Tag: panama leaks

  • پی ٹی آئی کا حکومت کے خلاف سخت موقف، کل سے جلسوں کا اعلان

    پی ٹی آئی کا حکومت کے خلاف سخت موقف، کل سے جلسوں کا اعلان

    لاہور: پاکستان تحریک انصاف نے پاناما لیکس کے معاملے میں حکومت کے خلاف سخت موقف اختیار کرتے ہوئے عید کے تیسرے روز سے حکومت مخالف جلسے کرنے کا اعلان کیا ہے۔

    اطلاعات کے مطابق عمران خان کی زیر صدارت لاہور سیکریٹریٹ میں مشاورتی اجلاس منعقد ہوا جس میں جہانگیر ترین،علیم خان،اعجاز چوہدری یاسمین راشد اور دیگر شریک تھے۔

     اجلاس میں ملکی کی موجودہ سیاسی صورتحال اور حکومت مخالف تحریک چلانے کے نکات پر بات چیت ہوئی اور فیصلہ کیا گیا کہ حکومت کے خلاف احتجاج میں کوئی نرمی نہیں برتی جائے گی، سیالکوٹ جلسے کے بعد احتجاجی تحریک کے خدوخال کو نئی شکل دی جائے گی۔

    شرکا نے مزید فیصلہ کیا کہ سیاسی، قانونی اور عوامی احتجاج سمیت دیگر ذرائع سے حکومت کو پاناما لیکس کے معاملے پر تحقیقات کرنے پر مجبور کیا جائے گا۔

    اطلاعات کے مطابق پی ٹی آئی نے حکومت کے خلاف جلسوں کا سلسلہ شروع کرنے کا اعلان کردیا، پی ٹی آئی عید کے تیسرے روزسیالکوٹ میں میدان سجائے گی ، جلسے سے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کا خطاب بھی ہوگا۔

    مزید پڑھیں :  اگست میں بڑا دھرنا ہوگا، عمران خان کا اعلان

    سیالکوٹ کے علامہ اقبال چوک میں آٹھ جولائی کو شام آٹھ بجے پہلا جلسہ رکھا گیا ہے۔

    تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے پانامہ معاملے پر وزیر اعظم نواز شریف سے استعفے اور ان الزامات کی انکوائری چیف جسٹس آف پاکستان سے کروانے کا مطالبہ کیا ہے۔ ایسا نہ ہونے کی صورت میں انھوں نے عوامی احتجاج کا اعلان کیا تھا۔

    مزید پڑھیں: وزیراعظم نواز شریف سمیت کئی عالمی رہنماؤں کے خفیہ اثاثے منظرعام پرآگئے

    یاد رہے کہ پنامہ لیکس نے پاکستان سمیت دنیا بھر میں ہلچل مچادی ہے، جس نے دنیا بھر کی اہم ترین شخصیات کے خفیہ اثاثے ظاہرکردیئے، جس میں بڑے بڑے عالمی رہنماؤں سمیت پاکستان کے وزیر اعظم نواز شریف کی فیملی کا نام بھی شامل ہے۔

    پانامہ پیپرز کے مطابق نواز شریف کے تین بچوں کی آف شور کمپنیاں اور اثاثے ہیں جو ان کے خاندانی اثاثوں میں ظاہر نہیں کیے گئے تھے، آف شور کمپنیوں کی شناخت تین برٹش ورجن آئی لینڈ کی نیسکول لمیٹڈ، نیلسن انٹرپرائزز لمیٹڈ اور ہنگون پراپرٹی ہالڈنگز لمیٹڈ کمپنیوں کے نام سے ہوئی ہے جنھیں بالترتیب سنہ 1993، 1994 اور 2007 میں بنایا گیا تھا۔

    ان کمپنیوں کو غیر ملکی اثاثے حاصل کرنے کے لیے استعمال کیا جاتا رہا جن میں لندن کے مے فیئر علاقے میں پارک لین کے قریب اپارٹمنٹس کی خریداری شامل ہیں۔

