Tag: parliament ka ijlas

  • مشرف واپس نہ آئے توانٹرپول کے ذریعے لائینگے، چوہدری نثار

    مشرف واپس نہ آئے توانٹرپول کے ذریعے لائینگے، چوہدری نثار

    اسلام آباد : وفاقی وزیر داخہ چوہدری نثار نے کہا ہے مشرف خود واپس نہ آئے توانٹرپول کے ذرئعے واپس لائیں گے،یہ بات انہوں نے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔

    تفصیلات کے مطابق پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس ہوا تو اپوزیشن اور حکومتی بینچوں سے مشرف مشرف ہی کی صدائیں بلند ہوتی رہیں۔

    اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ نے سابق صدر مشرف کے باہر جانے پر حکومت کو تنقید کا نشانہ بنایا ان کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی کی حکومت تو کمزور تھی لیکن (ن) لیگ والے تو شیر تھے، ڈکٹیٹر کو جانے کیوں دیا؟

    تحریک انصاف کے شاہ محمود قریشی نے بھی حکومت کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ قوم جاننا چاہتی ہے کہ ڈیل ہوئی یا مُک مُکا؟

    اعتزاز احسن نے بھی سابق صدر کو بیرون ملک روانگی کی اجازت پر کڑی تنقید کی۔ جس پر وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثارجواب دینے کھڑے ہوئے۔ ان کا کہنا تھا اس سے پہلے کسی مارشل لاء ایڈمنسٹریٹر نے ایسے دن نہیں دیکھے جو مشرف کو دیکھنے پڑے ۔

    انہوں نے کہا کہ پرویزمشرف خود وطن واپس  نہ آئے تو قانون ان کا پیچھا کرے گا، ان کو انٹرپول کے ذریعے واپس لائیں گے ۔ وفاقی وزیرداخلہ کا کہنا تھا کہ بے نظیر کیس میں مشرف کا نام آیا تو پیپلز پارٹی نے مجرمانہ خاموشی اختیار کی۔ پیپلز پارٹی کے رہنما حکومت پر تنقید سے پہلے ذرا اپنے ورکرز کو تو جواب دے لیں۔

     

  • پاکستان کو یمن کی صورتحال پر ثالث کا کردار ادا کرنا چاہیئے، عمران خان

    پاکستان کو یمن کی صورتحال پر ثالث کا کردار ادا کرنا چاہیئے، عمران خان

    اسلام آباد: عمران خان نےکہا ہے کہ یمن پروزیراعظم قوم سے سچ بولیں، پاکستان اگرفریق بن گیاتوثالثی کیسےکرے گا۔

    پارلیمنٹ کےباہر میڈیا سے گفتگو میں پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کا کہنا تھا کہ سب نے کہا الیکشن میں دھاندلی ہوئی ہے پھر اسمبلی کیسے قانونی ہو سکتی ہے،اسمبلیوں میں اس لئے آئے کہ جوڈیشل کمیشن بن گیا ہے اور آج یمن کی صورتحال کی وجہ سے اسمبلی آیا تھا ۔

    انہوں نے کہا کہ پاکستان کو یمن کی صورتحال پر ثالث کا کردار ادا کرنا چاہیئے، ہمیں مسلمانوں کو لڑانے کی سازش ناکام بنانی ہوگی، اگر ہم یمن کے تنازعہ میں فریق بن گئے تو ثالثی کیسے کریں گے، انہوں نے وزیر اعظم سے مطالبہ کیا کہ ہم سے سچ بولیں کہ سعودی عرب سے کیا معاہدہ کیا گیا ہے۔

    عمران خان کا کہنا تھا کہ پارلیمنٹ کے اجلاس میں وزیراعظم کی موجودگی میں ایسی زبان استعمال کی گئی جس پر افسوس ہے انہوں نے کہا اس قسم کی زبان استعمال کرکے مجھے ذلیل نہیں کیا بلکہ آپ نے اپنی اوقات دکھائی، کیا وزیردفاع نے وزیراعظم کی اجازت کے بغیر اسمبلی میں بات کی؟، انہوں نے کہا کہ جوڈیشل کمیشن دیر سے بنایا گیا ہے تاہم دھاندلی کے تمام ثبوت جوڈیشل کمیشن کو دیںگے۔ شور مچانے والے خوفزدہ ہیں کہ جوڈیشل کمیشن کی تحقیقات انہیں بے نقاب کر دے گی۔

  • پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس، عمران خان نے شرکت کا فیصلہ کرلیا

    پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس، عمران خان نے شرکت کا فیصلہ کرلیا

    اسلام آباد : پاکستان تحریک انصاف پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں شرکت کریگی، پی ٹی آئی کا پارلیمنٹ میں واپسی کا فیصلہ ہوگیا۔

    تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں پاکستان تحریک انصاف کی کور کمیٹی کا اجلاس چیئرمین عمران خان کی زیر صدارت منعقد ہوا جس میں  میں فیصلہ کیا گیا کہ پی ٹی آئی یمن صورتحال کے حوالے سے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں شرکت کریگی۔

    بنی گالہ اسلام آباد میں منعقدہ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان بھی پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں شرکت کریں گے۔

    ذرائع کے مطابق تحریک انصاف کے تمام قومی اسمبلی اراکین کو اسلام آباد پہنچنے کی ہدایت جاری کر دی گئی ہے۔ واضح رہے کہ ابھی یہ فیصلہ نہیں کیا گیا کہ پی ٹی آئی مستقل طور پر اسمبلیوں کاحصہ بنے گی یا نہیں۔