Tag: parliamentary party meeting

  • کوئی ایسا اضافی ٹیکس نہیں لگائیں گے،  جس سے عوام پر بوجھ پڑے، وزیراعظم

    کوئی ایسا اضافی ٹیکس نہیں لگائیں گے، جس سے عوام پر بوجھ پڑے، وزیراعظم

    اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان نے پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں واضح کیا کہ ملکی مفاد پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہو گا ، کوئی ایسا اضافی ٹیکس نہیں لگائیں گے جس سےعوام پر بوجھ پڑے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت پارلیمانی پارٹی کا اجلاس ہوا ، اجلاس میں 144 سے زائد ارکان شریک ہوئے۔

    اجلاس کے دوران اراکین نے وزیراعظم عمران خان، شوکت ترین، حماد اظہر سے سوالات کرتے ہوئے کہا آبادی بڑھ رہی ہے، گیس کی قلت ہے، کیسے پوری ہوگی؟

    جس پر وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ حکومت اہم اقدامات کررہی ہےگیس قلت کا مسئلہ جلد حل ہوجائے گا۔

    اجلاس میں رکن اسمبلی نورعالم نے سخت سوالات کرتے ہوئے کہا کیا اسٹیٹ بینک خودمختاری سے سلامتی ادارے تو متاثرنہیں ہونگے؟ کیا ہم سلامتی اداروں کے اکاؤنٹ کی تفصیلات بھی آئی ایم ایف کودیں گے؟

    سوالات کے جواب میں وزیراعظم کا کہنا تھا کہ واضح کرنا چاہتا ہوں کہ ملکی مفاد پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہو گا، سلامتی اداروں کا تحفظ ہر صورت یقینی اور پہلی ترجیح ہے ، جس پر نور عالم خان نے سوال کیا کیا منی بجٹ سے ہمیں گیس پانی بجلی ملے گا؟

    اجلاس کے دوران وزیراعظم نے دیگر ارکان اسمبلی سوالات کے بھی جواب دئیے۔

    پارلیمانی پارٹی اجلاس میں ایم کیوایم کی ٹیکس منی بجٹ میں ترامیم پر بھی گفتگو کی گئی ، ایم کیو ایم ارکان نے تجویز دی کہ بنیادی اشیائے ضروریہ پرٹیکس نہ لگائیں۔

    پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں ایم کیو ایم کی تجاویز مان لی گئیں ، وزیراعظم نے کہا ہمیں عوام کی مشکلات کا اندازہ ہے، کوئی ایسا اضافی ٹیکس نہیں لگائیں گے جس سےعوام پر بوجھ پڑے،وزیرا

  • سیاسی سرگرمیاں عروج پر، وزیراعظم کی زیرصدارت پارلیمانی پارٹی کا اجلاس آج ہوگا

    سیاسی سرگرمیاں عروج پر، وزیراعظم کی زیرصدارت پارلیمانی پارٹی کا اجلاس آج ہوگا

    اسلام آباد : وزیراعظم  عمران خان کی زیر صدارت پی ٹی آئی کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس آج ہوگا، جس میں عمران خان پارٹی اور اتحادی جماعتوں کو حالیہ فیصلوں پر اعتماد میں لیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے پارلیمانی پارٹی کا اجلاس آج طلب کرلیا ،اجلاس شام چار بجے پارلیمنٹ ہاؤس میں ہوگا۔

    اجلاس میں پی ٹی آئی ارکان کو اجلاس میں شرکت یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی ہے، جس کیلئے تحریک انصاف کے ارکان اسلام آباد پہنچ گئے ہیں۔

    اجلاس میں وزیراعظم اجلاس میں پارٹی اور اتحادی جماعتوں کو حالیہ فیصلوں پر اعتماد میں لیں گے۔

    خیال رہے وزیراعظم عمران خان نے پارٹی ارکان کو قومی اسمبلی اجلاس تک اسلام آباد نہ چھوڑنے کی ہدایت کی ہے۔

    گذشتہ روز قوم سے خطاب میں وزیراعظم عمران خان نے سینیٹ انتخابات میں شفافیت برقرار نہ رکھنے پر الیکشن کمیشن کی کارکردگی پر سوالات اٹھائے اور شو آف ہینڈ کے ذریعے قومی اسمبلی سے اعتماد کا ووٹ لینے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ اگر اراکین نے عدم اعتماد کیا تو اپوزیشن بینچ پر بیٹھ جاؤں گا۔

    یاد رہے صدرمملکت نے قومی اسمبلی کا خصوصی اجلاس ہفتے کی دوپہر طلب کرلیا ہے ، جس میں وزیراعظم عمران خان اعتماد کا ووٹ لیں گے۔

  • ن لیگ کے اراکین کی جانب سے نواز شریف کے بیانیہ پر تحفظات کا اظہار

    ن لیگ کے اراکین کی جانب سے نواز شریف کے بیانیہ پر تحفظات کا اظہار

    اسلام آباد: مسلم لیگ ن میں بھی نوازشریف کے بیانیے پر تحفظات سامنے آگئے، ن لیگ کے اراکین نے تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ نواز شریف کے بیانیے سے اداروں میں تصادم بڑھ رہا ہے، شہباز شریف نواز شریف تک ہمارے تحفظات پہنچائیں۔

    تفصیلات کے مطابق شہبازشریف کی زیرصدارت پارلیمنٹ ہاؤس میں مسلم لیگ(ن) کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس ہوا، اجلاس میں وزیراعظم شاہد خاقان عباسی سمیت 100 سے زائد اراکین نے شرکت کی جبکہ چوہدری نثار بھی اجلاس میں موجود تھے۔

