Tag: Parents Insensitivity

  • ’آپ کیس کو کمزور کررہے ہیں‘مشی خان کی حمیرا کے والدین کے روپے پر تنقید

    ’آپ کیس کو کمزور کررہے ہیں‘مشی خان کی حمیرا کے والدین کے روپے پر تنقید

    کراچی(17 جولائی 2024): اداکارہ مشی خان نے اداکار و ماڈل حمیرا اصغر کے والدین کے انٹرویو پر ردعمل دیا ہے اور ان پر تنقید کی ہے۔

    سینئر اداکارہ مشی خان نے فوٹو اینڈ شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ایک ویڈیو پوسٹ کی، جس میں انہوں نے حمیرا اصغر کے والدین کے انٹرویو پر ردِعمل دیا ہے۔

    مشی خان کا کہنا تھا کہ حمیرا اصغر کے والدین اپنی بیٹی کا کیس خود کمزور کر رہے ہیں، انہوں نے نہ کوئی مقدمہ درج کرایا نہ ذمہ داری نبھائی ہے، ، نہ ہی تحقیقات کا مطالبہ کیا۔

    اداکارہ نے کہا کہ حمیرا کے والدین نے اب تک نہ کوئی ایف آئی آر درج کروائی اب پولیس کو خود یہ پتہ لگانا چاہیے کہ وہ قدرتی موت مری یا اسے مارا گیا، اگر خاندان مقدمہ نہیں کر رہا تو ریاست کو خود کارروائی کرنی چاہیے۔

    اداکارہ حمیرا اصغر کے والدین منظر عام پر ، تہلکہ خیز انکشافات

    حمیرا اصغر تمام خبریں

    مشی کا کہنا تھا کہ اداکارہ کے والدین نے انٹرویو میں بہتر انداز اختیار نہیں کیا، ان سے سوالات پوچھے جا رہے تھے اور ساتھ میں جوابات بھی دیے جا رہے تھے کہ یہ بول دیں، اب وہ کہہ رہے ہیں، ہم بے خبر تھے، ہمیں دکھ ہے، ہم نے اجازت دی تھی کام کرنے کی، لیکن وہ دس ماہ کہاں تھے؟۔

    مشی خان نے اداکارہ کے والدین کو تنقید کرتے ہوئے کہا کہ اپنی بیٹی کا حال تک پوچھنا گوارا نہ کیا، نہ جانا وہ کہاں ہے، کس حال میں ہے، کیا ہو رہا ہے اس کے ساتھ، موت کے بعد بھی لاش وصول کرنے میں تاخیر کی، کیونکہ انہیں شرمندگی تھی۔

    اداکارہ نے مزید کہا کہ حمیرا کے ماں باپ نے والدین ہونے کا فرض ادا نہیں کیا، وہ والدین کے طور پر ناکام ہوئے، عیدیں آ کر گزر گئیں۔ اگر آپ کو حمیرا کے گھر کا نہیں معلوم تھا تو پولیس میں تو خبر کرسکتے تھے ناں۔

    پس منظر

    اداکارہ و ماڈل حمیرا اصغر، جن کی عمر بیالیس برس تھی، کی لاش 8 جولائی 2025ء کو کراچی کے ڈیفنس ہاؤسنگ اتھارٹی (ڈی ایچ اے) فیز سکس میں ان کے کرائے کے اپارٹمنٹ سے ملی۔ یہ دریافت بقایا کرایہ نہ ادا کرنے کی وجہ سے عدالتی حکم پر بے دخلی کے دوران ہوئی۔

    لاش انتہائی گل سڑی حالت میں تھی جو اس بات کی طرف اشارہ کرتی ہے کہ ان کی وفات ممکنہ طور پر اکتوبر 2024ء میں ہوئی۔

    پولیس نے ابتدائی طور پر قتل کا امکان مسترد کر دیا ہے کیونکہ اپارٹمنٹ اندر سے بند تھا اور کوئی زبردستی داخلے کے آثار نہیں ملے، فورنزک رپورٹس کا انتظار ہے تاکہ موت کی وجہ معلوم ہو سکے۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Mishi Khan MK (@mishikhanofficial2)