Tag: party-leaders

  • عمران خان نے پارٹی رہنماؤں کا اجلاس کل شام کو بنی گالہ میں طلب کرلیا

    عمران خان نے پارٹی رہنماؤں کا اجلاس کل شام کو بنی گالہ میں طلب کرلیا

    اسلام آباد : وزیر اعظم عمران خان نے پارٹی رہنماؤں کا اہم اجلاس طلب کرلیا، اجلاس کل شام چار بجے بنی گالہ میں ہوگا، حکومت پرتنقید سے متعلق جوابی حکمت عملی ترتیب دی جائے گی۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے ملک کی موجودہ صورتحال اور پارٹی معاملات کے پیش نظر تحریک انصاف کے رہنماؤں کا اہم اجلاس طلب کرلیا۔

    عمران خان نے یہ اجلاس کل شام چار بجے بنی گالہ میں طلب کیا ہے، جس میں حکومت پرتنقید سے متعلق جوابی حکمت عملی ترتیب دی جائے گی۔

    اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں ملکی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا جائے گا، اس کے علاوہ موجودہ حالات میں بہتری کے حوالے سے مشاورت اور میڈیا سے متعلق حکمت عملی تیار کی جائے گی۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں وزارتوں کی تبدیلی کے بعد کی صورتحال پر بات چیت ہوگی، وفاقی کابینہ میں تبدیلی اور اسد عمر کے استعفے کے بعد اپوزیشن کی جانب سے حکومت پر تنقید کا معاملہ بھی زیر بحث آئے گا۔

    ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ پارٹی رہنماؤں کو اجلاس میں شرکت یقینی بنانے کی ہدایت جاری کی گئیں ہیں۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم حکومت پرتنقید سے متعلق جوابی حکمت عملی دیں گے، سوشل میڈیا پربھی اپوزیشن حکومت کو ٹف ٹائم دے رہی ہے۔

  • وزیر خارجہ محمود قریشی نے اہم قومی امور پرپارلیمانی جماعتوں کی مشاورتی کانفرنس بلالی

    وزیر خارجہ محمود قریشی نے اہم قومی امور پرپارلیمانی جماعتوں کی مشاورتی کانفرنس بلالی

    اسلام آباد : وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے اہم قومی اموراور نیشنل ایکشن پلان پرپارلیمانی جماعتوں کی مشاورتی کانفرنس بلالی، شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ دہشت گردی کےخلاف جہد مسلسل کےاعادے کیلئے شرکت کی دعوت ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے اہم قومی اموراور نیشنل ایکشن پلان پر مشاورت کا فیصلہ کرتے ہوئے پارلیمانی جماعتوں کی مشاورتی کانفرنس بلالی، پارلیمانی پارٹیوں سےمشاورت کا فیصلہ وزیر اعظم کی ہدایت پرکیاگیا۔

    وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی جانب سے پارلیمانی جماعتوں کے قائدین کو خطوط لکھ دیا گیا ہے، مشاورتی کانفرنس 28 مارچ کو شام 4بجے پارلیمنٹ ہاؤس میں منعقد ہوگی۔

    خط میں شاہ محمود قریشی نے کہا آرمی پبلک اسکول پشاور کے واقعے کے بعدنیشنل ایکشن پلان مرتب ہوا ، نیشنل ایکشن پلان متفقہ مشاورت کے نتیجے میں قومی اتفاق رائے کا مظہر تھا، دہشت گردی کےخاتمے کے لیےنیشنل ایکشن پلان کے مختلف پہلو ہیں۔

    ان کا کہنا تھا کہ خارجہ پالیسی کی جہات کے حامل مختلف پہلو نیشنل ایکشن پلان کا حصہ ہیں ، کسی کےخلاف سرزمین استعمال نہ ہونےدینےکےوعدےکی پاسداری شامل ہے۔

    وزیر خارجہ نے کہا اقوام متحدہ کی پابندیوں سے متعلق ذمےداریاں قومی حکمت عملی کاحصہ ہیں، انسداد دہشت گردی کی مالی معاونت سے متعلق عالمی تقاضوں پر عمل بھی شامل ہے، دہشت گردی کےخلاف جہد مسلسل کےاعادے کیلئے شرکت کی دعوت ہے۔

    شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا مشاورت قومی حکمت عملی پرتیزی سےعمل ہمارے عزم کے تسلسل کواجاگرکرےگا، نیشنل ایکشن پلان پرعمل واضح طور پر پاکستان کےعوام کے طویل مدتی مفاد میں ہے۔

