Tag: Parliament

  • خواجہ آصف نے پلاننگ کے تحت کپتان کوذلیل کیا، شیخ رشید

    خواجہ آصف نے پلاننگ کے تحت کپتان کوذلیل کیا، شیخ رشید

    اسلام آباد : عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ خواجہ آصف نے پلاننگ کے تحت کپتان کوذلیل کیا، اسی لئے عمران خان نےآج قومی اسمبلی میں قدم نہیں رکھا۔

    .ان خیالات اظہار انہوں نے قومی اسمبلی کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا

    کل دھواں دھارباؤنسرزکےبعد کپتان آج میدان میں ہی نہیں اترے کھلاڑی توآج بھی قومی اسمبلی آئےلیکن کپتان کی سیٹ خالی رہی کل وزیردفاع خواجہ آصف نےجوکچھ کیاشاید یہ اس کا نتیجہ تھا۔

    شیخ رشید کل بھی کپتان کےساتھ ساتھ تھےاور آج بھی انہوں نے عمران خان کا دفاع کیا۔ بولےن لیگ نے پلاننگ کےتحت عمران خان کوذلیل کیا۔

    مولانا فضل الرحمان توپی ٹی آئی کی اسمبلی واپسی کےحق میں ہی نہیں۔ کل جوکچھ ہوااسےجیسےکوتیساقراردیا، ن لیگ کےظفراقبال جھگڑا خود توجھگڑے سے دوررہے لیکن بڑی معصومیت سےاسے نوجوان لیگیوں کاغصہ کہہ گئے۔

    واضح رہے کہ عمران خان سات ماہ تک دھرنےکےبعد قومی اسمبلی میں واپس آئےتومعافی مانگوکےنعروں سےان کا استقبال کیا گیاتھا۔

  • عمران خان پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں شریک نہیں ہوں گے

    عمران خان پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں شریک نہیں ہوں گے

     

    اسلام آباد:پاکستان تحریک ِانصاف کے سربراہ عمران خان آج پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں شرکت نہیں کریں گے۔

    تفصیلات کے مطابق تحریک ِ انصاف کے سربراہ نے آج ہونے والے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

    عمران خان کے اس فیصلے کا محرک گذشتہ روز پارلیمنٹ میں ہونے والی تلخ کلامی اور خواجہ آصف کی جانب سے تحریکِ انصاف کے لئے اختیار کیا گیا جارحانہ رویہ بتایا جارہا ہے۔

    گذشتہ روز پارلیمنٹ میں مسلم لیگ ن کے اراکین کی جانب سے اختیار کیے گئے رویے پر تحریکِ انصاف کی قیادت نے افسوس کا اظہار کیا ہے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کے اراکین آج ہونے والے اجلاس میں شرکت کرسکتے ہیں۔

    واضح رہے کہ پاکستان تحریکِ انصاف نے گذشتہ سال موجودہ حکومت کے خلاف 127 دن طویل دھرنا دیا تھا اور اسی سلسلے میں ان کے اراکین نے قومی اسمبلی سے استعفے بھی دئیے تھے جنہیں اسپیکر نے منظور نہیں کیا تھا۔

  • یمن صورتحال: پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس کل اسلام آباد میں ہوگا

    یمن صورتحال: پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس کل اسلام آباد میں ہوگا

    اسلام آباد : پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس اسپیکرقومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی صدارت میں کل گیارہ بجے اسلام آباد میں ہوگا۔مشترکہ اجلاس میں یمن کی صورتحال پر پارلیمنٹ کو اعتماد میں لیا جائے گا

    وزیر دفاع خواجہ آصف اپنے دورہ سعودی عرب کے متعلق پارلیمنٹ کو بریفنگ دیں گے ۔اجلاس میں مشرق وسطیٰ کی صورت حال کے متعلق پالیسی واضح کرنے کے لئے پارلیمنٹ سے رہنمائی لی جائے گی ۔

