Tag: parliament dissolve

  • پارلیمنٹ تحلیل کرنے کی کوشش مہنگی پڑ گئی، پیرو کے صدر تھانے میں‌ بند

    پارلیمنٹ تحلیل کرنے کی کوشش مہنگی پڑ گئی، پیرو کے صدر تھانے میں‌ بند

    لیما: لاطینی امریکی ملک پیرو کے صدر کو پارلیمنٹ تحلیل کرنے کی کوشش مہنگی پڑ گئی، پیڈرو کاسٹیلو کو گرفتار کر کے تھانے میں بند کر دیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق پیرو کے صدر پیڈرو کاسٹیلو کو پارلیمنٹ تحلیل کرنے کی کوشش مہنگی پڑ گئی، بدھ کے روز کانگریس نے ایک مواخذے کی تحریک منظور کر کے صدر کو عہدے سے ہٹا دیا۔

    بعد ازاں، پولیس نے کاسٹیلو کو گرفتار کر کے تھانے پہنچایا اور پھر عدالت میں پیش کر دیا۔

    مسلح افواج نے پارلیمنٹ کو تحلیل کرنا غیر آئینی قرار دے دیا، پیرو کے ارکان پالیمنٹ کا مؤقف تھا کہ صدر نے پارلیمنٹ تحلیل کرنے کی کوشش کر کے آئینی بحران پیدا کیا۔

    پیرو کی خاتون سیاست دان ڈینا بولوارتے نے ان کی جگہ لیتے ہوئے عبوری صدر کی حثیت سے حلف اٹھا لیا۔

    بدھ کو صدر کاسٹیلو کے خلاف لائی جانے والی مواخذے کی تحریک، ان کے گزشتہ برس جولائی میں اقتدار میں آن کے کے بعد تیسری تحریک تھی، جو آخر کار کام یاب ہو گئی۔ یہ اقدام کاسٹیلو کے یہ کہنے کے چند گھنٹے بعد سامنے آیا کہ وہ ایک فرمان کے ذریعے مقننہ کو تحلیل کر دیں گے۔ واضح رہے کہ پیرو میں گزشتہ 30 سالوں کے دوران بدعنوانی کے الزامات کے تحت کئی صدور کو عہدے سے ہٹایا یا قید کیا گیا ہے۔

    پیڈرو کاسٹیلو ایک سابق استاد اور کسان ہیں، انھوں نے ملک کے غریب اور دیہی علاقوں میں زبردست حمایت کے سبب انتخابات میں کام یابی حاصل کی تھی، لیکن پھر ان کی مقبولیت تیزی سے گرتی چلی گئی، انھیں کانگریس کی جانب سے ’اخلاقی نااہلی‘ کی تنقید کا سامنا رہا۔

  • سیاسی بحران : سری لنکا کے صدرمیتھری پالا سری سینا نے پارلیمنٹ کو معطل کردیا

    سیاسی بحران : سری لنکا کے صدرمیتھری پالا سری سینا نے پارلیمنٹ کو معطل کردیا

    کولمبو : سری لنکا کے صدر نے پارلیمنٹ کو معطل کردیا ہے، انہوں نے گزشتہ روز وزیر اعظم کو بھی عہدے سے برطرف کردیا تھا جنہوں نے عہدہ چھوڑنے سے انکار کردیا ہے۔

    غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق سری لنکا کے صدر میتھری پالا سری سینا نے آئین کے آرٹیکل 70 کے تحت اپنے اختیارات کو استعمال کرتے ہوئے پارلیمنٹ کو معطل کر دیا ہے جس کا اطلاق سولہ نومبر تک ہوگا۔

    پارلیمنٹ کی معطلی کا فیصلہ اس وقت سامنے آیا جب سری لنکا کے صدر اور وزیراعظم کے درمیان اقتدار کی چپقلش اور اختلافات کی خبروں کا بازار گرم تھا، سری لنکن صدر نے گزشتہ روز رانیل وکرما سنگھے کو وزارت عظمیٰ کے عہدے سے ہٹا کر ان کی جگہ مہندا راجا پاکسے کو وزیراعظم بنایا تھا، برخاست کیے گئے وزیراعظم نے اپنا منصب چھوڑنے سے انکار کر دیا ہے۔

    اس سے قبل برطرف کیے جانے والے وزیر اعظم رانیل وکرمے سنگھے نے پارلیمان کا ہنگامی اجلاس طلب کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ وہ اب بھی آئینی وزیر اعظم ہیں اسی دوران ان کو اطلاع دی گئی کہ صدر میتھری پالا سری سینا سولہ نومبر تک225رکنی ملکی پارلیمان کو معطّل کردیا ہے۔

    علاوہ ازیں کولمبو میں موجودہ صورتحال پر عوام کی جانب سے کسی قسم کا ردعمل ظاہر نہیں ہوا ہے تاہم پولیس حکام کی جانب سے کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے نمٹنے کے لیے تمام اہلکاروں کی چھٹیاں منسوخ کردی گئی ہیں۔

  • جاپان میں پارلیمنٹ تحلیل کردی گئی

    جاپان میں پارلیمنٹ تحلیل کردی گئی

    ٹوکیو: جاپان کے وزیراعظم شینزوایبی نے پارلیمنٹ تحلیل کردی ہے پارلیمانی انتخابات دسمبر میں ہوں گے۔

    غیرملکی خبرایجنسی کے مطابق وزیراعظم شینزوایبی کو معاشی پالییسیوں اورٹیکسوں میں ردعمل کے حوالے سے شدید تنقید کا سامنا تھا۔

    پارلیمانی انتخابات چودہ دسمبرکوہونے کا امکان ہے تاہم حتمی تاریخ کی منظوری آج کابینہ کے اجلاس میں دی جائے گی۔

    وزیراعظم نے تین روز قبل پارلیمنٹ تحلیل کرنے کا اعلان کیا تھا۔

    .شیڈول کے مطابق جاپان میں پارلیمانی انتخابات دوسال بعد منعقد ہونے تھے