Tag: Paris Air Show 2023

  • یورپ میں ایوی ایشن انڈسٹری کا سب سے بڑا میلہ پیرس ایئر شو 2023 شروع

    یورپ میں ایوی ایشن انڈسٹری کا سب سے بڑا میلہ پیرس ایئر شو 2023 شروع

    پیرس: جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے ماحولیاتی آلودگی کو کم کرنے کے اکاؤ کے عزم کے ساتھ یورپ میں ایوی ایشن انڈسٹری کا سب سے بڑا میلہ پیرس ایئر شو 2023 شروع ہو گیا۔

    تفصیلات کے مطابق کرونا وبا کی وجہ سے 4 سال بعد منعقد ہونے والے ایئر شو میں دنیا بھر سے ایوی ایشن انڈسٹری سے جڑے لاکھوں افراد پہنچ گئے ہیں۔

    یہ میلہ فرانس کے شہر پیرس میں چھوٹے بڑے طیاروں، ڈرونز اور ایئروسپس میں دل چسپی رکھنے والوں کے لیے سجا ہے جس میں دنیا کے 49 ممالک سے 2453 کمپنیوں نے حصہ لیا ہے۔

    مختلف ممالک سے چھوٹے بڑے طیارے پیرس ایئر شو پہنچ چکے ہیں، ایک ہفتہ جاری رہنے والے ایئر شو میں مسافر اور جنگی طیاروں، میزائل ایئروسپس ٹیکنالوجی اور دفاعی ساز و سامان کی نمائش کی جائے گی۔ عوامی تفریح کے لیے طیاروں کے دل دہلا دینے والے مخصوص کرتب بھی دکھائے جا رہے ہیں۔

    فرانس کے صدر امانوئل میکرون نے 54 ویں پیرس ایئرشو کا افتتاح کیا، ایوی ایشن انڈسٹری کی نمائش میں 21 ممالک سے لائے گیے جدید ٹیکنالوجی سے لیس 150 اسٹارٹ اپ بھی متعارف کروائے جا رہے ہیں۔

    انٹرنیشنل سول ایوی ایشن اٹھارٹی اکاؤ نے گزشتہ سال اپنے سالانہ اجلاس میں ایوی ایشن انڈسٹری کو زیرو کاربن ڈائی ایکسائیڈ اخراج کا عزم کیا تھا، پیرس ایئرشو 2023 میں ایسی ٹیکنالوجی متعارف کروائی جا رہی ہے جن کی مدد سے 2050 تک ایوی ایشن انڈسٹری میں جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے کاربن ڈائی ایکسائیڈ کو صفر کرنا ہے۔

    19 جون سے 25 جون تک جاری رہنے والی اس نمائش میں تقریبا 140 بلین ڈالرز کے معاہدوں کا ہدف رکھا گیا ہے، ایئر شو میں دنیا بھر سے ایوی ایشن ماہرین، ٹریڈرز اور شہریوں کی تقریباً 3 لاکھ سے زیادہ لوگوں کی شرکت کی توقع کی جا رہی ہے۔