Tag: parliment

  • پارلیمنٹ کامشترکہ اجلاس: حکومت کیا کرنے جارہی ہے؟

    پارلیمنٹ کامشترکہ اجلاس: حکومت کیا کرنے جارہی ہے؟

    اسلام آباد: صدر مملکت عارف علوی نے پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس کل طلب کر لیا ہے، جواب میں حکومت نے اپنی حکمت عملی طے کرلی ہے۔

    ذرائع کے مطابق حکومت نے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کے موقع پر انتخابی قوانین میں اہم ترامیم منظور کرانےکا فیصلہ کیا ہے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ انتخابات الیکٹرانک ووٹنگ مشین (ای وی ایم) سے کرانےکا فیصلہ واپس لینے کی ترمیم ایجنڈے میں شامل کرلی گئی ہے ساتھ ہی اوورسیز پاکستانیوں سے ووٹ کا حق واپس لینےکی ترمیم کو بھی ایجنڈے میں شامل کیا گیا ہے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ اوورسیز پاکستانیوں کیلئےپارلیمنٹ میں نشستیں مختص کرنےکی تجویز پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں پیش کی جائے گی۔

    یہ بھی پڑھیں: ‏صدر نے پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس طلب کرلیا

    ذرائع نے بتایا کہ حکومت نے اپنے تمام اتحادی ارکان قومی اسمبلی اور سینیٹ کو حاضری یقینی بنانے کے احکامات جاری کر دیئے ہیں، کل کے اجلاس میں وزیراعظم میاں شہباز شریف سمیت اہم اتحادی رہنما بھی شریک ہوں گے۔

    مشترکہ اجلاس میں ملک میں امن و امان کی صورتحال، پی ٹی آئی کے لانگ مارچ سمیت دیگر امور پر بھی زیر بحث آنے کا امکان ہے، جب کہ مشترکہ اجلاس سے وزیراعظم میاں شہباز شریف کے خطاب کا بھی خطاب کا امکان ہے۔

    واضح رہے کہ صدر مملکت عارف علوی نے پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس آئین کے آرٹیکل 54(1) کے تحت طلب کیا ہے۔

  • ٹرمپ کی اخوان پر پابندیاں دیر آید درست آید ثابت ہوں گی، مصری رکن پارلیمنٹ

    ٹرمپ کی اخوان پر پابندیاں دیر آید درست آید ثابت ہوں گی، مصری رکن پارلیمنٹ

    قاہرہ : مصری رکن پارلیمنٹ نے ٹرمپ کی جانب سے اخوان المسلمون پر پابندی لگانے کی حمایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اخوان المسلمون کی وفادار تنظیمیں مصر سمیت کئی ملکوں میں دہشت گردانہ کارروائیوں میں ملوث ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق مصری پارلیمنٹ کے رکن ڈاکٹر سمیر غطاس کا کہنا ہے کہ پچھلے چھ سال کے دوران امریکی کانگریس میں اخوان المسلمون کو دہشت گرد تنظیم قرار دینے کی متعدد بار کوشش کی گئی مگر کانگریس میں ڈیموکریٹک پارٹی کے ارکان کی طرف سے اس کی شدت کے ساتھ مخالفت کی جاتی رہی ہے۔

    عرب ٹی وی سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ڈیموکریٹک ارکان کانگریس کا موقف ہے کہ اخوان المسلمون کی مرکزی قیادت کا دہشت گردی کی کسی کارروائی میں نام نہیں آیا تاہم دوسری جانب مصری تنظیموں اور ارکان پارلیمان نے اخوان المسلمون کے دہشت گرد گروہ ہونے کے حوالے سے ٹھوس شواہد مہیا کیے ہیں۔

    اخوان المسلمون کے وفادار کئی جہادی اور دہشت گرد تنظیمیں مصر اور دوسرے ملکوں میں دہشت گردی کی مسلسل کاروائیوں میں ملوث ہیں۔

    ان کا کہنا تھا کہ امریکا میں اخوان المسلمون کو بلیک لسٹ کرنے سے 76 ملکوں میں پھیلے اخوانی نیٹ ورک پر کاری ضرب لگے گی۔

