Tag: paris Air show

  • پیرس ایئر شو کے اختتامی روز پاک فضائیہ کے جے ایف17 تھنڈر کی دھوم

    پیرس ایئر شو کے اختتامی روز پاک فضائیہ کے جے ایف17 تھنڈر کی دھوم

    پیرس : آج لا بورجے میں منعقدہ53ویں پیرس ائیر شو کے اختتامی روز ایوی ایشن کے شائقین کی ایک بڑی تعداد نے پاک فضائیہ کے جے ایف17 تھنڈر کا اسٹیٹک ڈسپلے اور فضائی مظاہرہ دیکھا۔

    ہفتہ وار تعطیل کی وجہ سے دن کے آغاز میں ہی نمائش کا وسیع و عریض میدان ہر عمر کے پرجوش تماشائیوں سے بھرگیا۔ دیگر جہازوں اور دفاعی سازو سامان کے درمیان رکھا گیا جے ایف17تھنڈر اس شو میں نمایاں حیثیت اختیار کرگیا۔

    پاک فضائیہ کے عملے نے ایوی ایشن کے شائقین کو اس طیارے کی آپریشنل صلاحیتوں اور اس کے جدید ترین ہتھیاروں کے بارے میں آگاہ کیا۔ پاکستان کے اس شاہکار طیارے کو اپنے سامنے دیکھ عوام کی خوشی دیدنی تھی انہوں نے پاک فضائیہ کے عملے کے ساتھ سیلفیز اور تصاویر بھی بنوائیں۔

    اسٹیٹک ڈسپلے کے علاوہ پاکستان ایرو ناٹیکل کمپلیکس کامرہ میں تیار کردہ جے ایف17تھنڈر نے شاندار الوداعی فضائی مظاہرہ پیش کیا۔ پیرس کے آسمانوں میں طیارے کے مسحور کن فضائی مظاہرے سے شائقین بہت محظوظ ہوئے۔ مظاہرے کے بعد طیارے کی لینڈنگ پر شائقین نے تالیاں بجا کراس کی شاندار پرفارمنس پر داد دی۔

    مزید پڑھیں: پیرس ایئر شو میں پاکستانی طیارے جے ایف 17 تھنڈر نے سحرطاری کردیا

    دنیا کے سب سے بڑے ائیر شو میں پاک فضائیہ کے دستے کی شمولیت سے جے ایف 17 تھنڈر کی جدید ترین صلاحیتوں کو ظاہر کرنے کا بہترین موقع میسر آیا اور ایوی ایشن کی عالمی منڈی میں ممکنہ خریداروں کو جے ایف 17تھنڈر کی صلاحیتوں کو پرکھنے کا موقع بھی فراہم ہوا ہے۔

  • پیرس ائیرشو، جے ایف 17تھنڈرطیاروں کی پرواز کا شاندارمظاہرہ

    پیرس ائیرشو، جے ایف 17تھنڈرطیاروں کی پرواز کا شاندارمظاہرہ

    پیرس:  ائیرشو میں پاک فضائیہ کے جے ایف سیونٹین تھنڈر طیاروں کی شاندار پرواز نے سب کے دل جیت لئے۔

    پاک فضائیہ کے جے ایف تھنڈر 17 نے پیرس کی فضاؤں میں اپنی شاندار کارگردگی کے جھنڈے گاڑ دیئے۔

    خوشبووں کے شہر پیرس میں ائیر شو کی رنگینیاں عروج پر ہے، پاکستان کے تین جے ایف تھنڈر طیارے پیرس ائیر شو میں حصہ لے رہے ہیں۔

    ائیرشو میں ایئرفورس کے جوان اور ٹیکنیشن اپنی شاندار کارگردگی سے سب کا دل جیت لیا۔

    ائیر شو کی رنگینیاں اکیس جون تک جاری رہینگی، جن میں دنیا بھر کے ممالک جدید ٹیکنالوجی سے لیس جہاز نمائش کیلئے پیش کئے جائینگے۔

  • پیرس ایئر شو : پاکستانی پائلٹ نے’ٹاپ گن ‘کی یاد دلادی

    پیرس ایئر شو : پاکستانی پائلٹ نے’ٹاپ گن ‘کی یاد دلادی

    کراچی : پاکستانی پائلٹ نے پیرس ایئر شو کی ایک تصویر میں ہالی ووڈ کی مشہور فلم ’’ٹاپ گن ‘‘ کی یاد دلادی۔

    تفصیلات کے مطابق پیرس میں جاری پیرس ائیر شو کے حوالے سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ  ٹوئٹر پر ایک تصویر جاری کی گئی ہے ۔

    جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک پاکستانی پائلٹ جے ایف 17 طیارہ میں موجود اٹلی میں تعینات پاکستانی سفیر تہمینہ جنجوعہ کو جہاز کے بارے میں آگاہی فراہم کررہاہے۔

    تصویر کی خاص بات یہ ہے کہ یہ تصویر 1986 میں بننے والی ایک کامیاب فلم ٹاپ گن کے ایک سین کی یاد دلاتی ہے۔  

    واضح رہے کہ پیرس میں جاری اس ایئر شو میں پاکستان ایئرفورس کے جوان اور ٹیکنیشن بھی حصہ لے رہے ہیں۔

    جبکہ ایئروائس مارشل ارشد ملک نے ایئر شو میں ہونے والی ہوابازی کے مظاہروں کا جائزہ بھی لیا۔

    علاوہ ازیں مذکورہ ٹوئٹ پر لوگوں کی جانب سے کافی پسندیدگی کا اظہار کیاجا رہا ہے۔