Tag: Parliment House

  • عوامی تحریک کے کارکنان نے پارلیمنٹ ہاؤس کا گھیراؤکرلیا

    عوامی تحریک کے کارکنان نے پارلیمنٹ ہاؤس کا گھیراؤکرلیا

    اسلام آباد: پاکستان عوامی تحریک کےسربراہ طاہرالقادری نےکہاہے کہ کارکنان پارلیمنٹ ہاؤس کا گھیراؤ کرلیں اور کہیں سےکوئی رکن قومی اسمبلی ،پارلیمنٹ سے باہر نہ نکلنے پائے،اراکین اسمبلی کو اس لئے اندر جانے دیا کہ شکار ایک جگہ جمع ہوجائے ،ان خیالات کا اظہار پی اے ٹی کے سربراہ نے دھرنے کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا،

    انہوں نے کہا کہ ہم ریاستی اداروں کا تقدس پامال نہیں ہونے دیں گے،کوئی بھی کارکن پاک فوج پر ہاتھ نہ اٹھائے ، اگر کسی کارکن نے کوئی ایسی حرکت کی تو اس کا پاکستان عوامی تحریک سے کوئی تعلق نہیں ہوگا،ڈاکٹر طاہرالقادری نےکہا کہ زیادہ دیر کارکنان کو نہیں روک سکتا،اور دھرنے کے شرکاءکو زیادہ دیر تکلیف میں نہیں رکھ سکتا،اس لئے عوام کے باغی ہونے سے پہلے نواز شریف اور شہباز شریف مستعفی ہوکر گرفتاری پیش کریں۔

    ہمارا کسی عمارت پر قبضےکا ارادہ نہیں طاہرالقادری کاکہناہے کہ اب کرپشن کی سیاست برداشت نہیں کی جائےگی  پی اےٹی کےرہنما نےکہاسانحہ ماڈل ٹاؤن کےذمہ دار وزیراعلیٰ پنجاب ہیں، شہبازشریف بڑے بھائی کی رضامندی کے بغیرکچھ نہیں کرتے، طاہرالقادری نے کہا کہ پیمراپاک فوج کےخلاف زہراگلنےوالوں کاتحفظ کرتاہے طاہرالقادری نےکہاانقلاب کا سورج طلوع ہوچکاہے۔

  • آج شام چار بجے آزادی کا جشن منائیں گے،عمران خان

    آج شام چار بجے آزادی کا جشن منائیں گے،عمران خان

    اسلام آباد: عمران خان نے کہا ہے کہ آج شام چار بجے پارلیمنٹ ہائوس کے سامنے عوام کا سمندر ہوگا اور وہ آزادی کا جشن اور خوشیاں منائیں گے، اسلام آباد میں ڈی چوک پر آزادی مارچ کے شرکا سے خطاب میں عمران خان کا کہنا تھا کہ آج شام چار بجے عوام کا سمندر ہو گا اور ہم آزادی کا جشن منائیں گے۔

    ان کا کہنا تھا کہ کہ آزادی مارچ کے شرکاء نے پاکستانیوں کو نیا حوصلہ دیا اورظلم کے نظام سے آزادی دلا دی، اب پاکستان میں نیاسورج طلوع ہوگا، عمران خان نے وزیر اعظم کو مخاطب کر تے ہو ئے کہاکہ میاں صاحب ضد نہ کریں ، فائنل اوور ہے،ایک اوور میں پچاس رنز نہیں بنا سکتے۔

    عمران خان کاکہنا تھا کہ نہ وہ کسی کے سامنے جھکیں ہیں نہ وہ جھکیں گے، آزادی مارچ کو پاکستا ن کے عوام کو ظلم سے آزادی دلانی ہے۔

  • پارلیمنٹ ہاؤس کی سیکیورٹی پاک فوج کے سپرد

    پارلیمنٹ ہاؤس کی سیکیورٹی پاک فوج کے سپرد

    اسلام اباد : پارلیمنٹ ہاؤس میں آج رات کو یوم آزادی کی رنگا رنگ تقریب کے سلسلے میں سیکیورٹی کی ذمہ داری ریاں پاک فوج نے سنبھال لیں ہیں، وزیراعظم ایوان صدر کے احاطے سے چھبیس سال بعد خطاب کریں گے ۔

    یوم آزادی کا زبردست آغاز پالیمنٹ ہاؤس سے ہوگا، جہاں جشن آج منایا جائے گا، تقریب کے مہمان خصوصی وزیراعظم نواز شریف خطاب کریں گے ۔ تینوں مسلح افواج کے سربراہان، اراکین پالیمنٹ اورغیر ملکی سیاسی شخصیات آزادی کے جشن میں شرکت کریں گے ۔

    یوم آزادی کی تقریب کیلئے 5 ہزار مہمانوں کو دعوت نامہ جاری کردیئے، کل تک پالیمنٹ ہاؤس کی سیکیورٹی کی زمہ داریاں پاک فوج کے ہاتھوں میں رہیں گی، سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر پارلیمنٹ ہاوس کے تمام پاسز منسوخ کر دیئے گئے اور اسٹاف کا داخلہ بند کر دیا گیا۔

    تقریب میں رات بارہ بجے پرچم کشائی کے بعد افواج پاکستان کی پریڈ ہوگی ۔ مارچ پاسٹ اور فلائی پاسٹ بھی کیا جائے گا،ایوان صدر کےاحاطے سے چھبیس سال بعد وزیراعظم نواز شریف خطاب کریں گے۔

    اس سے قبل سابق صدر ضیاء الحق نے خطاب کیا تھا۔

  • جشن آزادی: مرکزی تقریب پارلیمنٹ ہاؤس کے لان میں ہوگی

    جشن آزادی: مرکزی تقریب پارلیمنٹ ہاؤس کے لان میں ہوگی

    اسلام آباد :حکومت نے جشن آزادی کی تقریب ڈی چوک سے پارلیمنٹ ہاؤس منتقل کردی۔وزیر اعظم مرکزی تقریب سے خطاب کریں گے ،ایک سو ساٹھ فوجی اہلکار تعینات ہوں گے ۔ جشن آزادی کی مرکزی تقریب پارلیمنٹ ہاؤس کے لان میں ہوگی ،تقریب کی تیاریوں کیلئے اقدامات کاآغاز کردیاگیا۔

    ذرائع کاکہناہے تیرہ اور چودہ اگست کی درمیانی شب آتش بازی کاشاندار مظاہرہ کیاجائےگا۔جب کہ اسٹیج کیبنٹ بلاک اور پارلیمنٹ ہاؤس کے درمیان بنایاجائےگا۔یوم آزادی کاآغاز اکیس توپوں کی سلامی سے ہوگا،وزیراعظم نوازشریف پرچم کشائی کے بعد جشن آزادی کی مرکزی تقریب سے خطاب کریں گے،

    جشن آزادی کی تقریب میں سیاسی وعسکری قیادت سمیت اہم شخصیات شریک ہوں گی، تقریب کی سیکیورٹی کی ذمہ داری پاک فوج کے سپرد ہوگی،مسلح افواج کے ایک سوساٹھ جوان تقریب کے تحفظ کی ذمہ داری پرمامور ہوں گے۔اے آروائی نیوز نے ایک ہفتہ پہلے ہی جشن آزادی کی تقریبات شایان شان طریقے سے منانے کی خبرنشر کردی تھی