Tag: paris attack

  • پیرس حملوں کے بعد عالمی اسٹاک مارکیٹوں میں مندی

    پیرس حملوں کے بعد عالمی اسٹاک مارکیٹوں میں مندی

    پیرس حملوں کے بعد دنیا بھر کی اسٹاک مارکیٹس مندی کا شکار ہوگئیں جبکہ عالمی کرنسی مارکیٹ میں یورو کی قدر بھی کم ہوگئی ہے۔

    پیرس حملوں کے بعد دنیا بھر کی اسٹاک مارکیٹس کا آغاز منفی زون میں ہوا، چین، جنوبی کوریا، اور آسٹریلوی اسٹاک مارکیٹس میں مندی ریکارڈ کی گئی، ہانگ کانگ اسٹاک مارکیٹ ساڑھے تین سو جبکہ جا پانی اسٹاک مارکیٹ ڈھائی سو پوائینٹس نیچے گرگئیں ۔

    اسٹاک مارکیٹ کے تجزیہ کاروں کے مطابق سرمایہ کار غیریقینی صورتحال سے دوچار ہیں، جس کے باعث حصص بازاروں میں فروخت کا ر جحان دیکھنے میں آیا ہے۔

    دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں ڈالر کے مقابلے میں یورو کی قدر بھی کم ہوگئی، یورو کی قدر میں صفر اعشاریہ چار فیصد کمی ہوئی.

  • پیرس: بارہ افراد کے قتل پر پولیس کمشنر کی خودکشی

    پیرس: بارہ افراد کے قتل پر پولیس کمشنر کی خودکشی

    فرانس: پولیس کمشنر ہیلرک فریڈو نے پیرس میں بارہ افراد قتل پر پولیس کمشنر نے خودکشی کرلی ہے، پاکستان میں ساٹھ ہزار سے زائد افراد کے قتل پر کسی نے استعفی تک نہ دیا۔

    فرانس میں پولیس کمشنر نے پیرس میں دہشت گردوں کے ہاتھوں مارے جانے والے افراد کے رشتہ داروں سے ملاقات کے بعد خودکشی کرلی ہے، برطانوی میڈیا رپورٹ کے مطابق پولیس کمشنر نے اسی شب خود کشی کرلی تھی جب فرانسیسی میگزین پر حملہ ہوا تھا۔

     پولیس کمشنر 2012 سے ڈپٹی ڈائریکٹر کے عہدے پر کام کر رہے تھے۔

    واضح رہے کہ 5 روز قبل فرانس میں ایک  ہفت روزہ میگزین چارلی ہیب ڈو کے دفتر پر مسلح افراد کی فائرنگ سے بارہ افراد ہلاک اور 20 زخمی ہوگئے, فرانسیسی میڈیا کے مطابق مسلح افراد نے دفتر میں داخل ہوکر اندھادھند فائرنگ کی اور موقع سے فرار ہوگئے،واقعے کے بعد فرانس میں سیکیورٹی کو ہائی الرٹ کردیا گیا ۔

    فائرنگ کا واقعہ جس میگزین کے دفتر میں پیش آ یا وہ حالیہ دنوں میں داعش کے سربراہ ابوبکر البغدادی کا طنزیہ کارٹوں چھاپنے کے سبب عالمی افق پر زیر بحث تھا۔

    فرانسیسی میڈیا کے مطابق حملے میں ملوث’حامدمراد‘نامی ملزم نے خود کو پولیس کے حوالےکردیا تھا جبکہ دیگر دونوں حملہ آور بھائی تھے، جن میں ایک کا نام’سعیدکوشی‘جبکہ دوسرا ’شریف کوشی‘ ہے، پولیس کی جانب سےدونوں بھائیوں کی خاکے بھی جاری کئے گئے۔

    یاد رہے کہ چارلی ہیبدو نامی رسالے نے 2011 میں پیغمبر اسلام حضرت محمد ﷺ کے توہین آمیز خاکے اپنے سرورق پر شائع کیے تھے، جس کے بعد اس کے دفتر پر فائربموں کے ذریعے حملہ بھی کیا گیا تھا، جب کہ گذشتہ ہفتے اس میگزین نے داعش کے خلیفہ ابوبکر البغدادی کے حوالے سے ٹوئٹ کی تھی۔

