Tag: paper

  • بھارت: پرچہ آوٹ ہونے سے بیس لاکھ طالب علم متاثر، والدین سراپا احتجاج

    بھارت: پرچہ آوٹ ہونے سے بیس لاکھ طالب علم متاثر، والدین سراپا احتجاج

    ممبئی: بھارت کے مختلف اسکولوں میں امتحان کے دوران پرچہ آؤٹ ہوگیا جس کے باعث بیس لاکھ سے زائد طالب علم متاثر ہوئے، والدین نے احتجاج کرتے ہوئے انکوائری کا مطالبہ کر دیا۔

    تفصیلات کے مطابق بھارت کے مختلف اسکولوں میں تعلیمی بورڈ برائے سیکنڈری ایجوکیشن کی جانب امتحان لیے جارہے ہیں جہاں لاکھوں کی تعداد میں طالب علم پرچے دے رہے ہیں تاہم گذشتہ دنوں پرچے لیک ہونے کے باعث انہیں دوبارہ امتحان دینا پڑے گا۔

    مقامی میڈیا کے مطابق امتحان سے قبل ریاضی اور معاشیات کے پرچے لیک ہوئے، مذکورہ دونوں پرچے امتحان سے قبل ہی سماجی رابطے کی ویب سائٹ واٹس ایپ پر شیئر کیے جارہے تھے، جس کے باعث امتحان دوبارہ لینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

    امتحان گاہ میں جوتے اور موزے پہن کر داخلے پر پابندی عائد

    تعلیمی بورڈ برائے سیکنڈری ایجوکیشن کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ ایک سنگین مسئلہ ہے، البتہ اب طلبہ و طالبات کو دربارہ امتحان دینا پڑے گا، جس کے لیے جلد امتحان کی نئی تاریخ کا اعلان کیا جائے گا۔

    دوسری جانب طالب علموں نے اپنے والدین کے ہمراہ بورڈ کے خلاف بھرپور احتجاج کیا، اس دوران بچوں کا کہنا تھا کہ ’ہم نے کئی ماہ محنت کے بعد پرچوں کی تیاری کی تھی لیکن افسوس کہ اب ہمیں دوبارہ امتحان دینا پڑے گا، یہ سیکنڈری بورڈ کی نااہلی ہے کہ وہ پرچوں کو محفوظ نہیں رکھ سکے۔

    چین کا امتحان میں نقل روکنے کیلئے انوکھا ہتھیار

    بعد ازاں کانگریس پارٹی کے صدر راہول گاندھی نے واقعے سے متعلق شدید غم و غصے کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ حکومت نے کئی لاکھ بچوں کا مستقبل داؤ پر لگا دیا ہے، انتظامیہ کی نااہلی کے باعث ایسے واقعات بھارت میں ہوتے رہتے ہیں۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • سینیٹ انتخابات: کاغذات نامزدگی جمع کرانے کی مہلت ختم

    سینیٹ انتخابات: کاغذات نامزدگی جمع کرانے کی مہلت ختم

    اسلام آباد: سینیٹ انتخابات کے لیے کاغذات نامزدگی کا وقت ختم ہوگیا، ملک بھر سے متعدد کاغذات نامزدگی جمع کرائے گے۔

    تفصیلات کے مطابق سینیٹ انتخابات کے حوالے سے پنجاب میں کل 34 کاغذات نامزدگی جمع کرائے گئے، جن میں جنرل نشستوں کے لیے 21، خواتین اور ٹیکنوکریٹ نشستوں کے لیے 5-5 جبکہ اقلیتی نشستوں پر 3 کاغذات نامزدگی جمع کرائے گئے۔

    سینیٹ الیکشن کے لیے سندھ میں کل 47 کاغذات نامزدگی جمع کرائے گئے، جن میں جنرل نشستوں کےلیے 23، ٹیکنوکریٹ پر 11 جبکہ خواتین کی نشستوں کے لیے 9 اور اقلیتوں کی نشستوں پر 4 کاغذات نامزدگی جمع کرائے گئے۔

    سینیٹ انتخابات ، کاغذات نامزدگی جمع کرانے کا آج آخری دن

    خیبر پختونخواہ میں کل 34 کاغذات نامزدگی جمع کرئے گئے، جن میں جنرل نشستوں کےلیے 20، خواتین کےلیے 8، جبکہ ٹیکنویٹ کی 6 نشستوں پر کاغذات نامزدگی جمع کرئے گئے۔

    سینیٹ انتخابات کے لیے بلوچستان میں 28 کاغذات نامزدگی جمع کرائے گئے، جن میں جنرل نشستوں کے لیے 15، ٹیکنوکریٹ کے لیے 7 جبکہ خواتین کی 6 نشستوں پر کاغذات نامزدگی جمع کرائے گئے۔

