Tag: PanamaCase

  • جے آئی ٹی کیا ہے اور کیسے تحقیقات کرتی ہے؟

    جے آئی ٹی کیا ہے اور کیسے تحقیقات کرتی ہے؟

    کراچی: پاناما کیس میں سپریم کورٹ نے مقدمے کی مزید تحقیقات کے لیے جے آئی ٹی تشکیل دینے کا حکم دیا ہے، جوائنٹ انٹیروگیشن ٹیم مختلف زاویوں سے تحقیقات کر کے رپورٹ عدالت عالیہ میں جمع کروائے گی۔

    جے آئی ٹی Joint Interogation Team (مشترکہ تحقیقاتی ٹیم) کا قیام اُس وقت عمل میں لایا جاتا ہے جب کسی دہشت گرد سے تحقیقات کرنی ہو، اس ٹیم میں ملک کی مختلف ایجنسیوں کے لوگ اور متعلقہ تفتیشی اداروں کو شامل کیا جاتا ہے۔

    مشترکہ تحقیقاتی کمیٹی کے قیام کی منظوری مخصوص وقت کے لیے وزارتِ داخلہ کی جانب سے دی جاتی ہے اور اس کا باقاعدہ نوٹی فکیشن بھی جاری کیا جاتا ہے، رپورٹ حساسیت کو برقرار رکھنے کے لیے انٹیلی جنس افسران کے نام خفیہ رکھے جاتے ہیں اور مختلف کلرز کو بطور کوڈ استعمال کیا جاتا ہے۔

    پڑھیں: ’’ جے آئی ٹی وزیراعظم سے کیا سوالات کرے گی؟؟ ‘‘

    وزارتِ داخلہ کی منظوری کے بعد دہشت گردی کے مقدمے میں نامزد ملزم سے قانون نافذ کرنے والے اور تفتیشی ادارے مختلف زاویوں سے سوال کرتے ہیں اور اُس کے جوابات کو اکٹھا کر کے ایک رپورٹ مرتب کرتے ہیں۔

    عالمی اور ملکی قوانین کے تحت قانون کی بنائی جانے والی مشترکہ تحقیقاتی کمیٹی مقررہ مدت کے بعد اپنی رپورٹ جمع کروانے کی پابند ہوتی ہے اور اُس کے بعد یہ کسی اہمیت کی حامل نہیں ہوتی۔

    جے آئی ٹی نامزد ملزم سے سوالات کر کے مقدمے کے شواہد جمع کرتی ہے تاہم یہ یاد رہے کہ عدالت صرف اس کی رپورٹ پر انحصار نہیں کرتی بلکہ ملزم کا جج کے روبرو جرم کا اعتراف کرنا بھی ضروری ہوتا ہے، ایسا نہ کرنے کی صورت میں تحقیقاتی کمیٹی کی رپورٹ بے معنی تصور کی جاتی ہے۔ٹیم میں نامزد ہونے والے افسران پابند ہوتے ہیں کہ وہ دوران تفتیش کوئی بات کسی فریق سے نہیں کریں گے۔

    پاناما تحقیقات: ٹیم میں کون کون سے محکمے شامل ہوں گے

    وزیراعظم سے تحقیقات کرنے والی ٹیم میں کون کون سے محکمے میں شامل ہوں گے، جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم میں چوہدری نثار کے ماتحت ایف آئی اے شامل ہوگی۔ ایف آئی اے کا ایڈیشنل ڈائریکٹر  اس جے آئی ٹی کا سربراہ ہوگا۔

    مزید پڑھیں: ’’ جے آئی ٹی میں وزیراعظم بہ طور ملزم کھڑے ہوں گے، افتخار محمد چوہدری ‘‘

    اسحاق ڈار کے ماتحت ادارے ایف بی آر، سیکیورٹی ایکس چینج، اسٹیٹ بینک، آئی ایس آئی اور ملٹری انٹیلی جنس کے نمائندے جے آئی ٹی میں شامل ہوں گے۔

    یاد رہے کراچی آپریشن کے دوران کئی ملزمان کی جے آئی ٹیز منظر عام پر آئیں جن میں سے کچھ کے ملزمان جج کے سامنے رپورٹ سے انکاری ہوگئے اور انہوں نے اسے جھوٹ قرار دیا یا پھر بیان کی وجہ دوران حراست جبر و تشدد بتایا۔