  • پیرس میں دہشت گردی کے خلاف تاریخ سازمارچ

    پیرس میں دہشت گردی کے خلاف تاریخ سازمارچ

    پیرس: فرانس کے دارالحکومت میں دہشت گردی کے خلاف تاریخ سازمارچ ہورہا ہے جس میں چالیس سے زائد ممالک کے سربراہان سمیت ہزاروں افراد شریک ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق یہ تاریخ ساز مارچ فرانس پیرس میں دہشت گردوں کے حملے ردعمل میں کیا جارہا ہے جس میں سترہ افراد جاں بحق ہوئے تھے۔

    مارچ کی قیادت سانحے میں جاں بحق ہونے والے افراد کے خاندان اور فرانسیسی صدر فرانکوئس ہولینڈ کررہے ہیں اور ان کے ہمراہ اسرائیلی صدر بنجمن نیتن یاہو اور فلسطینی صدر محمود عباس بھی ہیں۔

    مارچ میں اردن کے بادشاہ اورملکہ، اطالوی وزیراعظم میتیو رینزی، جرمن چانسلر انجیلا مرکل اوربرطانوی وزیراعظم ڈیوڈ کیمرون بھی شامل ہیں جبکہ امریکی صدر باراک اوبامہ کی نمائندگی اٹارنی جنرل ایرک ہولڈر نے کی۔

    یہ ای تاریخ ساز موقع ہے کہ جب عوام اور مختلف ممالک کے سربراہ کسی ایک مقصد کی حمایت میں اتنی بڑی تعداد میں سڑکوں پرآئے ہوں اور اس کی اہمیت اس لئے بھی بڑھ جاتی ہے کہ اسرائیل اورفلسطین کے سربراہانِ مملکت بھی ایک ہی مقصد کے تحت اس مارچ میں شریک ہیں۔

    مارچ کےشرکاء نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ دنیا کو دہشت گردی سے پاک کرنے کے لئے ہرممکن اقدامات کئے جائیں گے۔

    مارچ کا آغاز ’چارلی ہبڈو‘نامی جریدے کےدفتر کے وریب سے ہوا ہے جہاں دہشت گردوں نے حملہ کیا تھا۔ پیرس کی سڑکوں پرعوام کا سمندر امڈ آیا ہے اورعوام قومی ترانہ گارہے ہیں۔

  • فرانس فائرنگ کیس:پولیس نے دونوں حملہ آوروں کو ہلاک کردیا

    فرانس فائرنگ کیس:پولیس نے دونوں حملہ آوروں کو ہلاک کردیا

    فرانس : پیرس پولیس نے کارروائی کے دوران میگزین چارلی ایبڈو پر حملہ کرنے والے دو مبینہ حملہ آوروں اور کوشر سپر مارکیٹ کو یرغمال بنانے والے ایک شخص کو ہلاک کر دیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پولیس نے پیرس اور اس کے شمال میں دو مقامات پر دھاوا بول کردونوں حملہ آوروں کو ہلاک کردیا، جنھوں نے عمارت میں موجود لوگوں کو مغوی بنا لیا تھا۔

    کوشر سپر مارکیٹ میں کی جانے والی کارروائی میں چار یرغمالی شدید زخمی ہو گئے۔اس کارروائی میں پندرہ یرغمالیوں کو رہا کروا لیا گیا جبکہ دو پولیس اہل کار بھی زخمی ہوئے۔

    حملہ آور نے مارنے سے قبل فائرنگ کرکے دو یرغمالیوں کو بھی ہلاک کردیا تھا۔فرانسیسی صدر نے خبردار کیا ہے کہ فرانس پر شدت پسندی کا خطرہ اب بھی منڈلا رہا ہے۔

    پیرس میں دہشت گردی کے واقعے کے بعد فرانس میں رہنے والے مسلمان خوف و ہراس کاشکارہیں۔ان واقعات میں مسلمانوں کے ملوث ہونے کے شبے میں اسلام مخالف گروہوں نے انتقامی کارروائی شروع کردی ہیں۔