  • چوہدری نثار پاناما لیکس آپ کو نہیں چھوڑے گا، مولا بخش چانڈیو

    چوہدری نثار پاناما لیکس آپ کو نہیں چھوڑے گا، مولا بخش چانڈیو

    کراچی : مشیر اطلاعات سندھ مولا بخش چانڈیو نے کہا ہے کہ چوہدری نثار آپ جتنی بھی تنقید کریں پاناما لیکس آپ کو نہیں چھوڑے گا، تفصیلات کے مطابق پاناما لیکس اور کرپشن کے معاملات پر سیاسی بازار گرم ہے۔

    سیاستدانوں کی جانب سے ایک دوسرے پر حملے جاری ہیں ۔چوہدری نثار نے سرے محل کا معاملہ اٹھایا تو مولا بخش چانڈیو نے جدہ جانے کا معاملہ اٹھادیا۔

    انہوں نے کہا کہ وزیر داخلہ چوہدری نثار کو سرے محل اتنا عرصہ کیوں نہیں یاد آیا؟ ہم نے دن کی روشنی میں این آر او کیا، ہم رات کے اندھیرے میں معاہدہ کرکے جدہ نہیں گئے۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے کراچی میں ایک افطار ڈنر کی تقریب میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا، ان کا کہنا تھا کہ وزیر داخلہ چودھری نثار ہم سے ٹکرانے کا خیال دل سے نکال دیں ۔

    انہوں نے متنبہ کیا کہ اگر ہم سے الجھو گئے تو چین سے نہیں بیٹھو گے۔ نواز شریف ہم سے بگاڑ کر ہوا کا ایک جھونکا بھی برداشت نہیں کر سکیں گے۔

    انہوں نے کہا کہ پہلے چودھری نثار اپنے لیڈر کو وطن واپس تو لائیں اس کے بعد کوئی اور بات کریں ۔ ان کا کہنا تھا کہ معلوم نہیں چودھری نثار کس کے کہنے پر اپنی ہی حکومت کیخلاف صف بندی کر رہے ہیں۔

    پیپلز پارٹی کے رہنما قمرزمان کائرہ کا کہنا تھا کہ چوہدری نثار شریف خاندان کی منی لانڈرنگ کو جوابی الزامات کے ذریعے چھپا نہیں سکتے، وہ جھوٹے الزمات کےبجائےعدالت آئیں، انہیں ماضی طرح مایوسی اورشرمندگی کےسوا کچھ حاصل نہیں ہوگا۔

    قمر زمان کائرہ کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی کی قیادت کیخلاف بیان بازی کرنے سے چوہدری نثار کا وزیراعظم بننے کاخواب پورا نہیں ہوگا۔

    مولا بخش چانڈیو بولے کہ چوہدری نثار پہلے ہمیں کہتے تھے کہ عمران خان کا ساتھ چھوڑدو اب عمران خا ن کو کہہ رہے ہیں کہ پیپلزپارٹی کا ساتھ چھوڑ دو۔

     

  • پانامہ لیکس: عوام حکمرانوں کا سڑکوں پر بے رحم احتساب کریں گے،  لیاقت بلوچ

    پانامہ لیکس: عوام حکمرانوں کا سڑکوں پر بے رحم احتساب کریں گے، لیاقت بلوچ

    ملتان : قائم مقام امیر جماعت اسلامی لیاقت بلوچ نے کہا ہے کہ اگر عدالتی کمیشن نہ بنا اور ٹی او آر طے نہ ہوئے تو معاملہ سڑکوں پر آجائے گا، سڑکوں پر عوام حکمرانوں کا بے رحم احتساب کریں گے جس سے سب سے زیادہ خطرہ جمہوریت کو ہو گا۔

    یہ بات انہوں نے دفتر جماعت اسلامی ملتان میں افطار پارٹی سے قبل میڈیا گفتگو کرتے ہوئے کیا، قائم مقام امیر جماعت اسلامی لیاقت بلوچ نے کہا کہ کرپشن کے حوالے سے بلاامتیاز تحقیقات اور احتساب ہونا چاہیئے۔

    جماعت اسلامی کی کرپشن فری پاکستان کی تحریک کو جاری رکھا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ 24جولائی کو راولپنڈی میں عوامی پیدل مارچ کریں گے۔

