Tag: Pari

  • فلم پری: انوشکا کے ساتھ سیاہ چہرے والی اداکارہ کون ہے

    فلم پری: انوشکا کے ساتھ سیاہ چہرے والی اداکارہ کون ہے

    ممبئی: بالی ووڈ کی نئی آنے والی خوفزدہ کردینے والی فلم ‘پری‘ میں انوشکا شرما کے ساتھ ایک اور نامور اداکارہ نے کردار ادا کیا جنہیں پہنچاننا مشکل ہی نہیں بلکہ ناممکن بات ہے۔

    تفصیلات کے مطابق انوشکا شرما کے اپنے پروڈکشن ہاؤس میں بنائی جانے والی پہلی خوفناک فلم ’پری‘ نے ریلیز ہونے کے بعد اب تک باکس آفس پر 25 کروڑ کا کاروبار کرلیا، فلم رواں برس سب سے زیادہ کمانے والی فلموں کی فہرست میں پانچویں نمبر پر ہے۔

    پری نے بالی ووڈ میں ایک نئی طرز متعارف کرائی جس کی وجہ سے اُسے بے حد پسند کیا گیا، انوشکا شرما نے اس فلم میں اب تک کے کیریئر کا منفرد کردار ادا کیا تاہم اُن کے ساتھ فلم میں مزید نامور اداکار بھی شامل ہیں۔

    پری سینیما گھروں میں نمائش کے لیے پیش کی گئی تو ناظرین انوشکا کے پراسرار کردار ادا کرنے والی (کلپوری کردار) کو پہچان نہ سکے تاہم اب یہ چہ مگوئیاں ختم ہوگئیں کیونکہ جس اداکارہ نے یہ کردار ادا کیا اُس نے خود ہی خاموشی توڑ دی۔

    بھارتی میڈیا کو دیے جانے والے انٹرویو میں مانسی ملتانی نے بتایا کہ وہ سیاہ چہرے والی خاتون کوئی اور نہیں بلکہ میں ہی ہوں، جب مجھے اس کردار کی پیش کش کی گئی تو میں نے خوشی خوشی اسے قبول کیا کیونکہ یہ اپنے آپ کو منوانے کا اہم موقع تھا۔

    اُن کا کہنا تھا کہ جب فلم کا پوسٹر سامنے آیا تو میری والدہ بھی نہیں پہنچان سکیں تاہم میں نے انہیں بتایا کہ انوشکا کے پیچھے میں ہی کھڑی ہوں، اداکارہ کا کہنا تھا کہ میک اپ آرٹسٹ اور ڈائریکٹر کی محنت کے بعد ہی میں اتنا اچھا کردار ادا کرسکی۔

    اپنے کردار کے بارے میں گفتگو کرتے ہوئے مانسی کا کہنا تھا کہ ’یہ ایک ایسی خاتون کا کردار تھا کہ جس کے بچے نہیں ہوتے اور وہ اس وجہ سے دوسروں پر کالا جادو کرواتی ہے، باقی فلم دیکھ کر کلپوری کے کردار کا اچھی طرح سے سمجھا جاسکتا ہے‘۔

    واضح رہے کہ فلم پری 2 مارچ کو ریلیز ہوئی تھی تاہم سینسر بورڈ نے اسے پاکستان میں نشر کرنے پر پابندی عائد کردی تھی، ذرائع کے مطابق فلم میں کالے جادو کی ترغیت دی گئی ہے جس کی اسلام میں سختی سے ممانعت ہے اور فلم میں ایسے جملے بھی شامل ہیں جس کے باعث مسلمانوں کے جذبات مجروح ہوسکتے ہیں۔

    ویسے تو فلم کو پری کا نام دیا گیا تاہم ساتھ میں یہ بھی دکھایا گیا ہے کہ یہ کہانی دراصل یہ کوئی پری کی کہانی نہیں بلکہ اس میں انوشکا کا خوفناک کردار ہے۔ خیال رہے کہ انوشکا شرما پروڈکشن کمپنی کے بینر تلے اس سے قبل بھی 2 فلمیں ’این ایچ 10‘ اور ’فلوری‘ ریلیز کی جاچکی ہیں جن کی کہانیاں بالکل منفرد تھیں اور انہوں نے ناظرین کو متاثر بھی کیا تھا۔ خیال رہے کہ ویروشکا کی شوبز مصرفیات آجکل بہت زیادہ ہیں کیونکہ وہ بیک وقت تین فلموں زیرو، سوئی دھاگہ اور پری کی شوٹنگ میں مصروف ہیں۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