    ان گروہوں کی جانب سےفرانس کےتین مختلف علاقوں میں مساجدپرحملےبھی کئے گئے۔ اسلام فوبیا میں مبتلا افراد نے سوشل میڈیا پر کلنگ آل مسلم کا ٹرینڈ بنا ڈالا۔ ان واقعات کے بعد مسلمان فرانس میں محصور ہو کر رہ گئے ہیں۔

  • پاکستانی دہشت گردی کا ایسا ہی نشانہ بن رہے ہیں جیسے پیرس کی عوام، پینٹاگون

    پاکستانی دہشت گردی کا ایسا ہی نشانہ بن رہے ہیں جیسے پیرس کی عوام، پینٹاگون

    واشنگٹن :پینٹاگون کے ترجمان نے کہا ہے کہ پاکستانی عوام دہشت گردی کا ایسے ہی نشانہ بن رہی ہے، جیسا پیرس میں لوگوں کو بنایا گیا، پاکستان میں آزاد گھومنے والے دہشت گردوں پر تشویش ہے۔

    واشنگٹن میں پینٹاگون کے ترجمان ریئر ایڈمرل جان کربی نے نیوز بریفنگ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں دہشت گردوں کی آزادانہ نقل و حرکت سے پاکستان کو بھی شدید خطرات لاحق ہیں۔

    ترجمان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں جاری دہشت گردی پاکستان اور امریکہ کے لئے مشترکہ چیلنج ہے اور اس سے نمٹنے کے لئے دونوں ممالک میں ہر سطح کا تعاون کیا جارہا ہے۔

    پینٹاگون کے ترجمان کے مطابق امریکہ کے پاکستان اور پاکستانی فوج کے ساتھ تعلقات بہتر ہورہے ہیں ، امریکہ پاکستان کو دہشت گردی سے نکالنے کے لئے مدد جاری رکھے گا۔

    جان کربی کا کہنا تھا کہ دہشت گردوں کے خلاف کاروائیاں کرنے پر امریکہ کا پاکستان پر دباؤ نہیں ، پاکستان یہ آپریشنز اپنے مفاد کے لئے کر رہا ہے۔پینٹاگون کے ترجمان کا کہنا تھا کہ امریکہ کے بھارت کے ساتھ دفاعی تعلقات اہمیت کے حامل ہیں، جان کیری وزارتِ دفاع کا کوئی خصوصی پیغام لے کر بھارت نہیں جا رہے ہیں۔

  • پیرس حملہ: ایک ملزم نے گرفتاری دے دی

    پیرس حملہ: ایک ملزم نے گرفتاری دے دی

    پیرس: فرانس میں جریدےپرحملےمیں ملوث تین ملزمان میں سے ایک نے گرفتاری دےدی ہے جبکہ فرانسیسی پولیس نے دیگردو حملہ آوروں کےخاکے جاری کردیے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق فرانس میں مقامی جریدے کے دفتر پرہونے والے حملے میں ملوث ملزمان کوچوبیس گھنٹےگزرنےسےقبل ہی شناخت کرلیا، حملے میں صحافی سمیت 12 افرادجاں بحق ہوئے۔

    فرانسیسی میڈیا کےمطابق حملےمیں ملوث’حامدمراد‘نامی ملزم نے خود کو پولیس کے حوالےکردیاہے۔

    فرانسیسی پولیس کاکہناہےکہ دیگر دونوں حملہ آور بھائی ہیں ایک کا نام’سعیدکوشی‘جبکہ دوسرا ’شریف کوشی‘ ہے، پولیس کی جانب سےدونوں بھائیوں کی خاکےبھی جاری کردئےگئےہیں۔

    دونوں بھائی فرانسیسی شہری ہیں جبکہ آبائی تعلق الجزائر سے بتایا گیاہے۔ میڈیارپورٹس کےمطابق شریف کوشی کا تعلق یمن کے شدت پسند گروہ سے ہے۔