Tag: Party Funding Case

  • پارٹی فنڈنگ میں مبینہ بے ضابطگیوں کا معاملہ ، پی ٹی آئی کو تمام دستاویزات فراہم کرنے کی ہدایت

    پارٹی فنڈنگ میں مبینہ بے ضابطگیوں کا معاملہ ، پی ٹی آئی کو تمام دستاویزات فراہم کرنے کی ہدایت

    اسلام آباد : الیکشن کمیشن نے پارٹی فنڈنگ میں مبینہ بے ضابطگیوں کے معاملے پر پی ٹی آئی کو تمام دستاویزات فراہم کرنے کی ہدایت کر دی ۔

    تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی پارٹی فنڈنگ میں مبینہ بے ضابطگیوں کے معاملے پر ممبر سندھ غفار سومرو کی صدارت میں 4 رکنی بنچ نے سماعت کی۔ اکبر ایس بابر کے وکیل الیکشن کمیشن میں پیش تاہم تحریک انصاف کے وکیل انور منصور الیکشن کمیشن میں پیش نہ ہوئے۔

    تحریک انصاف کے فنانس سیکرٹری سردار اظہر پیش ہوئے اور الیکشن کمیشن کو بتایا کہ انور منصور سپریم کورٹ میں مصروف ہیں۔

    اکبر ایس بابر کے وکیل نے بتایا کہ تحریک انصاف ملک سے باہر پیسے اکٹھے کرتی ہے، ملک سے باہر سے فنڈنگ لینا قانون کی خلاف ورزی ہے جبکہ وکیل نے امریکہ اور ڈنمارک سے رقم لینے کے شواہد بھی پیش کیے ہیں۔

    تحریک انصاف کی جانب سے کیس ملتوی کرنے کی استدعا کی گئی، جس پر ممبر الیکشن کمیشن نے کہا کہ یہ کیس 2014 سے زیر التوا ہے۔

    ممبر الیکشن کمیشن کے پی کے ارشاد قیصر نے کہا کہ سپریم کورٹ میں کیس کا فیصلہ چند ماہ میں ہو جاتا ہے، الیکشن کمیشن پر دھبہ لگ سکتا ہے، انور منصور کب آئیں گے۔

    سردار اظہر نے کہا کہ کیس آئندہ ہفتے تک ملتوی کیا جائے جس پر ممبر الیکشن کمیشن پنجاب نے کہا کہ انور منصور سے پوچھ کر بتائیں کب پیش ہو سکتے ہیں۔

    وکیل اکبر ایس بابر نے کہا کہ ہائیکورٹ نے تحریک انصاف کی تمام درخواستیں خارج کی ہیں، پی ٹی آئی کی جانب سے جمع کرائی گئی اکاونٹس کی تفصیلات فراہم کی جائیں، الیکشن کمیشن نے تمام دستاویزات فراہم کرنے کی ہدایت کر دی۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔

  • پارٹی فنڈنگ کیس: الیکشن کمیشن کا تفصیلی فیصلہ جاری

    پارٹی فنڈنگ کیس: الیکشن کمیشن کا تفصیلی فیصلہ جاری

    اسلام آباد: الیکشن کمیشن نے پاکستان تحریک انصاف کی پارٹی فنڈنگ سے متعلق کیس کا تفصیلی فیصلہ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن پارٹی فنڈنگ کیس کی سماعت پر کارروائی نہیں روک سکتا۔

    تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن نے پاکستان تحریک انصاف کی پارٹی فنڈنگ سے متعلق کیس کا تفصیلی فیصلہ جاری کردیا۔

    تفصیلی فیصلے میں کہا گیا ہے کہ الیکشن کمیشن پارٹی فنڈنگ میں سماعت پر کارروائی نہیں روک سکتا۔ اپریل 2015 اور دسمبر 2016 کے حکم نامے کے تحت فنڈنگ کی تفصیلات دی جائیں۔ اکاؤنٹس کی تفصیلات نہ دیے جانے پر الیکشن کمیشن فیصلہ سنا دے گا۔

    فیصلے میں کہا گیا ہے کہ الیکشن کمیشن میں پارٹی فنڈنگ کیس سنہ 2014 سے زیر سماعت ہے۔ کارروائی روکنے سے متعلق پاکستان تحریک انصاف نے درخواست دائر کی۔ فنڈز سے متعلق درخواست کی سماعت اگست میں شروع ہوئی۔

    فیصلے میں مزید کہا گیا کہ سپریم کورٹ میں کیس پر کارروائی روکنے کا حکم امتناع نہیں ملا۔


  • غیر ملکی فنڈنگ کیس: الیکشن کمیشن کے دائرہ اختیار کے خلاف درخواست مسترد

    غیر ملکی فنڈنگ کیس: الیکشن کمیشن کے دائرہ اختیار کے خلاف درخواست مسترد

    اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کی ہائیکورٹ میں پاکستان تحریک انصاف کی غیر ملکی فنڈنگ کیس میں عدالت نے الیکشن کمیشن کے دائرہ اختیار کے خلاف پی ٹی آئی کی استدعا اور حکم امتناع کی استدعا بھی مسترد کردی۔

    تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس محسن اختر کیانی نے پاکستان تحریک انصاف کے خلاف غیر ملکی فنڈنگ کیس میں الیکشن کمیشن کے دائرہ اختیار کے خلاف تحریک انصاف کی درخواست پر سماعت کی۔

    تحریک انصاف کی جانب سے اسلام آباد ہائیکورٹ میں دائر درخواست میں مؤقف اپنایا گیا کہ غیر ملکی فنڈنگ کیس سننا الیکشن کمیشن کا دائرہ اختیار نہیں ہے۔ لہٰذا عدالت عالیہ الیکشن کمیشن کو اس کیس کی سماعت سے روکے۔

    ہائیکورٹ کے جج جسٹس محسن اختر کیانی نے تحریک انصاف کی استدعا مسترد کرتے ہوئے کہا کہ کیس سنہ 2014 سے چل رہا ہے جبکہ ہائی کورٹ پہلے بھی یہ کیس الیکشن کمیشن کو واپس بھیج چکی ہے۔

    عدالت نے الیکشن کمیشن اور اکبر ایس بابر کو نوٹس جاری کرتے ہوئے فریقین کو جواب جمع کروانے کا حکم دیا ہے۔

    اسلام آباد ہائیکورٹ نے رجسٹرار آفس کی جانب سے تحریک انصاف کی درخواست پر عائد اعتراض کو دور کرتے ہوئے کیس کی سماعت کو غیر معینہ مدت تک ملتوی کردیا۔