Tag: paris

  • فرانس کے قومی دن کے موقع پر حکومت مخالف مظاہرہ، پولیس کا لاٹھی چارج

    فرانس کے قومی دن کے موقع پر حکومت مخالف مظاہرہ، پولیس کا لاٹھی چارج

    پیرس: فرانس کے قومی دن کے موقع پر سینکڑوں ‘‘یلو ویسٹ‘‘ تحریکی سڑکوں پر نکل آئے اور حکومت خلاف سخت نعرے بازی کی۔

    تفصیلات کے مطابق فرانسیسی دارالحکومت پیرس میں سینکڑوں مظاہرین نے حکومت مخالف مظاہرہ کیا، پولیس نے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے آنسوں گیس فائر کیے اور لاٹھی چارج بھی کیا۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق حکام کا کہنا ہے کہ مظاہرین قومی دن کے موقع پر پیرس میں ہونے والی ملیٹری پریڈ کو متاثر کرنا چاہتے تھے، سڑکوں پر جلاؤ گھیراؤ بھی اسی سلسلے کی ایک کڑی تھی۔

    فرانس میں حکومت کی غلط معاشی پالیسیوں اور ملک میں بڑھتی ہوئی مہنگائی کے خلاف ’یلو ویسٹ تحریک‘ ختم نہ کی جاسکی، گذشتہ روز قومی دن کے موقع پر پھر سینکڑوں مظاہرین نکل آئے۔

    فرانس میں احتجاج کا سلسلہ رواں سال کے آغاز سے ہی جارہی ہے، فرانس میں جاری احتجاج کے باعث فرانسیسی صدر کی مقبولیت کا گراف تیزی سے نیچے کی جانب گرا ہے، میکرون کی مقبولیت 2017 میں ان کے منصب سنبھالنے کے بعد سے اب تک کی نچلی ترین سطح 27 فیصد پر پہنچ گئی ہے۔

    فرانس: یلو ویسٹ مظاہرین کا یہودی مخالف نعرے، صدر میکرون کی مذمت

    خیال رہے کہ رواں سال جنوری میں فرانسیسی حکومت نے مہنگائی پر شدید احتجاج کرنے والے مظاہرین کے سامنے گھٹنے ٹیکتے ہوئے پیٹرولیم مصنوعات پر ٹیکس 6 ماہ کے لیے معطل کرنے کا اعلان کیا تھا، تاہم مظاہرین اس پر راضی نہ ہوئے اور ملکی صدر ایمانوئیل میکرون کے استعفے کا مطالبہ تاحال کررہے ہیں۔

    فرانس کے انقلاب کا یادگار دن

    ایک سروے کے مطابق 55 فیصد عوام یلو ویسٹ تحریک کو سپورٹ کررہے ہیں جبکہ 45 فیصد عوام اس کے خلاف ہیں۔

    یاد رہے کہ گذشتہ روز فرانس میں قومی دن منایا گیا، اس دن کو تاریخ میں یومِ باستیل کے نام سے جانا جاتا ہے، ہر سال 14 جولائی کو منایا جاتا ہے، اس دن کو منانے کے پیچھے فرانسیسی عوام کی جدو جہد کی بے مثال داستان ہے۔

  • پیرس ایئر شو میں پاکستانی طیارے جے ایف 17 تھنڈر نے سحرطاری کردیا

    پیرس ایئر شو میں پاکستانی طیارے جے ایف 17 تھنڈر نے سحرطاری کردیا

    پیرس: فرانس کے دارالحکومت میں ہونے والے بین الاقوامی ایئرشو میں پاکستان کے جے ایف سترہ تھنڈر لڑاکا طیارے کے فضائی مظاہرے نے سحر طاری کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق جے ایف سترہ تھنڈر اس بین الاقوامی ایئر شو میں روزانہ کی بنیاد پر اپنی بہترین اور اعلی صلاحیتوں کے ساتھ اپنی اڑان جاری رکھے گا۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق لا برجے، پیرس میں ہونے والے سات روزہ 53ویں بین الاقوامی ایئر شو کی افتتاحی تقریب میں پاکستان ایئر فور س کے لڑاکا طیارے جے ایف سترہ تھنڈر نے اپنی کارکردگی کا شاندار مظاہرہ پیش کیا۔ اس پروقار تقریب کا افتتاح فرانسیسی صدرایمانول میکرون نے کیا۔

