Tag: Paris Olympics 2024

  • بیٹے کے استقبال کے لیے پھول لے کر جاؤں گی، والدہ ارشد ندیم

    بیٹے کے استقبال کے لیے پھول لے کر جاؤں گی، والدہ ارشد ندیم

    پیرس اولمپکس کے جیولین تھرو ایونٹ میں اہم کامیابی حاصل کرکے ملک کا نام روشن کرنے والے ارشد ندیم کی والدہ نے کہا ہے کہ میں نے اپنے بیٹے کی کامیابی کے لیے بہت دعائیں کی، خوشی ہے کہ بیٹے نے ملک کا نام روشن کیا۔

    ارشد ندیم کی کامیابی پر ان کے گھر کے باہر جشن کا سما ں تھا، اس موقع پر ارشد ندیم کی والدہ کا کہنا تھا کہ بیٹے کے استقبال کے لیے پھول لے کر جاؤں گی۔

    ارشد ندیم کی والدہ نے کہا کہ پوری قوم نے بھی میرے بیٹے کی کامیابی کے لیے دعا کی، اللہ کا بہت شکر ہے کہ بیٹے نے کامیابی حاصل کرکے ملک کا نام روشن کیا۔

    ارشد ندیم کی بہن کا اس موقع پر کہنا تھا کہ اللہ تعالیٰ نے میرے بھائی کی میڈل جیتنے کی دلی خواہش کو پورا کردیا، جتنا شکر ادا کریں کم ہے۔

    ارشد ندیم کے بھائی نے کہا کہ کم وسائل کے باوجود ارشد ندیم نے ریکارڈ تھرو کی، حکومت سے بھی اپیل ہے کہ ارشد ندیم سے کیا وعدہ پورا کرے۔

    ارشد ندیم کے بھائی کا کہنا تھا کہ حکومت گاؤں میں گراؤنڈ کی تعمیر کا وعدہ پورا کرے، انہوں نے بھارتی جیولن تھرور نیرج چوپڑا کو بھی مبارکباد پیش کی۔

    واضح رہے کہ پاکستانی ایتھلیٹ ارشد ندیم پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار انفرادی گولڈ میڈل جیتنے والے ایتھلیٹ بن گئے اور قوم کا سر فخر سے بلند کردیا۔

    گولڈ میڈل کے ساتھ 14 اگست منائیں گے، ارشد ندیم

    40 سال کے طویل انتظار کے بعد پاکستان اولمپکس میں گولڈمیڈل جیتے میں کامیاب ہوا۔ ارشد نے پاکستانی قوم کا سرفخر سے بلند کرتے ہوئے جیولین تھرو میں اولمپکس کی 118 سالہ تاریخ کا ریکارڈ بھی توڑ دیا۔

  • ارشد ندیم کی کامیابی پوری قوم کیلئے مشعل راہ ہے، آئی ایس پی آر

    ارشد ندیم کی کامیابی پوری قوم کیلئے مشعل راہ ہے، آئی ایس پی آر

    راولپنڈی: آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ ارشد ندیم نے انفرادی حیثیت سے گولڈ میڈل جیت کر تاریخ رقم کردی۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی اور سروسزچیفس نے پیرس اولمپکس میں پاکستان کے لیے گولڈ میڈل جیت کر ملک کا نام روشن کرنے والے ارشد ندیم کی تاریخی فتح پر قوم کومبارکباد دی۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق اولمپکس میں پاکستان کیلئے شاندار کامیابی ارشدندیم کی لگن کاثبوت ہے، شاندار کامیابی ارشد ندیم کی انتھک ثابت قدمی اورمثالی محنت کاثبوت ہے۔

    بیان میں کہا گیا کہ ارشد ندیم کی شاندار کامیابی پوری قوم کیلئے مشعل راہ ہے، ارشد ندیم کی فتح پاکستانی ٹیلنٹ اورعزم کا ایک شاندار ثبوت ہے۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق عالمی اولمپکس میں جیولن تھرومیں طلائی تمغہ جیت کر قوم کومسرت دی، ارشد ندیم قومی ہیرو اور کھیلوں کی عمدگی کی نمایاں علامت ہیں۔

    واضح رہے کہ پاکستانی ایتھلیٹ ارشد ندیم پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار انفرادی گولڈ میڈل جیتنے والے ایتھلیٹ بن گئے اور قوم کا سر فخر سے بلند کردیا۔

    گولڈ میڈل کے ساتھ 14 اگست منائیں گے، ارشد ندیم

    40 سال کے طویل انتظار کے بعد پاکستان اولمپکس میں گولڈمیڈل جیتے میں کامیاب ہوا۔ ارشد نے پاکستانی قوم کا سرفخر سے بلند کرتے ہوئے جیولین تھرو میں اولمپکس کی 118 سالہ تاریخ کا ریکارڈ بھی توڑ دیا۔

  • پیرس اولمپکس: بھارتی ریسلر کو اسٹاف سیمت ڈی پورٹ کرنے کا فیصلہ

    پیرس اولمپکس: بھارتی ریسلر کو اسٹاف سیمت ڈی پورٹ کرنے کا فیصلہ

    پیرس: اولمپکس میں شریک بھارتی ریسلر انتم پنگھل اور ان کی ٹیم کو  پیرس سے ڈی پورٹ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

    بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق انڈر 20 ورلڈ چیمپئن ریسلر انتم پنگھل کی بہن نشا ان کا ایکریڈیٹیشن کارڈ (اجازت نامہ) استعمال کرتے ہوئے پکڑی گئیں جس کے بعد انہیں پولیس کے حوالے کردیا گیا۔

    میڈیا رپورٹ کے مطابق انتم پنگھل اپنا کچھ سامان اولمپکس ولیج میں بھول گئی تھیں جس کے بعد انتم نے اپنی بہن کو سامان واپس لانے کے لیے گیمز ولیج بھیجا تھا۔

    رپورٹ کے مطابق انتم کی بہن کو گیمز ولیج سے سامان واپس لاتے ہوئے سیکیورٹی آفیسرنے پکڑ لیا اور پولیس کے حوالے کردیا۔

    میڈیا رپورٹس کے مطابق پیرس اولمپکس میں بڑی ڈسپلنری خلاف ورزی کرنے پر ریسلر اور ان کی ٹیم کو ڈی پورٹ کیا جا رہا ہے، ایتھلیٹ کا اپنا ایکریڈیشن کارڈ کسی کو دینا ڈسپلن کی ایک بڑی خلاف ورزی ہے۔

    دوسری جانب انڈین اولمپک ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ فرانسیسی حکام کی نشاندہی پر انتم اور ان کے اسٹاف کو واپس بھیجنےکا فیصلہ ہوا ہے۔