Tag: Panic spread

  • کراچی کے مختلف علاقوں میں دوبارہ زلزلے کے جھٹکے

    کراچی کے مختلف علاقوں میں دوبارہ زلزلے کے جھٹکے

    کراچی میں ایک بار پھر زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے جس سے شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا، لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے۔

    اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق کراچی کے مختلف علاقوں ملیر، قائدآباد، لانڈھی شیرپاؤ کالونی،اسپتال چورنگی، بن قاسم ٹاؤن میں زلزلے کے جھٹکے ایک بار پھر محسوس کیے گئے ہیں۔

    اس کے علاوہ شاہ لطیف ٹاؤن اور بھینس کالونی میں بھی جھٹکے محسوس کئے گئے، اس سے قبل گزشتہ روز بھی مختلف علاقوں میں متعدد بار محسوس کیے جاچکے ہیں۔

    زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 3.1 اور زلزلے کی گہرائی 80 کلومیٹر ریکارڈ کی گئی، زلزلے کا مرکز ملیر سے10 کلو میٹر دور مشرق کی جانب تھا۔

    گزشتہ دو روز سے وقتاً فوقتاً شہر کے مختلف علاقوں میں متعدد بار یہ جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں، اتوارکی شام کو آنے والے زلزلے کا مرکز قائد آباد تھا جبکہ پیر کی صبح آنے والے زلزلے کا مرکزگڈاپ تھا۔

    ماہرین کے مطابق یہ جھٹکے لانڈھی فالٹ ریجن میں آرہے ہیں، جن کی نوعیت معمولی ہے، فالٹ لائن کو معمول پر آنے میں چند دن لگ سکتے ہیں، آئندہ کچھ روز تک جھٹکے محسوس کیے جاسکتے ہیں ۔۔

    مزید پڑھیں : کراچی میں زلزلوں کی وجہ سامنے آگئی

    چیف میٹرو لوجسٹ امیر حیدر کا کہنا ہے کہ زلزلے کے جھٹکے لانڈھی فالٹ ریجن میں آرہے ہیں، یہ زلزلے کے معمولی جھٹکے ہیں،اب تک اس میں کوئی نقصان نہیں ہوا۔

    امیرحیدر نے کہا کہ کراچی کی فالٹ لائن تھانہ بولا خان کے قریب بھی ہے اور کیر تھر کے قریب بھی مین باونڈری لائن ہے، اس فالٹ لائن پر آج تک بڑا زلزلہ نہیں آیا۔

    انہوں نے مزید کہا کہ فالٹ لائن کو معمول پر آنے میں چند روز لگ سکتے ہیں، ایک سے دو دن تک شہرمیں زلزلے محسوس کیے جائیں گے اور زلزلے کی شدت بتدریج کم ہوتی چلی جائے گی۔

    https://urdu.arynews.tv/19-earthquake-tremors-felt-in-karachi-since-sunday/

  • بھارت : اسکول میں کورونا کا بڑا وار، شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا

    بھارت : اسکول میں کورونا کا بڑا وار، شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا

    بھارت میں کورونا وائرس کی وبا اپنے پنجے گاڑے ہوئے ہے، اس دوران اسکول پر بھی وائرس نے بھرپور حملہ کرتے ہوئے99طلباء اور23 ملازمین کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔

    بھارتی ریاست ہماچل پردیش میں واقع چمبا ضلع کے ایک پبلک اسکول میں کم از کم 99 طلبا اور 23 ملازمین کے کورونا ٹیسٹ پازیٹو پائے گئے ہیں خبر کے پھیلتے ہی لوگوں میں دہشت کا ماحول پیدا ہوگیا ہے۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق علاقہ ڈپٹی کمشنر نے بتایا ہے کہ ڈلہوزی پبلک اسکول کے طلبا اور ملازمین ایسمٹومیٹک ہیں یعنی ان میں کورونا کی کوئی علامت دیکھنے کو نہیں ملی۔

    انہوں نے بتایا کہ تمام کورونا پازیٹو طلبا اور ملازمین کو قرنطینہ کر دیا گیا ہے اور ایک طبی ٹیم ان کی صحت کی نگرانی کر رہی ہے۔

    یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ بھارتی حکومت نے کورونا وائرس کے بڑھتے کیسز کے پیش نظر ریاست کے تمام تعلیمی اداروں کو پہلے ہی 15 اپریل تک بند کر دیا ہے جبکہ تعلیمی اور غیر تعلیمی ملازمین اپنی ڈیوٹی معمول کے مطابق انجام دیں گے۔