    اس تقریب میں معین الحق سفیر پاکستان اور پاکستانی مسلح افواج کے وفد کے اعلی اراکین نے شرکت کی۔ پاکستان ایئر فورس کے وفد کی قیادت ایئر مارشل احمر شہزاد حلال امتیاز (ملٹری)، چیئرمین پی اے سی بورڈ کامرہ اور ایئر وائس مارشل محمد مغیث افضل ستارہ امتیاز (ملٹری)، ڈائریکٹر جنرل سکیورٹی پاکستان ایئر فورس کر رہے ہیں۔

    معین الحق سفیر پاکستان برائے فرانس نے پاکستان ایئر فورس اور پاکستان ایروناٹیکل کمپلیکس کے اعلی سطحی وفد کی اس بین الاقوامی ایئر شو میں بہترین اور شاندار انداز میں نمائندگی کرنے پر ان کی تعریف کی۔

    کوئٹہ : پاک چین مشترکہ ایئرشو، فضاؤں میں قوس وقزح کے رنگ بکھرگئے

    انہوں نے کہا کہ اس بین الاقوامی ایئر شو میں پاکستان ایئر فورس کی شرکت اور عمدہ پیشہ ورانہ کارکردگی کے مظاہرے کے علاوہ 80 سے زائد آئے ہوئے ممالک کے ہم منصبوں سے بات چیت کرنے کے مواقع ملا اور دنیا بھر کے دفاعی سازو سامان کی خرید و فروخت کرنے والے اداروں کے ساتھ اپنا دائرہ کار بڑھانے کا بھی موقع ملا۔اس ایئر شو میں پاکستان ایئر فورس نے جے ایف سترہ تھنڈر لڑاکا طیارے فضائی مظاہروں اور نمائش کیلئے پیش کیئے جبکہ پاکستان نیوی کا ایک اے ٹی آر ایئر کرافٹ بھی حصہ لے رہا ہے۔

  • پیرس : گاڑیوں کی عمارت میں آگ لگ گئی، سیکڑوں کاریں جل کر راکھ

    پیرس : گاڑیوں کی عمارت میں آگ لگ گئی، سیکڑوں کاریں جل کر راکھ

    پیرس : فرانس میں گاڑیوں کی عمارت میں خوفناک آتشزدگی پر 70 کے قریب فائر بریگیڈ نے موقع پر پہنچ کر قابو پایا،جانی نقصان نہیں ہوا۔

    تفصیلات کے مطابق فرانس کے دارلحکومت پیرس کے نواحی علاقے ایئرپورٹ اورلیوں کے قریب دو ہزار میٹر گاڑیوں کی عمارت جل کر راک ہو گئی، جس کے نتیجہ میں سینکڑوں گاڑیاں جل گئیں تاہم کسی قسم کے جانی نقصان کی اطلاع نہیں ہے۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ ایئر پورٹ پر اچانک آگ لگنے کے متعلق پولیس تفتیش کررہی ہے اور تمام پہلووں کا جائز لے رہی ہے تاہم پولیس رپورٹ کے بعد ہی آگ لگنے کی وجوہات سامنے آسکیں گی۔

    میڈیا رپورٹس کے مطابق آگ پر 70 کے قریب فائر بریگیڈ نے موقع پر پہنچ کر قابو پایا، آگ اچانک صبح 6 بجکر 30 منٹ پر لگی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے پوری عمارت کو اپنی لپیٹ میں لے لیا تاہم کسی قسم کے جانی نقصان کی اطلاع نہیں ہے۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ ایئر پورٹ پر اچانک آگ لگنے کے متعلق پولیس تفتیش کررہی ہے اور تمام پہلووں کا جائز لے رہی ہے تاہم پولیس رپورٹ کے بعد ہی آگ لگنے کی وجوہات سامنے آسکیں گی۔

