Tag: parrot

  • چوری پر رپورٹ دینے والا صحافی کیمرے کے سامنے لٹ گیا

    چوری پر رپورٹ دینے والا صحافی کیمرے کے سامنے لٹ گیا

    ٹیلی ویژن پر براہ راست نشریات کے دوران رپورٹرز یا اینکرز کے ساتھ کوئی دلچسپ یا ناخوشگوار واقعہ پیش آجاتا ہے جو اس نشریات کو یادگار بنا دیتا ہے۔

    ایسا ہی ایک واقعہ چلی کے دارالحکومت سان تیاگو میں پیش آیا جہاں ڈکیتی کی وارداتوں پر رپورٹ کرنے والے رپورٹر کو نشریات کے دوران لوٹ لیا گیا، اور اسے لوٹنے والا کوئی اور نہیں ایک طوطا تھا۔

    سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ رپورٹر مقامی زبان میں علاقے میں ہونے والی چوریوں کے بارے میں معلومات دے رہا ہے۔

    اس دوران ایک طوطا اس کے کندھے پر آ کر بیٹھ جاتا ہے تاہم رپورٹر اپنی گفتگو جاری رکھتا ہے۔

    اس کے بعد شرارتی طوطا رپورٹر کے کان میں لگا ایئر پیس نکال لیتا ہے اور پھر اچانک اڑ جاتا ہے۔

    اس دوران رپورٹر اس چوری سے پریشان تو ہوگیا تاہم اس نے اپنی رپورٹ جاری رکھی اور وہاں موجود افراد کو متوجہ کرنے کے لیے اشارے بھی کرتا رہا۔

    ٹویٹر پر صارفین اس ویڈیو سے بے حد محفوظ ہوئے اور رپورٹر سے ہمدردی کا اظہار بھی کیا۔

  • ڈانس کے شوقین طوطے نے ماہرین کو حیران کردیا

    ڈانس کے شوقین طوطے نے ماہرین کو حیران کردیا

    طوطے یوں تو نئے الفاظ سیکھنے اور انہیں دہرانے کے ماہر ہوتے ہیں تاہم حال ہی میں ایک طوطا منظر عام پر آیا ہے جو ڈانس کا بے حد شوقین معلوم ہوتا ہے۔

    سنو بال دا ڈانسنگ پیرٹ نامی اس طوطے نے آن لائن ہزاروں افراد کے ساتھ سائنسدانوں کو بھی حیران کردیا ہے۔

    سنو بال 14 اقسام کے ڈانس اسٹیپ کر سکتا ہے، وہ موسیقی سے مطابقت کرتے ہوئے اتنی مہارت سے ناچتا ہے کہ ماہرین حیران رہ جاتے ہیں۔

    ماہرین کا کہنا ہے کہ طوطے کے دماغ کا بالکل ویسے ہی ارتقا ہوا ہے جس طرح انسان کے دماغ کا، لہٰذا طوطے کا حیرت انگیز صلاحیتوں کا حامل ہونا تعجب کی بات نہیں۔

    سنو بال کو سوشل میڈیا پر ہزاروں افراد فالو کر رہے ہیں جو اس کا ڈانس دیکھ کر حیرت میں مبتلا ہو جاتے ہیں۔

  • انسانی قد کے نصف طوطے کی باقیات دریافت

    انسانی قد کے نصف طوطے کی باقیات دریافت

    نیوزی لینڈ میں ایک طویل القامت طوطے کی باقیات دریافت کی گئی ہیں جس کا قد انسانی قد کے نصف ہے، طوطوں میں یہ سب سے طویل القامت طوطا خیال کیا جارہا ہے۔

    بائیولوجی لیٹرز نامی رسالے میں حال ہی میں شائع کیے جانے والے تحقیقی مقالے کے مطابق نو دریافت شدہ طوطے کی قامت کا اندازہ اس کے پنجوں کی ہڈیوں سے لگایا گیا۔ طوطے کا قد تقریباً ایک میٹر یعنی 37 انچ ہے۔

    اس کا وزن 7 کلو گرام یعنی 15.5 پاؤنڈز ہے اور دیگر پرندوں کے برعکس یہ ممکنہ طور پر گوشت خور تھا۔

