نئی دہلی(25 اگست 2025): بالی ووڈ اداکارہ پرینیتی چوپڑا اور سیاستدان شوہر راگھو چڈھا نے جلد والدین بننے کی تصدیق کردی ہے۔
بالی ووڈ اداکارہ پرینیتی چوپڑا اور رکن پارلیمنٹ راگھو چڈھا جلد ہی اپنے چھوٹے سے فرشتے کا استقبال کرنے والے ہیں، جوڑے نے پیر کے روز ایک انسٹاگرام پوسٹ کے ذریعے یہ خوشخبری اپنے مداحوں کے ساتھ شیئر کی ہے۔
پرینیتی نے اپنے انسٹاگرام پر راگھو چڈھا کے ساتھ ایک مشترکہ دو سلائیڈ والی پوسٹ شیئر کی، جس میں ایک کیک کی تصویر تھی جس پر "1+1=3” اور چھوٹے پاؤں کے نشانات بنے تھے، جو ان کے بڑھتے ہوئے فیملی کی طرف اشارہ کرتے ہیں۔ دوسری سلائیڈ میں ایک مختصر ویڈیو تھی جس میں یہ ہونے والے والدین پارک میں سیر کرتے دکھائی دے رہے ہیں۔
View this post on Instagram
انہوں نے کیپشن میں لکھا "ہمارا چھوٹا سا کائنات۔۔جلد ہی آنے والا ہے، بے حد مبارکباد،” ساتھ ہی سرخ دل اور نظر بد سے بچاؤ کے ایموجیز شامل کیے، اس خوشی کے اعلان پر لاکھوں مداحوں اور شوبز انڈسٹری سے وابستہ شخصیت نے بے پناہ جوش و خروش کا مظاہرہ کیا اور پوسٹ کے کمنٹس سیکشن میں جوڑے کے لیے دلی مبارکباد کے پیغامات شیئر کیے۔
واضح رہے کہ بالی ووڈ اداکارہ پرینیتی چوپڑا نے 2023 میں اڈی پور میں ایک نجی تقریب میں سیاستدان راگھو چڈھا کے ساتھ شادی کی تھی۔