  • فرانس پولیس نے دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام بنا دیا

    فرانس پولیس نے دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام بنا دیا

    پیرس: فرانس میں سیکیورٹی اہلکاروں نے اہم کارروائی کرتے ہوئے دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام بنا دیا، چار مشتبہ افراد گرفتار ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق حکام نے بتایا کہ ایسے شواہد اکھٹے ہوئے ہیں جس سے واضح ہوتا ہے ملزمان کسی بڑی دہشت گردی کا منصوبہ بنارہے تھے۔

    غیر ملکی خبر رساں اداراے کا کہنا ہے ابتدائی تحقیقات کے مطابق گرفتار ملزمان نے اسحلہ خریدنے اور اسے دہشت گردی کے منصوبے میں استعمال کرنے کی کوشش کی۔

    فرانسیسی وزیرداخلہ کرسٹوف کاسٹانر اور پولیس افسران کے مطابق گرفتار ملزمان سے تفتیش جاری ہے، مزید حقائق منظر عام پر آئیں گے جبکہ ملزمان کو عدالت کے روبرو بھی پیش کیا جائے گا۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان میں سے دو کی عمریں 19 سال سے کم ہیں، ملزمان نے شام کا سفر کرنے کی بھی کوشش کی، معاملے کی حل پہلو سے تحقیقات کررہے ہیں۔

    واضح رہے کہ تین سال قبل پیرس کے نواحی علاقے باٹا کلان میں ایک موسیقی پروگرام پر حملے میں 130 افراد ہلاک ہوگئے تھے، اس حملے کی ذمہ داری داعش نے قبول کی تھی۔

    جس کے بعد سے ملکی دارالحکومت پیرس سمیت کئی شہروں میں سیکیوٹی آج بھی ہائی الرٹ رکھی جاتی ہے۔

    فرانس میں دہشت گردی کی 6 کارروائیاں ناکام بنائی گئیں، فرانسیسی وزیر داخلہ

    یاد رہے کہ جولائی 2017 کو بیسٹائل ڈے کی تقریب سے قبل صدر میکرون دہشت گردوں کی جانب سے قاتلانہ حملے کا نشانہ تھے جس کے جرم میں ایک شخص پر فرد جرم عائد کی گئی تھی۔

  • پیرس میں پی آئی اے کی فضائی میزبان کے غائب ہونے پر انتظامیہ کا سخت ایکشن

    پیرس میں پی آئی اے کی فضائی میزبان کے غائب ہونے پر انتظامیہ کا سخت ایکشن

    کراچی : پیرس میں پی آئی اے کی فضائی میزبان شازیہ سعید کا پراسرار فرار ہونے کے معاملہ پر انتظامیہ نے سخت ایکشن لیا ہے، پیرس میں موجود انتظامیہ نے فضائی میزبان کے فرار ہونے سے متعلق پاکستانی سفارت خانے کو بھی آگاہ کردیا۔

    اس کے علاوہ پی آئی اے کے اسٹیشن منیجر پیرس نے فضائی میزبان شازیہ سعید کی پراسرار گمشدگی سے متعلق پیرس پولیس اسٹیشن میں بھی رپورٹ درج کرادی ہے۔

    اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ فضائی میزبان کی پرسرار لاپتہ ھونے سے متعلق پیر س ایئرپورٹ اتھارٹی اور امیگریشن حکام کو بھی آگاہ کردیا گیا ہے، جنرل ڈکلیئریشن پر پیرس آنے والے پی آئی اے کے فضائی میزبانوں پر سختی کرنے پر غور کیا جا رہا ہے۔

    اس سلسلے میں پیرس امیگریشن اتھارٹی نے فضائی میزبانوں کے جنرل ڈکلیئریشن کے ساتھ ساتھ پاسپورٹ رکھوانے پر بھی غور کیا جارہا ہے۔