    ایوان میں یمن کی صورت حال پر قرارداد منظوری کے لئے پیش کی جائے گی۔حکومتی ذرائع کے مطابق پارلیمنٹ کو اعتماد میں لینے کے بعد مشرق وسطیٰ کی صورت حال پر حکومت آئندہ کا لائحہ عمل ترتیب دے گی ۔

    کل کے روز ہی شام کے وقت سینٹ کا اجلاس بھی طلب کیا گیا ہے ۔سینٹ کے کل کے اجلاس کی صدارت رضا ربانی کریں گے اور معمول کی کارروائی ہوگی۔

    واضح رہے کہ کل پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس میں چیئر مین پی ٹی آئی عمران خان بھی شرکت کریں گے۔

  • نئے قوانین پرابہام، فاٹا اراکین کوووٹ ڈالنے سے روک دیا گیا

    نئے قوانین پرابہام، فاٹا اراکین کوووٹ ڈالنے سے روک دیا گیا

     

    اسلام آباد: ایوانِ صدر سے رات گئے فاٹا اراکین کے ووٹوں کی تعداد سے متعلق جاری کردہ آرڈیننس ابہام کا شکارہوگیا جس کے بعد الیکشن کمیشن نے فاٹا سےتعلق رکھنے والے اراکین ِاسمبلی کو ووٹ ڈالنے سے روک دیا ہے۔

    صدارتی آرڈینیس کے مطابق فاٹا ارکان سینیٹ کےلیے ایک ایک ووٹ دے سکیں گے،جبکہ اس سے پہلے فاٹاارکین قومی اسمبلی چارچار ووٹ کاسٹ کرسکتے تھے۔ اس سلسلے میں الیکشن کمیشن نے وزارت قانون سے رائے طلب کرلی ہے۔

    الیکشن کمیشن نے استفسار کیا ہے کہ سینیٹ الیکشن کی پولنگ سے ایک روز پہلے قانون میں تبدیلی کیسے ممکن ہے اور آگاہ کیا جائے کہ صدارتی آرڈیننس کی قانونی حیثیت کیا ہے۔

    اس صورتحال میں فاٹا سے متعلق نئے قوانین پر ابہام پیدا ہو گیا ہے۔فاٹا کے بعض اراکین نے ریٹرنگ افسران سے کہا ہے کہ انھیں ووٹ ڈالنے کی اجازت دی جائے تاہم الیکشن کمیشن حکام کا کہنا ہے کہ صدارتی آرڈیننس کو سمجھنے کی کوشش کی جارہی ہے، الیکشن کا عمل ابہارم دور کرنے تک شروع نہیں کیا جاسکتا۔

    پارلیمنٹ ہاوس میں فاٹا اراکین کو ووٹ ڈالنے کی اجازت نہیں دی گئی اور فاٹا کے رکن شہاب الدین کو ووٹ کاسٹ کرنے سے روک دیا گیا۔

    دوسری جانب فاٹا ارکان نے سینیٹ الیکشن میں چارووٹ ڈالنے کا قانون ختم کرنے کا صدارتی آرڈیننس چیلنج کردیا ہے درخواست گزاروں نے سماعت آج ہی کرنے کی استدعا کی ہے۔

  • لال مسجد سے مولانا عبدالعزیز کو بر طرف کیا جائے، فرحت اللہ بابر

    لال مسجد سے مولانا عبدالعزیز کو بر طرف کیا جائے، فرحت اللہ بابر

    اسلام آباد: سینیٹ اجلاس میں پیپلز پارٹی کے سینیٹر فرحت اللہ بابر نے مولانا عبدالعزیز کو برطرف کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

    پیپلز پارٹی کے سینیٹر فرحت اللہ بابر کا کہنا تھا لال مسجد سے مولانا عبدالعزیز کو بر طرف کیا جائے، ملک کی قیادت اسلام آباد سے راولپنڈی منتقل ہورہی ہے، وزیراعظم جی ایچ کیو گئے لیکن تفصیلات نہیں بتائی گئیں۔

