Tag: parents

  • پنجاب کے نجی اسکول  من مانی فیسیں نہیں بڑھاسکیں گے

    پنجاب کے نجی اسکول من مانی فیسیں نہیں بڑھاسکیں گے

    لاہور: صوبہ پنجاب میں نجی اسکول اب سالانہ 8 فیصد سے زائد فیس نہیں بڑھا سکیں گے،پنجاب حکومت نے آرڈی ننس کی سمری تیار کرکے گورنر ہاؤس ارسال کردی۔

    Punjab bans desired increase in school fees by arynews

    اطلاعات کے مطابق صوبے بھر میں نجی اسکولوں کی جانب سے من مانی فیسیں وصول کرنے اور ہر سال 15 تا 20 فیصد فیسیں بڑھانے کے جبری اقدامات جاری ہیں جس کے سبب بھاری فیسیں ادا کرنے والے والدین شدید پریشانی کا شکار ہیں۔

    پنجاب اسمبلی نے اس ضمن میں آرڈی ننس منظور کرکے سمری دستخط  کے لیے گورنر پنجاب کو ارسال کردی ہے، منظوری کی صورت میں چار ہزار روپے سے زائد فیس وصول کرنے والے اسکول اب فیس میں سالانہ 8 فیصد سے زیادہ اضافہ نہیں کرسکیں گے تاہم 4ہزار روپے سے کم فیس وصول کرنے والے اسکولوں پر یہ قانون لاگو نہیں ہوگا۔

    8 فیصد سے زائد فیس بڑھانے کے لیے اسکول انتظامیہ کو ڈسٹرکٹ رجسٹرنگ اتھارٹی کو درخواست دینی ہوگی اور اضافے کی یہ درخواست 3ماہ قبل دی جائےگی۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈسٹرکٹ رجسٹرنگ اتھارٹی 2ماہ میں یہ درخواست مسترد یا منظور کرسکتی ہے، حکومت تمام اضلاع میں 5 افراد پر مشتمل ڈسٹرکٹ کمیٹیاں بنائےگی۔

  • اسکول فیسوں میں اضافے کیخلاف طلبہ اور والدین کی احتجاجی ریلی

    اسکول فیسوں میں اضافے کیخلاف طلبہ اور والدین کی احتجاجی ریلی

    کراچی : اسکول کی فیسوں میں اضافے کے خلاف طلبہ اور والدین سڑکوں پر نکل آئے۔

    تفصیلات کے مطابق شہر قائد کے نجی اسکولوں کے طلبہ اور والدین کی جانب سے فیسوں میں اضافے کیخلاف کے ڈی اے چورنگی نارتھ ناظم آباد سے ضیاء الدین اسپتال تک احتجاجی ریلی نکالی گئی۔

    طلبہ اور والدین نے نجی اسکولوں کی جانب سے فیسوں میں اضافے کو مسترد کردیا ہے،طلبہ کا کہنا ہے کہ نجی اسکولوں نے سالانہ فیس میں ایک ہزار سے دو ہزار روپے تک اضافہ جبکہ ماہانہ اسکول فیس میں دو سو روپے سے ایک ہزار روپے تک کا اضافہ کردیا ہے۔

    محکمہ تعلیم پرائیوٹ انسٹی ٹیوشن کی جانب سے بھی فیسوں میں اضافے کا نوٹس نہیں لیا گیا ہے اور فیسوں میں اضافہ قواعد کے برعکس کیا گیا ہے،والدین کا کہنا ہے کہ وہ اضافی فیس ادا نہیں کریں گے، طلبہ و طالبات نے اس موقع پر بینرز اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جس میں فیسوں میں اضافے کے خلاف نعرے درج تھے۔