Tag: paparazzi

  • جسٹن بیبر فوٹو گرافرز پر برس پڑے، ویڈیو وائرل

    جسٹن بیبر فوٹو گرافرز پر برس پڑے، ویڈیو وائرل

    کینیڈا کے معروف گلوکار جسٹن بیبر نے کافی شاپ کے باہر تصاویر بنانے کے لیے آنے والے فوٹو گرافرز کی تضحیک کردی، واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

    کینیڈا کے معروف گلوکار جسٹن بیبر کی جانب سے پاپارازی فوٹوگرافرز کے ساتھ انتہائی نا مناسب رویہ اختیار کیا، جس کی ویڈیو تیزی سے سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے۔

    غیر ملکی میڈیا کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ 31 سالہ گلوکارجب ایک کافی شاپ پر اپنے دوستوں کے ہمراہ پہنچے تو وہاں پہلے سے موجود فوٹو گرافرز کو دیکھ کر آگ بگولا ہوگئے۔

    سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک فوٹوگرافر کے جسٹن کو ’گڈ مارننگ‘ کہنے پر اُن کی جانب سے شدید غصے کا اظہار کیا گیا۔

    گلوکار نے فوٹوگرافرز سے کہا کہ نہیں، گڈ مارننگ نہیں، تمہیں پتہ ہے تم یہاں کیوں آئے ہو؟ پیسہ، پیسہ، پیسہ، تم لوگوں کو صرف پیسہ چاہیے، تمہیں انسانیت کی کوئی پرواہ نہیں۔

    ویڈیو دیکھ کر گلوکار کے چاہنے والوں اور سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے حیرت کا اظہار کرتے ہوئے ان کی ذہنی صحت پر سوال اُٹھایا جارہا ہے۔

    گلوکار کی یہ ویڈیو سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر خوب شیئر کی جارہی ہے، جس پر صارفین اپنی اپنی رائے کا اظہار کر رہے ہیں۔

    سوشل میڈیا صارفین کا شدید رد عمل دیتے ہوئے کہنا ہے کہ شخصیات کو معروف صحافی ہی بناتے ہیں، معروف ہونے سے قبل فنکار پیسے دی کر انہیں تصویریں بنوانے کے لیے بلاتے ہیں، مشہور ہونے کے بعد یہی فنکار انہیں برا بھلا کہنے لگتے ہیں۔

    سلینا گومز، انکے منگیتر نے جسٹن بیبر کی طنزیہ پوسٹ کا کرارا جواب دیدیا

    واضح رہے کہ اس سے قبل فروری میں بھی کینیڈین گلوکار اپنی اہلیہ ہیلی بیبر کے برانڈ کے ایونٹ میں انتہائی بے چین دکھائی دیئے تھے۔

    جسٹن کے قریبی ذرائع کا اس حوالے سے بتانا ہے کہ وہ اہلیہ ہیلی بیبر ان کے لیے کافی فکرمند ہیں مگر یہ واضح نہیں معلوم نہ ہوسکا کہ وہ ایسا رویہ کیوں اپنا رہے ہیں۔

  • عامر خان کا شاہ رخ خان کو پاپارازی سے چھپنے کا مشورہ، وجہ کیا ہے؟

    عامر خان کا شاہ رخ خان کو پاپارازی سے چھپنے کا مشورہ، وجہ کیا ہے؟

    بالی ووڈ کے معروف اداکار عامر خان نے شاہ رخ خان کو پاپارازی سے چھپنے کا مشورہ دیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

    بالی ووڈ کے تینوں خانز عامر خان، سلمان خان اور شاہ رخ خان بدھ کو عامر کے گھر ایک ساتھ نظر  آئے، اگرچہ یہ واضح نہیں ہے کہ آیا یہ عامر کی سالگرہ سے پہلے کی تقریب تھی، لیکن تینوں اداکاروں کے مداح انہیں ایک ساتھ دیکھ کر پرجوش تھے۔

