Tag: Paris Fashion Week

  • ایشوریا رائے کی ایک بار پھر ریمپ پر واک

    ایشوریا رائے کی ایک بار پھر ریمپ پر واک

    معروف بالی ووڈ اداکارہ ایشوریا رائے نے پیرس فیشن ویک میں ایک شو کے لیے ریمپ پر واک کر کے اپنے مداحوں کو سرپرائز کردیا۔

    ایشوریا رائے نے لی ڈیفیلی لوریل پیرس کے چوتھے ایڈیشن کے لیے ریمپ پر واک کی جو ایک آؤٹ ڈور شو تھا۔

    اداکارہ نے سفید رنگ کا خوبصورت لباس پہنے ریمپ پر واک کی تو شرکا مبہوت رہ گئے۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق یہ ایشوریا رائے کی دو سال کے وقفے کے بعد کسی بین الاقوامی شو میں شرکت ہے اور اس موقع پر ان کے شوہر ابھیشک بچن اور بیٹی بھی ان کے ساتھ موجود ہیں۔

  • پیرس فیشن ویک میں پرطرف ہیں روشنیاں اوررنگینیاں

    پیرس فیشن ویک میں پرطرف ہیں روشنیاں اوررنگینیاں

    پیرس: خوشبوؤں کے شہر پیرس میں فیشن کی دنیا کی رنگینیاں چھائی ہیں جہاں روزانہ نت نئے فیشن شو دیکھنے کو ملتے ہیں۔

    حسن کے جلوے ،نزاکتیں اور دلربا انداز،پیرس فیشن ویک میں ہر طرف رنگ روشنیاں اور فیشن کی رنگینیاں ہیں، فیشن ویک میں موسم سرما کے گرم ملبوسات نے ماحول گرما دیا۔

    ماحول کی دلکشی کے ساتھ خوبصورت لبادوں نے چارچاند لگائے،فیشن شو میں ایئرپورٹ لائونج کی طرح بیگ اٹھائے ماڈلزنے منفرد طریقے سے کیٹ واک کرکے دادوصول کی۔

    کری ایٹو ڈائریکٹر کلیر ویٹ کیلر کے زیرانتظام کیٹ واک کو دیکھنے والوں میں اداکارہ جیڈا پنکیٹ سمتھ، فین بنگ بنگ، ایمیلین ولاد، اینا ونٹورشان پین کی ماڈل بیٹی ڈیلن اور ہمیش باؤلز جیسی اہم شخصیات بھی موجود تھیں۔

    فیشن ویک کے تیسرے دن پیش کئے جانیوالے بوہیمائی طرز کے شفاف ملبوسات میں قوس و قزاح کے رنگ نمایاں تھے۔

  • پیرس فیشن ویک میں منفرد و دیدہ زیب ملبوسات نمائش کے لیے پیش

    پیرس فیشن ویک میں منفرد و دیدہ زیب ملبوسات نمائش کے لیے پیش

    پیرس:  فیشن ویک میں رنگا رنگ فیشن شو میں دلکش و دیدہ زیب ملبوسات کی نمائش کی گئی۔

    فرانس کے شہر پیرس میں جاری فیشن ویک میں مشہور ڈیزائنز تھیری مگلر نے فیشن شو میں اپنے نئے کلیکشن کے ملبوسات پیش کیے۔

    ڈیزائنزنے دلچسپ طورپر نے سرکٹ بورڈ اور کمپیوٹر چپ کے ڈیزائنز کو اپنے ملبوسات میں استعمال کیا،ان منفرد ڈیزائنز کے ملبوسات کو زیب تن کیے ماڈلز نے ریمپ پر کیٹ واک کی ۔

    ملبوسات کے ڈیزائنز میں ڈیزائنر کی انوکھی کاوش کو شائقین نے بے پناہ سراہا۔پیرس فیشن ویک میں دنیا بھر سے ڈیزائنر اپناکلیکشن نمائش کے لیے پیش کریں گے۔

  • پیرس فیشن ویک، نامور ڈیزائنر ایلی ساب کے ملبوسات کی نمائش

    پیرس فیشن ویک، نامور ڈیزائنر ایلی ساب کے ملبوسات کی نمائش

    پیرس: فیشن ویک میں نت نئے اور دیدہ زیب ملبوسات کی نمائش کا سلسلہ جاری ہے۔

    فرانس کے شہر پیرس میں جاری فیشن ویک میں لبنان کےنامور ڈیزائنر ایلی ساب نے اپنے ڈیزائن کردہ ملبوسات نمائش کے لیے پیش کیے، موسمِ بہار کے دلکش ملبوسات زیب تن کئے ماڈلز نے ریمپ پر واک کی۔

    ڈیزائنر ایلی ساب نے اپنےموسمِ بہار کے ملبوسات میں آبی رنگوں اور اسٹائلش ڈیزائنز کا استعمال کیا، فیشن شو میں شائقین کی بڑی تعداد اور مشہور شخصیات نے منفرد طرز نمائش اور موسمِ بہار کے ملبوسات کے ڈیزائنز کو خوب سراہا۔

  • خوشبوؤں کے شہر پیرس میں نت نئے ملبوسات کی نمائش جاری

    خوشبوؤں کے شہر پیرس میں نت نئے ملبوسات کی نمائش جاری

    پیرس:  فیشن ویک میں نت نئے اور دیدہ زیب ملبوسات کی نمائش کا سلسلہ جاری ہے۔

    فرانس کے شہر پیرس میں جاری فیشن ویک میں نامور ڈیزائنر جون گلیانو نے اپنے ریڈی ٹو وئیر ملبوسات نمائش کے لیے پیش کیے، موسمِ بہار کے دلکش ملبوسات زیب تن کئے، ماڈلز نے ریمپ پر واک کی۔

    جون گلیانو نے موسمِ گرما کے ملبوسات میں سبزشیڈ اور اسٹائلش ڈیزائنز کا استعمال کیا ہے، شائقین کی بڑی تعداد اور مشہور شخصیات نے منفرد طرز نمائش اور موسمِ بہار کے ملبوسات کے ڈیزائنز کو خوب سراہا۔

  • پیرس: دلفریب نت نئے ملبوسات کی نمائش کیلئے فیشن ویک جاری

    پیرس: دلفریب نت نئے ملبوسات کی نمائش کیلئے فیشن ویک جاری

    پیرس: جاری رنگارنگ فیشن ویک میں ماڈلز نے موسم بہار کے دیدہ زیب ملبوسات کی نمائش کی۔

    پیرس میں دلفریب نت نئے ملبوسات کی نمائش کیلئے فیشن ویک جاری ہے،  مشہوربرانڈڈی اوور کے ملبوسات کی نمائش کو منفرد بنانے کے لیے فرانس کے شاہی قلعے کا انتخاب کیا گیا۔

    موسمِ بہار کے دلکش ملبوسات زیب تن کئے ماڈلز نے ریمپ پر کیٹ واک کی، شائقین اور مشہور شخصیات نے منفرد طرز نمائش اور موسمِ بہار کے ملبوسات کے ڈیزائنز کو خوب سراہا۔