Tag: Park Lane

  • پارک لین اورٹھٹھہ واٹرسپلائی ریفرنسزمیں بھی آصف زرداری پرفردِ جرم عائد

    پارک لین اورٹھٹھہ واٹرسپلائی ریفرنسزمیں بھی آصف زرداری پرفردِ جرم عائد

    اسلام آباد : احتساب عدالت نے پارک لین اورٹھٹھہ واٹرسپلائی ریفرنس میں سابق صدر آصف زرداری پر فرد جرم عائد کردی تاہم سابق صدر نے صحت جرم سے انکار کیا۔

    تفصیلات کے مطابق اسلام آباد کی احتساب عدالت میں پارک لین اورٹھٹھہ واٹرسپلائی ریفرنس پر سماعت ہوئی ، اسماعت کے آغاز پر ریفرنس میں شریک ملزمان نے حاضری لگائی۔

    سابق صدر آصف علی زرداری اور ریفرنس میں شریک ملزم شیر علی عدالت میں پیش ہوئے ، جج اعظم خان نے ملزم شیر علی سے استفسار کیا آپ کہاں تھے کیوں پیش نہیں ہو رہے تھے ، جس پر شیر علی نے بتایا کہ میں بیمار تھا اس لیے پیش نہیں ہو سکا۔

    جس کے بعد احتساب عدالت نے پارک لین اورٹھٹھہ واٹرسپلائی ریفرنسز میں بھی آصف زرداری پر فرد جرم عائد کردی ، تاہم سابق صدر نے صحت جرم سے انکار کیا۔

    فرد جرم عائد کرنے کے بعد عدالت نے فرد جرم کی کاپیاں ملزمان کو فراہم کردی۔

    عدالت نے پارک لین ریفرنس میں نیب کو بیس اکتوبرمیں گواہ پیش کرنے اور ٹھٹھہ واٹر سپلائی ریفرنس میں نیب کو اکیس اکتوبر میں گواہ پیش کرنے کا حکم دیا۔

    ٹھٹھہ واٹرسپلائی ضمنی ریفرنس میں گواہ عمران محمود،علی رضا،طارق منیرپیش کیے جائیں گے،پارک لین ریفرنس میں نبیل ظہور،احسن اسلم اور عبدالقبیر نیب کی جانب سے گواہان پیش کیے جائیں گے۔

  • پارک لین ریفرنس : آصف زرداری پر  فرد جرم کی کارروائی ٹل گئی

    پارک لین ریفرنس : آصف زرداری پر فرد جرم کی کارروائی ٹل گئی

    اسلام آباد : احتساب عدالت نے پارک لین ریفرنس میں سابق صدر آصف زرداری سمیت شریک ملزمان پرفردجرم کی کارروائی پھر موخر کردی اور نیب سے آصف زرداری کی نئی درخواست پر 14 جولائی کو جواب طلب کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق احتساب عدالت میں پارک لین ریفرنس سے متعلق سماعت ہوئی، جج اعظم خان نے سماعت کی ، عدالتی حکم پرکراچی میں سابق صدرسمیت دیگرملزم ویڈیولنک پرحاضر ہوئے ، امراض قلب اسپتال میں انورمجید اور تین ملزمان کے لئے احتساب عدالت کراچی میں وڈیو لنک انتظامات کئے گئے تھے۔

    سماعت شروع ہوئی تو وکیل فاروق ایچ نائیک نے سابق صدرآصف زرداری پر فرد جرم عائد نہ کرنے کی درخواست دائر کی، جج اعظم خان نے وکیل فاروق ایچ نائیک سے کہا کہ آپ کو چاہیے تھا کہ یہ درخواست پہلے دائر کرتے،اب فرد جرم عائد کرنے کے لیے وڈیو لنک کے انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں۔

    جس پر وکیل کا کہنا تھا کہ اس کے لیے پڑھنا پڑتا ہے، چیزیں نکالنی پڑتی ہیں ،گورنر اسٹیٹ بینک کے لیے قانون کے مطابق نوٹس دینا ضروری تھا، جان بوجھ کر ڈیفالٹ کی گئی کمپنی کے لیے قانون واضح ہے۔

    عدالت نے کہا ہم نےفردجرم کے لیے انتظام کرلیاآپ نےنئی درخواست دےدی، تو وکیل آصف زرداری کا کہنا تھا کہ ریفرنس میں مالیاتی قوانین کونظراندازکرکےریفرنس بنایاگیا، اسٹیٹ بینک کےریفرنس کے بغیر نیب ایکشن نہیں لے سکتا۔

    ڈپٹی پراسیکیوٹر جنرل نیب سردارمظفرعباسی کا کہنا تھا کہ آپ اس درخواست پرہمیں نوٹس جاری کریں، ہم آج ہی آدھےگھنٹےمیں بحث کریں گے،جج اعظم خان نے کہا اس ریفرنس کو دائر ہوئے ایک سال کا عرصہ گزر چکا ہے۔

