نے اپنی سیاسی جماعت عام لوگ اتحاد پارٹی کے نام کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ تحریک انصاف میں موقع پرست عناصر داخل ہوکر قبضہ کرچکے ہیں، پانامہ لیکس پر الزامات ثابت کرنا لندن فلیٹس کی ملکیت کا دعوی کرنے والوں کی ذمہ داری ہے۔

    لاہور پریس کلب میں میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے تحریک انصاف کے سابق رہنما جسٹس (ر) وجیہہ الدین نے کہا کہ وہ پانامہ لیکس پر کمیشن بنانے کے کبھی بھی حق میں نہیں رہے، لندن فلیٹس کے الزامات اور اُن کی ملکیت ثابت کرنا انہی لوگوں کی ذمہ داری ہے جنہوں نے الزامات عائد کیے۔

    انہوں نے کہا کہ  تحریک انصاف کی باگ دوڑ قاف لیگ اور دوسری جماعتوں سے آئے ہوئے موقع پرستوں کے ہاتھ میں آگئی ہے اور وہ پوری طرح اعلیٰ پوزیشنز پر قبضہ کرنے میں کامیاب رہے ہیں۔


    پڑھیں: ’’ عمران خان کا جسٹس (ر) وجیہہ کے نام خط ‘‘


    انہوں نے اپنی نئی پارٹی کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ عام لوگ اتحاد پارٹی عام انتخابات سے پہلے پارٹی الیکشن کروائے گی جبکہ انتخابات میں پسے ہوئے طبقات کو ہر سطح پر آگے لایا جائے گا۔ جسٹس وجیہ الدین کا کہنا تھا کہ انتظامیہ کی غفلت کے باعث عدلیہ اپنے کام کو موثر طریقے سے انجام نہیں دے پارہی۔
    خیال رہے سپریم کورٹ کے سابق چیف جسٹس جسٹس ریٹائرڈ وجیہہ الدین احمد نے تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کی تھی تاہم پارٹی پالیسیوں سے ناراضی کے باعث انہوں نے پارٹی سے علیحدگی اختیار کرلی تھی۔
  • دنیا راحیل شریف کی تعریف کررہی ہے، شاہ محمود قریشی

    دنیا راحیل شریف کی تعریف کررہی ہے، شاہ محمود قریشی

    عمر کوٹ: تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ پاکستان کہ سپہ سالار راحیل شریف نے بہادری کے ساتھ دہشت گردی کا مقابلہ کیا، جس کے باعث دنیا بھر میں اُن کی تعریف کی جارہی ہے، موجودہ صورتحال میں وزیر دفاع کو لائن آف کنٹرول پر ہونا چاہیے مگر وہ سپریم کورٹ میں پاناما کا دفاع کررہے ہیں۔

    عمرکوٹ میں سمیجو ھاؤس پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بھارت لائن آف کنٹرول اور آزاد کشمیر پر بلااشتعال فائرنگ کر کے ہمارے لوگوں کو شہید کررہا ہے، مگر عالمی عدالتوں میں کیس پیش کرنے کے لئے ہمارے پاس کوئی وزیر خارجہ موجود نہیں ہے۔

    انہوں نے کہا کہ چوبیسویں ترمیم کی مخالفت اس لیے کررہے ہیں کہ اس کے ذریعے پاناما اور کرپشن کرنے والوں کو تحفظ فراہم کیا جائے گا، شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ ذاتی طور پر اسمبلی میں بیٹھ کر ترمیم کی مخالفت میں ووٹ دینے کے حق میں ہوں مگر پارٹی نے بائیکاٹ کا فیصلہ کیا ہوا ہے جس پر عمل کرنا میری ذمہ داری ہے۔

    شاہ محمود قریشی نے کہا کہ ہمارے وزیر دفاع کو اس وقت لائن آف کنٹرول پر ہونا چاہیے، مگر وہ پاناما لیکس کا دفاع کرنے کے لیے سپریم کورٹ میں موجود ہوتے ہیں۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ کراچی اور گورنر سندھ دونوں ایک ہی وارڈ میں زیر علاج ہیں۔ بلاول بھٹو اگر حکومت کے خلاف تحریک چلائیں تو ہم اُن کا ساتھ دیں گے۔

