Tag: Papua New Guinea

  • لینڈ سلائیڈنگ میں دفن ہونے والے گاؤں میں اموات 670 ہو گئیں

    لینڈ سلائیڈنگ میں دفن ہونے والے گاؤں میں اموات 670 ہو گئیں

    جنوبی بحرالکاہل کے ملک پاپوا نیو گنی کے پہاڑی علاقوں میں بڑے پیمانے پر لینڈ سلائیڈنگ کے نتیجے میں‌ ہونے والی ہلاکتیں تین سو سے بڑھ کر 670 ہو گئی ہیں۔

    غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق پاپوا نیو گنی کے پہاڑی علاقوں میں چند روز قبل ہونے والی شدید لینڈ سلائیڈنگ نے بڑے پیمانے پر تباہی مچا دی ہے، چھ سو ستر افراد جان سے گئے، جب کہ سیکڑوں افراد تاحال ملبے تلے دبے ہوئے ہیں۔

    مقامی حکام نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ مٹی کے تودوں میں دبے ہونے کی وجہ سے مزید ہلاکتیں ہو سکتی ہیں، امدادی کارروائیاں جاری ہیں تاہم ملبے تلے دبے افراد کے زندہ ہونے کے امکانات کم ہیں۔

    اس قیامت خیز واقعے میں 11 سو گھر ملبے کا ڈھیر بن چکے ہیں، حکام کا کہنا ہے کہ 20 سے 25 فٹ ملبہ گھروں کے اوپر جمع ہے، متاثرہ علاقے میں اس وقت بھی صورت حال خطرناک قرار دی جا رہی ہے، جس کی وجہ سے امدادی کاموں میں بھی رکاوٹ سامنے آ رہی ہے۔

    تاحال لینڈ سلائیڈنگ سے ہونے والی تباہی کا تخمینہ بھی نہیں لگایا جا سکا ہے۔

  • لینڈسلائیڈ نے پورے گاؤں کو دفن کر دیا، قیامت خیز واقعے میں 300 ہلاک

    لینڈسلائیڈ نے پورے گاؤں کو دفن کر دیا، قیامت خیز واقعے میں 300 ہلاک

    پاپوا نیو گنی میں قیامت خیز لینڈ سلائیڈنگ کے نتیجے میں ایک پورا گاؤں دفن ہو گیا ہے، جس سے 300 سے زائد افراد ہلاک ہو گئے۔

    غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق جنوبی بحرالکاہل کے ملک پاپوا نیو گنی کے پہاڑی علاقوں میں بڑے پیمانے پر لینڈ سلائیڈنگ نے تباہی مچا دی ہے۔

    دفن ہونے والے یمبالی گاؤں کے تین سو سے زیادہ افراد جان سے گئے جب کہ سینکڑوں ملبے تلے دبے ہوئے ہیں، حادثے میں 11 سو گھر ملبے کا ڈھیر بن گئے ہیں، متاثرہ افراد کا کہنا ہے کہ تودہ اس وقت اچانک گرا جب لوگ سو رہے تھے۔

    یہ قیامت خیز واقعہ پاپوا نیو گنی کے الگ تھلگ صوبے اینگا میں پیش آیا، لینڈ سلائیڈنگ سے متاثرہ دیہاتوں میں ریسکیو کا کام شروع ہو چکا ہے، انسانی ہمدردی کی ایجنسی کیئر آسٹریلیا کے مطابق ایک تیز رفتار رسپانس ٹیم لینڈ سلائیڈنگ کے الگ تھلگ مقام تک پہنچنے میں کامیاب ہو گئی ہے۔

    رپورٹس کے مطابق علاقہ دشوار گزار ہے اور مرکزی سڑکوں کو بھی نقصان پہنچا ہے، جس کی وجہ سے بچاؤ کی کوششوں میں بہت دشواری پیش آ رہی ہے، کچھ مقامات تک رسائی صرف ہیلی کاپٹر کے ذریعے ہی ممکن ہے۔

    اے پی نیوز ایجنسی سے بات کرتے ہوئے اقوام متحدہ کے اہلکار نے کہا کہ لینڈ سلائیڈنگ سے متاثرہ علاقہ تین سے چار فٹبال گراؤنڈز جتنا ہے، ان کا کہنا تھا کہ یمبالی گاؤں میں 3,895 لوگ رہائش پذیر ہیں، گاؤں کے کچھ گھر تودے گرنے سے خوش قسمتی سے بچ گئے ہیں۔

    جائے وقوعہ سے ملنے والی فوٹیجز میں دکھایا گیا ہے کہ مقامی لوگ ملبے اور درختوں کے نیچے سے لاشیں نکال رہے ہیں، جب کہ پورا علاقہ بڑے بڑے پتھروں اور ٹوٹے درختوں سے ڈھکا ہوا ہے۔

  • آسٹریلوی ملک نے بھارت کو دھوکہ باز قرار دے دیا، فضائی سفر بند

    آسٹریلوی ملک نے بھارت کو دھوکہ باز قرار دے دیا، فضائی سفر بند

    آسٹریلوی ملک نے بھارتی سفیر کی جانب سے غلط بیانی اور دھوکہ دینے پر بھارت سے آنے والی پروازوں پر پابندی عائد کردی ہے۔

    پاپوا نیوگینی نے بھارتی سفیر پر کوویڈ19 سے متعلق سفری قواعد کی بظاہر خلاف ورزی پر دھوکا دہی کا الزم عائد کرتے ہوئے بھارت کی پروازوں پر غیر معینہ مدت کے لیے پابندی عائد کردی۔