    ایم کیو ایم کے طاہر حسین مشہدی نے ملک میں قیام امن کیلیئے طالبان کے خاتمے پر زور دیا، اے این پی کے حاجی عدیل نے کہا کہ بعض سیاسی جماعتیں دہشت گرد تنظیموں کے ساتھ ہمدردی رکھتے ہیں، سینیٹ کا اجلاس کل صبح تک ملتوی کردیا گیا۔

  • احتجاج سے نظام خطرے میں پڑسکتا ہے، خورشید شاہ

    احتجاج سے نظام خطرے میں پڑسکتا ہے، خورشید شاہ

    اسلام آباد: پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنماءاوراپوزیشن لیڈرخورشید شاہ نے کہا ہے کہ پارلیمنٹ سے باہر موجود اپوزیشن نظام کو لپیٹنا چاہتی ہے۔

    قومی اسمبلی میں اظہارِخیال کرتے ہوئے اپوزیشن لیڈرخورشید شاہ کا کہنا تھا دھرنے اوراحتجاج کی سیاست سے نظام خطرے میں پڑسکتا ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ حکومت کو دھرنا دینے والی جماعت سے فوری طور پرمذاکرات کرنے چاہیئں ماحول کو بہتربنانا حکومت کی ذمہ داری ہے۔

    انہوں نے فیصل آباد میں سیاسی کارکنان کی موت پر انتہائی دکھ کا اظہار کرتے ہوئے اس طرح کے واقعات کی مذمت کی۔

  • رکن سندھ اسمبلی ارم عظیم فاروقی دوبارہ ایم کیوایم میں شامل

    رکن سندھ اسمبلی ارم عظیم فاروقی دوبارہ ایم کیوایم میں شامل

    کراچی: متحدہ قومی مومنٹ کی رہنماء ارم عظیم فاروقی نے الطاف حسین کی ہدایت پر دوبارہ پارٹی کے لئے کام شروع کردیا۔

    متحدہ قومی مومنٹ کی رہنماء اور رکن سندھ اسمبلی ارم عظیم فاروقی نے بتایاکہ پارٹی میں کچھ مسائل تھے جس کی وجہ سے وہ ایم کیوایم چھوڑ کر امریکہ چلی گئی تھیں جہاں سے اُنہوں نے پارٹی کے قائد الطاف حسین کو ساری صورتحال سے آگاہ کیا۔

    ارم فاروقی نے بتایاکہ الطاف حسین کی بہت عزت کرتی ہوں، اُنہوں نے مفاد پرست ٹولوں کوختم کرنے کی یقین دہانی کرائی جس پر وہ پاکستان واپس آگئیں اور دوبارہ کام شروع کردیا۔

  • ایم کیوایم مسنگ پرسن کمیٹی کے انچارج بابرانیس گرفتار

    ایم کیوایم مسنگ پرسن کمیٹی کے انچارج بابرانیس گرفتار

    کراچی: رابطہ کمیٹی نے ایم کیوایم کے لاپتہ کارکنوں کی بازیابی کے سلسلے میں قائم کی گئی مسنگ پرسن کمیٹی کے انچارج بابرانیس ولدانیس الرحمان اورکمیٹی کے رکن وصی احمدکی گرفتاری کی شدید مذمت کی ہے۔

    متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے کہاکہ بابرانیس کے بھائی اورایم کیوایم کے کارکن گوہرانیس کوایم کیوایم کے خلاف جاری آپریشن کے دوران 20جون 1996ء کوناظم آبادسے پولیس اورقانون نافذ کرنے والے اداروں نے گرفتارکیاتھاجس کے بعد سے دیگرلاپتہ کارکنوں کی طرح آج تک گوہرانیس کاکوئی پتہ نہیں ہے کہ آیاوہ زندہ ہیں یاانہیں شہیدکردیاگیا۔

    ایم کیوایم کے لاپتہ کارکنوں کی بازیابی اوران کے اہل خانہ سے کوآرڈی نیشن کیلئے یہ کمیٹی کئی سالوں سے کام کررہی ہے، بابرانیس ولدانیس الرحمن ایم کیوایم کی مسنگ پرسن کمیٹی کے انچارج ہیں جبکہ وصی احمداس کمیٹی کے رکن ہیں، ان دونوں کارکنوں کوآج صبح چھ بجے رینجرزنے فیڈرل بی ایریا میں ان کے گھروں پرچھاپہ مارکرگرفتارکرلیا اوران کے بارے میں کچھ نہیں بتایا جارہاہے کہ انہیں کہاں رکھاگیاہے ۔