    بھارت کی نیو کلئیر سپلائی گروپ میں شمولیت کے حوالے سے کئے گئے ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ چین اور دیگر ممالک کا خیر مقدم کرتے ہیں جنہوں نے بھارت کا راستہ روکا۔

    لیاقت بلوچ کا کہنا تھا کہ اصولی طور پر ہمارے ملک کا معاشی نظام کشکول پر بنا ہوا ہے، بجٹ کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ موجودہ بجٹ میں عوام کو ریلیف نہیں دیا گیا۔

    بجٹ میں جنوبی پنجاب کو کم بجٹ دینا محرومیوں کو فروع دے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ چھوٹے کاشتکاروں کے مسائل حل کیے بغیر زراعت ترقی نہیں کرے گی۔

    لیاقت بلوچ نے کہا کہ سعودی عرب سے اچھے تعلقات ہیں پاکستان اپنے باڈر کے حساب سے چین افغانستان اور ایران جیسے ہمسایہ ممالک سے بہتر تعلقات بنانے چاہیئں۔

     

  • وزیراعظم کو پاکستان لانے کے لیے بڑے شاپنگ مال بنائے جائیں،عمران خان

    وزیراعظم کو پاکستان لانے کے لیے بڑے شاپنگ مال بنائے جائیں،عمران خان

    پشاور: عمران خان کا کہنا ہے کہ خیبرپ ختونخوا حکومت مدارس کو قومی دھارے میں لانے کے لیے کوشاں ہے،وزیر اعظم کوملک میں رکھناہےتو لندن جیسے بڑےشاپنگ مال بنائے جائیں۔

    پشاور میں میڈیا سے گفتگو میں تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے وزیراعظم کو ملک میں رکھنے کا فارمولہ بتادیا، عمران خان نے وزیراعظم کے بیرون ملک دوروں پرطنزیہ اندازا ختیار کیا۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم کوملک میں رکھناہےتو لندن جیسے بڑےشاپنگ مال بنائے جائیں۔

    چیئرمین تحریک انصاف نے دارالعلوم حقانیہ مدرستے کو امداد دینے کے حکومتی اقدام کادفاع کیا،انہوں نے کہا کہ الزامات لگانے والوں کو سمجھنا چاہیئے، مدارس کو قومی دھارے میں لانے کیلئے کوشش کی جارہی ہے۔

    وزیر اطلاعات پرویز رشید سے متعلق پوچھ گئے سوال پرکپتان کا کہنا تھا کہ درباری نہیں کسی عقل مند شخص کےبارے میں پوچھا کریں۔

    کراچی میں امن کے حوالے سے عمران خان نے کہا کہ کراچی پولیس میں جب تک اصلاحات نہیں ہوں گی شہر میں امن قائم نہیں ہوگا، سندھ پولیس کو غیر قانونی بھرتیوں تباہ کردیا۔

    ذرائع کے مطابق آج وزیراعظم نواز شریف نے اوپن ہارٹ سرجری کے بعد لندن کے مہنگے ترین شاپنگ مال سے خریداری کی ہے۔

  • کرپشن کے خلاف سڑکوں پر ہم نہیں نکلیں گے تو کون نکلے گا، عمران خان

    کرپشن کے خلاف سڑکوں پر ہم نہیں نکلیں گے تو کون نکلے گا، عمران خان

    لاہور: عمران خان کا کہنا ہے کہ حکومت کو معلوم ہےکہ صحیح ٹی اوآرز بنے تو نوازشریف پکڑے جائیں گے، کرپشن کیخلاف ہم سڑکوں پر نہیں نکلیں گے تو کون نکلےگا۔

    لاہور میں تقریب سے خطاب میں عمران خان نے حکومت کو آڑے ہاتھوں لیا، بولے صحیح ٹی آر اوز بنے تونواز شریف پکڑے جائیں گے، انہوں نے کہا کہ لندن ہائیکورٹ کی چاروں فلیٹ کے متعلق ججمنٹ موجود ہے اور وزیراعظم نے پارلیمنٹ کے فلورر پر جھوٹ بولا کے فلیٹس دو ہزار پانچ میں لئے گئے۔

