Tag: Parties

  • الیکشن میں سیکیورٹی کی فراہمی کے لیے مکمل طور پر تیار ہیں: آئی جی سندھ

    الیکشن میں سیکیورٹی کی فراہمی کے لیے مکمل طور پر تیار ہیں: آئی جی سندھ

    حیدر آباد: آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ نے کہا ہے کہ عام انتخابات میں سیکیورٹی فراہم کرنے کے لیے مکمل طور پر تیار ہیں، اہلکار اپنے پیشہ ورانہ خدمات بخوبی انجام دیں گے۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے حیدر آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، اے ڈی خواجہ کا کہنا تھا کہ کراچی کے حالات پر قابو پانے میں رینجرز کا کردار ہے، پولیس نے بھی آپریشن میں بھرپور رینجرز کا ساتھ دیا۔

    انہوں نے کہا کہ اہلکاروں کی شہادت کی وجہ سے کراچی پولیس کا مورال کمزور ہوا تھا، ماضی میں شہر کے یہ حالات تھے کہ پولیس والوں کو دن دھاڑے شہید کردیا جاتا تھا، لیکن ایک کامیاب آپریشن کے بعد شہر کا امن بحال ہوا۔


    عام انتخابات کیلئے کاغذات نامزدگی کے اجراء اور وصولی کا آغاز


    صحافی کے پوچھے گئے ایک سوال آئی جی سندھ کا کہنا تھا کہ فنڈز ختم ہونے کے باعث پولیس اسپورٹس ونگ ختم ہوچکی ہے جبکہ دوسری جانب سیاسی شخصیات سے اضافی سیکیورٹی کی واپسی کے حکم پر بھی عمل درآمد ہوا ہے۔

    خیال رہے کہ آج حیدرآباد میں واقع پولیس گراؤنڈ میں پولیس شہداء نائٹ کرکٹ ٹورنامنٹ کا انعقاد کیا گیا جہاں آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی بعد ازاں انہوں نے میڈیا سے گفتگو کی۔


    بیرون ملک پاکستانیوں کو عام انتخابات میں ووٹ ڈالنے کی اجازت کی درخواست پر مزید دلائل طلب


    واضح رہے کہ ملک میں عام انتخابات 25 جولائی کو ہونے جارہے ہیں جس کےلیے تمام پارٹیوں نے اپنی اپنی تیاریاں تیز کردی ہیں، علاوہ ازیں سیکیوٹی کے لیے سخت اقدامات کیے جارہے ہیں تاکہ انتخابات کا عمل پر امن بنایا جاسکے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • سینیٹ انتخابات: کاغذات نامزدگی جمع کرانے کی مہلت ختم

    سینیٹ انتخابات: کاغذات نامزدگی جمع کرانے کی مہلت ختم

    اسلام آباد: سینیٹ انتخابات کے لیے کاغذات نامزدگی کا وقت ختم ہوگیا، ملک بھر سے متعدد کاغذات نامزدگی جمع کرائے گے۔

    تفصیلات کے مطابق سینیٹ انتخابات کے حوالے سے پنجاب میں کل 34 کاغذات نامزدگی جمع کرائے گئے، جن میں جنرل نشستوں کے لیے 21، خواتین اور ٹیکنوکریٹ نشستوں کے لیے 5-5 جبکہ اقلیتی نشستوں پر 3 کاغذات نامزدگی جمع کرائے گئے۔

    سینیٹ الیکشن کے لیے سندھ میں کل 47 کاغذات نامزدگی جمع کرائے گئے، جن میں جنرل نشستوں کےلیے 23، ٹیکنوکریٹ پر 11 جبکہ خواتین کی نشستوں کے لیے 9 اور اقلیتوں کی نشستوں پر 4 کاغذات نامزدگی جمع کرائے گئے۔

    سینیٹ انتخابات ، کاغذات نامزدگی جمع کرانے کا آج آخری دن

    خیبر پختونخواہ میں کل 34 کاغذات نامزدگی جمع کرئے گئے، جن میں جنرل نشستوں کےلیے 20، خواتین کےلیے 8، جبکہ ٹیکنویٹ کی 6 نشستوں پر کاغذات نامزدگی جمع کرئے گئے۔

    سینیٹ انتخابات کے لیے بلوچستان میں 28 کاغذات نامزدگی جمع کرائے گئے، جن میں جنرل نشستوں کے لیے 15، ٹیکنوکریٹ کے لیے 7 جبکہ خواتین کی 6 نشستوں پر کاغذات نامزدگی جمع کرائے گئے۔

    سینیٹ انتخابات میں مخالفین کو مایوسی ہوگی، خواجہ سعد رفیق

    دوسری جانب اسلام آباد کی ٹیکنوکریٹ کی نشست کےلیے ایک امیدوار نے کاغذات نامزدگی جمع کرایا، خیال رہے فاٹا کی 4 نشستوں پر فی الحال کوئی امیدوار سامنے نہیں آیا۔

    یاد رہے گزشتہ روز الیکشن کمیشن حکام کا کہنا تھا کہ سینیٹ انتخابات کیلئے کاغذات نامزدگی 4 سے 6 فروری تک داخل ہوں گے جبکہ کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال 9 فروری تک مکمل کر لی جائے گی۔ امیدواروں کی فہرست 15 فروری کو جاری ہوگی اور کاغذات نامزدگی 16 فروری تک واپس لئے جا سکیں گے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