     

  • بالی ووڈ فلم ’پری‘ کی نمائش پر پابندی عائد

    بالی ووڈ فلم ’پری‘ کی نمائش پر پابندی عائد

    اسلام آباد: پاکستان میں بالی ووڈ ہارر فلم ’پری‘ کی نمائش پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔ فلم میں انوشکا شرما مرکزی کردار ادا کر رہی ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق سینٹرل بورڈ آف فلم سینسر کے چیئرمین مبشر حسن کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق مذکورہ فلم کے مناظر بورڈ کی جانب سے قائم کردہ ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر مشتمل ہیں۔

    ان کا کہنا ہے کہ فلم کے لاتعداد مناظر اور ڈائیلاگز مذہبی، سماجی اور اخلاقی اقدار کے خلاف ہیں۔

    ذرائع کے مطابق فلم میں کالے جادو کو دکھایا گیا ہے جو اسلام میں سختی سے منع ہے جبکہ مسلمانوں کے جذبات مجروح کرنے والے جملے بھی فلم میں موجود ہیں۔

    سینسر بورڈ کے اس اعلان کے بعد سینما گھروں نے بھی فلم پری کی نمائش منسوخ کردی اور فلم کے جاری کردہ ٹکٹس کے پیسے واپس دینے کا اعلان کردیا ہے۔

    دوسری جانب انوشکا شرما کے شوہر ویرات کوہلی نے فلم اور اس میں انوشکا کی اداکاری کی تعریف کرتے ہوئے اسے انوشکا کی بہترین فلم قرار دیا۔

    خیال رہے کہ پروست رائے کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم پری میں انوشکا شرما ایک خوفناک بھوت کا کردار ادا کررہی ہیں۔ یہ انوشکا شرما کی کرکٹر ویرات کوہلی سے شادی کے بندھن میں بندھنے کے بعد پہلی فلم ہے۔

    فلم میں پرم بارتا چٹرجی، رجت کپور اور ریتا بہاری چکرورتی بھی اہم کردار میں نظر آئیں گی۔

    فلم پری آج 2 مارچ کو ریلیز کی جانی تھی تاہم سینسر بورڈ کے اعلان کے بعد فلم کی نمائش منسوخ کردی گئی۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • انوشکا کی خوفناک پری، بچے ہرگز نہ دیکھیں

    انوشکا کی خوفناک پری، بچے ہرگز نہ دیکھیں

    ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ انوشکا شرما کی نئی فلم ’پری‘ کا تیسرا خوفناک ٹیزر سامنے آگیا جسے دیکھنے والے خوف زدہ ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق بالی ووڈ اداکارہ انوشکا شرما کے اپنے پروڈکشن ہاؤس میں بنائی جانے والی اولین ڈراؤنی فلم ’پری‘  کی پہلی جھلک کے بعد ان کی ایک اور ویڈیو بھی سامنے آگئی۔

    قبل ازیں انوشکا نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنی نئی فلم پری کی پہلی جھلک پوسٹر اور ٹیزر کی صورت میں جاری کی تھی جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ انوشکا زخمی چہرے کے ساتھ کھڑی ہیں۔

    ویسے تو فلم کو پری کا نام دیا گیا ہے مگر ساتھ میں یہ بھی بتایا گیا ہے دراصل یہ کوئی پری کی کہانی نہیں بلکہ اس میں انوشکا خوفناک بھوت کے کردار میں نظر آئیں گی۔

    قبل ازیں جاری کیا گیا ٹریزر 30 سیکنڈ پر مبنی تھا جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ہاتھوں پیروں میں بیڑیوں کے ساتھ وہ ٹی وی پر کارٹون دیکھ رہی ہیں اور اسی دوران اچانک اُن کے پیروں کی انگلیوں کے ناخن بڑے ہونے شروع ہوگئے۔