  • پانامہ کیس میں وزیراعظم نااہل ہوسکتے ہیں، جسٹس ریٹائرڈ وجیہہ الدین

    پانامہ کیس میں وزیراعظم نااہل ہوسکتے ہیں، جسٹس ریٹائرڈ وجیہہ الدین

    اسلام آباد : سپریم کورٹ کے سابق چیف جسٹس جسٹس ریٹائرڈ وجیہہ الدین احمد نے کہا ہے کہ پانامہ کیس میں وزیراعظم نااہل ہوسکتےہیں، وزیراعظم کوثابت کرنا ہوگا کہ لندن فلیٹ کے لیےرقم کہاں سےآئی؟ رقم کاذریعہ ثابت نہ کرنے پر وزیراعظم صادق اورامین نہیں رہیں گے۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے اے آر وائی نیوز کے پروگرام سوال یہ ہے میں میزبان ماریہ میمن سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

    جسٹس ریٹائرڈ وجیہہ الدین احمد نے کہا کہ پاناما کیس کے تمام شواہد موجود ہیں، حسین نواز اعتراف کرچکے ہیں کہ لندن کے4 فلیٹ ان کےہیں۔ کرپشن سے فلیٹ خریدنے کے الزام ان کو ہی غلط ثابت کرنا ہوگا۔

    انہوں نے کہا کہ فلیٹ کی خریداری کے وقت حسین نواز بچے تھے، یہ فلیٹس حسین نواز نے کیسے خریدے یہ عدالت مین ثابت کرنا ہوگا، قانون کی رو سے فلیٹ نوازشریف کی ملکیت سمجھےجائیں گے۔

    انہوں نے کہا کہ پاناما کیس قتل کا نہیں چوری کا کیس ہے۔ یہ کیس آئین کے آرٹیکل 184 کے تحت ہے، وزیر اعظم کی ذمہ داری ہے کہ وہ منی ٹریل بتائیں۔

    ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ قطری شہزادے کا خط وزیر اعظم کے بیانات کی تردید کرتا ہے، دونوں کے بیانات میں واضح تضاد ہے۔

  • نواز شریف اب سپریم کورٹ پر حملہ نہیں‌ کرسکتے، افتخار چوہدری

    نواز شریف اب سپریم کورٹ پر حملہ نہیں‌ کرسکتے، افتخار چوہدری

    اسلام آباد: سابق چیف جسٹس آف پاکستان افتخار محمد چوہدری نے کہا ہے کہ گیلانی اور بھٹو جب سپریم کورٹ جاسکتے ہیں تو نواز شریف کو بھی جانا پڑے گا،پاناما مقدمہ عمران خان کا نہیں 20 کروڑ عوام کا ہے ، فیصلہ 2006ء کی ٹرسٹ ڈیڈ پر نہیں 80 اور90 میں کی گئی ٹرانزیکشن کی بنیاد پر ہوگا۔

    یہ بات انہوں نے اے آر وائی نیوز کے پروگرام پاور پلے میں میزبان ارشد شریف کو خصوصی انٹرویو دیتے ہوئے کہی۔

    انہوں نے کہا کہ یہ نواز شریف کی ذمہ داری ہے کہ وہ ثابت کریں کہ وہ پاناما لیکس میں ملوث نہیں کیوں کہ وہ وزیراعظم بھی ہیں اور رکن قومی اسمبلی بھی، نواز شریف حوصلہ کریں یہ کیس تو ابھی شروع ہوا ہے۔

    ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ نواز شریف کو طلب کرنا عدالت کی صوابدید پر ہے، یوسف رضا گیلانی ، پرویز اشرف اور ذوالفقار علی بھٹو عدالت میں پیش ہوسکتے ہیں تو نواز شریف کو بھی پیش ہونا پڑے گا، اس بار حالات مضبوط ہیں، اب سپریم کورٹ بہت مضبوط ہے، نواز شریف اب سپریم کورٹ پر حملہ نہیں کرسکتے، فیصلہ میرٹ پر ہوگا۔

    افتخار چوہدری نے کہا کہ مال مسروقہ برآمد ہوچکا ہے جو کہ نیلسن اور نیسکول نامی کمپنیوں کے نام سے آپ کے پاس ہے، جب فلیٹس خریدے گئے تو بچے چھوٹے تھے، آپ کو پتا ہے یہ ٹرانزیکشن 93 اور96 کے درمیان ہوئیں، آپ کو پتا ہے جن صاحب کے نام یہ حدیبیہ پیپرز مل خریدی گئیں وہ اس وقت انتہائی چھوٹے تھے۔