    مقامی کی رپورٹ کے مطابق آسٹریلوی ملک پاپوانیوگینی کے کوویڈ-19 سے متعلق اعلیٰ عہدیدار کا کہنا تھا کہ جان بوجھ کر ہونے والی دھوکا دہی کے عمل میں بھارتی ہائی کمیشن نے درجنوں ایسے افراد کی مدد کی ہے جو سفر کرنے کے مجاز نہیں تھے جن میں چند کوویڈ متاثرہ بھی تھے لیکن وہ پاپوا نیوگینی پہنچے۔

    رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ بھارت سے گزشتہ روز براستہ انڈونیشیا 111 افراد پاپوا نیوگینی پہنچے جن میں منظور شدہ فہرست سے 30 افراد زائد تھے۔

    دونوں ممالک کے حکام کے درمیان پرواز کے حوالے سے کشیدہ مذاکرات ہوئے اور پاپوا نیو گینی نے81 مسافروں کو داخلے کی اجازت کا معاہدہ طے پانے تک کورونا وائرس کے خدشے کے باعث پرواز میں موجود مسافروں کا داخلہ مسترد کردیا تھا۔

    پاپوا نیو گینی کے حکام کا کہنا تھا کہ پورٹ مورسبے میں قائم بھارتی ہائی کمیشن نے جان بوجھ پر دھوکا دینے میں ساتھ دیا تاکہ مطلوبہ تعداد سے زیادہ افراد کو یہاں لایا جائے۔

    ان کا کہنا تھا کہ پاپوا نیوگینی کی حکومت اور عوام کے خلاف جان بوجھ کر بدتمیزی کرنے کے نتیجے میں اب بھارت سے مزید پروازوں پر غیر معینہ مدت تک پابندی ہوگی۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق پورٹ مورسبے اور نئی دہلی میں موجود بھارتی عہدیداروں نے ان الزامات کے حوالے سے کوئی ردعمل نہیں دیا۔

    پاپوا نیوگینی کے عہدیدار نے کہا کہ ایئرلائن آپریٹر کیپاجیٹ اور گاروڈا انڈونیشیا پر بھی پاپوا نیو گینی کی حدود میں داخلے پر تاحکم ثانی پابندی عائد کی جاچکی ہے۔ رپورٹ کے مطابق بھارت سے آنے والے کوویڈ19 متاثرہ مریضوں میں پاپوا نیوگینی، بھارت اور انڈونیشیا کے شہری شامل تھے۔

  • پاپوا نیوگنی میں 7.2 شدت کا زلزلہ، کوئی جانی ومالی نقصان نہیں ہوا

    پاپوا نیوگنی میں 7.2 شدت کا زلزلہ، کوئی جانی ومالی نقصان نہیں ہوا

    پاپوا نیو گنی : اوقیانوسی ملک پاپوا نیو گنی میں 7.2 شدت کا زلزلہ ریکارڈ کیا گیا ہے، تاہم ابتدائی اطلاعات کے مطابق کسی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔

    بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق اوقیانوسی ملک پاپوا نیو گنی میں 7.2 شدت کا زلزلہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ زلزلے کا مرکز 33کلو میٹر شمال مغرب میں شہر بلولو تھا جب کہ امریکی جیولوجیکل سروے زلزلے کی گہرائی 127کلو میٹر زیر زمین ریکارڈ کی گئی۔

    امریکی جیولوجیکل سروے ابتدائی طور پر کسی نقصان کی اطلاع نہیں ملی جب کہ زلزلے کے باعث سونامی کی وارننگ جاری نہیں کی گئی۔

  • پاپوا نیوگنی میں 6.9 شدت کا زلزلہ ‘ سونامی وارننگ جاری

    پاپوا نیوگنی میں 6.9 شدت کا زلزلہ ‘ سونامی وارننگ جاری

    پورٹ مورسبی : جنوبی بحرالکاہل کے ملک پاپوا نیوگنی میں چھ اعشاریہ نو شدت کے زلزلے کے بعد سونامی کی وارننگ جاری کردی گئی ہے۔

    امریکی جیولوجیکل سینٹر کے مطابق زلزلے کے شدید جھٹکے نیوبرٹن آئی لینڈ میں محسوس کیے گئے، زلزلہ پاپوا نیوگنی کے قصبے کمبے سے ایک سو چوالیس کلومیٹر دور آیا جس کی گہرائی پینتیس کلومیٹر ریکارڈ کی گئی۔

    زلزلے کے بعد فوری طور پر پاپوا نیوگنی انتطامیہ کی جانب سے سونامی سے نمٹنے کے لیے وارننگ جاری کردی گئی ہے تاہم زلزلے سے کسی جانی و مالی نقصان کی کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔

    پاپوا نیوگنی میں 7.5 شدت کا زلزلہ‘ 30 افراد ہلاک

    خیال رہے کہ گزشتہ ماہ 27 فروری کو پاپوا نیوگنی 7.5 شدت کے زلزلے کے نتیجے میں 30 افراد ہلاک جبکہ 300 زخمی ہوگئے تھے۔ زلزلے سے دارالحکومت پورٹ مورسبی میں عمارتوں کو شدید نقصان پہنچا تھا۔

    زلزلے کی وجہ سے حکومت نے سمندر میں قائم تیل اور گیس کے مراکز کوفوری طور پربند کردیا تھا۔

    واضح رہے کہ پاپوا نیوگنی بحرالکاہل میں ایک ایسے علاقے میں واقع ہے جہاں ارضیاتی عمل زلزلے اور آتش گیرمادے کے اخراج کا باعث بنتا ہے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