    کپتان نے اپنے پارلیمنٹ میں نہ جانے کی وجہ بھی بتائی، عمران خان کا کہنا تھا کہ عوام کے پیسے سے دونوں بھائی اپنے اشتہار دیتے ہیں، کرپشن کیخلاف ہم سڑکوں پر نہیں نکلیں گے تو کون نکلے گا۔

    پانامہ ہنگامہ پرعید کے بعد وزیراعظم نوازشریف کی مشکلات میں اضافے کا امکان ہے، تحریک انصاف کے بعد پیپلزپارٹی نے بھی وزیراعظم نااہلی کے لئے سنجیدہ کوششیں شروع کردیں۔

  • ٹی اوآرز پر ڈیڈ لاک نہیں بلکہ معاملہ ہی ڈیڈ ہوگیا ہے، اعتزاز احسن

    ٹی اوآرز پر ڈیڈ لاک نہیں بلکہ معاملہ ہی ڈیڈ ہوگیا ہے، اعتزاز احسن

    اسلام آباد : پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما اور سینیٹر اعتزاز احسن نے کہا ہے کہ پانامہ لیکس کے ٹی اوآرز کے معاملے پر ڈیڈ لاک نہیں ہے بلکہ معاملہ ہی ڈیڈ ہوگیا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ حکومت وزیر اعظم کو احتساب سے بچانا چاہتی ہے، وفاقی وزیر جانتے ہیں کہ احتساب ہوا تو وزیر اعظم ہی قصوروار نکلیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق ان خیالات کا اظہار انہوں نے اے آر وائی نیوز کے پروگرام ”آف دی ریکارڈ“ میں گفتگو کرتے ہوئے کیا، اس موقع پر اپوزیشن ٹیم کے اہم رکن اعتزاز احسن نے ٹی او آرز کمیٹی کے معاملے کو تقریباً ختم ہی قرار دے دیا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ ہم وزیراعظم کو ٹارگٹ نہیں کر رہے بلکہ وزیراعظم رینج میں آ رہے ہیں، حکومتی پریس کانفرنس کے بعد ڈیڈ لاک نہیں معاملہ ”ڈیڈ“ہو گیا۔

    انہوں نے کہا کہ احتساب کی بات کی جائے تو یہ لوگ گالی گلوچ کرتے ہیں لیکن ہم ہمیشہ پارلیمانی زبان ہی استعمال کریں گے۔

    وزیراعظم نواز شریف نے خود کو احتساب کیلئے پیش کیا ہے اس لئے احتساب کا آغاز وزیراعظم اور ان کے خاندان سے ہی ہونا چاہئے۔

    اپوزیشن رکن کا کہنا تھا کہ آخری سانسیں لیتا ٹی اوآرز ایشو اس وقت بالکل ہی ختم ہوگیا جب حکومتی پریس کانفرنس ہوئی، اعتزاز احسن نے کہا کہ ٹی او آرز کے معاملے پر حکومت اپنی پوزیشن سے انحراف کر رہی ہے اور ایبٹ آباد واقعے، حمود الرحمان انکوائری کو شامل کرنا چاہتی ہے۔

     

  • دھرنے اور اشتعال انگیز تقاریر سے جمہوریت کو خطرہ نہیں، پرویزرشید

    دھرنے اور اشتعال انگیز تقاریر سے جمہوریت کو خطرہ نہیں، پرویزرشید

    اسلام آباد: وفاقی وزیراطلاعات پرویزرشید نے کہا ہے کہ دھرنے اور اشتعال انگیز تقاریر سے جمہوریت کو کو ئی خطرہ نہیں ہے۔

    لندن پہنچنے پر میڈیا سے گفتگو میں پرویزرشید کا کہنا تھا کہ پاکستان کا سیاسی نظام پہلے سے زیادہ مظبوط ہے،وزارت خارجہ قومی مفادات کے تحفظ کیلئے پورا کردار ادا کررہی ہے۔

    پرویزرشید کا مزید کہنا تھا کہ تحریک انصاف ٹی او آرز پر اس لیے اتفاق نہیں کررہی کیونکہ سب سے زیا دہ آف شور کمپنیاں پی ٹی آئی والوں کی ہیں ،اگر تحقیقات ہوئیں تو عمران خان بھی لپیٹ میں آئیں گے، انہوں نے کہا دھرنوں اور اشتعال انگیز تقریروں سے جمہوریت کو کوئی خطرہ نہیں۔

