Tag: Parachinar

  • سانحہ پارا چنار کے ذمہ داران کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا: آرمی چیف

    سانحہ پارا چنار کے ذمہ داران کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا: آرمی چیف

    راولپنڈی: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے مختلف فرقوں کے علمائے کرام سے ملاقاتیں کرتے ہوئے انہیں یقین دہانی کروائی کہ سانحہ پارا چنار کے ذمہ داروں کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے سربراہ میجر جنرل آصف غفور کی جانب سے جارہ کردہ بیان کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے مختلف فرقوں کے علمائے کرام سے ملاقاتیں کیں۔

    ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف کا کہنا ہے کہ سانحہ پارا چنار کے ذمہ داروں کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔ سانحہ پارا چنار کے متاثرین کی بلا تفریق مدد کی جائے گی۔

    آرمی چیف کا کہنا تھا کہ ہر شہید اور زخمی ہمارے لیے برابر ہے۔ ہم سب پاکستانی اور مسلمان ہیں جو ملک میں بسنے والی تمام اقلیتوں کے مذہبی حقوق کا احترام کرتے ہیں۔ دشمن اب ہمیں تقسیم کرنے میں ناکامی کے بعد فرقہ واریت کے ذریعے وار کر رہا ہے۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ دشمن سوشل میڈیا کے ذریعے بدنیتی پر مبنی مہم چلا رہا ہے جو قابل مذمت ہے اور ہم سب کو اس کا ادراک ہونا چاہیئے۔

    آرمی چیف نے کہا کہ فاٹاسمیت ملک بھر میں سیکیورٹی صورتحال بہتر ہوئی ہے اور اسے کسی بھی قیمت پر دوبارہ بگڑنے نہیں دیا جائے گا۔

    یاد رہے کہ 23 جون کو پارا چنار کی اکبر مارکیٹ میں 2 خود کش دھماکے ہوئے تھے جس کے نتیجے میں 50 افراد شہید ہوگئے۔


  • موسم کی خرابی، آرمی چیف کا ہیلی کاپٹر پارا چنار میں‌ لینڈ نہ کرسکا

    موسم کی خرابی، آرمی چیف کا ہیلی کاپٹر پارا چنار میں‌ لینڈ نہ کرسکا

    راولپنڈی: آرمی چیف پارا چنار کا دورہ نہ کرسکے، موسم خرابی کے سبب ہیلی کاپٹر لینڈ نہ کرسکا۔

    تفصیلات کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے عید کے دوسرے دن (آج ) پارا چنار میں ہونے والے دھماکوں میں شہید افراد کے لواحقین سے ملنے کا اعلان کیا تھا لیکن موسم کی خرابی کے سبب وہ پارا چنار پہنچ نہ سکے۔

    ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور کے مطابق موسم کی خرابی کے سبب آرمی چیف کا ہیلی کاپٹر پارا چنار میں لینڈنہیں کرسکا، موسم ٹھیک ہوتےہی آرمی چیف دوبارہ پارا چنار روانہ ہوں گے۔

    ڈی جی آئی ایس پی آر نے مزید بتایا کہ فوجی حکام پارا چنار واقعے کے لواحقین سے رابطے میں ہیں۔

    خیال رہے کہ آئی ایس پی آر نے کہا تھا کہ آرمی چیف عید کے دوسرے دن شہید افراد کے لواحقین کا دکھ بانٹنے پاراچنار جائیں گے، جہاں وہ مختلف مذہبی رہنماؤں علامہ ناصر عباس، علامہ افتخار نقوی سمیت دیگر علما سے ملاقاتیں کریں گے۔


    مزید پڑھیں : سپہ سالار کی جوانوں کے ساتھ عید


    قبل ازیں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجودہ کا کہنا تھا کہ بطور پاکستانی اور مسلمان ہم سب متحد ہیں، دشمن کی فرقہ وارانہ بنیادوں پر ٹارگٹ کرنے کی سازش ناکام ہوگی، دہشت گردی پھیلانے کی دشمن کی کوششوں کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔

    واضح رہے کہ پارا چنار سبزی منڈی میں ہونے والے دھماکوں کے نتیجے میں اب تک 55 افراد شہید ہوچکے ہیں۔

    دہشت گردی کے حالیہ واقعات اور سانحہ احمد پور شرقیہ کے بعد جنرل قمر جاوید باجوہ نے عید سادگی سے منانےکا اعلان کیا تھا، گذشتہ روز آرمی چیف نے لائن آف کنٹرول پر جوانوں کے ساتھ سادگی سے عید منائی، نمازِ عید ادا کی اور ان کے ہمت و حوصلے کو سراہا۔