    دریں اثنا اس ملاقات کے بعد واپسی کی عامر خان اور شاہ رخ کی ایک ویڈیو بڑے پیمانے پر آن لائن شیئر کی جا رہی ہے اس ویڈیو میں شاہ رخ ممبئی میں عامر کی رہائش گاہ سے نکلتے ہوئے نظر آ رہے ہیں۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Viral Bhayani (@viralbhayani)

    وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ شاہ رخ جیسے سیڑھیوں تک پہنچتے تو عامر خان نے شاہ رخ کو خبردار کیا کہ وہ اپنا چہرہ ڈھانپ لیں، جس کے بعد فلم پٹھان کے اداکار اپنا چہرہ چھپانے کے لیے اپنی ہوڈی کھینچتے ہیں۔

    سوشل میڈیا پر یہ ویڈیو وائرل ہوتے ہی انٹرنیٹ صارفین نے شاہ رخ کے پاپرازیوں سے چہرہ چھپانے کے فیصلے کی مختلف وجوہات پر قیاس آرائیاں شروع کردیں۔ جب کہ کچھ لوگوں کا خیال تھا کہ وہ اپنی آنے والی فلم کنگ کے لیے اپنا روپ چھپا رہے ہیں۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Viral Bhayani (@viralbhayani)

    ایک صارف نے لکھا لگتا ہے کہ کچھ نیا آنے والا ہے، جب کہ دوسرے نے تبصرہ کیا کہ شاہ رخ اپنا چہرہ چھپاتے ہیں کیونکہ انہوں نے اپنے بیٹے آرین کی گرفتاری کے بعد پاپرازی کا بائیکاٹ کیا ہوا ہے۔

  • سیف علی خان نے حملے کے بعد بڑا فیصلہ کر لیا

    سیف علی خان نے حملے کے بعد بڑا فیصلہ کر لیا

    بالی ووڈ کے معروف اداکار سیف علی خان اور ادکارہ کرینہ کپور کے پی آر مینیجر نے اداکار پر حملے کے بعد پاپرازیوں سے درخواست کی ہے۔

    بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق بالی ووڈ اداکار سیف علی اور  ان کی اہلیہ کرینہ کپور نے حملے کے بعد میڈیا سے بچوں کی تصاویر نہ لینے کی درخواست کی ہے۔

    بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ حال ہی میں گھر میں ڈکیتی اور زخمی ہونے کے بعد اداکار سیف علی خان اور کرینہ کپور کی جانب سے یہ درخواست کی گئی ہے۔

    یہ بھی پڑھیں: چاقو حملے کے بعد سیف علی خان نے پہلا بیان جاری کر دیا

    چاقو حملے کے بعد سیف علی خان نے پہلا بیان جاری کر دیا

    سیف علی خان حملہ کیس میں گرفتار ملزم کے وکیل کا بڑا دعویٰ

    بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ جوڑے کے منیجر کی جانب سے پاپارازیسے دونوں بچوں تیمور  اور جہانگیر (جے) کی تصاویر نہ لینے کی درخواست کی گئی ہے۔

    ادکار کرینہ اور سیف کے منیجر نے  سے کہا ہے کہ گارڈن ہو، کوئی تقریب یا کسی کھیل کی سرگرمی، بچے چاہے کہیں بھی کیوں نہ ہوں ان کی تصویر نہ لی جائے البتہ سیف اور کرینہ کی کسی بھی تقریب کی تصویر لی جاسکتی ہے۔

    بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ سیف علی اور کرینہ کپور کے منیجر نے مزید کہا کہ فوٹو گرافرز ان کی رہائش گاہ کےباہر موجود نہ رہیں اور ان کی گھر آمدورفت کی تصاویر بھی نہ لی جائیں۔

    یاد رہے کہ 16 جنوری 2025 کی شب حملہ آور نے سیف علی خان کے گھر میں گھس کر ان پر چاقو سے حملہ کیا تھا جس کے باعث وہ تقریباً ایک ہفتہ اسپتال میں زیرِ علاج رہے۔

    پولیس معاملے کی تحقیقات میں مصروف ہے تاہم شریف الاسلام کی گرفتار کے علاوہ پولیس کو اب تک خاطر خواہ کامیابی حاصل نہیں ہو سکی اور کیس مزید الجھتا جا رہا ہے۔