    اخوان لیڈر اور اس کے عناصر کی نقل و حرکت محدود ہوجائے گی اور ان کے اثاثے منجمد ہوجائیں گے، اس طرح اخوان المسلمون شدید گھٹن اور پابندیوں کی فضاء میں رہنے کے بعد خود ہی اپنا وجود کھو دے گی۔

    باسل غطاس نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ امریکا میں اخوان المسلمون کو دہشت گرد تنظیم قرار دینے کے نتیجے میں جرمنی، سوئٹرزلینڈ، برطانیہ، قطر اور ترکی میں بھی اخوان کی سرگرمیاں بری طرح متاثر ہوں گی کیونکہ اخوان کا ایک بڑا نیٹ ورک ان ہی ملکوں میں قائم ہے۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ امریکا میں اخوان المسلمون پر پابندی لگنے سے سابق امریکی صدر باراک اوباما کی اخوان کی حمایت پر مبنی پالیسی درگور ہوجائے گی۔

  • بھارتی رکن پارلیمنٹ نے مودی کے خلاف احتجاجاً ہٹلر کا حلیہ اپنا لیا

    بھارتی رکن پارلیمنٹ نے مودی کے خلاف احتجاجاً ہٹلر کا حلیہ اپنا لیا

    نئی دہلی : بھارتی ایم پی شوا پرساد ریاست اندہرا پردیش کو خصوصی حیثیت نہ دینے پر وفاقی حکومت کے خلاف احتجاجاً ہٹلر کا حلیہ اپناکر پارلیمنٹ اجلاس میں شرکت کے لیے پہنچ گئے۔

    تفصیلات کے مطابق بھارتی ریاست اندہرا پردیش سے رکن اسمبلی منتخب ہونے والے ایم پی ناراملی شوا پرساد نے اندہرا پردیش کو خصوصی حیثیت دینے کا وعدہ پورا نہ کرنے پر نریندر مودی کے خلاف احتجاجاً جرمنی کے آمر ایڈ وولف ہٹلر کا حلیہ اپنا لیا۔

    خبر رساں اداروں سے گفتگو کرتے ہوئے 67 سالہ شوا پرساد کا کہنا تھا کہ ’میں ہٹلر کا حلیہ اپنا کر وفاقی حکومت کے خلاف احتجاج کررہا ہوں، نریندر مودی نے وزیر اعظم بننے سے قبل اندہرا پردیش کو خصوصی حیثیت دینے کا وعدہ کیا تھا جو تاحال پورا نہیں ہوسکا ہے‘۔

    ناراملی شوا پرساد کا کہنا تھا کہ ’اندہرا پردیش کی خصوصی حیثیت ترقیاتی فنڈز میں اضافے کو یقینی بنائے گی‘۔

    بھارتی ایم پی کا کہنا تھا کہ ’احتجاج ریکارڈ کروانے کے لیے الگ الگ حلیے اپنانے سے عوام اور میڈیا کی فوری توجہ حاصل ہوجاتی ہے، جو لوگوں کو سوچنے پر مجبور کرتی ہے‘۔

    خیال رہے کہ شوا پرساد سابق اداکار ہیں جو بھارت کی جنوبی ریاست آندرا پردیش کی حکمران جماعت تیلگو دیسم پارٹی (ٹی ڈی پی) سے تعلق رکھتے ہیں جو وفاق میں‌ نریندر مودی کی اتحادی جماعت تھی۔

    میڈیا کے سوال پر ’ہٹلر کا لباس کیوں منتخب کیا‘ شوا پرشاد نے جواب دیا کہ ’میں جو بھی کام کرتا ہوں اس کی کوئی وجہ ہوتی ہے، ہٹلر کسی سے مشورہ نہیں لیتا تھا اور نہ اس نے کبھی لوگوں کی بھلائی کے لیے کوئی کام کیا‘۔

    بھارتی ایم پی شوا پرساد کا کہنا تھا کہ نریندر مودی بھی ہٹلر کی طرح کام کررہے ہیں، سنہ 2014 کے انتخابات میں کامیابی بعد مودی سے بہت توقعات وابستہ تھیں لیکن وہ ان توقعات پر پورے نہیں اترے۔