    مزید پڑھیں: انوشکا بھوت بن گئیں، پہلی جھلک سامنے آگئی

    چودہ فروری کے روز پری کی تیسری ہولناک ویڈیو سامنے آئی، ویروشکا نے فلم کی ایک اور جھلک سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر شیئر کی اور لکھا کہ  کیا یہ آپ اس کے ویلنٹائن بنیں گے۔؟

    ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ انوشکا شرما اور اداکار پرم براتا چتر جی صوفے پر بیٹھے ٹی وی دیکھ رہے ہیں کہ اچانک اداکارہ ہیرو کی طرف دیکھ کر انہیں پرپوز کرتی ہیں۔

    اسی دوران جب وہ پرم براتا کی طرف دیکھتی ہیں تو سامنے سے زخمی چہرے والی مافوق فطرت مخلوق انوشکا کو دیکھ کر ہنستی ہے اور جواب بھی دیتی ہے مگر حیران کُن بات یہ ہے کہ وہ زخمی چہرے والی لڑکی ہیرو کو نظر نہیں آتی۔

    ویڈیو دیکھیں

    انوشکا کے ذاتی پروڈکشن ہاؤس میں تیار کی جانے والی پری کی شوٹنگ کا آغاز 7 ماہ قبل ہوا تھا، فلم رواں سال مارچ میں صرف 2 سینما گھروں میں پیش کی جائے گی۔

    یہ بھی دیکھیں: ٹی وی دیکھتے ہوئے انوشکا کے ناخن خود بہ خود بڑھنے لگے، ہولناک منظر

    واضح رہے کہ انوشکا شرما پروڈکشن کمپنی کے بینر تلے اس سے قبل بھی 2 فلمیں ’این ایچ 10‘ اور ’فلوری‘ ریلیز کی جاچکی ہیں جن کی کہانیاں بالکل منفرد تھیں اور انہوں نے ناظرین کو متاثر بھی کیا تھا۔ خیال رہے کہ ویروشکا کی شوبز مصرفیات آجکل بہت زیادہ ہیں کیونکہ وہ بیک وقت تین فلموں زیرو، سوئی دھاگہ اور پری کی شوٹنگ میں مصروف ہیں۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔

  • ٹی وی دیکھتے ہوئے انوشکا کے ناخن خود بہ خود بڑھنے لگے، ہولناک منظر

    ٹی وی دیکھتے ہوئے انوشکا کے ناخن خود بہ خود بڑھنے لگے، ہولناک منظر

    ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ انوشکا شرما کی نئی فلم ’پری‘ کا ایک اور ٹیزر سامنے آگیا جس میں وہ مافوق الفطرت کردار ادا کررہی ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق بالی ووڈ اداکارہ انوشکا شرما کے اپنے پروڈکشن ہاؤس میں بنائی جانے والی اولین ڈراؤنی فلم ’پری‘  کی پہلی جھلک کے بعد ان اس کا دوسری ویڈیو بھی سامنے آگئی۔

    قبل ازیں انوشکا نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنی نئی فلم پری کی پہلی جھلک پوسٹر اور ٹیزر کی صورت میں جاری کی تھی جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ انوشکا زخمی چہرے کے ساتھ کھڑی ہیں۔

    ویسے تو فلم کو پری کا نام دیا گیا ہے مگر ساتھ میں یہ بھی بتایا گیا ہے دراصل یہ کوئی پری کی کہانی نہیں بلکہ اس میں انوشکا خوفناک بھوت کے کردار میں نظر آئیں گی۔

    بالی ووڈ اداکارہ کی نئی فلم کا 30 سیکنڈ پر مبنی دوسرا ٹیزر جاری کیا گیا جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ہاتھوں پیروں میں بیڑیوں کے ساتھ وہ ٹی وی پر کارٹون دیکھ رہی ہیں اور اسی دوران اچانک اُن کے پیروں کی انگلیوں کے ناخن بڑے ہونے شروع ہوگئے۔