    کنٹربری میوزیم کے نیچرل ہسٹری شعبے کے سربراہ پال اسکو فیلڈ کا کہنا ہے کہ ممکن ہے کہ یہ اڑتا بھی ہو مگر ہم فی الحال اس نظریے پر مزید تحقیق کر رہے ہیں کہ یہ اڑتا نہیں تھا۔

    مزید پڑھیں: نیوزی لینڈ کے نایاب ترین پرندے کی تعداد میں دگنا اضافہ

    اس طوطے کی باقیات کو سنہ 2008 میں پہلی بار دریافت کیا گیا تھا تاہم اس وقت اس کے بارے میں زیادہ تحقیقات نہیں کی گئیں۔ پروفیسر اسکو فیلڈ کے مطابق ہمارے خیال میں یہ کسی عقاب کی باقیات ہوسکتی ہیں لیکن ہمیں اندازہ نہیں تھا کہ یہ طوطا ہوسکتا ہے۔

    ماہرین نے اس طوطے کی قامت کو دیکھتے ہوئے اس کا نام ہرکولیس ان ایکسپیکٹیٹس رکھا ہے۔

    طوطے کی باقیات نیوزی لینڈ کے جنوبی حصے میں سینٹ باتھنز کے علاقے سے دریافت ہوئی ہیں۔ یہ علاقہ رکازیات کے حوالے سے خاصا زرخیز ہے اور یہاں سے ملنے والی باقیات لگ بھگ ڈھائی کروڑ سال سے لے کر 50 لاکھ سال تک قدیم ہیں۔

    پروفیسر اسکو فیلڈ کا کہنا ہے کہ ہم اس علاقے میں گزشتہ 20 سال سے کھدائیاں کر رہے ہیں اور اب تک کافی غیر متوقع دریافتیں کی جاچکی ہیں جبکہ امکان ہے کہ مستقبل میں بھی ایسی ہی انوکھی دریافتیں سامنے آئیں گی۔

    گزشتہ برس اس علاقے سے ایک طویل القامت چمگاڈر کی باقیات بھی دریافت کی گئی تھیں، یہ چمگاڈر جسامت میں جدید چمگاڈر سے 3 گنا بڑی تھی اور اس کا وزن 40 گرام تھا۔

  • جرمنی میں گھریلو جھگڑے کی انوکھی شکایت

    جرمنی میں گھریلو جھگڑے کی انوکھی شکایت

    برلن: جرمنی میں گھریلو جھگڑے کو حل کرنے کے لیے طلب کیے جانے والے پولیس اہلکار اس وقت حیران رہ گئے جب انہوں نے ایک شخص کو اپنے طوطے کے ساتھ بحث کرتے دیکھا۔

    جرمنی کے شہر لوئرچ میں ایک شخص نے پولیس کو فون کر کے کہا کہ وہ اپنے پڑوس میں ہونے والے ایک گھریلو جھگڑے میں ان کی مدد چاہتا ہے۔

    کال کرنے والے شخص کا کہنا تھا کہ اس کے برابر والے گھر سے اکثر چیخنے کی آوازیں آتی ہیں جو وہ کافی عرصے سے سن رہا ہے۔

    مذکورہ شخص کی شکایت پر چند پولیس اہلکاروں کو مطلوبہ مکان کی طرف بھیجا گیا۔

    تاہم جب وہ اس مکان پر پہنچے تو انہوں نے دیکھا کہ ایک 22 سالہ شخص اپنے طوطے سے بحث کر رہا ہے۔ دریافت کرنے پر اس نے بتایا کہ وہ اس پرندے سے بہت تنگ ہے جو ہر وقت مختلف آوازیں نکالتا رہتا ہے۔

    پولیس نے شکایت پر مزید پیش رفت نہ کرنے کا فیصلہ کرلیا۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • ’تکبیر‘ دینے والا طوطا

    ’تکبیر‘ دینے والا طوطا

    کراچی: ہرے طوطے کی خوبی ہوتی ہے کہ اُس کو جو سکھایا جائے وہ الفاظ بہت خوبصورتی سے ادا کرتا ہے، امریکا میں ایک بچی نے اپنے طوطے کو ایسی ٹرینگ دی کہ اُسے تکبیر یاد کروادی۔