    بھارتی میڈیا کا کہنا تھا کہ شوا پرساد اس سے قبل احتجاجاً بھگوان رام، نراد، پرشو رام اور دیگر متنازعہ حلیے اپناکر پارلیمنٹ کے اجلاسوں میں شرکت کرتے رہے ہیں۔

  • اسرائیل کو ’صیہونی ریاست‘ تسلیم کرنے کا متنازعہ بل منظور، عرب اراکین کا احتجاج

    اسرائیل کو ’صیہونی ریاست‘ تسلیم کرنے کا متنازعہ بل منظور، عرب اراکین کا احتجاج

    یروشلم : اسرائیل کو ’صیہونی ریاست‘ قرار دینے کا متنازعہ بل اراکین پارلیمنٹ نے منظور کرلیا، تاہم عرب اراکین پارلیمنٹ نے بل کو نسل پرستی پر مبنی مسودہ قرار دیتے ہوئے پھاڑ دیا۔

    تفصیلات کے مطابق غاصب اسرائیل کو صیہونی ریاست تسلیم کرنے کا متنازعہ بل اسرائیلی پارلیمنٹ نے منظور کرلیا، جس میں 120 ارکان پر مشتمل اسرائیلی پارلیمنٹ کے 62 اراکین نے بل کے حق میں ووٹ دے کر متنازعہ بل کی منظور کرکے اسرائیل کو صیہونی ریاست کا درجہ دے دیا۔

    برطانوی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ اسرائیلی پارلیمنٹ میں 55 ارکان نے بل کی مخالفت میں ووٹ دیئے جبکہ 3 اراکین پارلیمنٹ نے انتخابی عمل میں حصّہ ہی نہیں لیا۔

    برطانوی میڈیا کا کہنا تھا کہ منظور کیے گئے بل میں یروشلم کو صیہونی ریاست کا دارالحکومت قرار دیا گیا ہے، جبکہ مذکورہ بل میں عربی کو ملک کی سرکاری زبان اور یہودی آبادکاری کو قومی مفاد کا حصّہ قرار دیا گیا ہے۔

    خیال رہے کہ غاصب صیہونی ریاست کی آبادی کا 20 فیصد حصّہ عرب یہودیوں پر موجود مشتمل ہے، جنہیں اسرائیلی قوانین کے تحت برابری کے حقوق دیئے گئے ہیں تاہم عرب اسرائیلیوں کی جانب سے طویل سے مدت سے شکایات درج کروائی جاتی رہی ہیں کہ انہیں دوسرے درجے کا شہری گردانا جاتا ہے۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ متنازعہ بل کو عرب اسرائیلی اراکین پارلیمنٹ میں نسل پرستی پر منبی مسودہ قرار دیا اور شدید احتجاج کرتے ہوئے مسودہ پھاڑ دیا۔

    اسرائیلی پارلیمنٹ میں منظور ہونے والے متنازعہ مسودے کے تحت صرف یہودیوں کو ملک میں خود مختاری کا حق حاصل ہوگا، ’اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے بل کی منظوری کو صیہونیت اور اسرائیلی ریاست کے لیے تاریخی لمحہ قرار دیا ہے‘۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ اسرائیلی پارلیمنٹ میں منظور کیا جانے والے بل میں کہا گیا ہے کہ ’اسرائیل کی سرزمین یہودیوں کا تاریخی وطن ہے، جہاں ہمیں خصوصی آزادی و خودمختاری حاصل ہونی چاہیئے‘۔

    اسرائیل کے اٹارنی جنرل اور صدر کی جانب سے بل میں موجود کچھ نکات پر اعتراض کے بعد حذف کردیا گیا تھا، جس میں ایک نکتہ یہ تھا کہ اسرائیل کو محض یہودیوں کمیونٹی کا ملک قرار دیا جائے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں

  • تہران: پارلیمنٹ حملہ کیس، عدالت نے 8 سہولت کاروں کو سزائے موت سنادی

    تہران: پارلیمنٹ حملہ کیس، عدالت نے 8 سہولت کاروں کو سزائے موت سنادی

    تہران : ایرانی سپریم کورٹ نے اتوار کے روز پارلیمنٹ اور امام خمینی کے مزار پر حملہ کرنے والے دہشت گردوں کے 8 سہولت کاروں کو سزائے موت سنادی.

    تفصیلات کے مطابق اتوار کے روز ایرانی عدالت نے تہران میں انقلاب اسلامی کے بانی آیت اللہ خمینی کے مزار اور پارلیمنٹ پر حملہ کرنے والے داعش کے دہشت گردوں کے 8 سہولت کاروں کو سزائے موت سنادی ہے۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ ایران کی انسداد دہشت گردی عدالت نے مذکورہ ملزمان کو پارلیمنٹ اور امام خمینی کے مزار پر حملہ آوروں کی مدد کرنے کا جرم ثابت ہونے پر سزا سنائی ہے۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ ایرانی سپریم کورٹ نے دہشت گردوں کی مدد کرنے والے سہولت کاروں کو عدالتی فیصلے کے خلاف درخواست دائر کرنے کے لیے 20 روز کی مہلت دی ہے۔

    ایرانی میڈیا کا کہنا تھا کہ انسداد دہشت گردی عدالت میں پارلیمنٹ حملہ کیس میں داعش کے 18 سہولت کاروں کو اس سے قبل بھی سزا سنائی جاچکی ہے۔

    یاد رہے کہ گذشتہ برس 5 مسلح افراد نے ایرانی پارلیمنٹ اور امام خمینی کے مزار پر حملہ کیا تھا۔ حملے کے نتیجے میں مزار پر موجود عقیدت مند اور ارکان پارلیمنٹ سمیت 18 افراد جاں بحق جبکہ 50 سے زائد زخمی ہوئے تھے۔

    ایرانی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ پارلیمنٹ پر حملہ کرنے والے تمام دہشت گردوں کو موقع پر ہلاک کردیا گیا تھا، ایرانی سیکیورٹی حکام کا کہنا تھا ہے کہ دہشت گرد شام و عراق میں مسلح کارروائیوں میں بھی ملوث رہے ہیں۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • کوسووکی پارلیمنٹ میں شیلنگ‘اجلاس ملتوی

    کوسووکی پارلیمنٹ میں شیلنگ‘اجلاس ملتوی

    کوسوو:پارلیمنٹ میں اپوزیشن جماعت نے مونیٹینیگرو کے ساتھ ہونے والے سرحدی کے مخالفت میں ایوان کے اندر ہی آنسو گیس کے شیل فائر کردیئے۔

    تفصیلات کے مطابق کوسوو کے پارلیمنٹ ہاوس بدھ کے روز اجلاس جاری تھا جس میں پڑوسی ملک مونیٹینیگرو کے ساتھ ہونے ہونے والے سرحدی معاہدے کو روکنے کے لیے منتخب رکن پارلیمان کی جانب سے آنسو گیس کے شیل فائر کیے گئے۔ جس کے باعث پارلیمنٹ ہاوس میں دھواں بھرجانے کی وجہ سے اسپیکر نے اجلاس ملتوی کردیا۔

    کوسووہ کی پارلیمنٹ میں شیلنگ کے باعث دھواں بھرا ہوا ہے

    کوسووکی اپوزیشن جماعت ویٹیوینڈوسجی کے ایم پیز کا دعویٰ ہے کہ سن2015 میں مونٹینیگرو کے ساتھ ہونے والے معاہدہ غلط تھا جس کے تحت کوسوو کا 8000 ایکٹرعلاقہ اپنے پڑوسی کے حوالے کردیا تھا۔

    واضح رہے کہ مونٹینیگرو کے ساتھ ہونے والا یہ معاہدہ کوسووکی عوام کے لیے بہت اہمیت کا حامل تھا جس کے بعد وہ بغیر ویزے کے یورپ کا سفر کرسکتے تھے۔

    خیال رہے کہ ماضی میں بھی کوسووکی اپوزیشن جماعت ویٹیوینڈوسجی نے معاہدے کو روکنے کے لیے ایوان میں احتجاج کیا تھا اور آنسو گیس کے شیل بھی فائر کیے تھے جس کے بعد مقامی پولیس سے اپوزیشن جماعت کی جھڑپیں بھی ہوئی تھی۔ کوسووہ پارلیمنٹ اسپیکر نے پارلیمنٹ میں گیس بھرجانے کے باعث اجلاس کو ملتوی کردیا تھا۔

    کوسووکی عوام کے لیے بغیر ویزے کے یورپ جانے کے لیے مونیٹینیگرو کے ساتھ معاہدہ اہم شرط ہے۔ کوسووہ کے تمام پڑوسی ممالک 2010 کے شینجن معاہدے کے بعد سے سربیا، البانیا، مونیٹینیگرو اور بوسنیا کے شہری بغیر ویزے کے یورپ کا سفر

    کرسکتے ہیں۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل

    میڈیا پرشیئر کریں

  • پاکستانی حکومت اور عوام دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑ دیں گے، ایاز صادق

    پاکستانی حکومت اور عوام دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑ دیں گے، ایاز صادق

    اسلام آباد: اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کا کہنا ہے کہ حکومت اور عوام نے دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑنے کا عزم کیا ہوا ہے اور ہم اس سے جل چھٹکارا حاصل کرلیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایشیائی پارلیمانی کونسل کے اجلاس سے خطاب کے دوران کیا، اسپیکر قومی اسمبلی نے مزید کہا کہ ’’پاکستان کئی دہائیوں سے دہشت گردی کا شکار بنا ہوا ہے ، دو دہائیوں میں دہشت گردوں نے 65 ہزار سے زائد پاکستانیوں کو قتل کیا‘‘۔

    ایاز صادق کا کہنا تھا کہ ’’عسکریت پسندی کی سوچ اور دہشت گردی دنیا کے لیے بہت اہم مسئلہ ہے، اس ضمن میں ایشیائی ممالک کو ذمہ داری کا مظاہرہ کرنا ہوگا، ایشیائی پارلیمنٹ کو بہت سے چیلنجز درپیش ہیں تاہم ان کا خاتمہ ایشیائی ممالک کے اتحاد سے ہی ممکن ہے‘‘۔

    اسپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہا ’’نیوکلئیر سپلائرز گروپ میں کسی ملک کی امتیازی حیثیت نہیں ہونی چاہیے ایسا کرنے سے خطے میں ہتھیاروں کی دوڑ شروع ہوتی ہے جو سب کے لیے نقصان دہ ہے، ایشیائی مسائل اور معاملات کو علاقائی تعاون سے ہی حل کیا جاسکتاہے پاک چین اقتصادی راہداری علاقائی تعاون کی بہترین مثال ہے‘‘۔

    اس موقع پر چیئرمین سینیٹ نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے توقع ظاہر کی کہ ’’کمبوڈیا ایشیائی پارلیمانی اسمبلی میں فعال کردار ادا کرے گا، پارلیمانی اسمبلی کی قراردادیں ایشیائی مملک کے عوام کی سوچ کی عکاس ہیں‘‘۔

    چیئر مین سینیٹ نے کمبوڈیا کو ایشیائی پارلیمانی اسمبلی کی صدارت پر مبارک باد پیش کرتے ہوئے کہا کہ ’’قومی اسمبلی اور اسپیکر ایاز صادق نے اس کانفرنس کے انعقاد میں اہم قردار ادا کیا جو قابل تحسین ہے‘‘۔

     

  • حکومت پاکستان سعودی عرب کو بے وقوف بنارہی ہے، مفتی نعیم

    حکومت پاکستان سعودی عرب کو بے وقوف بنارہی ہے، مفتی نعیم

    کراچی : معروف عالم دین مفتی نعیم نےکہا ہے کہ پارلیمنٹ کی قرارداد کومذہبی جماعتیں مستردکرتی ہیں۔ قرارداد واپس نہ لی گئی توملک بھرمیں احتجاج کریں گے۔

    جامعہ بنوریہ کے مہتمم نے کہا کہ حکومت سعودی عرب کو لفظ ثالثی کے ذریعے بے وقوف بنارہی ہے، حکومت پاکستان قرارداد کو فوری واپس لیکرفوج سعودی عرب بھیجے۔

    انہوں نے کہا کہ یمن میں جاری جنگ کو فرقہ واریت کار رنگ دیا جارہا ہے، ہم بغاوت کے خلاف ہیں ایران میں بھی بغاوت ہوئی تو ایران کا ساتھ دیں گے۔

  • حق پرست اراکین اسمبلی کا اے آر وائی نیوز کیخلاف احتجاجی مظاہرہ

    حق پرست اراکین اسمبلی کا اے آر وائی نیوز کیخلاف احتجاجی مظاہرہ

    اسلام آباد /کراچی : متحدہ قومی موومنٹ کے اراکین اسمبلی اے آروائی نیوزسےناراض ہوگئے۔رہنماؤں کا کہناہے کہ میڈیااچھے کوبرااور برے کو اچھا بناکرپیش کرتاہے۔ آج جو ہمارے ساتھ ہورہا وہ دیگر جماعتوں کے ساتھ بھی ہوسکتا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق متحدہ قومی موومنٹ اےآروائی نیوزسےنالاں ہوگئی۔نائن زیروچھاپےپر پروگرام پیش کرنے پرایم کیوایم کے اراکین اسمبلی نے اے آر وائی نیوزکے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا۔

      اے آروائی کے پروگرام کھراسچ میں نائن زیرو چھاپے کی ویڈیوایم کیوایم کی ناراضگی کی وجہ بنی۔ اراکین اسمبلی کا کہنا تھا کہ صبح و شام ایم کیوایم کو نشانہ بنایا جارہاہے،متحدہ کے اراکین اسمبلی نےرپورٹنگ کومیڈیا ٹرائل قراردیا۔

    اس موقع پر فیصل سبزواری  کا کہنا تھا کہ میڈیا ٹرائل صرف ایم کیو ایم کے خلاف ہی کیوں ؟ انہوں نےکہا کہ اگر ایم کیو ایم کے ساتھ ایسا سلوک آج ہورہاہے تو کل کودوسرے سیاستدان بھی تیاررہیں ۔

    دوسری جانب ایم کیوایم کے اراکین اسمبلی نےپیمراہیڈکوارٹرزاسلام آباد کے باہر بھی اے آر وائی نیوز کیخلاف مظاہرہ کیا۔مظاہرین نے اے آر وائی نیوز کےخلاف شدید نعرے بازی کی ۔

    احتجاجی مظاہرے  میں رشید گوڈیل، خالد مقبول صدیقی ، اقبال احمد سمیت دیگر اراکین پارلیمنٹ بھی شریک تھے۔

  • ترکی کی پارلیمنٹ میں ہنگامہ آرائی، 5 ارکان زخمی

    ترکی کی پارلیمنٹ میں ہنگامہ آرائی، 5 ارکان زخمی

    انقرہ: ترکی کی پارلیمنٹ اس وقت میدان جنگ میں تبدیل ہوگئی جب سیکورٹی بل پربحث کرتے ہوئےارکان ایک دوسرے سے گھتم گھتاہوگئے، ہاتھا پائی میں پانچ ارکان زخمی بھی ہوئے۔

    ترک پارلیمنٹ میں کرسیاں چل گئیں۔ سیکورٹی بل پربحث کرتے کرتے ارکان جذباتی ہوگئے اورکرڈالی ایک دوسرے کی تواضح وہ بھی لاتوں، گھونسوں اورمکوں سے۔ ہرکوئی اپنے مخالف کوزیرکرنے کی تابڑتوڑ کوشش میں مصروف نظرآیا۔

    ایک رکن نے تواپنے مخالف کو کرسی مارنے کی کوشش بھی کی جوکامیاب نہ ہوسکی، ہنگامہ آرائی سےپارلیمنٹ مچھلی بازار کامنظر پیش کرنےلگا۔

    جہاں کان پڑی آواز سنائی نہیں دے رہی تھی اوراسپیکر بھی بے بسی کی تصویربنے بیٹھے رہے، ہنگامہ آرائی اور دھکم پیل نے پانچ اراکین کو اسپتال پہنچا دیا ۔