    پیرس میں یہ پہلا واقعہ ہوا ہے کہ پی آئی اے کی فضائی میزبان پراسرار طور پر فرار ہوگئی تھی پیرس سے لاہور پہنچنے والے فضائی میزبانوں سے بھی شازیہ سعید سے متعلق پوچھ گچھ شروع کردی گئی ہے۔

  • فرانسیسی شاہکار ’ایفل ٹاور‘ 130برس کا ہوگیا

    فرانسیسی شاہکار ’ایفل ٹاور‘ 130برس کا ہوگیا

    پیرس: فرانسیسی شاہکار ’ایفل ٹاور‘ ایک سو تیس برس کا ہوگیا، ایک ہزار تریسٹھ فٹ بلند ٹاور کو دیکھنے ہر سال ستر لاکھ افراد پیرس کا رخ کرتے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق فرانس کے مشہور شہر پیرس میں ایفل ٹاور کو 130 سال گذشتہ روز مکمل ہوئے، اس طویل مدت میں اسے دنیا بھر سے دیکھنے والوں کی تعداد 30کروڑ سے زائد ہوگئی، یہ سلسلہ تاحال جاری ہے۔

    سن 1889ء میں بننے والا ایفل ٹاور پوری دنیا کے سیاحوں کے لیے آج بھی سب سے زیادہ دلکشی کا باعث ہے۔

    ایفل ٹاور کی تعمیر سے اب تک اسے دیکھنے والے سیاحوں کی تعداد 30 کروڑ سے بھی زائد ہوچکی ہے، ہرسال لاکھوں کی تعداد میں سیاح دنیا بھر سے فرانس کا رخ کرتے ہیں۔

    پیرس میں بہتے دریائے سین کے کنارے لوہے کا یہ مینار انقلاب فرانس کی سوویں سالگرہ کے لیے بنایا گیا لیکن ماحول کی دلکشی نے اسے تفریح گاہ بنا دیا۔

    ایفل ٹاور دن بھر اپنی شان دکھاتا ہے تو رات کو روشنیوں کا مرکز بن جاتا ہے، اس لیے پیرس آنے والے ایفل ٹاور دیکھے بغیر لوٹ کر نہیں جاتے۔

    اس مینار کے سب سے بالائی حصے تک پہنچنے کے لیے 1665 سیڑھیاں چڑھنی پڑتی ہیں، ایفل ٹاور کی تین منزلیں یا پلیٹ فارم ہیں، ان میں سے پہلے پلیٹ فارم کی اونچائی 57 میٹر، دوسرے کی 115 میٹر اور تیسرے پلیٹ فارم کی بلندی 276 میٹر ہے۔

    خیال رہے کہ گزشتہ برس قریب سات ملین ملکی اور غیر ملکی سیاح اس ٹاور کا مشاہدہ کرچکے ہیں۔

  • فرانسیسی حکومت نے پیرس کے پولیس چیف کو برطرف کردیا

    فرانسیسی حکومت نے پیرس کے پولیس چیف کو برطرف کردیا

    پیرس: فرانس کی حکومت نے یلو ویسٹ احتجاج روکنے میں ناکامی پر پیرس کے پولیس چیف مائیکل دیل پیوش کو برطرف کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق فرانسیسی وزیراعظم ایڈور فلپ نے یلو ویسٹ تنظیم کے مظاہرین سے نمٹنے کے لیے پولیس کی حکمت عملی کو غیرتسلی بخش قرار دیتے ہوئے پیرس کے پولیس چیف مائیکل دیل پیوش کو برطرف کردیا۔

    وزیراعظم ایڈور فلپ نے اپنے بیان میں کہا کہ ایک سے دو روز میں پیرس کے نئے پولیس چیف کے نام کا اعلان کیا جائے گا۔

    انہوں نے مزید کہا کہ حکومت چیمپ الیسز اور دیگر علاقوں میں مظاہروں پر پابندی عائد کرے گی اور وہاں مظاہرین کو جمع کیا گیا تو اس پر 38 سے 135 یورو فی کس جرمانہ ہوگا۔

    فرانس کے دارالحکومت پیرس میں دو روز قبل پرتشدد مظاہروں میں دکانوں اور کاروباری مراکز میں لوٹ مار کے بعد آگ لگا دی گئی تھی۔