    رابطہ کمیٹی نے کہاکہ گزشتہ رات سے اب تک فیڈرل بی ایریا، نارتھ ناظم ا ٓباد، کورنگی، لیاری اوراسکیم 33کے علاقوں سے ایم کیوایم کے 13کارکنوں کوگرفتارکیاجاچکاہے جن کے بارے میں پولیس اوررینجرزکچھ بتانے کیلئے تیارنہیں ہیں،رابطہ کمیٹی نے مطالبہ کیاکہ مسنگ پرسن کمیٹی کے انچارج بابرانیس ، وصی احمداوردیگرگرفتارشدہ کارکنوں کوفی الفوررہاکیاجائے ۔

  • ایم کیوایم کی ارم عظیم فاروقی سندھ اسمبلی کی رکنیت سےمستعفی

    ایم کیوایم کی ارم عظیم فاروقی سندھ اسمبلی کی رکنیت سےمستعفی

    کراچی: ایم کیوایم کی ارم عظیم فاروقی نے سندھ اسمبلی کی رکنیت سےمستعفی ہونے کا اعلان کردیا۔

    متحدہ قومی مومنٹ کی ارم عظیم فاروقی نے اپنےٹوئیٹ میں کہا کہ پارٹی میں موجودچند موقع پرستوں کےساتھ کام نہیں کرسکتی، الطاف بھائی نے عزت دی،ہمیشہ الطاف بھائی کی وفادار رہوں گی ۔

    اے آر وائی نیوز کے نمائندے رافع حسین کے مطابق ارم عظیم فاروقی پارٹی کے چند لوگوں سے ناراض تھیں،جس سے دل برداشتہ ہوکے انہوں نے مستعفی ہونے کا فیصلہ کیا ہے، ارم عظیم فاروقی سندھ اسمبلی میں ایم کیو ایم کی طرف سے خواتین کی مخصوص نشست پر رکن بنی تھیں۔

  • ایم کیوایم کاجنرل ورکرزاجلاس کل شام چھ بجےتک ملتوی

    ایم کیوایم کاجنرل ورکرزاجلاس کل شام چھ بجےتک ملتوی

    لندن:  الطاف حسین کہتے ہیں پارلیمینٹ کوطرزعمل ٹھیک کرنےکیلئے ایک ہفتہ دیتے ہیں ،طرزعمل ٹھیک نہ ہوا تواستعفے دیدیں گے،ایم کیوایم اراکین کو ڈپٹی کنوینئرکواستعفے جمع کرانے کی ہدایت کردی، ایم کیوایم کاجنرل ورکرزاجلاس کل شام چھ بجےتک ملتوی کردیا گیا۔

    ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین کہتے ہیں کہ کئی دنوں سے دھرنوں کی صورتحال دیکھ رہے ہیں، ایم کیو ایم کرپٹ اور بوسیدہ سسٹم کا حصہ نہیں بن سکتی پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس عوام کے ساتھ دھوکاہے، ذرائع کے مطابق الطاف حسین پارٹی کے ذمے داروں کے غیر ذمے دارانہ رویئے سے پریشان ہیں اور پارٹی کی قیادت سے سبکدوش ہونے کا فیصلہ کیا ہے، جس کے تفصیلات وہ جنرل ورکرز اجلاس میں پیش کریں گے ، ایم کیو ایم کا جنرل ورکرز اجلاس جمعے کی شام چھ بجے تک ملتوی کردیا گیا ہے۔

    پی ٹی آئی کے رہنما شاہ محمود قریشی نے گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد خان سے رابطہ کیا اور ایم کیو ایم کے استعفوں سے متعلق تبادلہ خیال کیا، شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ ایم کیو ایم کے استعفوں سے بڑی پیش رفت ہوئی ہے۔