    واضح رہے کہ سانحہ ماڈل ٹاؤن کو دو سال مکمل ہونے پر پاکستان عوامی تحریک ڈاکٹر طاہر القادری کی سربراہی میں جمعہ کو مال روڈ پر دھرنا دیا جہاں انہوں نے الزام عائد کیا کہ سانحہ ماڈل ٹاؤن میں قتل و غارت کے ذمہ دار وزیر اعظم اور شہباز شریف ہیں۔

    ان کا کہنا تھا کہ 23 سے 24 گھنٹے کام کرنے والا وزیر اعلی 16 جون 2014ء کو اتنا سویا کہ 14 لوگوں کے مرنے اور 100 زخمیوں کے بعد اس کی آنکھ کھلی، سپریم کورٹ کے حکم پر ایف آئی آر درج نہیں ہوئی مگر راحیل شریف کے کردار ادا کرنے سے ایف آئی آر کا انداج ہوا۔

  • پاناما لیکس میں شامل ہر پاکستانی کی تحقیقات کی جائیں، سعد رفیق اور سراج الحق کا اتفاق

    پاناما لیکس میں شامل ہر پاکستانی کی تحقیقات کی جائیں، سعد رفیق اور سراج الحق کا اتفاق

    لاہور:ن لیگ کے رہنما اور وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق سے ملاقات میں انکوائری کمیشن ایکٹ میں ترامیم کا مسودہ پیش کیا اور ٹی او آرزپر حکومتی پوزیشن واضح کی۔

    منصورہ لاہور میں ہونے والی ملاقا ت میں سراج الحق کے ساتھ لیاقت بلوچ اور میاں اسلم بھی موجود تھے جبکہ وفاقی وزیر ریلوے سعد رفیق کی معاونت انوشہ رحمٰن نے کی۔

    ملاقات میں وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کا کہنا تھا حکومت چاہتی ہے کہ پاناما لیکس میں آنے والے ہر پاکستانی کی تحقیقات کی جائیں، صرف وزیر اعظم کو ہدف نہ بنایا جائے۔

    امیر جماعت اسلامی کا کہنا تھا کہ بیرون ملک رقوم منتقل کرنے والے ہر شخص کی تحقیقات کی جانی چاہئیں، وزیر اعظم ہونے کے ناطے میاں نوازشریف پر زیادہ ذمہ داری عائد ہوتی ہے۔

    ملاقات میں سعد رفیق نے بتایا کہ سپریم کورٹ کی ہدایات کی روشنی میں پانامہ لیکس کی تحقیقات کے لیے انکوائری کمیشن ایکٹ 1956ء کا ترمیمی مسودہ تیار کرلیا ہے اور اپوزیشن جماعتوں کو دیا جارہا ہے کہ وہ اپنی جماعتوں میں مشاورت کرلیں۔

    انہوں نے مسودہ قانون پر ردعمل وکلا سے مشاورت کے بعد دینے کا وعدہ کیا۔

  • پانامہ لیکس : قوم کرپشن کے بت کو پاش پاش کردے گی، سراج الحق

    پانامہ لیکس : قوم کرپشن کے بت کو پاش پاش کردے گی، سراج الحق

    لاہور : امیرجماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق نے کہا ہے کہ کچھ لوگ نہیں چاہتے کہ پانامہ لیکس پر ٹی او آرز بنیں، قوم کرپشن کے بت کو پاش پاش کردے گی ۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے منصورہ لاہور میں افطار ڈنر کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کیا، سراج الحق نے کہا کہ کچھ لوگوں کی خواہش ہے کہ پانامہ لیکس اور کرپشن کا معاملہ کسی منطقی انجام تک پہچے بغیر ان کے کے شوروغل میں دب جائے مگر ایسا نہیں ہوگا۔

    انہوں نے کہا کہ ملک میں احتساب کا مطالبہ پارٹیوں کا نہیں ،قوم کا ہے، لیکن اب تک کے حکومتی رویہ سے ظاہر ہوتا ہے کہ حکومت احتساب سے کترا رہی ہے، اگر حکومت نے اپنا رویہ نہ بدلا تو عوام کے اندر ایک پکنے والا لاوا پھٹ پڑے گا۔

