Tag: Paris Agreement

  • جوبائیڈن نے ٹرمپ کے اقدام پر دنیا سے معافی مانگ لی

    جوبائیڈن نے ٹرمپ کے اقدام پر دنیا سے معافی مانگ لی

    گلاسگو : امریکی صدر جوبائیڈن نے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے اقدام پرعالمی رہنماؤں سے معافی مانگ لی، ان کا کہنا ہے کہ امریکا پیرس معاہدے سے باہر نکلنے کے باعث کچھ پیچھے رہ گیا۔

    گلاسگو میں جاری موسمیاتی تبدیلی کی عالمی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے امریکی صدر جوبائیڈن نے کہا کہ ٹرمپ انتظامیہ موسمیاتی تبدیلی کے پیرس معاہدے سے دستبردار ہوگئی تھی۔

    انہوں نے کہا کہ گزشتہ انتظامیہ کے پیرس معاہدے سے باہر نکلنے پرمعافی مانگتا ہوں کیونکہ امریکا پیرس معاہدے سے باہر نکلنے کے باعث کچھ پیچھے رہ گیا۔

    صدر جوبائیڈن کا کہنا تھا کہ میں نے صدارت کاحلف اٹھاتے ہی پیرس معاہدے میں شمولیت کا اعلان کیا تھا، امریکی عوام پانچ سال پہلے موسمیاتی تبدیلی کی حقیقت سےآگاہ نہیں تھے۔ انہوں نے کہا کہ موسمیاتی تبدیلی کے امریکا میں بھی واضح اثرات نظر آرہے ہیں،

    واضح رہے کہ یکم جون سال2017کوامریکی صدر ٹرمپ نے پیرس میں ہونے والے عالمی ماحولیاتی معاہدے سے دستبردار ہونے کا فیصلہ کیا تھا۔ اس فیصلے سے امریکہ کے یورپی اتحادیوں کے ساتھ اختلافات مزید گہرے ہوئے۔

    یاد رہے کہ 2015ء میں 200 سے زائد ممالک نے پیرس میں مذکورہ معاہدے پر رضامندی ظاہر کی تھی۔ ذرائع کے مطابق ریپبلکن کے 22 سینئرز نے ٹرمپ کو خط لکھا تھا کہ وہ موسمیاتی تبدیلی کے معاہدے سے دستبردار ہوجائیں جس کی وجہ سے ٹرمپ نے مذکورہ فیصلہ کیا تھا۔

  • پیرس معاہدہ: وزیراعظم آج کلائمنٹ سمٹ سے خطاب کرینگے

    پیرس معاہدہ: وزیراعظم آج کلائمنٹ سمٹ سے خطاب کرینگے

    اسلام آباد: وزیراعظم آج پیرس معاہدےکے پانچ سال مکمل ہونے پر سمٹ سےخطاب کرینگے

    تفصیلات کے مطابق ورلڈکلائیمٹ ایکشن سمٹ آج برطانیہ میں ہوگی، وزیراعظم آج پیرس معاہدے کے پانچ سال مکمل ہونے پر سمٹ سےخطاب کرینگے، عمران خان کا خطاب کیلئے چناؤ ان کی ماحول دوست پالسیوں کے باعث کیا گیا ہے۔

    ذرائع کے مطابق وزیراعظم عالمی رہنماؤں سےخطاب میں دو اہم ترین اعلانات کریں گے، وزیراعظم بلین ٹری منصوبے، ماحولیات پر اپنا نقطہ نظرپیش کرینگے،
    اپنے خطاب میں وزیراعظم ملک بھر میں کوئلےکے استعمال کی پالیسی کا بھی اعلان کریں گے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کلائمٹ امبی ایشن سمٹ سے ورچوئل خطاب چار منٹ سے5منٹ دورانیےکا ہوگا،پاکستانی وقت کے مطابق وزیراعظم کا خطاب آج رات8بجےکےقریب نشرہوگا، برطانوی وزیراعظم بھی کلائمٹ ایکشن سمٹ سےخطاب کریں گے۔

    یاد رہے کہ عالمی ماحولیاتی معاہدہ دوہزار پندرہ میں پیرس میں طے پایا تھا جس میں دنیا کو ماحولیاتی تبدیلیوں کے خطرات سے بچانے کے لیے اقدامات کرنے پر اتفاق ہوا تھا۔

    اس معاہدے کا مقصد ہے کہ اس صدی تک عالمی درجہ حرارت میں اضافے کو دو ڈگری سینٹی گریڈ سے کم رکھا جائے اور عالمی درجہ حرارت کو 1.5 ڈگری سینٹی گریڈ تک لے جانے کے لیے اقدامات کیے جائیں۔