Tag: park

  • اسلام آباد کے پارک میں اپنا کنسرٹ منعقد کرنے والا باصلاحیت گلوکار

    اسلام آباد کے پارک میں اپنا کنسرٹ منعقد کرنے والا باصلاحیت گلوکار

    خوبصورت آواز اور سر بغیر کسی ٹیکنالوجی اور آلات موسیقی کے کسی کو بھی اپنے سحر میں مبتلا کرسکتے ہیں، اسلام آباد کا ایک گمنام گلوکار بھی اپنے سروں سے مقامی افراد کو مسحور کردیتا ہے۔

    وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے رہائشی حق نواز کو خدا نے نہایت خوبصورت آواز سے نوازا ہے، 36 سالہ یہ گلوکار 30 سال سے گلوکاری کر رہا ہے۔

    حق نواز اسلام آباد کے ایف نائن پارک میں لائیو کنسرٹ منعقد کرتا ہے جسے ہر خاص و عام بغیر کسی ٹکٹ کے سن سکتا ہے، سننے والے حق نواز کی خوبصورت آواز کے سحر میں مبتلا ہوجاتے ہیں۔

    شہریوں کا کہنا ہے کہ وہ روز اس باصلاحیت گلوکار کا کنسرٹ سنتے ہیں اور چاہتے ہیں کہ اسے بہتر مواقع ملیں کہ تاکہ وہ اپنا ٹیلنٹ دنیا کے سامنے لاسکے۔

  • لوگوں پر حملہ کرنے والے پرندے کو پکڑنے کے لئے بھیس بدلنا پڑا….. عجیب واقعہ!

    لوگوں پر حملہ کرنے والے پرندے کو پکڑنے کے لئے بھیس بدلنا پڑا….. عجیب واقعہ!

    امریکا میں ایک پارک میں موجود بدمزاج ٹرکی کو بالآخر پکڑ لیا گیا جس نے پارک میں آنے والے افراد پر حملے کر کر کے پارک کو بند کرنے پر مجبور کردیا تھا۔

    امریکی ریاست کیلیفورنیا کے روز گارڈن میں یہ ٹرکی کافی عرصے سے موجود تھا، ابتدا میں وہ کسی قسم کی جارحیت نہیں دکھاتا تھا اور سیاحوں اور مقامی افراد میں ہردلعزیز تھا۔

    لیکن پھر اچانک وہ کٹ کھنا اور بدمزاج ہوگیا اور پارک میں آنے والے افراد پر حملے کرنے لگا جس سے انتظامیہ پریشان ہوگئی۔

    انتظامیہ نے اس ٹرکی کو یہاں سے دوسری جگہ منتقل کرنے کا سوچا اور تب تک کے لیے پارک عارضی طور پر بند کردیا گیا، یہ پریشانی گزشتہ 5 ماہ سے جاری تھی۔

    اس دوران انتظامیہ نے کئی بار ٹرکی کو پکڑنے کی کوشش کی لیکن وہ کسی کے ہاتھ نہ آیا۔

    اب آخر کار ایک ماہر جنگلی حیات نے اسے پکڑ لیا، ربیکا نامی اس ایکسپرٹ نے جب یہ دیکھا کہ ٹرکی بزرگ افراد سے مشتعل ہو کر ان پر حملہ کردیتا ہے تو اس نے ایک معمر خاتون کا روپ دھارا۔

    ربیکا کا کہنا تھا کہ وہ ٹرکی کے قریب گئی اور اسے خود پر حملہ کرنے دیا، پھر موقع پا کر اس نے ٹرکی کو اس طرح گردن سے پکڑا کہ اسے کوئی نقصان نہ پہنچے۔

    ربیکا کی اس کامیاب کوشش کے بعد اب ٹرکی کو جنگل میں دیگر ٹرکیز کے ساتھ چھوڑ دیا گیا ہے۔ پارک کو دوبارہ سیاحوں اور مقامی افراد کے لیے کھول دیا گیا۔

  • پنجاب ونڈ انرجی کے سب سے بڑے پارک کے قیام کی راہ پرگامزن

    پنجاب ونڈ انرجی کے سب سے بڑے پارک کے قیام کی راہ پرگامزن

    لاہور: پاکستان میں ہوا سے توانائی کے سب سے بڑے منصوبے پرحکومت پنجاب نے کام شروع کر دیا۔ حکومت پنجاب نے ڈنمارک کی ونڈ انرجی کی مشہور کمپنی ویسٹاس ونڈ سسٹمز کو 250 میگا واٹ کے چار پاور پلانٹ قائم کرنے کے لئے اظہار دلچسپی کا خط جاری کردیا.

     مجوزہ طور پر جنوبی پنجاب میں قائد اعظم ونڈ پارک میں قائم کئے جائیں گے جس سے ایک ہزار میگا واٹ بجلی نیشنل گرڈ میں شامل ہو گی۔

    اظہار دلچسپی جاری کرنے کی تقریب وزیراعلی ہاؤس میں ہوئی جس میں وزیراعلی پنجاب شہبازشریف اور ڈنمارک کے وزارت خارجہ کے پو لیٹکل ڈائریکٹر سفیر جسپرمو لر سورنسن ،ویسٹاس ایشیا کے نائب صدر جرراڈ کریو کے علاوہ دیگر اعلیٰ حکام بھی شریک تھے۔

    ڈنمارک کے پولیٹیکل ڈائریکٹر جسپر مولر سورنسن نے اپنے خطاب میں کہا کہ پاکستان عالمی کمپنیوں خاص طور پر توانائی کے شعبے میں انتہائی دلچسپی رکھتا ہے۔

    ا نہوں نے کہا کہ پاکستان متبادل توانائی کے ذرائع کی طرف تیزی سے بڑھ رہا ہے اور ونڈ انرجی کے حوالے سے وسائل سے مالا مال ہے اور ڈنمارک کی کمپنیاں اس شعبے میں تجربے،صلاحیت اور ٹیکنالوجی میں مہارت رکھتی ہے اور ویسٹاس اس سلسے میں کلیدی حثیت رکھتی ہے۔

    انہوں نے مزید کہا کہ میں انتہائی کم عرصے میں تعاون کو فروغ دینے پر حکومت پنجاب اور ویسٹاس کو مبارکباد دیتا ہوں۔

    یاد رہے کہ حکومت پنجاب اور ویسٹاس کے درمیان مفاہمت کی یاد داشت پر فروری 2015میں دستخط کئے گئے تھے۔ مفاہمت کی یادداشت کے مطابق ویسٹاس ڈینش سفارتخانے کے تعاون سے پنجاب حکومت کو ونڈ انرجی کے ایک ہزار میگاواٹ کے منصوبوں کے لئے 2.2 بلین امریکی ڈالرز کی سرمایہ کاری میں مدد دے گی۔

    ونڈ توانائی کا پہلا 250میگاواٹ کا پہلا پلانٹ2018 تک بجلی فراہم کرنا شروع کر دے گا۔