Tag: paramedical staff

  • پیرا میڈیکل اسٹاف کیلئے اچھی خبر، جرمنی میں روزگار کے دروازے کُھل گئے

    پیرا میڈیکل اسٹاف کیلئے اچھی خبر، جرمنی میں روزگار کے دروازے کُھل گئے

    کراچی : پیرا میڈیکل اسٹاف کیلئے بیرون ملک روزگار کیلئے امید افزا خبر سامنے آئی ہے، جرمنی میں روزگار کے مواقع فراہم کیے جائیں گے۔

    اس حوالے سے جرمنی سے آئے ہوئے تاجروں کی تنظیم بی سی جی کے وفد نے ایف پی سی سی آئی اور محکمہ صحت کے افسران سے خصوصی ملاقات کی۔

    اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے جرمن تاجروں کی تنظیم بی سی جی کے سربراہ سید محسن رضا کہا کہ پہلے مرحلے میں 500سے زائد نرسنگ اسٹاف کو روزگار کے مواقع فراہم کئے جائیں گے۔

    سید محسن رضا کا کہنا تھا کہ پاکستان میں سیاحت کے فروغ اور طب کے شعبوں کی ترقی کیلئے جرمن تاجر اپنا کردار ادا کریں گے۔

    نرسنگ اور پیرا میڈیکل اسٹاف کوجرمن لینگویج اور تربیت کے ساتھ انہیں جرمنی کے اسپتالوں میں روزگار کے مواقع بھی فراہم کئے جائیں گے۔

    ایف پی سی سی آئی کے وفد سے ملاقات میں گفتگو کے دوران وفد کا کہنا تھا کہ جرمن تاجر پاکستان میں سیاحت کے فروغ اور دیگر شعبوں میں سرمایہ کاری میں دلچسپی رکھتے ہیں۔

  • پولیس اہلکاروں کو ڈاکٹروں اور طبی عملے کو سلیوٹ کرنے کی ہدایت

    پولیس اہلکاروں کو ڈاکٹروں اور طبی عملے کو سلیوٹ کرنے کی ہدایت

    کراچی : کورونا وائرس کیخلاف جنگ لڑنے پر ایڈیشنل آئی جی کراچی نے پولیس اہلکاروں کو ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل عملے کو سلیوٹ کرنے کی ہدایت کی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق کورونا وائرس کیخلاف جہاد کرنے اور اس کے سدباب کیلئے دن رات ایک کرنے والے مسیحاؤں کی خدمات کا اعتراف کرتے ہوئے ایڈیشنل آئی جی کراچی نے پولیس اہلکاروں کو خصوصی  ہدایات جاری کی ہیں۔

    ایڈیشنل آئی جی کراچی نے پولیس اہلکاروں  سے کہاہے کہ شہر میں جہاں جہاں پولیس کے ناکے لگے ہیں اگر اس دوران وہاں ڈاکٹرز یا پیرا میڈیکل اسٹاف آتا ہے تو پولیس اہلکار و افسران انہیں دیکھ کر سلیوٹ کریں۔

    انہوں نے  مزیدکہا کہ کیونکہ یہ ڈاکٹرز  اور طبی عملہ اپنی جان کی پرواہ کیے بغیر کورونا وائرس کی وباء کیخلاف فرنٹ لائن پر لڑ رہے ہیں اس لیے یہ خراج تحسین کے مستحق ہیں۔

    اس حوالے سے افسران کی ہدایت پر عمل درآمد کرتے ہوئے کلفٹن کے علاقے بوٹ بیسن کے قریب پولیس اہلکاروں نے ایک ڈاکٹر کو سلیوٹ کیا،فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے کہ پولیس اہلکار ڈاکٹر کو سلیوٹ کررہے ہیں۔

    واضح رہے کہ کرونا وائرس اس وقت پاکستان پر کسی عذاب کی طرح مسلط ہے اور ایسے میں ڈیوٹی پر موجود ڈاکٹرز نرسیں اور دیگر طبی عملہ اپنی جانوں کی پرواہ کیے اس محاذ پر اس موذی وائرس کیخلاف جہاد کررہے ہیں۔ اس سلسلے میں دنیا کے دیگر ممالک میں بھی ڈاکٹرز اور طبی عملے کی خدمات کو سراہا جارہا ہے۔

    چین میں کرونا وائرس کی وبا پھوٹنے کے بعد ملک بھر سے ہزاروں ڈاکٹر اور نرسیں ووہان سٹی میں مریضوں کے علاج کے لیے پہنچیں اور دن رات محنت کی۔ ان کی جان توڑ کوششوں اور حکومت کے سخت اقدامات کا نتیجہ یہ نکلا کہ اب ووہان شہر میں جہاں سے وبا کا آغاز ہوا تھا، ایک بھی نیا کرونا وائرس کا کیس رپورٹ نہیں ہوا۔