    آپ نے اب تک کئی ایسے طوطے دیکھے ہوں گے جو کسی کا نام لیتے ہیں یا پھر مخصوص آوازیں نکال کر لوگوں کو متاثرکرنے کی کوشش کرتے ہیں تاہم کچھ لوگ ان کی خصوصی طور پر تربیت بھی کرتے نظر آتے ہیں۔

    طوطے کے حوالے سے مشہور ہے کہ وہ بے وفا پرندہ ہے، آپ اُس کو کتنے ہی سال اپنے پاس رکھ لیں مگر جیسے ہی اُسے موقع ملے گا وہ اڑھ جائے گا اور پھر کبھی واپس نہیں آئے گا۔

    پڑھیں: آٹھ سالہ کی ننھی حافظہ اور استانی

    انٹرنیٹ پر شیئر ہونے والی ایک ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ امریکا سے تعلق رکھنے والی بچی جو خود بھی ننھی قاری ہیں اپنی والدہ کے ساتھ مل کر دنیا بھر کے مسلمانوں کو قرآن مجید کی آن لائن تعلیم دے رہی ہیں، انہوں نے اپنے طوطے کی خصوصی تربیت کی۔

    ویڈیو دیکھیں

    ماریہ نے اپنے فیس بک پر طوطے کی ویڈیو شیئر کی جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اُن کا طوطا مردانہ آواز میں تکبیر پڑھ رہا ہے، جو باجماعت نماز کی ادائیگی سے قبل پڑھی جاتی ہے۔

  • گالی دینے کے الزام میں ’’طوطے ‘‘ پر مقدمہ

    گالی دینے کے الزام میں ’’طوطے ‘‘ پر مقدمہ

    ممبئی: بھارت میں پولیس اہلکاروں نے ایک طوطے کو ایک بزرگ خاتون کو گالیاں دینے کے الزام میں پیش ہونے کا حکم دیا اور پھر یہ جاننے کے لیے اس کا معائنہ کیا گیا کہ آیا وہ برے طرز عمل کا مرتکب ہوا ہے یا نہیں۔

    بین الاقوامی نیوز ایجنسی کے مطابق بھارتی دارالحکومت نئی دہلی سے پولیس کے ایک اہلکار کے حوالے سے بتایا ہے کہ یہ واقعہ مغربی بھارتی ریاست مہاراشٹر کے ایک گاوں میں پیش آیا، جہاں ایک پچھتر سالہ خاتون ’جانابائی ساکھارکر‘ نے پیر 17 اگست کو پولیس میں ایک شکایت درج کروائی۔

    اس بزرگ خاتون نے الزام لگایا کہ اس کے پڑوسی نے پنجرے میں رکھے ہوئے اپنے طوطے ’ہریل‘ کو گالیاں سکھا رکھی ہیں اور جب کبھی بھی وہ اس کے گھر کے پاس سے گزرتی ہے، طوطا اسے گالیاں دینے لگتا ہے۔ اس رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اس خاتون کا جائیداد کے معاملے پر اپنے سوتیلے بیٹے کے ساتھ کوئی تنازعہ چل رہا ہے۔

     خاتون کا الزام تھا کہ اس کا یہ بیٹا بھی ہمسائے کے ساتھ ملا ہوا ہے۔ مقامی پولیس چیف پی ایس ڈونگرے کے مطابق اس شکایت پر پولیس نے تینوں کو، جن میں بیٹے اور ہمسائے کے ساتھ ساتھ طوطا بھی شامل تھا، پولیس سٹیشن میں طلب کر لیا، تاہم پولیس کے اتنے سارے سپاہیوں کو دیکھ کر طوطا غالباً گھبرا گیا اور اس وقت اس کی زبان پر جیسے تالا پڑ گیا، جب اس کا شکایت کنندہ بزرگ خاتون سے سامنا کروایا گیا۔

     پولیس چیف ڈونگے کے مطابق ’جب طوطے کا پنجرہ خاتون کے قریب لایا گیا تو اس خاتون نے بار بار اپنا نام اس کے سامنے دہرایا لیکن مجال ہے کہ طوطا ایک لفظ بھی بولا ہو: ”ہم بہت غور سے اس سارے منظر کا جائزہ لے رہے تھے۔“ ڈونگرے کے مطابق بعد ازاں یہ طوطا محکمہ جنگلات کے سپرد کر دیا گیا تاکہ اسے جنگل میں لے جا کر آزاد کر دیا جائے۔