    لائن آف کنٹرول پر ہونے والی نمازعید میں پاکستان کے استحکام کے لیے خصوصی دعائیں بھی کی گئیں، سپہ سالار نے جوانوں کو عید کی مبارک باد دی اور سب سے گلے بھی ملے۔ سپہ سالار کو اپنے درمیان پاکر نوجوانوں نے مسرت کا اظہار کیا اور انہیں عید کی مبارک باد پیش کی تھی۔


    اگرآپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اوراگرآپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پرشیئرکریں۔

  • پاراچنار میں دہشت گردی کا بڑامنصوبہ ناکام بنا دیا گیا،آئی ایس پی آر

    پاراچنار میں دہشت گردی کا بڑامنصوبہ ناکام بنا دیا گیا،آئی ایس پی آر

    کرم ایجنسی : پاک فوج نے پاراچنار میں بڑی دہشتگردی کا منصوبہ ناکام بنا دیا۔

    پاک فوج کے ادارہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج نے پاراچنار میں بڑی دہشتگردی کی کارروائی کو ناکام بناتے ہوئے بارود سے بھری گاڑی پکڑ لی، 25 مارچ کوبارود سے بھری گاڑی کا الرٹ جاری کیا گیا تھا، جس کے بعد قانون نافذ کرنےوالے ادارے گاڑی کی تلاش میں تھے.

    تاہم11 مئی کو سیکیورٹی فورسز نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے بارود سے بھری گاڑی پکڑ لی۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق بارود سے بھری گاڑی خرلاچی کے مقام پر پکڑی گئی دہشت گردپاراچنار میں بارود سے بھری گاڑی ٹکرانا چاہتے تھے۔

    آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ حملہ پاراچنار یا اس کے گردونواح میں شہری اور قانون نافذ کرنیوالے اداروں پر کیا جانا تھا۔


    مزید پڑھیں : پارہ چنار دھماکا‘ 24 افراد شہید‘ متعدد زخمی


    یاد رہے رواں سال  مارچ میں پارہ چنار کے علاقے نور مارکیٹ میں دھماکے کے نتیجے میں 24 افراد جاں بحق جبکہ درجنوں زخمی ہوگئے تھے۔

    واضح رہے کہ پاکستان کے وفاق کے زیر انتظام فاٹا کرم ایجنسی کا صدر مقام پارہ چنار جو پشاور سے 80 میل کے فاصلے پر مغرب کی طرف کوہ سفید کے دامن میں واقع ہے۔ یہاں سے درہ پیوار سے ہو کر افغانستان کو راستہ جاتا ہے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • پارہ چنار دھماکہ : دوسرے روزفضاسوگوار‘کاروبای اور تعلیمی مراکزبند

    پارہ چنار دھماکہ : دوسرے روزفضاسوگوار‘کاروبای اور تعلیمی مراکزبند

    پشاور: پارہ چنار میں گزشتہ روز کےدھماکے کے بعد شہر کی فضا سوگوار ہے،تمام کاروباری مراکز اور تعلیمی ادارے بند ہیں۔

    تفصیلات کےمطابق گزشتہ روز پارہ چنار کےعلاقے نور مارکیٹ میں دھماکے کےبعد آج شہر بھرکی فضا سوگوار ہے۔دھماکے میں جاں بحق افراد کے لیے قرآن خوانی کااہتمام کیاگیاہے۔

    پارہ چنار میں دھماکے کےبعد سے سیکورٹی کے سخت انتظاماے کیے گئے ہیں جبکہ جگہ جگہ ناکہ بندی کی گئی اور گاڑیوں کی چیکنگ کی جارہی ہے۔

    دھماکےمیں جاں بحق افراد کی ان کے آبائی علاقوں میں تدفین کردی گئی ہے۔شہر کے تمام کاروباری مراکز اور تعلیمی ادارے بھی بند ہیں۔


    پارہ چنار دھماکا‘ 24 افراد شہید‘ متعدد زخمی


    خیال رہےکہ پاکستان کے وفاق کے زیر انتظام فاٹا کرم ایجنسی کا صدر مقام پارہ چنار جو پشاور سے 80 میل کے فاصلے پر مغرب کی طرف کوہ سفید کے دامن میں واقع ہے۔یہاں سے درہ پیوار سے ہو کر افغانستان کو راستہ جاتا ہے۔

    یاد رہےکہ گزشتہ روز پارہ چنار دھماکے میں 24افراد جاں بحق اور درجنوں افراد زخمی ہوئے تھے ،جبکہ پاک فوج کے ہیلی کاپٹر کی مدد سے شدید زخمیوں کو پشاور کے اسپتال متنقل کیاگیاتھا۔

    واضح رہےکہ وزیراعظم نواز شریف نے پارہ چنار دھماکے کی شدید مذمت کرتے ہوئےکہاتھاکہ دہشت گردوں کا نیٹ ورک توڑ دیا گیا ہے‘ اور بچےکچھے دہشت گردوں کو بھی کیفرِ کردار تک پہنچایا جائےگا۔