  • ویڈیو: منور فارقی نے دوسری شادی کی تصدیق کردی؟

    ویڈیو: منور فارقی نے دوسری شادی کی تصدیق کردی؟

    ممبئی: انڈین ریئلٹی شو بگ باس سیزن 17 کے فاتح اور نامور کامیڈین منور فاروقی نے بالآخر میک اپ آرٹسٹ مہ جبین کوٹ والا سے اپنی دوسری شادی پر ردعمل ظاہر کر دیا ہے۔

    چند روز قبل بھارتی میڈیا نے یہ دعویٰ کیا تھا کہ بگ باس سیزن 17 کے فاتح منور فاروقی نے دو ہفتے قبل اپنے قریبی عزیز و اقارب کی موجودگی میں دوسری شادی کرلی تھی تاہم اب انہوں نے شادی کی تصدیق کردی۔

    اسٹینڈ اپ کامیڈین منور فاروقی نے جمعے کے دن اپنی دوسری شادی کے بعد ممبئی میں منظر عام پر آئے، کامیڈین نے فوٹوگرافروں کی جانب سے مبارکباد دینے پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے اپنی شادی کی تصدیق کی ہے۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Viral Bhayani (@viralbhayani)

    منور فارقی کی نئی ویڈیوز آن لائن سوشل میڈیا پر وائرل ہے، ویڈیو میں بگ باس 17 کے فاتح ایک عمارت سے نکلتے ہوئے نظر آ رہے ہیں، جب ان کی تصویر لینے کے لیے باہر پاپرازی نے انھیں اپنی زندگی کا ایک نیا باب شروع کرنے پر مبارکباد دی تو وہ شرماتے ہوئے نظر آئے۔

    بگ باس17 کے فاتح منور فاروقی نے دوسری شادی کرلی

    جیسے ہی پاپرازی نے مبارکباد دیے، منور فاروقی نے عاجزی کے ساتھ جواب دیا ’’شکریہ‘‘، اگرچہ انہوں نے اپنی دوسری شادی کے بارے میں تفصیل سے بات نہیں کی لیکن یہ پہلا موقع تھا جب انہوں نے اپنے رشتے اور مہزبین سے شادی کے ذکر پر اس طرح کا ردعمل دیا۔

    واضح رہے کہ منور فاروقی  کی دوسری اہلیہ مہہ زبین کوٹ والا ’لندن کالج اف میک اپ‘ کی سرٹیفائیڈ میک اپ آرٹسٹ ہیں، دوسری خفیہ  شادی کی خبر کو چند روز تک راز رکھنے کے بعد آخر کار نوبیاہتا دلہنیا کے ہمراہ منظر عام پر آئے تھے۔

  • نورا فتیحی نے فوٹوگرافرز پر سنگین الزام عائد کردیا

    نورا فتیحی نے فوٹوگرافرز پر سنگین الزام عائد کردیا

    نئی دہلی: بالی ووڈ کی معروف اداکارہ و ڈانسر نورا فتیحی نے بھارتی پاپارازی فوٹوگرافرز پر سنگین الزام عائد کردیا۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق ایک انٹرویو میں 32 سالہ نورا فتیحی نے پاپارازی فوٹوگرافرز پر تنقید کی اور ان پر الزام بھی عائد کیا، اداکارہ نے کہا کہ ’ فوٹوگرافرز میرے جسم کو زوم کرتے ہیں، مجھے لگتا ہے پہلے اس طرح خواتین کو نہیں دیکھا ہوگا‘۔

    اداکارہ نے کہا کہ یہ میڈیا صرف میرے ساتھ نہیں بلکہ دیگر خواتین اداکاروں کے ساتھ بھی ایسا کرتا ہے اور یہ غلط حرکت ہے۔

    نورا فتیحی نے مزید کہا کہ یہ ایک الگ گفتگو ہے، میں ہر ایک کو پکڑ کر سبق نہیں سکھا سکتی، اور میں جیسی ہوں مجھے اپنے اوپر پورا اعتماد ہے۔

