Tag: paris fashion week 2015

  • خوشبوؤں کے شہر پیرس میں فیشن کی رنگینیاں عروج پر

    خوشبوؤں کے شہر پیرس میں فیشن کی رنگینیاں عروج پر

    پیرس: خوشبوؤں کے شہر پیرس میں فیشن کی رنگینیان عروج پر ہیں، رنگارنگ فیشن ویک میں خوبرو ماڈلز نے ریمپ پر واک کرکے جلوے بکھیرے دیئے۔

    خوشبو کے شہر پیرس میں رنگارنگ فیشن ویک آب وتاب سے جاری ہے، جسمیں دنیا بھر سے آئے معروف ڈیزائینرز اپنی کلیکشن پیش کر رہے ہیں، جرمن ڈیزائنر نے کسینو کو ہی ریمپ بنا ڈالا۔

    جسمیں خوب رو ماڈلز نے جلوے بکھیرے، کارل لاگر فیلڈ نے دلچسپ انداز میں کلیکشن پیش کرکے خوب داد سمیٹی۔

    فیشن ویک کے دوسر ے روز اٹلی کے فیشن ڈیزائنر ورساچی نے موسم سرما کی کلیکشن پیش کر کے ریمپ پر رنگ بکھیر دئیے، ہلکے رنگوں سے سجی کلیکشن کو شائقین نے خوب سراہا۔

  • فرانس میں فیشن ویک کا رنگا رنگ آغاز

    فرانس میں فیشن ویک کا رنگا رنگ آغاز

    پیرس: فیشن ویک کا آغاز ہوگیا، فیشن ویک میں انوکھا سیٹ سجایا گیا ہے، فیشن ویک کے پہلے روز منفرد اور زیب لباس نمائش کے لیے پیش کیے گئے۔

     

    فرانس کے شہر پیرس میں فیشن ویک کے آغاز پر روڈن میوزیم میں منفرد سیٹ تیار کیا گیا۔فیشن ویک کے پہلے روز مشہور برانڈ ڈیور کے منفرد ڈیزائنز پیش کیے گئے، ماڈلز نے دیدہ زیب لباس زیب تن کر کے ریمپ پر کیٹ واک کی اور جلوے بکھيرے۔


    نمائش میں پیش کیے جانے والا کلیکشن ساٹھ اور ستر کی دہائی کےمقبول ڈیزائنز سے متاثر ہوکربنائے گئے ہیں۔

    شائقین نے پرانے اور جدید ڈیزائنز پر مبنی کلیکشن کو بے پناہ داد دی اور منفرد طرز نمائش کو سراہا۔