    اجلاس میں سابق وزیراعظم نواز شریف کے حالیہ متنازع بیان اور چیئرمین نیب کی جانب سے جاری نواز شریف کی مبینہ طور پر بھارت رقوم منتقلی سے متعلق جاری کردہ پریس ریلیز کا معاملہ بھی زیرغور آیا۔

    ن لیگ کے اجلاس میں ن لیگ کے اراکین کی جانب سے نواز شریف کے بیانیہ پر تحفظات کا اظہار کیا گیا، اراکین نے کہاکہ نواز شریف کے بیانیے سے اداروں میں تصادم بڑھ رہا ہے، بھارتی حکام کلبھوشن کا الزام اپنے اداروں کو نہیں دیتے، ہم اپنے اداروں پر کیوں الزام لگا رہے ہیں۔

    ن لیگی اراکین نے شہبازشریف سے مطالبہ کیا کہ ان کے تحفظات نواز شریف تک پہنچائیں۔

    ارکان نے ممبئی حملوں سے متعلق نوازشریف کے انٹرویو پر شکوے کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ختم نبوت،ملکی امورکےاقدامات مشکلات کاسبب بن رہے ہیں، جس پر شہبازشریف کا کہنا تھا کہ جس نے نواز شریف کا انٹرویو کرایا اس نے زیادتی کی۔

    اجلاس میں اراکین نے شہباز شریف کو پارٹی معاملات خود سنبھالے کا مشورہ بھی دیا، اسی دوران ارکان نے سوال کیا چوہدری نثار پارٹی میں ہیں یا نہیں؟ تو شہباز شریف نے کہا کہ چوہدری نثار پارٹی رہنما ہیں، چوہدری نثار پارٹی میں ہیں اور رہیں گے۔

    شہبازشریف نے ارکان کو یقین دہانی کرائی کہ نوازشریف کے بیانیہ میں وقت کے ساتھ نرمی آئے گی۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں شہبازشریف کو لیگی اراکین کے مطالبے پر مدعو کیا گیا تھا۔

    یاد رہے گذشتہ روز  وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی زیر صدارت مسلم لیگ ن کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس ہوا تھا،  اجلاس میں نواز شریف کے بیان سے پیدا ہونے والی موجودہ صورتحال پر بریفنگ دی گئی۔

    وزیراعظم نے اراکین کو پارٹی گائیڈ لائن بھی دی جبکہ فاٹا انضمام سےمتعلق آئینی ترمیم کے بل پر ارکان کو اعتماد میں لیا  گیا اور ارکان کو بجٹ منظوری کیلئے ایوان میں حاضری یقینی بنانے کی ہدایت بھی کی گئی۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • مایوس سیاستدانوں کے مقاصد کامیاب نہیں ہونے دیںگے، ن لیگی اراکین

    مایوس سیاستدانوں کے مقاصد کامیاب نہیں ہونے دیںگے، ن لیگی اراکین

    اسلام آباد : مسلم لیگ نون کے رہنماؤں نے سابق وزیر اعظم نواز شریف پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ چند مایوس سیاستدانوں کے مقاصد کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی زیرصدارت مسلم لیگ ن کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس ہوا، اجلاس کے شرکاء نے سابق اور نااہل وزیراعظم نواز شریف کی پالیسیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا اور کہا کہ پالیسیوں اور منصوبوں پرعملدرآمد کیلئے کوششیں جاری رکھی جائیں گی۔

    شرکاء کا کہنا تھا کہ چند سیاستدان محاذ آرائی سے مذموم مقاصد حاصل کرناچاہتے ہیں، مایوس سیاستدانوں کے عزائم کسی قیمت کامیاب نہیں ہونے دینگے۔

    انہوں نے کہا کہ مضبوط جمہوریت اور قانون کی حکمرانی سے ہی چیلنجز کا مقابلہ کیا جاسکتا ہے، چیلنجز کا عوام کے حق حاکمیت کے احترام سے مقابلہ ممکن ہے۔

    شرکاء کا کہنا تھا کہ ملک نے ماضی میں ان اصولوں سے روگردانی کر کے بھاری قیمت ادا کی، ن لیگ آئین کی بالادستی کے لئے دیوار چین کا کردار ادا کرے گی۔

    انہوں امید ظاہر کی کہ آئندہ الیکشن میں اچھی کارکردگی کی بنیاد پر مسلم لیگ نون چاروں صوبوں میں بھرپور کامیابی حاصل کرے گی۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔

  • وزیر اعظم نے مسلم لیگ(ن)کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس 7جون کو طلب کرلیا

    وزیر اعظم نے مسلم لیگ(ن)کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس 7جون کو طلب کرلیا

    اسلام آباد : وزیر اعظم نواز شریف نے مسلم لیگ ن کی پارلیمانی پارٹی کا اہم اجلاس7 جون کو مری میں طلب کر لیا ہے، اجلاس میں پاناما کیس جے آئی ٹی سمیت اہم امور زیر غور آئیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ(ن)کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس 7جون کو طلب کرلیا گیا ہے ، جس کی صدارت مسلم لیگ(ن)کے سربراہ اور وزیراعظم نواز شریف کریں گے ، اجلاس گورنمنٹ ہاؤس مری میں ہوگا۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں پاناما کیس جے آئی ٹی سمیت اہم امور زیر غور آئیں گے جبکہ ن لیگ کے اجلاس میں مستقبل کی حکمت عملی زیر غور آئے گی، اس کے علاوہ سیاسی صورت حال ،بجٹ حکمت عملی اور ملکی سیاسی صورتحال پر غور کیا جائے گا۔

    اجلاس میں تمام ارکان قومی اسمبلی و سینیٹ کو شرکت کی دعوت دی گئی ہے، وزیر اعظم ارکان کے اعزاز میں افطار عشائیہ بھی دیں گے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