    فاروق ایچ نائیک نے سوال کیا پراسیکیوٹرکواس کیس میں اتنی جلدی کیاہے؟ اس کےعلاوہ بھی بہت سےکیسزہیں،اس کیس میں جلدی کیوں؟ ہمیں مناسب وقت دیاجائے،ایک ماہ کا اسٹے آرڈر نہیں مانگ رہا، وکیل صفائی اپنی درخواست دائرکرکےخودوقت مانگ رہےہیں، جس پر سردارمظفرعباسی نے کہا جواب نیب نےداخل کرناہےتوہمیں مہلت مانگنی چاہیے تھی۔

    وکیل نے مزید کہا یہ قرض ڈیفالٹ کامقدمہ ہے،اسٹیٹ بینک نےایکشن لیناتھا تو نیب کا کہنا تھا کہ آصف زرداری پر اختیار کے ناجائز استعمال، دھوکادہی اور فراڈ کا مقدمہ ہے۔

    عدالت نے آصف زرداری کی پارک لین ریفرنس خارج کرنے کی درخواست پرنیب کونوٹس جاری کردیا ، ڈپٹی پراسیکیوٹر جنرل نیب نے کہا ہم نے نوٹس وصول کرلیا، آج ہی جواب اور دلائل دیں گے،عدالت آصف زرداری کی درخواست پرفیصلہ کرے۔

    نیب نے استدعا کی عدالت آج ہی آصف زرداری سمیت تمام ملزمان پرفردجرم عائدکرے تو فاروق ایچ نائیک کا کہنا تھا ،ہ مجھےاپنی درخواست پردلائل دینےکےلیےوقت درکار ہے، 9 جولائی کو کراچی میں کیس لگاہے ،آئندہ منگل تک کا وقت دےدیں ، ہم تیاری کرکےآئیں گے۔

    جج اعظم خان نے کہا ہم کل یاپرسوں کاوقت رکھ لیتےہیں، تو وکیل آصف زرداری کا کہنا تھا کہ صرف ایک ہفتے کاوقت دے دیں، عدالت نے مزید کہا ہم9جولائی کاوقت دے رہے ہیں اس سے زیادہ نہیں دے سکتے۔

    احتساب عدالت نے پارک لین ریفرنس میں آصف زرداری پرفرد جرم کی کارروائی پھر مؤخر کرتے ہوئے سماعت 14 جولائی تک ملتوی کردی اور آئندہ سماعت پرآصف زرداری کی متفرق درخواست پرنیب جواب داخل کرانے کی ہدایت کی۔

  • لندن : سیکیورٹی گارڈ کو قتل کرنے والے ملزمان پر فرد جرم عائد

    لندن : سیکیورٹی گارڈ کو قتل کرنے والے ملزمان پر فرد جرم عائد

    لندن : پولیس نے سال نو کے آغاز پر سیکیورٹی گارڈ کو چاقو کے وار سے قتل کرنے والے دو خطرناک ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق برطانیہ کے دارالحکومت کے مغربی علاقے میں جاری سال نو کی تقریب کے دوران 33 سالہ سیکیورٹی گارڈ چاقو زنی کی واردارت میں زخمی ہوا تھا جسے اسپتال منتقل کیا گیا تاہم وہ راستے میں ہی ہلاک ہوگیا تھا۔

    مقامی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ مقتول سیکیورٹی گارڈ ملزمان کو فاؤنٹین ہاؤس میں داخل ہونے سے روک رہا تھا۔

    مقامی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان کی شناخت 25 سالہ اسامہ حمید اور 23 سالہ نور ایڈن حمادا کے نام سے ہوئی ہے، جنہیں مجسٹریٹ کورٹ میں پیش کردیا ہے۔

    لندن پولیس کے ترجمان کا کہنا ہے کہ دونوں خطرناک ملزمان ہیں جنہیں ہتھکڑیوں میں ہونا چاہیے۔

    برطانوی میڈیا کا کہنا ہے کہ مقتول گارڈ کے ساتھ اس کے دو ساتھی 37 اور 29 سالہ شخص اور 29 سالہ خاتون زخمی ہوئے تھے جنہیں کچھ روز استپال سے ڈسچارج کردیا گیا تھا۔

    مقامی میڈیا کے مطابق برطانوی عدالت نے فاؤنٹین ہاؤس واقعے میں ملوث ملزمان پر قتل، اقدام قتل اورخطرناک ہتھیار رکھنے کے الزام میں فرد جرم عائد کردی۔

    مزید پڑھیں : لندن: فائرنگ اور چاقو زنی کی واردات، دو افراد قتل 4 زخمی

    مزید پڑھیں : چاقوحملوں نےلندن کومیدان جنگ میں تبدیل کردیا ہے‘ ڈونلڈ ٹرمپ

    یاد رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے گزشتہ برس کا کہا تھا کہ لندن میں بندوقیں نہیں ہوتیں لیکن وہاں چاقو ہوتے ہیں، لندن کا اسپتال چاقو حملوں کے زخمیوں سے بھرگیا اورکسی وارزون میں تبدیل ہوگیا۔