    فرانس: پولیس کا مظاہرین کےخلاف کریک ڈاؤن

    فرانسیسی وزارت داخلہ کے مطابق پولیس نے 80 افراد کو حراست میں لیا تھا، مظاہرین نے ایک بینک کو آگ لگائی اور سڑکوں پرچلاؤ گھیراؤ کیا تھا۔

    یاد رہے کہ گزشتہ سال نومبر میں فرانس میں یلو ویسٹ تحری کا آغاز ہوا تھا اور پٹرولیم مصنوعات کو مہنگا کرنے پر ملک بھر میں شدید احتجاج کیا گیا تھا اور شہریوں کی بڑی تعداد نے مظاہروں میں شرکت کی تھی۔

  • کرائسٹ چرچ شہدا سے اظہار یکجہتی، ایفل ٹاور اندھیرے میں ڈوب گیا

    کرائسٹ چرچ شہدا سے اظہار یکجہتی، ایفل ٹاور اندھیرے میں ڈوب گیا

    پیرس: نیوزی لینڈ میں مساجد پر حملے کے نتیجے میں شہید ہونے والوں سے اظہار یکجہتی کے لیے فرانس میں ایفل ٹاور کی بتیاں بجھا دی گئیں۔

    تفصیلات کے مطابق دارالحکومت پیرس میں کرائسٹ چرچ شہدا کو خراج عقیدت پیش کرنے اور لواحقین سے اظہار یکجہتی کے لیے ایفل ٹاور تاریکی میں ڈوبا رہا۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق کرائسٹ چرچ میں دہشتگردی کے خلاف دنیا بھر میں مذمتوں اور دعائیہ تقریبات کا سلسلہ جاری ہے۔

    دریں اثنا نیویارک میں ایمپائر اسٹیٹ بلڈنگ اور سڈنی اوپیراہاؤس کی روشنیاں مدھم کرکے دہشت گردی کا نشانہ بننے والوں کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا گیا۔

    عالمی برادری متاثرین کے غم میں شریک ہورہے ہیں اور دہشت گردی کے خلاف مذمتی بیانات کا سلسلہ بھی جاری ہے، کرائسٹ چرچ کے مقامی گرجا گھر میں دہشت گردی کے متاثرین کے لیے خصوصی دعا کی گئی۔

    ڈین آف کرائسٹ چرچ لارنس کمبرلی نے واقعہ کو خوفناک قرار دیا، متاثرین سے اظہار یکجہتی کے لیے سڈنی اوپیراہاؤس کی روشنیاں مدھم کردی گئیں جبکہ ایمپائراسٹیٹ بلڈنگ کی روشنیاں بھی شہدا کے یاد میں بجھادی گئیں۔

    سانحہ نیوزی لینڈ: دنیا بھر میں سوگ، ترکی میں غائبانہ نمازِ جنازہ کی ادائیگی

    خیال رہے کہ گذشتہ روز نیوزی لینڈ میں ہونے والی دہشت گردی میں شہید ہونے والے 50 مسلمانوں کی غائبانہ نماز جنازہ ادا کی گئی، ترک صدر کا کہنا تھا کہ حملہ آور کے ترکی آنے کی تحقیقات کریں گے۔

  • پیرس : پاکستانی کمیونٹی بھارتی دراندازی کیخلاف سراپا احتجاج

    پیرس : پاکستانی کمیونٹی بھارتی دراندازی کیخلاف سراپا احتجاج

    فرانس میں پاکستانی کمیونٹی بھارتی دراندازی کیخلاف سراپا احتجاج بن گئی،اورملک و قوم کی سلامتی کیلئے لہو کا آخری قطرہ تک بہا نے کے عزم کا اعادہ کیا۔

    پیرس میں پاکستانی کمیونٹی نےبھارتی در اندازی اور کشمیر بھارتی مظالم کیخلاف سڑکوں پر نکل آئی اور مودی حکومت کیخلاف زبردست نعرے بازی کی۔

