Tag: paper out

  • بھارت: فوج میں بھرتی کے لیے ہونے والا امتحانی پرچہ آؤٹ

    بھارت: فوج میں بھرتی کے لیے ہونے والا امتحانی پرچہ آؤٹ

    نئی دہلی : بھارتی فوج میں بھرتی کے لیے لیا جانے والا پیپرآؤٹ ہوگیا، حکام نے متعدد ریاستوں میں امتحان ملتوی کرکے پیپر آؤٹ کرنے والوں کی تلاش شروع کردی، اٹھارہ افراد کو حراست میں لے کر پوچھ گچھ شروع کردی گئی۔ 

    تفصیلات کے مطابق بھارت عالمی امن خطرے میں کیوں ڈالتا ہے؟ سیز فائر معاہدہ کیوں سمجھ نہیں آتا ؟ ان ساری باتوں کا پول کھل گیا، بھارتی فوج میں بھرتی کاپرچہ ہی آؤٹ ہوجاتاہے۔

    اہلکار عقل سے زیادہ نقل پر فوکس کرتے ہیں تو بات کیا خاک سمجھ آئے گی، بھارتی فوج نے بھرتی کے لیے ہونے والا امتحانی پیپر آؤٹ ہونے پر منسوخ کردیا۔

    ناگ پور، امرتسر، احمد آباد اور گووا سمیت چھ ریاستوں امتحان ملتوی کرکے تین سو افراد سے پوچھ گچھ کی گئی، ریاست مہاراشٹر اور گووا سے 18 افراد کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔

    بات بات پر دہشت گردی کا ملبہ پاکستان پر ڈالنے والی اورجوہری ہتھیاروں کی حفاظت کی دعوے دار بھارتی فوج کا امتحانی پرچہ آؤٹ ہونا فوج کی ساکھ پر سوالیہ نشان ہے۔

  • سندھ ٹیکنیکل بورڈ کی نااہلی، آج ہونے والا پرچہ ڈھائی گھنٹہ قبل سوشل میڈیا پرآگیا

    سندھ ٹیکنیکل بورڈ کی نااہلی، آج ہونے والا پرچہ ڈھائی گھنٹہ قبل سوشل میڈیا پرآگیا

    کراچی: سندھ بورڈ اف ٹیکنیکل ایجوکیش کے تحت آج ہونے والا اسلامیات اور مطالعہ پاکستان کے پرچے مقرر وقت سے ڈھائی گھنٹہ قبل سوشل میڈیا اور مارکیٹ میں موجود تھا۔

    سندھ بورڈ اف ٹیکنیکل بورڈ کے تحت اسلامیات اور مطالعہ پاکستان کے پرچے شیڈول کے مطابق دو بجے شروع ہونا تھا پرچے مقررہ وقت سے قبل مارکیٹ میں آجانے کے باعث ان طلبہ و طالبات کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے جو پرچوں کی بروقت اور مکمل تیاری کرتے ہیں۔

     تاہم سوشل میڈیا پر پرچے آوٹ ہونے کی اطلاع پر سندھ بورڈ اف ٹیکنیکل ایجوکیش کے ناظم امتحانات نے ان خبروں کی سختی سے تردید کی ان کا کہنا تھا کہ سندھ بورڈ اف ٹیکنیکل ایجوکیش کے تحت پرچوں کی ترسیل ایک مربوط نظام کے تحت طے کی جاتی ہے۔

     ناظم امتحانات کی طرف سے یہ وضاحت بھی کی گئی ہے کہ کسی بھی پرچے کے آوٹ ہونے کا سوال ہی نہیں ہے ناظم امتحانات کا کہنا تھا کہ ذرائع ابلاغ پر دوپہر ڈیڑھ بجے خبر نشست کی گئی جبکہ امتحانی مراکز پر پرچہ ایک گھنٹہ قبل روانہ کیا جاتا ہے۔