Tag: parliament session

  • صدر مملکت کا پارلیمنٹ کے مشترکہ سیشن سے خطاب قومی اتحاد کا مظہر ہے: عثمان بزدار

    صدر مملکت کا پارلیمنٹ کے مشترکہ سیشن سے خطاب قومی اتحاد کا مظہر ہے: عثمان بزدار

    لاہور: وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ صدر مملکت کا پارلیمنٹ کے مشترکہ سیشن سے خطاب قومی اتحاد کا مظہر ہے، اپوزیشن نے شور مچا کر اخلاقی دیوالیہ پن کا ثبوت دیا۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ صدر مملکت کا پارلیمنٹ کے مشترکہ سیشن سے خطاب قومی اتحاد کا مظہر ہے، پارلیمنٹ کے 3 سال مکمل ہونے پر صدر مملکت نے عوامی امنگوں کی ترجمانی کی۔

    عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ اپوزیشن جماعتوں نے غیر پارلیمانی اور غیر جمہوری رویے کا مظاہرہ کیا، شور مچا کر اپوزیشن عناصر نے اخلاقی دیوالیہ پن کا ثبوت دیا۔

    انہوں نے کہا کہ نااہل اپوزیشن نے اس اہم موقع پر بھی پوائنٹ اسکورنگ کی کوشش کی، اپوزیشن جماعتوں کا اخلاق سے گرا رویہ قابل مذمت ہے۔ پاکستان کی ناکام ترین اپوزیشن نے پارلیمانی روایات کی دھجیاں اڑائیں۔

    عثمان بزدار کا مزید کہنا تھا کہ اپوزیشن جماعتوں کا شور مچانا ان کی فرسٹریشن کو ظاہر کرتا ہے، اپوزیشن کی قسمت میں رونا لکھا ہوا ہے اور یہ آئندہ بھی روتے رہیں گے۔

  • حکومت کا ایک بار پھر پارلیمنٹ کا اجلاس طلب کرنے کا فیصلہ

    حکومت کا ایک بار پھر پارلیمنٹ کا اجلاس طلب کرنے کا فیصلہ

    اسلام آباد: حکومت نے ایک بار پھر پارلیمنٹ کا اجلاس طلب کرنے کا فیصلہ کیا ہے، اجلاس طلب کرنے کے لیے سمری آج صدر مملکت کو ارسال کی جائے گی۔

    تفصیلات کے مطابق آئینی طور پر پارلیمنٹ کی کارروائی کے دن پورے کرنے کے معاملے پر ڈاکٹر بابر اعوان نے وزیر اعظم عمران خان اور اسپیکر قومی اسمبلی سے رابطہ کیا۔

    حکومت نے ایک بار پھر پارلیمنٹ کا اجلاس طلب کرنے کا فیصلہ کیا ہے، اجلاس طلب کرنے کے لیے سمری آج صدر مملکت کو ارسال کی جائے گی۔

    ڈاکٹر بابر اعوان کا کہنا ہے کہ اجلاس 5 جون کو شام 4 بجے طلب کیا جائے گا، اپوزیشن سے ہاؤس بزنس ایڈوائزری کمیٹی میں بھی بات کریں گے۔

    انہوں نے کہا کہ پاکستان کی تاریخ کا سب طویل میراتھون اجلاس ہوگا جو 5 جون سے 13 اگست تک جاری رہے گا، بجٹ اسی دوران آئے گا اور قانون سازی بھی ہوگی۔

    ڈاکٹر بابر اعوان کے مطابق اجلاس میں اینٹی منی لانڈرنگ ایکٹ میں ترمیم کا معاملہ بھی زیر غور آئے گا، اجلاس صرف دن ہی نہیں کام پورا کرنے کے لیے بھی بلایا جا رہا ہے۔

    انہوں نے مزید کہا کہ نظام میں کسی قسم کے آئینی خلا یا کوتاہی کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔

  • بغداد دھماکوں سے گونج اٹھا، تین راکٹ حملے

    بغداد دھماکوں سے گونج اٹھا، تین راکٹ حملے

    بغداد : گزشتہ روز علی الصبح بغداد ایئرپورٹ کے فوجی سیکٹر کے قریب تین راکٹ فائر کیے گئے، واقعہ پارلیمنٹ کے اجلاس سے قبل پیش آیا، کسی گروپ نے ذمہ داری قبول نہیں کی۔

    تفصیلات کے مطابق بغداد ایئرپورٹ کے قریب راکٹوں سے حملہ کیا گیا ہے، اس حوالے سے غیر ملکی میڈیا کا کہنا ہے کہ
    ایک راکٹ فوجی ہوائی اڈے پر عراقی فورسز کے قریب فائر کیا گیا، دوسرا حملہ کیمپ کرپر کے قریب جو ایک امریکی حراستی مرکز تھا اور تیسرے حملے میں امریکی فوجی اڈوں کو نشانہ بنایا گیا۔ لیکن خوش قسمتی سے کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔

    عراقی فوج کا کہنا ہے کہ بدھ کے روز علی الصبح بغداد ایئرپورٹ کے فوجی سیکٹر کے قریب کاتیوشا کے تین راکٹ داغے گئے لیکن کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ یہ حملہ پارلیمنٹ کے اجلاس سے کچھ گھنٹے قبل ہوا تھا جو نئی حکومت کے نامزد وزیراعظم مصطفی الکدھمی کی مجوزہ حکومت کو ووٹ دے گا۔

    بعد ازاں عراقی سیکیورٹی فورسز نے بغداد کے مغرب میں واقع البرکیہ علاقے میں راکٹوں کے لانچنگ پیڈ کا پتہ لگالیا ہے تاہم دوسری جانب سے کسی گروپ نے فوری طور پر حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔

    عراقی سیکیورٹی عہدیدار نے ضابطوں کے عین مطابق اپنا نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر کہا ہے کہ ایک راکٹ فوجی ہوائی اڈے پر عراقی فورسز کے قریب داغا گیا ، دوسرا کیمپ کرپر کے قریب اور آخری جہاں امریکی فوجیں اڈے قائم ہیں۔ یاد رہے کہ صدام حسین کو پھانسی سے قبل کیمپ کرپر جیل میں رکھا گیا تھا۔