Tag: party tickets

  • ن لیگ نے ملتان کی 4 قومی اور 8 صوبائی نشستوں پر پارٹی ٹکٹس کا اعلان کر دیا

    ن لیگ نے ملتان کی 4 قومی اور 8 صوبائی نشستوں پر پارٹی ٹکٹس کا اعلان کر دیا

    ملتان/ میاں چنوں: پاکستان مسلم لیگ ن نے ملتان کی 4 قومی اور 8 صوبائی نشستوں پر پارٹی ٹکٹس کا اعلان کر دیا، ضلع خانیوال کے شہر میاں چنوں کے ایک قومی اور 2 صوبائی نشستوں پر بھی ٹکٹ جاری کر دیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق ملتان میں این اے 148 سے احمد حسین ڈیہڑ، این اے 151 سے ملک عبدالغفار ڈوگر، این اے 152 سے جاوید علی شاہ، این اے 153 سے رانا محمد قاسم نون کو ن لیگ کا ٹکٹ مل گیا۔

    ملتان میں پی پی 214 سے شہزاد مقبول بھٹہ، پی پی 215 سے شاہد محمود خان، پی پی 218 سے سلمان نعیم، پی پی 219 سے ڈاکٹر اختر ملک، پی پی 220 سے رائے منصب، پی پی 221 سے طارق عبدﷲ، پی پی 222 سے رانا اعجاز، اور پی پی 223 سے مہدی عباس لنگاہ کو ن لیگ کا ٹکٹ جاری کر دیا گیا ہے۔

    پارٹی ٹکٹ نہ ملنے پر دانیال عزیز کا اہم اعلان

    میاں چنوں میں این اے 146 سے سابق ایم این اے میاں اسلم بودلہ کو ن لیگ کا ٹکٹ جاری کیا گیا ہے، جب کہ پی پی 207 سے سابق ایم پی اے مہر عامر حیات ہراج اور پی پی 280 سے سابق ایم پی اے رانا بابر حسین کو ن لیگ کا ٹکٹ جاری کیا گیا ہے۔

  • پی ٹی آئی نے فردوس عاشق اعوان، شہریارآفریدی ودیگر کو ٹکٹس جاری کردیئے

    پی ٹی آئی نے فردوس عاشق اعوان، شہریارآفریدی ودیگر کو ٹکٹس جاری کردیئے

    اسلام آباد : پاکستان تحریک انصاف نے فردوس عاشق اعوان، شہریارآفریدی، شوکت یوسفزئی اورحمیدہ شاہد کو ٹکٹس دینے کا فیصلہ کرلیا، عمران خان نے امیدواروں کے ناموں کی منظوری دے دی۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی پارلیمانی بورڈ نے عام انتخابات کیلئے امیدواروں کو مزید ٹکٹ جاری کردیئے۔

    پارلیمانی بورڈ کے فیصلے کے مطابق این اے72سیالکوٹ سے فردوس عاشق اعوان کو میدان میں اتارنے کا فیصلہ کیا گیا ہے جبکہ شہریار آفریدی کوہاٹ سے قومی اسمبلی کاانتخاب لڑیں گے۔

    شوکت یوسفزئی شانگلہ سے صوبائی نشست کیلئے میدان میں اتریں گے، اس کے علاوہ حمیدہ شاہد دیر سے صوبائی اسمبلی کا انتخاب لڑیں گی، پی ٹی آئی ذرائع کے مطابق چیئرمین عمران خان نے مذکورہ رہنماؤں کیلئے ٹکٹس کے اجراء کی منظوری دے دی ہے۔

    علاوہ ازیں عمران خان کی زیرصدارت بنی گالہ اسلام آباد میں تحریک انصاف میڈیا اسٹریٹجی کمیٹی کا اجلاس ہوا، اجلاس میں اسد عمر، شیریں مزاری، فیصل جاوید، علی محمدخان، شہریار آفریدی اور دیگر موجود تھے۔

    اس موقع پر عام انتخابات میں ٹکٹوں کی تقسیم کے بعد پیداہونے والی صورتحال پرتبادلہ خیال کیا گیا، انتخابات کیلئے تحریک انصاف کی حکمت عملی او رمیڈیا پالیسی پر غوروخوص کیا گیا۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔ 

  • عمران خان کا قومی اسمبلی کے لیے 5 حلقوں سے الیکشن لڑنے کا اعلان

    عمران خان کا قومی اسمبلی کے لیے 5 حلقوں سے الیکشن لڑنے کا اعلان

    اسلام آباد: عام انتخابات کے لیے تحریک انصاف کے امیدواروں کی فہرست جاری کردی گئی، قومی اسمبلی کے 173 حلقوں کے لیے امیدواروں کی نامزدگی کا عمل مکمل کرلیا گیا، عمران خان نے قومی اسمبلی کے لیے 5 حلقوں سے الیکشن لڑنے کا اعلان کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق عام انتخابات کے لیے تحریک انصاف کے امیدواروں کی فہرست جاری کی گئی، عمران خان اسلام آباد، بنوں، میانوالی، لاہور اور کراچی کے حلقہ این اے 243 سے بھی الیکشن لڑیں گے، عمران خان این اے 35، 53، 95 اور 131 سے بھی انتخاب لڑیں گے۔