    نورا فتیحی کا بالی وڈ کے شادی شدہ جوڑوں سے متعلق حیران کن انکشاف

    واضح رہے اس سے قبل ایک انٹرویو میں نورا فتیحی نے دعویٰ کیا تھا کہ انڈسٹری میں شہرت حاصل کرنے کیلیے انہیں مشورہ دیا گیا کہ وہ کسی اداکار سے تعلقات قائم کریں۔

    اداکارہ و ڈانسر کا کہنا تھا کہ مجھے مسلسل کہا گیا کہ میں کسی کو ڈیٹ کروں لیکن میں نے کسی کی ایک نہ سنی اور آج بہت خوش ہوں کیونکہ میں اپنی مرضی سے کام کرتی ہوں کسی کے سہارے نہیں چلتی۔

    انہوں نے یہ بھی انکشاف کیا تھا کہ بالی وڈ کے زیادہ تر جوڑے ایک دوسرے سے حقیقی محبت نہیں کرتے بلکہ صرف انڈسٹری کا حصہ رہنے کیلیے شادی کرتے ہیں۔

  • سیف علی خان نے تصویریں بنانے پر پاپارازیوں کو آڑے ہاتھوں لے لیا

    سیف علی خان نے تصویریں بنانے پر پاپارازیوں کو آڑے ہاتھوں لے لیا

    بالی وڈ کے نواب زادے سیف علی خان نے اپنے چھوٹے بیٹے جے کی تصویریں بنانے پر پاپارازیوں کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔

    بالی وڈ اسٹار سیف علی خان اور کرینہ کپور خان بلاشبہ پاپرازیوں کی پسندیدہ شخصیات ہیں،  میڈیا ہمیشہ ان کے اردگرد موجود رہتا ہے، درحقیقت، صحافیوں کا ایک گروپ ہمیشہ کرینہ کی رہائش گاہ کے باہر ان کی تصاویر لینے کے لیے تعینات رہتا ہے۔

    اس سے متعلق کرینہ کپور پہلے کہہ چکی ہیں کہ فلم انڈسٹری کا حصہ ہونے کے وجہ سے وہ سمجھتی ہیں کہ وہ اپنے بچوں کو میڈیا سے دور نہیں رکھ سکتیں اور اس لیے ان کے کلک ہونے میں کوئی حرج نہیں ہے۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Varinder Chawla (@varindertchawla)

     تاہم سیف اس بارے میں مختلف رائے رکھتے ہیں، حال ہی میں بالی وڈ کے مشہور جوڑے سیف علی خان اور کرینہ کپور کو اپنے چھوٹے بیٹے جے کے فٹ بال سیشن میں دیکھا گیا جس کی ویڈیوز بھی سوشل میڈیا پر سامنے آئیں۔

    جب میڈیا بن بلائے جے کے فٹ بال گراؤنڈ تک پہنچے تو اداکار اس بات سے ناخوش نظر آئے، سوشل میڈیا پر وائرل ایک کلپ میں سیف کو اپنے چھوٹے بیٹے جے کا ہاتھ تھامے فٹ بال سیشن کے بعد میدان سے باہر آتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

    ویڈیو میں سیف علی خان کو بیٹے کے ہمراہ فٹ بال گراؤنڈ سے پریشانی اور ناراضی کے عالم میں باہر آتے دیکھا جاسکتا ہے۔

    اداکار اپنے بیٹے جے کے ساتھ اپنی شاندار لگژری کار کی طرف بڑھ رہے تھے جہاں میڈیا نے انہیں دیکھ کر تصویریں بنانا شروع کردیں۔

    میڈیا کے اس اقدام پر سیف علی خان نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ان سے کیمرے بند کروائے اور باتیں بھی سنائیں۔

    ویڈیو میں سیف علی خان کو یہ کہتے ہوئے سنا جاسکتا ہے کہ یہ فٹ بال سیشن ہے آپ لوگ اسے فلم ایونٹ نہ بنائیں، بچے فٹ بال کھیل رہے ہیں کم از کم یہاں تو آپ لوگ تصویروں سے باز آجائیں۔