    انہوں نے کہا کہ تمام سیاسی جماعتوں کو بھی اپنے اندر احتساب کی روایت کو زندہ کرنا چاہئے اور کالی بھیڑوں کو اپنے اندر چھپنے کا موقع نہیں دینا چاہئے ،اگر سیاسی جماعتیں تہیہ کرلیں کہ وہ کسی بدیانت اور کرپٹ کو اپنا نمائندہ نہیں بنائیں گی تو آئندہ انتخابات میں کسی لٹیرے کو عوام کی تقدیر سے کھیلنے کا موقع نہیں مل سکے گا۔

    سراج الحق کا کہنا تھا کہ بھارت امریکہ تعلقات کے باعث خطے میں طاقت کا توازن بگڑ جائے گا، پاکستان اور بھارت دونوں ایٹمی طاقتیں ہیں ،یہ نہیں ہوسکتا کہ ایک کو تھانیدار اور دوسرے کو غلام بنا کررکھا جائے۔

    امریکہ نے رویہ نہ بدلا تو خطہ جنگ کی طرف چل پڑے گا، اوباما کی طرف سے افغانستان میں امریکی افواج کی تعداد میں اضافہ کی منظوری خطے میں مستقل اور پائیدار امن کے لیے خطرناک ہو گی۔ جبکہ افغانستان میں دیر پا امن کےلیے وہاں سے نیٹو اور امریکی افواج کا انخلا نہایت ضروری ہے۔

    سراج الحق کا کہنا تھا کہ ڈراون حملے پاکستان کی سالمیت کے خلاف ہیں اور اس پر اب حکومت کو اپنی کچن کیبنٹ کے بجائے قومی اتفاق رائے پر مبنی پالیسی بنانی چاہئیے۔

     

  • ٹی اوآرز پر مذاکرات، اعتزازاحسن بلاول بھٹو کو بریفنگ دینگے

    ٹی اوآرز پر مذاکرات، اعتزازاحسن بلاول بھٹو کو بریفنگ دینگے

    کراچی : پاناما لیکس کے ٹی اوآرز کیلئے قائم کمیٹی کے اجلاسوں پر بریفنگ کیلئے پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے اعتزازاحسن کو کراچی طلب کرلیا, سینیٹراعتزاز احسن کل شام کراچی پہنچیں گے, اور چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کو پانامہ لیکس کے معاملہ پر حکومتی وفد سے ہونے والے اب تک کے مزاکرات پر بریفنگ دیں گے۔

    اعتزاز احسن بلاول بھٹو زرداری کو اپوزیشن جماعتوں کے مؤقف اور ٹی او آرز پر بھی بریفنگ دیں گے، واضح رہے کہ پاناما لیکس کی تحقیقاتی کمیٹی کے ٹی اوآرز کیلئے بننے والی پارلیمانی کمیٹی کے حکومتی اور اپوزیشن اراکین سات اجلاسوں کے باوجود اب تک کسی نتیجے پر نہیں پہنچ سکے ہیں۔

    یاد رہے کہ وزیر اعظم کے قومی اسمبلی میں خطاب کے بعد ٹی او آرز کی تیاری کے لیے پارلیمانی کمیٹی بنانے کا اعلان کیا گیا تھا۔ کمیٹی میں حکومت کی نمائندگی وفاقی وزراء اسحاق ڈار، خواجہ آصف، سعد رفیق، انوشہ رحمان، میر حاصل بزنجو اور اکرم درانی کریں گے۔

    کمیٹی کے اپوزیشن اراکین میں پیپلز پارٹی کے چوہدری اعتزاز احسن، پاکستان تحریک انصاف کے شاہ محمود قریشی، عوامی نیشنل پارٹی کے سینیٹر الیاس بلور، جماعت اسلامی کےصاحبزادہ طارق اللہ، پاکستان مسلم لیگ ق کے طارق بشیر چیمہ اور متحدہ قومی موومنٹ کے سینیٹر بیرسٹر محمد علی سیف شامل ہیں۔