    شاہ محمود قریشی این اے 156 ملتان سے میدان میں اتریں گے، ترجمان تحریک انصاف فواد چوہدری این اے 67 جہلم سے مقابلہ کریں گے، سابق وزیر اعلیٰ کے پی کے پرویز خٹک این اے 25 نوشہرہ سے الیکشن میں حصہ لیں گے۔

    مراد سعید این اے 4 سوات سے تحریک انصاف کے امیدوار ہوں گے، عبدالعلیم خان این اے 129 لاہور میں محاذ سنبھالیں گے، غلام سرور خان این اے 59 اور 63 سے مقابلہ کریں گے۔

    ڈاکٹر یاسمین راشد این اے 125 لاہور سے الیکشن میں حصہ لیں گی، اعجاز چوہدری این اے 133 لاہور سے انتخاب لڑیں گے، شفقت محمود این اے 130 لاہور سے میدان میں اتریں گے۔

    شفقت محمود این اے 130 لاہور سے میدان میں اتریں گے، عثمان ڈار این اے 73 سیالکوٹ سے تحریک انصاف کے امیدوار ہوں گے، عارف علوی این اے 247 سے پی ٹی آئی کے امیدوار ہوں گے، علی زیدی این اے 244 سے الیکشن میں حصہ لیں گے۔

    پارٹی ٹکٹس کی تقسیم کا مرحلہ بہت مشکل تھا، عمران خان

    تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کا کہنا تھا کہ آج میری سربراہی میں پارلیمانی بورڈ نے ٹکٹس کا اعلان کردیا، پارٹی ٹکٹس کی تقسیم کا مرحلہ بہت مشکل تھا، پارٹی ٹکٹس کے لیے ساڑھے چار ہزار درخواستیں موصول ہوئیں، تقریباً 400 سے 500 افراد کو ٹکٹ دئیے گئے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ ہر کسی کو ٹکٹ نہیں دے سکے، نیا پاکستان بنانے کے لیے ہمارا ساتھ دیں، جانتا ہوں جن کو ٹکٹ نہیں ملے ان کو مایوسی ہوئی ہوگی، بڑے خواب کو پورا کرنے کے لیے ہمارے ساتھ چلیں۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • عامرلیاقت حسین ٹکٹ نہ ملنے پرپی ٹی آئی سے ناراض، کل اہم فیصلہ کریں گے

    عامرلیاقت حسین ٹکٹ نہ ملنے پرپی ٹی آئی سے ناراض، کل اہم فیصلہ کریں گے

    کراچی : ڈاکٹر عامر لیاقت حسین پی ٹی آئی سے ٹکٹ نہ ملنے پر ناراض ہوگئے، ان کا کہنا ہے کہ کل تک اپنا سیاسی لائحہ عمل قوم کے سامنے رکھ دوں گا،  یہ بات انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئیٹر پر اپنے تازہ پیغام میں کہی۔

    معروف ٹی وی اینکر اور ایم کیو ایم پاکستان سے منحرف ہوکر پی ٹی آئی میں شمولیت اختیار کرنے والے ڈاکٹر عامر لیاقت حسین نے کہا کہ میں پی ٹی آئی کو اپنا گھر سمجھ کر آیا تھا لیکن فردوس شمیم نے مجھے ٹکٹ دینے سے انکار کردیا۔

    عامر لیاقت نے کہا کہ فردوس شمیم نے مجھ سے کچھ ایسی باتیں کہیں جو چیئرمین عمران خان کی عزت کو سامنے رکھتے ہوئے یہاں بتانا مناسب نہیں ہیں، میں کل تک اپنا سیاسی لائحہ عمل قوم کے سامنے رکھ دوں گا۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ فردوس شمیم نقوی صاحب نے وہ بات کی جو سن کر علمائے کرام تک ہنس پڑے بلکہ علامہ شبیر حسن میثمی جو کہ ایم ایم اے کے مرکزی رہنما بھی ہیں انگشت بدنداں رہ گئے۔

    عامر لیاقت نے کہا کہ گالیاں دینے والے انصافینز کو بتانا چاہتا ہوں کہ اپنی حدود میں رہیں ، معاملہ صرف ٹکٹ کا نہیں میرے شہر کراچی کی سیاسی سوجھ بوجھ کا ہے، مجھے ٹکٹ کی کوئی خواہش نہیں، چیئرمین کا استدلال تھا کہ میں انتخاب لڑوں اسی لیے میں نے حوالہ دیا لیکن فردوس نقوی نے جو کچھ کہا مجھے اس سے اختلاف ہے۔

    میں شرافت کا مظاہرہ کرتے ہوئے کسی پر کوئی الزام یا بے ہودہ گوئی نہیں کررہا لیکن میری شریف النفسی کو کمزوری نہ سمجھا جائے، نوٹس لیں ورنہ پنڈورا باکس کھل جائے گا ہروقت گالیاں ناقابل برداشت ہیں۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔ 

