Tag: Parineeti Chopra’s

  • امر سنگھ چمکیلا: دلجیت اور پرینیتی نے فلم میں کام کرنے کا کتنا معاوضہ لیا؟

    امر سنگھ چمکیلا: دلجیت اور پرینیتی نے فلم میں کام کرنے کا کتنا معاوضہ لیا؟

    ممبئی: بالی وڈ کے پنجابی گلوکار دلجیت دوسانجھ اور اور پرینیتی چوپڑا کی چند روز قبل ریلیز ہونے والی فلم ’ امر سنگھ چمکیلا ‘ کے چرچے ہیں۔

    میڈیا رپورٹس کے مطابق امیتاز علی کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم باکس آفس پر بہتر کارکردگی دکھا رہی ہے، فلم کی کہانی 80 کی دہائی میں مقبول ہونے والے پنجابی گلوکار امر سنگھ چمکیلا کے کریئر کی عکاسی ہے۔

    فلم میں امر سنگھ چمکیلا کا کردار بھارتی پنجابی فلموں کے معروف اداکار دلجیت دوسانجھ نے ادا کیا ہے جبکہ ان کی بیوی امرجوت کور کا کردار اداکارہ پرینیتی چوپڑا نے نبھایا ہے۔

    امر سنگھ چمکیلا کے کردار کے لیے دلجیت کے علاوہ دوسرا انتخاب کون تھا؟

    اس فلم نے بھارتی گلوکار و اداکار دلجیت دوسانجھ کو خاص پہچان دی، انہوں نے اس میں مرکزی کردار ادا کیا ہے اور اس فلم کیلیے 4 کروڑ روپے معاوضہ لیا۔

    بھارتی میڈیا رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ امر چمکیلا کی دوسری بیوی کا کردار ادا کرنے والی پرینیتی چوپڑا کو اس فلم کیلئے 2 کروڑ روپے ادا کیے گئے۔

    اس ماہ نیٹ فلیکس پر ہدایت کار امتیاز علی کی بائیوپک ’امر سنگھ چمکیلا‘ ریلیز ہوئی، امتیاز علی نے یہ فلم بھارت میں 80 کی دہائی میں مشہور ہونے والے پنجابی لوک گلوکار امر سنگھ چمکیلا کی زندگی پر بنائی ہے جنہیں جوانی میں ہی قتل کردیا گیا تھا۔

    اس فلم کی موسیقی آسکر ایوارڈ یافتہ معروف بھارتی موسیقار اے آر رحمان نے ترتیب دی ہے، فلم میں امر سنگھ چمکیلا کے اصل گانے موہت چوہان، اریجیت سنگھ، الکا یاگنک، کیلاش کھیر اور ریچا شرما کی آواز میں ریکارڈ کیے گئے ہیں اور چند نئی دھنیں بھی پیش کی گئی ہیں۔

  • پرینیتی چوپڑا کے حاملہ ہونے کی خبریں گردش کرنے لگیں

    پرینیتی چوپڑا کے حاملہ ہونے کی خبریں گردش کرنے لگیں

    ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ پرینیتی چوپڑا کے حاملہ ہونے کی خبریں میڈیا پر گردش کرنے لگیں۔

    بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق بالی ووڈ اداکارہ پرینیتی چوپڑا کو ممبئی ائرپورٹ پر ڈھیلا ڈھالا کرتا زیب تن کئے ہوئے دیکھا گیا ہے جس کے بعد ان کے حاملہ ہونے کی خبریں میڈیا پر تیزی سے پھیل گئی۔

    بھارتی میڈیا پر بھی یہ افواہویں گردش کررہی تھیں کہ پرینیتی اور راگھو چڈھا کے ہاں پہلے بچے کی آمد متوقع ہے جبکہ ائیر پورٹ کی وائرل تصاویر پر سوشل میڈیا صارفین تبصرہ کرتے ہوئے ان کے حاملہ ہونے کی قیاس آرائیاں کر رہے تھے۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Newsbollywood (@newsbollywood)

    تاہم بھارتی میڈیا کے مطابق  اداکارہ پرینیتی چوپڑا کے قریبی ذرائع نے ان افواہوں کو مسترد کردیا اور کہا ہے کہ پرینیتی کے حاملہ ہونے کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں، وہ اس وقت پیشہ ورانہ تو کبھی ذاتی وجوہات کی بنا پر کئی دہلی اور ممبئی کا سفر کررہی ہیں۔

    اداکارہ پرینیتی چوپڑا کے ذرائع نے مزید کہا کہ یہ حیران کن ہے کہ کسی کے لباس کا انتخاب ایسی قیاس آرائیوں کا باعث بن سکتا ہے جو کسی کی ذاتی زندگی میں دخل اندازی کرسکتی ہیں۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by @parineetichopra

    پرینیتی کے قریبی ذرائع کا کہنا تھا کہ اداکارہ اپنی نجی زندگی کوپرائیوٹ رکھنا پسند کرتی ہے لیکن اس کا مطلب یہ نہیں  کہ  وہ حاملہ ہیں، اداکارہ اس وقت ان ہی پراجیکٹ پر کام کررہی ہیں جس کی منصوبہ بندی پہلے کی جاچکی ہے۔

    اداکارہ کے قریبی ذرائع نے کہا کہ پرینیتی دہلی اور ممبئی کے درمیان سفر کرتی رہتی ہے، وہ اپنی زندگی میں توازن پیدا کرنے کے لیے ایسا کر رہی ہے، اس وقت وہ دونوں اپنی شادی شدہ زندگی سے لطف اندوز ہو رہے ہیں، اور اپنی فیملی کے ساتھ وقت گزار رہے ہیں۔

    واضح رہے کہ کافی عرصے تک ڈیٹنگ کے بعد اداکارہ پرینیتی چوپڑا اور راگھو چڈھا نے گزشتہ سال ستمبر میں اپنے خاندان اور دوستوں کی موجودگی میں شادی کی۔