    مظاہرے کے شرکاء کا کہنا تھا کہ پاکستانی کمیونٹی ملک وقوم کی سلامتی کیلئے پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے،اور ملکی دفاع کیلئے لہوں کا آخری قطرہ تک بہانے کیلئے تیار ہے۔

    علاوہ ازیں پاکستانی سرحدوں کی خلاف ورزی کیخلاف اور پاک فوج کی جانب سے بھارت کو منہ توڑ جواب دینے پر کراچی کے مختلف علاقوں گلبہار، سائٹ اور صدر میں ریلیاں نکالیں۔

  • پیرس : یہودی مخالف افراد کا بیکری پر نسل پرستانہ حملہ

    پیرس : یہودی مخالف افراد کا بیکری پر نسل پرستانہ حملہ

    پیرس : فرانس میں یہودی مخالف افراد  نے بیکری پر نسل پرستانہ جملہ تحریر کردیا، بیکری کے مالک کا کہنا ہےکہ فرانس میں گزشتہ برس سے یہودی مخالف واقعات میں اضافہ ہوا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز سماجی رابطے کے ویب سائیٹ فیس بک پر ایک تصویر وائرل ہوئی تھی جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ پیرس کی مشہور بیکری کی کھڑکی پر جرمن زبان میں زرد رنگ سے یہودی مخالف الفاظ تحریر تھے۔

    بیکری کے مالک کا کہنا تھا کہ جمعے اور ہفتے کی درمیانی شب یہ واقعہ پیش آیا تھا جبکہ اس سے قبل بیکری کی کھڑیاں بھی توڑی جاچکی ہیں۔

    بیکری مالک کا کہنا تھا کہ گرافیتی (نقش کاری) میں بہت اہمیت کا حامل ہے صرف اس لیے نہیں کہ فرانس میں یلو ویسٹ مظاہرے ہورہے ہیں بلکہ ماضی میں نازی فورسز یہودیوں کو بازو پر ایک یلو رنگ کا بینڈ پہننے پر مجبور کرتی تھیں جس پر چھ کونوں کا ستارہ بنا ہوتا تھا۔

    فرانس کے وزیر داخلہ کریسٹوپی کیسٹینر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹویٹ کیا کہ ’ہم اس شرمناک حرکت کی مذمت کرتے ہوئے اور واقعے میں ملوث مجرم کو گرفتار کرنے کےلیے ہرممکن کوشش کریں گے‘۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق فرانس کی یہودی کونسل نے کہا کہ ’یہ ایک نفرت انگیز عمل تھا‘۔

    دنیا بھر میں یہودی مخالف حملوں کے حوالے سے مرتب کی گئی اسرائیلی رپورٹس کے مطابق 2018 کے دوران فرانس میں یہودی مخالف حملوں میں 69 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

    مزید پڑھیں : جرمنی میں’یہودی ٹوپی‘ پہنا شخص تشدد کا نشانہ بن گیا

    فٹبال ورلڈ کپ 2018: انگلینڈ کے مداحوں کی یہودی مخالف گانے کی ویڈیو وائرل

    خیال رہے کہ اس سے قبل جرمنی اور روس سمیت یورپ کے دیگر ممالک میں بھی ایسے یہودی مخالف حملے ہوچکے ہیں۔

    گزشتہ برس جرمنی میں ایک شامی پناہ گزین نے عرب اسرائیلی کو یہودی کہہ کر تشدد کا نشانہ بنایا تھا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائر ہونے کے بعد  جرمنی کی عدالت نے شامی مہاجر کے خلاف قانونی کارروائی کرتے ہوئے قید کی سزا سنائی تھی۔

    دوسری جانب سے گزشتہ برس روس میں کھیلے گئےعالمی فٹبال ورلڈ کپ کے دوران انگلینڈ ٹیم کے مداحوں نے مبینہ طور پر یہودیت مخالف اور جرمنی کے سابق ڈیکٹیٹر ایڈ ولف ہٹلر کی حمایت میں کھڑے ہوکر گانا گایا تھا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی تھی۔