    قبل ازیں سانحہ ماڈل ٹاؤن کی تحقیقات کے لیے بھی جے آئی ٹی تشکیل دی گئی تھی جس میں رانا ثناء اللہ اور شہباز شریف کو نامزد قرار دیا گیا تھا تاہم عدالت میں رپورٹ جمع ہونے کے بعد دونوں افراد کو بے قصور قرار دیا۔

  • پاناما کی بات کرو تو ن لیگ کے وزرا پتھر ڈھونڈتے ہیں، چانڈیو

    پاناما کی بات کرو تو ن لیگ کے وزرا پتھر ڈھونڈتے ہیں، چانڈیو

    حیدرآباد: پیپلزپارٹی کے رہنما مولا بخش چانڈیو نے کہا ہے کہ پاناما لیکس کے فیصلے کا پوری قوم کو انتظار ہے، جس اس موضوع پر بات کرو تو ن لیگ کے وزراء پتھر ڈھونڈتے ہیں۔

    میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پیپلزپارٹی کے رہنماء نے کہا کہ سرکار کی طرف سے بینرز لگانا عدلیہ پر دباؤ ڈالنے کے مترادف ہے، اب کسی کو بینرز لگانے والے نظر نہیں آئیں گے۔

    انہوں نے کہا کہ پاناما کے ممکنہ فیصلے کے خلاف احتجاج کی تیاری حکمرانوں کو زیب نہیں دیتی اگر ملک میں افرتفری پھیلانے کی کوشش کی گئی تو حکومت کو نقصان ہوگا۔

    پڑھیں: ’’ پاناماکیس: ‘قائد تیرا ایک اشارہ،حاضر حاضرلہو ہمارا‘ کے بینرز آویزاں ‘‘

    مولا بخش چانڈیو نے کہا کہ پاناما کیس کے فیصلے کا پوری قوم کو شدت سے انتظار ہے مگر بے چین وزراء وقت کے ساتھ ساتھ اپنے حواس کھوتے جارہے ہیں، اگر کوئی پاناما فیصلے سے متعلق بات کرے تو وزراء پتھر ڈھونڈتے ہیں، بے چین وزرا اپنے جذبات پر قابو رکھیں اور عدالتی فیصلے کا انتظار کریں۔

  • پاناما فیصلے سے بچنے کے لیے تصادم کا ماحول بنایا جارہا ہے، تحریک انصاف

    پاناما فیصلے سے بچنے کے لیے تصادم کا ماحول بنایا جارہا ہے، تحریک انصاف

    اسلام آباد: تحریک انصاف کے ترجمان نے کہا ہے کہ پنجاب کے مختلف شہروں میں ن لیگ کی جانب سے دھمکی آمیز اشتہاری مہم شروع کردی گئی، پاناما فیصلے سے فرار کا راستہ نکالنے کی خاطر حکمراں جماعت تصادم کا ماحول بنا رہی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق عمران خان کی رہائش گاہ بنی گالہ میں چیئرمین کی زیر صدارت تحریک انصاف کی مرکزی قیادت کا اجلاس طلب کیا گیا، جس میں پاناما فیصلے کے ممکنہ فیصلے سے متعلق صورتحال پر غور کیا گیا۔

    ترجمان تحریک انصاف کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیاہے کہ  اجلاس میں ن لیگ کے غیر جمہوری رویوں اور اقدامات کا خصوصی جائزہ لیا گیا اور پنجاب کے مختلف شہروں میں دھمکی آمیز اشتہاری مہم پر تشویش کا اظہار کیا گیا۔

    تحریک انصاف کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ  مسلم لیگ ن پاناما فیصلے سے فرار کی راہ اختیار کرنے کی خاطر تصادم کا ماحول بنا رہی ہے، ماضی میں بھی نوازلیگ نے سپریم کورٹ پر حملہ کیا تاہم اب وہ کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔

    پی ٹی آئی کے ترجمان نے کہا کہ سپریم کورٹ پر نواز لیگ کے حملے کی منصوبہ بندی پنجاب ہاؤس میں کی گئی اور اب پنجاب میں وہی صورتحال بناجارہی ہے کیونکہ حکمراں جماعت سپریم کورٹ پر حملہ کرنے اور ججوں کو ہراساں کرچکی ہے۔