  • جناح اسپتال کے پیرا میڈیکل اسٹاف کا احتجاج، مریض در بدرہوگئے

    جناح اسپتال کے پیرا میڈیکل اسٹاف کا احتجاج، مریض در بدرہوگئے

    کراچی : ہیلتھ الاؤنس اور دیگر مراعات نہ ملنے کیخلاف جناح اسپتال کے پیرامیڈیکل اسٹاف نے احتجاج کرتے ہوئے او پی ڈی سروس معطل کردی جس کے باعث مریضوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق جناح اسپتال کے پیرامیڈیکل اسٹاف نے ہیلتھ الاؤنس اور دیگر مراعات نہ ملنے کیخلاف بھرپور احتجاج کرتے ہوئے اسپتال میں او پی ڈی سروس بند کردی جس کی وجہ سے مریضوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

    متعدد آپریشن بھی التوا کا شکارہیں،  ملازمین کا کہنا ہے کہ  سندھ حکومت کی جانب سے ہیلتھ الاؤنس جاری کرنے تک احتجاج جاری رہے گا۔

    ان کا کہنا ہے کہ ہیلتھ الاؤنس کی عدم ادائیگی کے خلاف احتجاج جاری رکھیں گے، جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے عہدیدارانور خان نے بتایا کہ حکومت کو دو مرتبہ ڈیڈ لائن دی اور حکومت نے وعدے کئے لیکن عمل نہیں کیا۔

    حکومت کی دی گئی ایک ماہ کی ختم ہوگئی اس لئے احتجاج پر مجبور ہوئے ہیں۔

  • جناح اسپتال ملازمین سراپا احتجاج، او پی ڈی بند،مریض دربدر

    جناح اسپتال ملازمین سراپا احتجاج، او پی ڈی بند،مریض دربدر

    کراچی : جناح اسپتال میں پیرامیڈیکل اسٹاف نے ہیلتھ الاؤنس نہ ملنے کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے اوپی ڈی بند کردی ، جس کی وجہ سے مریضوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

    تفصیلات کے مطابق جناح اسپتال کے پیرا میڈیکل اسٹاف نے تین سال سے ہیلتھ اور ڈیپوٹیشن الاؤنس کی عدم ادائیگی کیخلاف احتجاج کرتے ہوئے او پی ڈی کا بائیکاٹ کردیا۔

    جس کی وجہ سے او پی ڈی میں آنیوالے ہزاروں مریضوں کو مشکلات کا سامنا رہا اور او پی ڈی سروس شدید متاثر رہی۔ پیرامیڈیکل اسٹاف کے رہنماؤں کا کہنا تھا کہ چوبیس گھنٹوں میں صوبائی حکومت نے بنیادی مطالبات منظور نہ کئے تو پیر سے جناح اسپتال میں مکمل ہڑتال کی جائے گی۔

    رہنماؤں کا کہنا تھا کہ سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کے دور میں وفاقی حکومت کے سرکاری اسپتالوں میں کام کرنے والے تمام ملازمین کو ہیلتھ اور ڈیپوٹیشن الاؤنس کی منظوری دی گئی تھی ۔

    اب اٹھارویں آئینی ترمیم کے بعد صوبائی حکومت نے بھی جناح اسپتا ل کے ملازمین کو بھی ہیلتھ اور ڈیپوٹیشن الاؤنس دینے کا وعدہ کیا تھا تاہم اس پرتا حال عمل درآمد نہیں کیا گیاہے۔

  • اسپتالوں کی نجکاری کیخلاف ڈاکٹرزوپیرا میڈیکل اسٹاف کی احتجاجی ریلی

    اسپتالوں کی نجکاری کیخلاف ڈاکٹرزوپیرا میڈیکل اسٹاف کی احتجاجی ریلی

    کراچی: سندھ کے سرکاری ہسپتالوں کونجی سیکٹر کے حوالے کرنے کے فیصلے کے خلاف کراچی سمیت سندھ بھرکے ڈاکٹروں اور پیرامیڈیکل اسٹاف نے اوپی ڈی کابائیکاٹ کیاجس سے مریضوں کی مشکلات بڑھ گئیں۔

    سول ہسپتال سمیت کراچی کے دیگر سرکاری ہسپتالوں میں ڈاکٹراورپیرامیڈکل اسٹاف نے احتجاج کیااوراوپی ڈی بندکردیں جس کے باعث کراچی کے مختلف علاقوں اوراندرون سندھ سے آنے والے مریضوں اور انکے تیمارداردربدر کی ٹھوکریں کھاتے نظر آئے ۔

    این آئی سی ایچ میں سندھ بھرکے ڈاکٹروں اور نمائندہ تنظیموں کااجلاس ہوا۔اجلاس کے بعد ڈاکٹروں اور پیرامیڈیکل اسٹاف نے کراچی پریس کلب تک ریلی نکالی۔ریلی کے شرکاء کاکہناتھاکہ سرکاری اسپتالوں کی نجکاری بندنہ کی گئی توغیرمعینہ مدت تک کی ہڑتال پر غوکیاجاسکتاہے۔