  • مشکل وقت ضرور ہے، یہ بھی  گزر جائےگا، کوٹ لکھپت جیل میں قید نواز شریف

    مشکل وقت ضرور ہے، یہ بھی گزر جائےگا، کوٹ لکھپت جیل میں قید نواز شریف

    لاہور : کوٹ لکھپت جیل میں قید نوازشریف نے پارٹی رہنماؤں سے گفتگو میں کہا مشکل وقت ضرور ہے، یہ بھی گزرجائےگا، اب میں وہ نوازشریف نہیں، حالات کا مقابلہ کروں گا۔

    تفصیلات کے مطابق کوٹ لکھپت جیل میں قید نوازشریف سے ملاقات کے دن مسلم لیگ ن کے رہنما شاہد خاقان عباسی، خواجہ آصف،مشاہد حسین سید اور جاوید ہاشمی سمیت بڑے رہنما جیل پہنچے۔

    نوازشریف نے کوٹ لکھپت جیل میں ن لیگ کے رہنماؤں سےگفتگو میں کہا مشکل وقت ضرور ہےیہ بھی گزرجائےگا،مجھےعلاج کی سہولت نہیں دی جارہی دیگر کی طرح میرے بھی حقوق ہیں۔

    [bs-quote quote=”اب میں وہ نوازشریف نہیں، حالات کامقابلہ کروں گا” style=”style-7″ align=”left” author_name=”نواز شریف "][/bs-quote]

    رہنماؤں ن ے سوال کیا ڈاکٹرز کیا کہتے ہیں ، جس پر نواز شریف نے کہا ڈاکٹرز کہتے ہیں آپ کا دل بڑھا ہوا ہے، میں نے ڈاکٹروں سے کہا میرا دل تو ویسے ہی بڑا ہے، کھلے دل کا انسان ہوں۔

    سابق وزیراعظم کا اعلی احمدکرد سے مکالمے کہنا تھا کہ عدلیہ کی بحالی کیلئےجدوجہد کی دیکھ لیں کیا ہورہاہے، آپ کاجوش وجذبہ مجھے بہت پسند ہے، آپ جمہوری سوچ کے مالک ہیں۔

    انھوں نے مزید کہا کہ علی احمدکرد صاحب آپ مشکل وقت میں ملنے آئے آپ کا مشکور ہوں ، ہم محنت سے ملک کو آگے لے جاتے ہیں کچھ قوتیں یہ نہیں چاہتیں ، اب میں وہ نوازشریف نہیں، حالات کامقابلہ کروں گا۔

    گذشتہ روز پنجاب حکومت کی جانب سے امراض قلب کے ماہرین پر قائم کردہ چھ رکنی میڈیکل بورڈ نے دو گھنٹے تک کوٹ لکھپت جیل میں نواز شریف کا طبی معائنہ کیا  تھا، میڈیکل بورڈ نوازشریف کی صحت سے متعلق سفارشات محکمہ داخلہ پنجاب کودے گا، جس کے بعد محکمہ داخلہ پنجاب سفارشات کی روشنی میں علاج کا فیصلہ کرے گا۔

    مزید پڑھیں : محکمہ داخلہ پنجاب نواز شریف کے علاج سے متعلق فیصلہ کرے گا

    یاد رہے گذشتہ ہفتے جمعرات کو سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف سے کوٹ لکھپت جیل میں والدہ ، بیٹی مریم نواز سمیت لیگی رہنماؤں نے ملاقات کی تھی ، ملاقات میں نواز شریف نے بازو اور سینے میں تکلیف کی شکایت سے آگاہ کیا اور کہاکہ علاج ہر قیدی کا حق ہے لیکن مجھے اس حق سے بھی محروم رکھا جا رہا ہے۔

    ملاقات کے بعد لیگی رہنما وں نے بھی نواز شریف کی صحت سے متعلق تشویش کا اظہار کیا تھا جبکہ حکومتی ارکان کہہ چکے ہیں نواز شریف بالکل ٹھیک ہیں خطرےکی بات نہیں، چکنائی سے پرہیز کریں۔

    بعد ازاں وزیراعظم نواز شریف کے طبی معائنے کیلئے نیا میڈیکل بورڈ تشکیل دے دیا گیا تھا۔

    خیال رہے کوٹ لکھپت جیل میں قید نوازشریف نے میڈیکل بنیاد پر ضمانت کے لئے درخواست اسلام آباد ہائی کورٹ میں درخواست دائر کر رکھی ہے ، جس پر سماعت میں عدالت نے سابق وزیراعظم نوازشریف کی تمام میڈیکل رپورٹس طلب کرلیں ہیں۔