Tag: Park Geun-hye

  • جنوبی کوریا کی سابق صدر کو24 سال قید کی سزا

    جنوبی کوریا کی سابق صدر کو24 سال قید کی سزا

    سیئول : جنوبی کوریا کی سابق صدر پارک گن کو کرپشن اور اختیارات کے ناجائز استعمال کے الزام میں 24 سال قید کی سزا سنا دی گئی۔

    تفصیلات کے مطابق جنوبی کوریا کی سابق صدر پارک گن کو کرپشن کے 18 مقدمات کا سامنا تھا جن میں سے 16 میں جرم ثابت ہونے پر انہیں 24 سال قید اور 17 ملین ڈالرجرمانے کی سزا سنا دی گئی۔

    عدالت کی جانب سے جب سابق صدر پارک گن کے خلاف فیصلہ سنایا گیا تواس وقت وہ کمرہ عدالت میں موجود نہیں تھیں، انہوں نے ٹرائل کو متعصابہ قرار دیتے ہوئے سماعت کا بائیکاٹ کررکھا تھا۔

    جنوبی کوریا کی سابق صدر پارک گن نے اپنے خلاف تمام الزامات کو مسترد کرتے ہوئے ان مقدمات کو اپنے خلاف سازش قرار دیا۔

    جنوبی کوریا کی تاریخ میں پہلی بار کرپشن اور اختیارات کے ناجائزاستعمال کے مقدمے کی سماعت کو براہ راست ٹی وی چینلزپردکھایا گیا جس سے اس مقدمے کی اہمیت کا اندازہ لگایا جاسکتا ہے۔

    جنوبی کوریا کی سابق صدرپارک گن گرفتار

    خیال رہے کہ 31 مارچ 2017 کو جنوبی کوریا کی پہلی خاتون صدر اور سابق آمر پارک چنگ ہی کی بیٹی پارک گن کو اختیارات کے ناجائز استعمال کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا۔

    جنوبی کوریا کی صدرعہدے سے برطرف

    جنوبی کوریا کی آئینی عدالت نے گزشتہ سال 10 مارچ 2017 کو صدر پارک گن کے خلاف فیصلہ سناتے ہوئے انہیں عہدے سے برطرف کردیا تھا۔

    چیف جسٹس لی جنگ می نے اپنے فیصلے میں کہا تھا کہ پارک گن کے اس اقدام نےجمہوریت کی روح اور قانون کی حکمرانی کو سنگین طور پر طور پر چوٹ پہنچائی ہےاس لیےانہیں عہدے سے برطرف کیا جاتا ہے۔

    کرپشن کےالزامات‘جنوبی کوریا کی سابق صد پرفرد جرم عائد

    یاد رہے کہ گزشتہ سال 18 اپریل 2017 کو جنوبی کوریا کی سابق صدر پارک گن پر کرپشن اسکینڈل میں فرد جرم عائد کی گئی تھی۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • کرپشن کےالزامات‘جنوبی کوریا کی سابق صد پرفرد جرم عائد

    کرپشن کےالزامات‘جنوبی کوریا کی سابق صد پرفرد جرم عائد

    سیول : جنوبی کوریا کی سابق صدر پارک گن پر کرپشن اسکینڈل میں فرد جرم عائد کردی گئی ہے۔انہیں سپریم کورٹ نےرواں سال مارچ میں عہدے سےفارغ کردیاتھا۔

    تفصیلات کےمطابق کرپشن کےالزامات کےباعث مواخذے کےبعد پارک گن کو گزشتہ ماہ صدر کےعہدے سے برطرف کردیاگیاتھا۔

    سرکاری وکلا کاکہناہےکہ پارک گن پر لگائے گئےالزامات میں رشوت، جبروزبردستی،طاقت کا ناجائزاستعمال اور حکومتی راز ظاہر کرنا شامل ہیں۔

    پارک گن ہے اس وقت زیرِ حراست ہیں اور ان پر الزام ہے کہ انھوں نے اپنی قریبی دوست چوئی سون سل کو اجازت دی کہ وہ کمپنیوں سے سیاسی فوائد کے بدلے رقم وصول کر سکیں۔


    جنوبی کوریا کی سابق صدرپارک گن گرفتار


    دوسری جانب چوئی سن سل پر الزام ہے کہ انھوں نے صدر سے اپنے تعلقات کا فائدہ اٹھاتے ہوئے مختلف کمپنیوں پر دباؤ ڈالا تھا کہ وہ لاکھوں ڈالرز کے عطیات ان اداروں کو دیں جن کا انتظام چوئی سون سل کے پاس تھا۔

    ان کمپنیوں میں جنوبی کوریا کی سب سے بڑی کمپنی سام سنگ بھی شامل ہے اور اس کے عبوری سربراہ لی جائے یونگ بھی زیر حراست ہیں۔


    جنوبی کوریا کی صدر عہدے سے برطرف


    واضح رہےکہ اس سال مارچ میں جنوبی کوریا کی سپریم کورٹ نے ان کے مواخذے کو درست قرار دیتے ہوئے انھیں صدر کے عہدے سے برطرف کر دیا تھا۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں