Tag: Parliment House

  • عافیہ صدیقی کی رہائی ومشکلات کی کمی میں  کوشش کریں گے،شاہ محمود قریشی

    عافیہ صدیقی کی رہائی ومشکلات کی کمی میں کوشش کریں گے،شاہ محمود قریشی

    ملتان  : وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی کا کہنا ہے کہ عافیہ صدیقی کی رہائی ومشکلات کی کمی میں کوشش کریں گے، آسیہ بی بی فیصلے پرنظرثانی اپیل دائر ہوچکی ہے، اس کا فیصلہ عدالت کرے گی، وہ پاکستان میں ہے،وہ بیرون ملک نہیں گئیں۔

    تفصیلات کے مطابق وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی نے  ملتان میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے دورہ چین کے حوالے سے کہا کہ روزگارکی فراہمی کے لیے اقدامات اٹھا رہے ہیں، شنگھائی میں بین الاقوامی ایکسپو میں وزیراعظم پاکستان کو مدعو کیا گیا، شنگھائی میں 130ممالک کےحکام میں سے7حکام نے خطاب کیا، خطاب کرنے والے 7حکام میں سے وزیراعظم عمران خان بھی تھے۔

    وزیرخارجہ کا کہنا تھا کہ چین و روس کے صدر نے8 پویلین کادورہ کیا، جن میں ایک پاکستان تھا، چین میں دفاعی تعاون پربھی تبادلہ خیال ہوا، برآمدات بڑھانے پر چین سے اچھی پیشرفت ہوئی ہے، اس سال چین کے لیے ہماری برآمدات دگنی ہونے کا امکان ہے۔

    شاہ محمودقریشی کا کہنا تھا کہ سعودی عرب چین دورے کے بعد معاشی بحران کا تاثرختم ہوجائے گا، ایلس ویلزسے مختلف اسٹیک ہولڈرزکی ملاقات ہوئی، ایلس ویلزسےملاقات میں دوطرفہ تعلقات پرزور دیاگیا اور امریکا سے انرجی ودیگر شعبوں میں تعاون بڑھانے پربات ہوئی۔

    آسیہ بی بی پاکستان میں ہےوہ بیرون ملک نہیں گئیں

    افغانستان کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ افغانستان پاکستان کی مذاکرات کی کوششوں کوتسلیم کررہاہے، امن مذاکرات کیلئےافغانستان کو پاکستان کی مکمل سپورٹ ہے، صدر اشرف غنی نے ایڈوئزی کونسل نامزدکی جو مذاکرات میں مدد کرے گی۔

    آسیہ بی بی سے متعلق وزیرخارجہ نے کہا آسیہ بی بی فیصلے پر نظرثانی اپیل دائرہو چکی ہے،اس کا فیصلہ عدالت کرے گی، آسیہ بی بی پاکستان میں ہےوہ بیرون ملک نہیں گئیں، خواہشات پرچیزیں نہیں ہوتیں، ادارےقانون کے پابند ہیں۔

    عافیہ صدیقی کے حوالے سے شاہ محمودقریشی کا کہنا تھا کہ عافیہ صدیقی کی رہائی ومشکلات کی کمی میں کوشش کریں گے، عافیہ کی بہن کی دفترخارجہ کوکچھ شکایات ملی تھیں ازالہ کریں گے، آئندہ ہفتے فوزیہ صدیقی سے ملاقات کروں گا،قانون کے دائرے میں مدد کریں گے۔

    آئندہ ہفتے فوزیہ صدیقی سے ملاقات کروں گا،قانون کے دائرے میں مدد کریں گے

    انھوں نے پاک بھارت تعلقات سے متعلق کہا کہ بھارت ہماراہمسایہ ہے، دونوں ملکوں میں اچھے تعلقات چاہتےہیں، بھارت سے تعلقات میں سردمہری ہے پیشرفت دکھائی نہیں دےرہی، بھارتی حکومت اس وقت انتخابات میں الجھی ہوئی ہے اور انتخابات کے لیے ایک مرتبہ پھر پاکستان کونشانہ بنائے گی، بھارتی حکام سے ابھی تک تعلقات میں کوئی اچھی پیشرفت نہیں ہوئی۔

    وزیرخارجہ کا کہنا تھا کہ کوشش کررہے ہیں اپوزیشن کو ساتھ لے کر آگے بڑھیں، ملک میں اتحاد اور صوبوں میں اتفاق ہے، پاکستان کے لیے سب مل کر کام کریں گے، دوتہائی اکثریت کسی کے پاس نہیں،آئینی ترمیم کے لیے اکثریت درکار ہے۔

    100 روز پورے ہونے دیں،اقدامات سامنے آجائیں گے

    شاہ محمود قریشی نے کہا 100 روزہ پالیسی کامطلب تھا عمران خان اپنے لوگوں کوجگائیں، پالیسی کامقصدتھاہم اپنےلیےٹارگٹ سیٹ کریں، ہم نے پالیسی کے ذریعےاقدامات اٹھائے ہیں جن پرکام بھی کیا گیا ہے، 100 روز پورے ہونے دیں،اقدامات سامنے آجائیں گے، اپنے نمائندوں کو ٹائم فریم دیا تھا،پیشرفت عوام کو نظرآئے گی۔

  • اس بار14اگست پہلے سے بھی زیادہ بھرپورانداز میں منائیں گے،عمران خان

    اس بار14اگست پہلے سے بھی زیادہ بھرپورانداز میں منائیں گے،عمران خان

    اسلام آباد : پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے کہا کہ اس بار14اگست پہلے سے  بھی زیادہ بھرپورانداز میں منائیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان سے پارلیمنٹ ہاؤس کر باہر صحافی نے سوال کیا مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے یوم آزادی نہیں منائیں گے، جس کے جواب میں انھوں نے کہا اس بار14اگست پہلے سے بھی زیادہ بھرپورانداز میں منائیں گے۔

    عمران خان کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ پنجاب کا ابھی کوئی فیصلہ نہیں کیا۔

    یاد رہے ملک کی 15 ویں قومی اسمبلی کا اجلاس ہوا، جس میں اسپیکرقومی اسمبلی سردار ایازصادق نے نومنتخب اراکین سے حلف لیا، عمران خان جب ارکان کی فہرست میں دستخط کرنے آئے تو ایوان عمران خان وزیراعظم”اور”آئی آئی پی ٹی آئی”کے نعروں سے گونج اٹھا۔

    بعد ازاں اجلاس 15 اگست تک ملتوی کردیا گیا۔

    پندرہ اگست کواسپیکر اورڈپٹی اسپیکرکاانتخاب ہوگا، سترہ اگست کونئے وزیراعظم کا انتخاب ہوگا جبکہ اٹھارہ اگست کو عمران خان ملک کے نئے وزیراعظم کا حلف اٹھائیں گے۔


    مزید پڑھیں : پوری قوم ’یوم آزادی‘ پورے جوش وجذبے سے منائیں، عمران خان


    خیال رہے کہ اس سے قبل بھی پاکستان کے متوقع وزیراعظم عمران خان نے قوم سے اپیل کی تھی کہ تمام پاکستانی یوم آزادی پورے جوش وجذبے سے منائیں، ہم نئے پاکستان کے قیام کی منزل کی جانب گامزن ہیں، انشاءاللہ نئے پاکستان میں قائداعظم کے خواب کو تعبیر ملے گی۔

    واضح رہے کہ الیکشن کمیشن کے سامنے متحدہ اپوزیشن کے احتجاج کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمٰن نے کہا تھا کہ ہر سال 14 اگست یوم آزادی کے طور  پر منایا جاتا ہے لیکن اب کی بار ہم 14 اگست کو یوم آزادی نہیں منا سکتے کیونکہ ہماری رائے کا حق چھین لیا گیا ہے، 14 اگست کو یوم جدوجہد آزادی کے طور پر منائیں گے۔

  • ہماری حکومت میں سو موٹو، اجینو موتو اورعتیقہ اوڈھو مشہور تھیں، خورشید شاہ

    ہماری حکومت میں سو موٹو، اجینو موتو اورعتیقہ اوڈھو مشہور تھیں، خورشید شاہ

    اسلام آباد: قومی اسمبلی میں خور شید شاہ نے اپنے خطاب کے دوران بھارت پر تنقید کے ساتھ ساتھ سو موٹو ، اجینو موتو اور عتیقہ اوڈھوکا بھی ذکر کردیا۔

    قومی اسمبلی کے بجٹ اجلاس سے خطاب میں خورشید شاہ نے بھارتی وزیرا عظم کے بیان کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ بھارت نے پاکستان کو تسلیم نہیں کیا ، اس نے مشرقی پاکستان کے سقوط میں اپنا کردار بھی تسلیم کیا اور اب وہ بلوچستان میں حالات خراب کر رہا ہے۔

    قومی اسمبلی میں خطاب کےدوان اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ کی حس مزاح جاگ اٹھی  بولے پیپلز پارٹی کی حکومت تھی تو آئے روز ہمارے خلاف سو موٹو ایکشن لیا جاتا تھا،شکر ہے موجودہ حکومت بچ گئی ہے اس دوران خورشید شاہ اداکارہ عتیقہ اوڈھو کا نام بھول گئے۔

    ارکان نے بھی نام یاد دلانے کی کوشش کی ،بال آخر جب نام یاد آیا تو ارکان اسمبلی ہنس پڑے خورشید شاہ نے پھر حکومت ارکان کو مخاطب کیا اور کہا کہ ایکٹریس عتیقہ اوڈو کا نام آپ کو یاد ہوگا مجھے تو ایسے نام یاد نہیں رہتے۔

    خورشید شاہ نے کہا کہ دفتر خارجہ نے اپنا کردار بخوبی ادا نہیں کیا، ایل این جی کے مسئلہ پر خوشید شاہ کا کہنا تھاکہ قوم کو پتہ چلنا چاہیئے کہ یہ کون لا رہا ہے، کیسے لا رہا ہے۔

    خورشید شاہ نے مطالبہ کیا کہا بجٹ اجلاس کی کارروائی عوام کو دکھائی جانی چاہیئے تاکہ ان ہیں پتہ چلے کہ کون کیا کہہ رہا ہے۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان ایک ایٹمی قوت ہے اور اسے بھارت کے سامنے کمزوری نہیں دکھانی چاہیئے۔

  • ایگزٹ کے معاملے پر عدالتی کمیشن بنایاجائے، خورشید شاہ

    ایگزٹ کے معاملے پر عدالتی کمیشن بنایاجائے، خورشید شاہ

    اسلام آباد: اپوزیشن لیڈرسید خورشید شاہ نے مطالبہ کیا ہے کہ ایگزٹ کمپنی کے معاملے پر عدالتی کمیشن تشکیل دیا جائے تاکہ دودھ کادودھ پانی کاپانی ہوسکے۔

    پارلیمنٹ ہائوس کے باہر صحافیوں سے گفتگو میں اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ نے کہا کہ حکومت فوری طورپرعدالتی کمیشن تشکیل دے جوشفاف طریقے سے تحقیقات کرے اورایگزٹ کے معاملے کو سامنے لائے۔

     ان کا کہنا تھا کہ اس سنجیدہ مسئلے پرفوری تحقیقات کی جائیں تاکہ پتہ چلے کہ اتنے سال سے ایگزٹ کمپنی پاکستان میں کیسے کام کرتی رہی اورکسی کومعلوم نہ ہوسکا، جعلی ڈگریوں کامعاملہ ایک سنجیدہ معاملہ ہے جسے ہرصورت قانون کے مطابق دیکھنا ہوگا۔

  • الطاف حسین جیسی باتیں کوئی بھی محب وطن نہیں کرسکتا، خورشید شاہ

    الطاف حسین جیسی باتیں کوئی بھی محب وطن نہیں کرسکتا، خورشید شاہ

    سکھر: ایم کیو ایم کے سربراہ الطاف حسین کی جانب سے غیر ملکی ایجنسی را سے مدد مانگنا قابل افسوس ہے۔

     قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ کا سکھر میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ الطاف حسین بیانات دینے کے بعد معافی مانگتے ہیں اس لیے سوچ سمجھ کر بیانات دینا چاہیے۔

    انکا کہنا تھا کہ صوبائی اسیمبلیوں میں پاک افواج سے یکجھتی کی قرادایں پیش کرنا چاہیے تھی نہ کہ ایم کیو ایم کے خلاف قرادایں پیش کرتے۔

    انکا مزید کہنا تھا کہ پاک فوج ہمارے ملک کی محافظ ہے اس لیے پاک فوج کے خلاف ایک بھی نہیں سنی جاسکتی کیونکہ اس طرح کے بیانات سے پانچ یا چہ سال بعد اثرات سامنے آتے ہیں۔

  • عوام آج بھی ایم کیوایم اور اپنے الطاف بھائی کے ساتھ ہیں، الطاف حسین

    عوام آج بھی ایم کیوایم اور اپنے الطاف بھائی کے ساتھ ہیں، الطاف حسین

    کراچی: متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے لیاقت آباداورفیڈرل بی ایریا کے حق پرست عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ این اے 246 کے ضمنی انتخاب میں ایم کیوایم کے نامزد امیدوار کنورنوید جمیل کو اپنا قیمتی ووٹ دیکر بھاری اکثریت سے کامیاب بنائیں ۔

    ایک بیان میں الطاف حسین نے کہاہے کہ بعض جماعتیں خود کو کراچی اور اس کے عوام کا سب سے بڑا ہمدرد ثابت کرنے کی کوشش کررہی ہیں لیکن کراچی کے عوام گواہ ہیں کہ جب جب کراچی کے عوام کے ساتھ ظلم وناانصافی کی گئی تو صرف اور صرف ایم کیوایم نے اس کے خلاف آواز بلند کی جبکہ ظلم وناانصافیوں کے مسلسل عمل پر یہ تمام جماعتیں ہمیشہ خاموش تماشائی بنی رہیں، کراچی کے عوام اپنے دوست اوردشمن میں تمیز کرنا اچھی طرح جانتے ہیں۔

    الطاف حسین نے کہاکہ ظلم وستم اور جبر کے ہتھکنڈوں سے نہ تو حق پرست کارکنان وعوام کے حوصلے کے پست کیے جاسکتے ہیں اور نہ ہی انہیں خوف زدہ کیاجاسکتا ہے، انشاء اللہ کل 23 اپریل کو لیاقت آباداورفیڈرل بی ایریا کی مائیں، بہنیں ، بزرگ اور نوجوان ضمنی الیکشن کے سلسلے میں زیادہ سے زیادہ تعدادمیں نکلیں گے اورایم کیوایم کے حق میں اپنا ووٹ کاسٹ کرکے ثابت کردیں گے کہ وہ کل بھی ایم کیوایم اور اپنے الطاف بھائی کے ساتھ تھے اور آج بھی ایم کیوایم اور اپنے الطاف بھائی پر اعتماد کرتے ہیں۔

     الطاف حسین نے لیاقت آباد اورفیڈرل بی ایریا کے حق پرست عوام سے پرزوراپیل کی کہ وہ خوف وجبر کے ماحول میں بھی اپنے گھروں سے نکلیں ،ماضی کی طرح ایک مرتبہ پھرحق پرست امیدوارکے انتخابی نشان’پتنگ ‘ پراپنے اعتماد کی مہرثبت کریں اور ایم کیوایم کے نامزد امیدوار کنورنوید جمیل کو اپناقیمتی ووٹ دیکر بھاری اکثریت سے کامیاب بنائیں۔

  • ہوسکتا ہے الطاف حسین گورنرسندھ کوغیر جانبدارثابت کرنا چاہتے ہوں، خورشید شاہ

    ہوسکتا ہے الطاف حسین گورنرسندھ کوغیر جانبدارثابت کرنا چاہتے ہوں، خورشید شاہ

    اسلام آباد: پیپلزپارٹی کے رہنما خورشید شاہ نےکہا ہے ہو سکتا ہے الطاف حسین گورنر سندھ کوغیر جانبدار ثابت کرنا چاہتے ہوں۔

    اسلام آباد میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ نے کہا کہ الطاف حسین کی گورنر سندھ سےناراضگی کی دو وجوہات ہوسکتی ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ ہوسکتا ہے وہ گورنر سندھ سے سچ مچ ناراض ہوں یا پھر ضمنی انتخاب کے موقع پرگورنر کو غیر جانبدار ثابت کرنا چاہتے ہوں۔

    واضح رہے کہ گزشتہ روز ایم کیوایم کے قائد الطاف حسین نےکہا ہے کہ ان کی نظرمیں اب گورنرسندھ کی کوئی حیثیت نہیں،انہوں نے ڈاکٹرعشرت العباد سے لاتعلقی کااعلان کردیا۔

     

  • چینی صدرشی چن پنگ نے شمسی توانائی کے منصوبے کا افتتاح کردیا

    چینی صدرشی چن پنگ نے شمسی توانائی کے منصوبے کا افتتاح کردیا

    اسلام آباد: چینی صدرشی چن پنگ نے شمسی توانائی کے منصوبے کا افتتاح کردیا، کچھ دیر میں مشترکہ اجلاس سے اہم خطاب کریں گے، نو برس میں کسی چینی صدر کا پہلا دورۂ پاکستان ہے۔

    چینی صدر پارلمینٹ ہاؤس پہنچ گئے ، وزیرِاعظم ، اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق اور چیئرمین سینیٹ رضا ربانی نے چینی صدر کا استقبال کیا۔

    چین کے صدر شی چن پنگ نے پاکستان کے پارلیمانی وفد سے ملاقات کی، دونوں ملکوں کے پارلیمانی وفود نے ملاقات میں مختلف امور پر گفتگو کی۔

    اسپیکر اور چیئرمین سینیٹ سے ملاقات میں چینی صدر کا کہنا تھا کہ دورہ پاکستان کے مثبت نتائج سے مطمئن ہوں، پارلیمانی وفود سے ملاقات کے بعد تعلقات مستحکم ہورہے ہیں، پارلیمنٹ دوستی کو مزید مضبوط بنانے میں اہم کردار ادا کررہی ہے۔

    چینی صدر  نے کہا کہ پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں شرکت باعثِ فخر ہے، پاکستان اورچین کی دوستی نسلوں پرمحیط ہے، دونوں ممالک کی دوستی اب اسٹریٹیجک شراکت داری میں تبدیل ہو رہی ہے۔

    اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے کہا کہ چینی بھائیوں کو پاکستان آمد پر خوش آمدید کہتے ہیں، چند دہائیوں میں چین کی ترقی قابل ستائش ہے، مل کر دہشت گردی کے خاتمے کے عزم کا اعادہ کرتے ہیں۔

    اسپیکر اسمبلی نے مسئلہ کشمیر پر چین کی حمایت پر شکریہ ادا کیا اور کہا کہ اقتصادی راہداری دونوں ممالک کیلئے نئے دور کا آغاز ثابت ہوگی۔

