Tag: paris masters tennis

  • نواک جوکووچ نے پیرس ماسٹرز ٹینس کا ٹائٹل جیت لیا

    نواک جوکووچ نے پیرس ماسٹرز ٹینس کا ٹائٹل جیت لیا

    پیرس :عالمی نمبر ایک سربیا کے نواک جوکووچ نے کینیڈا کے میلوس راونک کو اسٹریٹ سیٹ میں شکست دیکر پیرس ماسٹرز ٹینس کا ٹائٹل جیت لیا ہے۔

    پیرس میں کھیلے ماسٹرز ٹورنامنٹ کے فائنل میں دفاعی چیمپیئن نواک جوکووچ نے کینیڈا کے ابھرتے ٹینس اسٹار میلوس راونک کو اسٹریٹ سیٹس میں شکست دیکر پیرس ماسٹرز ٹورنامنٹ کا ٹائٹل اپنے نام کیا۔

    میچ کے آغاز سے ہی نواک جوکووچ نے روایتی کھیل کا مظاہرہ کیا، راونک کے پاس جوکووچ کے تیز شاٹس روکنے کا کوئی جواب نہ تھا، جوکووچ نے پہلا سیٹ چھ دو سے جیت کر ٹائٹل کی جانب پیش قدمی کی۔

    دوسرے سیٹ میں بھی جوکووچ چھائے رہے، حریف کھلاڑی نے کم بیک کی بھرپور کوشش کی لیکن کامیاب نہ ہوئے، جوکووچ نے چھ تین سے کامیابی سمیٹتے ہوئے مسلسل دوسری اور کیرئیر میں تیری مرتبہ پیرس ماسٹرز کا ٹائٹل جیتنے کا اعزاز حاصل کیا۔

  • پیرس ماسٹرز ٹینس:تین میچوں کے فیصلے ہوگئے

    پیرس ماسٹرز ٹینس:تین میچوں کے فیصلے ہوگئے

    پیرس:عالمی نمبر ایک سربیا کے نوواک جوکووچ اور سوئٹزرلینڈ کے راجر فیڈرر کی پیرس ماسٹرز ٹینس ٹورنامنٹ میں پیش قدمی جاری ہے۔برطانیہ کے اینڈی مرے بھی کوارٖٹرفائنل میں پہنچ گئے ہیں۔

    پیرس میں جاری ٹورنامنٹ کے تیسرے راؤنڈ کے میچ میں عالمی نمبر دو سوئٹزرلینڈ کے راجر فیڈرر نے فرانسیسی کوالیفائر لوکاس پوئل کو اسٹریٹ سیٹس میں شکست دیتے ہوئے کوارٹرفائنل تک رسائی حاصل کی۔

    سوئس کھلاڑی کی فتح کا اسکور چھ چار اور چھ چار رہا۔ ایک اور میچ میں عالمی نمبر ایک سربیا کے نوواک جوکووچ نے فرانس کے گیل مونفلس کو چھ تین اور سات چھ سے قابو کرتے ہوئے آخری آٹھ کھلاڑیوں میں جگہ بنائی۔

    برطانیہ کے اینڈی مرے نے بلغاریہ کے گریگور دمترو کو باآسانی مات دیتے ہوئے ورلڈ ٹور فائنلز کے لئے کوالیفائی کرلیا۔مرے نے حریف کھلاڑی کو چھ تین اور چھ تین سے آؤٹ کلاس کردیا۔