    ٹیزر دیکھیں

    انوشکا کے ذاتی پروڈکشن ہاؤس میں تیار کی جانے والی پری کی شوٹنگ کا آغاز 7 ماہ قبل ہوا تھا، فلم رواں سال مارچ میں صرف 2 سینما گھروں میں پیش کی جائے گی۔

    مزید پڑھیں: انوشکا بھوت بن گئیں، پہلی جھلک سامنے آگئی

    پہلی جھلک اور دوسرا ٹیزر سامنے آنے کے بعد مداح فلم کی ریلیز کے لیے بے چینی سے منتظر ہیں۔

    پہلا ٹیزر

    واضح رہے کہ انوشکا شرما پروڈکشن کمپنی کے بینر تلے اس سے قبل بھی 2 فلمیں ’این ایچ 10‘ اور ’فلوری‘ ریلیز کی جاچکی ہیں جن کی کہانیاں بالکل منفرد تھیں اور انہوں نے ناظرین کو متاثر بھی کیا تھا۔

    خیال رہے کہ ویروشکا کی شوبز مصرفیات آجکل بہت زیادہ ہیں کیونکہ وہ بیک وقت تین فلموں زیرو، سوئی دھاگہ اور پری کی شوٹنگ میں مصروف ہیں۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • انوشکا بھوت بن گئیں، پہلی جھلک سامنے آگئی

    انوشکا بھوت بن گئیں، پہلی جھلک سامنے آگئی

    ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ انوشکا شرما کی  اپنی پروڈکشن میں بنائی جانے والی پہلی ڈراؤنی فلم پری کی پہلی جھلک سامنے آگئی۔

    تفصیلات کے مطابق انوشکا شرما نے بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی سے گزشتہ برس دسمبر میں اٹلی کے شہر میلان میں شادی کی جس کے بعد وہ ہنی مون منانے کے لیے یورپ روانہ ہوئیں اور رواں دسمبر کے اختتام پر بھارت واپس لوٹیں۔

    نوبیہاتا جوڑے نے وطن واپس پہنچ کر شادی کی اعزازی تقاریب منعقد کیں جن میں بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی سمیت معروف سیاسی و شوبز شخصیات نے شرکت کر کے تقریب کو چار چاند لگائے۔

    شادی کے بعد اب دونوں ویرات کوہلی اور انوشکا شرما اپنی پروفیشنل لائف میں واپس آگئے، کپتان اس وقت ساؤتھ افریقا کے خلاف سیریز کھیل رہے ہیں تو انوشکا کی شوبز مصروفیات شروع ہوگئیں۔

    بالی ووڈ اداکارہ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنی نئی فلم پری کی پہلی جھلک پوسٹر اور ٹریزر کی صورت میں جاری کی جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ انوشکا زخمی چہرے کے ساتھ کھڑی ہیں۔

    ویسے تو فلم کو پری کا نام دیا گیا ہے  مگر ساتھ میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ دراصل یہ کوئی پری کی کہانی نہیں بلکہ اس میں انوشکا خوفناک بھوت کے کردار میں نظر آئیں گی۔

    انوشکا شرما کے ذاتی پروڈکشن ہاؤس میں تیار کی جانے والی فلم ’پری‘ کی شوٹنگ کا آغاز 7 ماہ قبل ہوا تھا جس کا اداکارہ نے پوسٹر بھی جاری کیا تھا۔

    ٹریزر دیکھیں

    فلم پری رواں برس مارچ میں صرف دو سینیما گھروں میں نمائش کے لیے پیش کی جائے گی، سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر پہلی جھلک سامنے آنے کے بعد انوشکا کے مداح بے چینی سے فلم کی ریلیز کے منتظر ہیں۔

    واضح رہے کہ انوشکا شرما پروڈکشن کمپنی کے بینر تلے اس سے قبل بھی 2 فلمیں ’این ایچ 10‘ اور ’فلوری‘ ریلیز کی جاچکی ہیں جن کی کہانیاں بالکل منفرد تھیں اور انہوں نے ناظرین کو متاثر بھی کیا تھا۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