    سینیٹ انتخابات میں مخالفین کو مایوسی ہوگی، خواجہ سعد رفیق

    دوسری جانب اسلام آباد کی ٹیکنوکریٹ کی نشست کےلیے ایک امیدوار نے کاغذات نامزدگی جمع کرایا، خیال رہے فاٹا کی 4 نشستوں پر فی الحال کوئی امیدوار سامنے نہیں آیا۔

    یاد رہے گزشتہ روز الیکشن کمیشن حکام کا کہنا تھا کہ سینیٹ انتخابات کیلئے کاغذات نامزدگی 4 سے 6 فروری تک داخل ہوں گے جبکہ کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال 9 فروری تک مکمل کر لی جائے گی۔ امیدواروں کی فہرست 15 فروری کو جاری ہوگی اور کاغذات نامزدگی 16 فروری تک واپس لئے جا سکیں گے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔

  • ماحول دوست کاغذ جس پر بار بار لکھا جا سکتا ہے

    ماحول دوست کاغذ جس پر بار بار لکھا جا سکتا ہے

    یونیورسٹی آف کیلی فورنیا کے ماہرین نے ایسا ماحول دوست کا غذ تیار کرلیا ہے جس پر بار بار لکھنے پر بھی اس کی کوالٹی متاثر نہیں ہوتی۔

    یونیورسٹی آف کیلی فورنیامیں کی گئی تحقیق میں ایک ایسا کاغذ بنایا گیا ہے جس پر کم از کم 20بار مٹا کر لکھا جا سکتا ہے جبکہ لکھنے کے لئے ایک خاص کیمیکل کااستعمال کیا جاتا ہے اور دلچسپ امر یہ ہے کہ اسے 20بار مٹانے کے بعد بھی دوبارہ لکھنے پراس کی کوالٹی متاثر نہیں ہوتی،

    یونیورسٹی کے پروفیسریاڈونگ ینا کہنا تھا کہ اس کاغذ پر لکھے ہوئےالفاظ تین دن تک با آسانی محفوظ رہ سکتے ہیں اوراس کے بعد چاہیں تو اس کاغذ پر مٹا کردوبارہ بھی لکھا جا سکتا ہے۔

  • امتحان میں بہترین کارکردگی کےلئےانتہائی آسان طریقے

    امتحان میں بہترین کارکردگی کےلئےانتہائی آسان طریقے

     

    کراچی(ویب ڈیسک) ہر چند صحفے مکمل کرنے کے بعد انعام کے طورپر اپنے آپ کو کچھ کھانے کے لیے یا چند منٹ بریک دیں

    اگر کسی چیز کو رٹا لگانا ہو تو کتاب پر دیکھتے ہوئے رٹا نہ لگائیں بلکہ کچھ سطریں پڑھ کر پھر اسے زبانی دہرائیں۔

    مطالعے کے دوران اپنے تمام حواس استعمال کریں یعنی الفاظ کو دیکھتے ہوئے انہیں باآواز بلند پڑھیں بھی۔

    پڑھائی کے دوران وقفہ لے کر کوئی ایسی چیز دیکھیں یا پڑھیں جس سے آپ بے اختیار قہقہ لگا اٹھیںاس سے آپکی ساری ٹنشن دور ہو جائے گی۔

    اکیلے پڑھنے کے بجائے کسی دوست کے ساتھ مل کر پڑھیں اور پڑھی گئی چیزوں کی ایک دوسر ے کے سامنے وضاحت کریں۔

    پڑھائی کے دوران وقت پر نظر ضرور رکھیں اور بہتر ہے کہ کلائی والی گھڑی پہنیں۔

    اگر آپ پڑھی گئی چیزیں کسی دوسری کو پڑھائیں تو وہ آپ کو کبھی نہیں بھولیں گی۔اگر کوئی پڑھنے والا نہ ہو تو اپنے سامنے چند کھلونے رکھ کر انہیں لیکچر دیں۔

    گھرمیں ایک وائٹ بورڈ لگائیں اور یاد کی گئی چیزوں کو اس کے اوپر لکھیں۔

    پڑھائی کے دوران پانی اور پھلوں کا کثر ت سے استعمال کریں یہ آپکے ذہن اور جسم کو توانائی فراہم کریں گے۔

    چیزوں کو یاد رکھنے کے لیے ان کا حقیقی زندگی کی اشیاءکیساتھ ربط بنائیں مثال کے طور پر کشش ثکل کی تعریف یاد رکھنے کے لیے گرتے ہوئے سیب کو ذہن میں رکھیں۔