    چیئرمین سینیٹ رضا ربانی کا کہنا تھا کہ پاکستان کے عوام کی طرف سے چینی وفد کو خوش آمدید کہتے ہیں، دونوں ممالک میں دیرینہ تعلقات ہیں۔

    رضا ربانی کا کہنا تھا کہ چین سے دوستی تمام سیاسی جماعتوں کیلئے یکساں اہم ہے، اقتصادی شعبےمیں چین کا تعاون قابلِ تعریف ہے۔

    چینی خاتون اول بھی پارلیمنٹ ہاؤس پہنچ گئیں، بیگم کلثوم نواز نے انکا استقبال کیا۔

    پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں آرمی چیف سمیت عسکتی قیادت موجود ہیں جبکہ وزرائے اعلیٰ ، گورنر ، سفارت کار اور دیگر اہم شخصیات پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں بطور مہمان شریک ہیں۔

    اس موقع پر سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں۔

    چینی خاتون اول بھی پارلیمنٹ ہاؤس پہنچ گئیں، بیگم کلثوم نواز نے استقبال کیا۔

    خیال رہے کہ شی جن پنگ اور اُن کے وفد میں شامل افراد کی سکیورٹی کی ذمہ داری فوج کے 111 بریگیڈ کو دی گئی ہے جبکہ رینجرز اور اسلام آباد اور راولپنڈی کی پولیس بھی اس ضمن میں فوج کی معاونت کرے گی۔

  • ایم کیو ایم کو دیوار سے نہ لگایا جائے،خورشید شاہ

    ایم کیو ایم کو دیوار سے نہ لگایا جائے،خورشید شاہ

    اسلام آباد : قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر اور پیپلزپارٹی کے سینیئر رہنماء سید خورشید شاہ نے کہا ہے ایم کیو ایم کو دیوار سے نہ لگایا جائے، اگر ایم کیو ایم کے نام پر کوئی مسلح ونگ ہے تومتحدہ کو اس سے اعلان لاتعلقی کرنا چاہیئے۔

    تفصیلات کے مطابق ان خیالات کا اظہار انہوں نے پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگوکرتےہوئےکیا، ان کا کہنا تھا کہ متحدہ قومی موومنٹ کو دیوار سےنہ لگایاجائےاگر ایم کیوایم کےنام پر کوئی مسلح ونگ ہےتو متحدہ اس سے علحیدگی کااعلان کرے۔

    اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ نےایم کیوایم قیادت کو مشورہ دےدیا۔ انہوں نے کہا کہ کراچی آپریشن کسی پسند یا نا پسند کے مطابق نہیں کیا جارہا بلکہ جرائم کے خاتمے کے لئے کیا جارہا ہے۔

    ایک سوال کے جوا ب میں ان کا کہنا تھا کہ آپریشن کے دوران کراچی میں امن وامان میں بہتری آرہی ہے۔خورشیدشاہ نئ کہا  کہ جوڈیشنل کمیشن کے لئے آرڈیننس لانا ہوگا۔

  • پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس آج شروع ہوگا

    پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس آج شروع ہوگا

    اسلام آباد: پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس آج دوبارہ شروع ہوگا، اجلاس میں ایک مرتبہ پھر پارلیمنٹ کے باہر ہو نیوالے دھرنے اراکین پارلیمنٹ کی تقاریر کا موضوع رہیں گی۔

    پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس آج دوبارہ شروع ہوگا، خیال ظاہر کیا جا رہا ہے کہ اجلاس میں پارلیمنٹ کے باہر ہونیوالے دھرنے پر تقاریر اجلاس کا اہم مو ضوع رہے گا۔

    اس بات کے بھی امکانات ہیں کہ پارلیمنٹ کے حالیہ اجلاس میں ریڈ زون خالی کرانے کی قرارداد بھی منظور کی جائے گی۔

    اجلاس جمعہ تک جا ری رہنے کا امکان ہے۔