  • رینجرز کا احتساب پنجاب اورسندھ کے عوام کی ڈیمانڈ ہے، عمران خان

    رینجرز کا احتساب پنجاب اورسندھ کے عوام کی ڈیمانڈ ہے، عمران خان

    پشاور: تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کا کہنا ہے کہ ڈی پی او کے ن لیگ کےلئے ووٹ مانگنے کے ثبوت موجود ہیں۔

    عمران خان نے پشاور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کے پی کے کی شان میں زمین آسمان ایک کردیئے کہتے ہیں پنجاب اور اور سندھ میں لوگوں کی ڈیمانڈ ہے رینجرز احتساب کرے۔

    انہوں نے پھر ن لیگ کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ڈی پی او حافظ آباد کے ن لیگ کے لئے ووٹ مانگنے کے ثبوت موجود ہیں، عمران خان نے بتایا کہ پچپن منتخب نمائندوں کو پارٹی سے نکالا۔

    کپتان نے اعلان کیا کہ کسی کو رشتے دار کو ٹکٹ دینے کی اجازت نہیں ہوگی،عمران خان نے اسٹریٹ چلڈرن کے لئے اکیڈمی بنانے کا بھی اعلان کیا۔

  • عدالت کا کوئی ایسا فیصلہ نہیں کہ انتخابی مہم نہ چلاؤں، عمران خان

    عدالت کا کوئی ایسا فیصلہ نہیں کہ انتخابی مہم نہ چلاؤں، عمران خان

    لاہور: تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ این اے 122 اور این اے 154 میں 2013 والی غلطیاں نہیں دہرائیں گے، ضمنی انتخاب کے موقع پر پولیس کسی صورت قبول نہیں، فوج کی نگرانی میں الیکشن کرائے جائیں۔

    لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ نون پولیس کے ذریعے تحریک انصاف کے امیدواروں پر دھونس جما رہی ہے، ایس پی عمر ورک کیخلاف الیکشن کمیشن کو خط لکھ دیا گیا ہے۔ دھاندلی کو الیکشن ٹریبونل کے ذریعے شکست دی، اب الیکشن میں پورا زور لگائیں گے کہ عوام جس کو ووٹ دیں وہی اسمبلی میں پہنچے۔

     انہوں نے کہا کہ جو جو پولیس والا نون لیگ کی انتخابی مہم چلائے گا، اس کیخلاف اخبارات میں اشتہار چھاپ کر اسے اشتہاری قرار دلوائیں گے۔

    عمران خان نے کہا کہ سندھ اور دوسرے صوبوں میں تو کرپشن کیخلاف تحقیقات کی جا رہی ہیں، انتخابی مہم کے دوران نندی پور، میٹرو، ایل این جی اور قائد اعظم سولر پارک میں کی جانے والی کرپشن کو بھی بے نقاب کیا جائے گا۔

    چیئرمین پی ٹی آئی مسلم لیگ نون کے سابق ایم پی اے آجاسم شریف کے گھر گئے، جہاں مسلم لیگی رہنماء نے تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کیا۔

     اس سے پہلے تحریک انصاف کے چیئرمین ایم پی اے میاں اسلم اقبال کے گھر گئے جہاں انہوں نے ان کے ماموں اور چچا کے انتقال پر تعزیت کی اور فاتحہ بھی پڑھی۔ عمران خان گڑھی شاہو میں قتل ہونے والے کارکن غفار گجر کے گھر بھی گئے اور اہل خانہ سے تعزیت کا اظہار کیا۔

  • عمران خان نے پنجاب میں پارٹی ٹکٹوں کی تقسیم کا ریکارڈ طلب کرلیا

    عمران خان نے پنجاب میں پارٹی ٹکٹوں کی تقسیم کا ریکارڈ طلب کرلیا

    اسلام آباد : پی ٹی آئی کے امیدوار کی جانب سےکاغذات واپس لئے جانے پرن لیگ کے خواجہ احمد حسان یو سی ایک سو سات کےبلامقابلہ چیئرمین منتخب ہوگئے۔

    کاغذات واپس لئے جانے پر پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان نے صوبائی قیادت سے پارٹی ٹکٹس کا ریکارڈ طلب کرلیا۔

    پی ٹی آئی کے امیدوار نواز کی جانب سے کا غذات واپس لئے جانے پر تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے نوٹس لیتے ہوئے پنجاب کے آرگنائزر چوہدری سرور کو انکوائری کا حکم دے دیا، جس کے بعد تحریک انصاف کی صوبائی قیادت نےچیئرمین سیکریٹریٹ میں ہنگامی اجلاس طلب کرلیا۔

    پی ٹی آئی ذرائع کے مطابق اپوزیشن لیڈر میاں محمود الرشید نے سفارش پر کمزور امیدوار کی حمایت کی۔ مسلم لیگ ن کے امیدوار خواجہ حسان کے مقابلے میں امیدوار نواز کوٹکٹ دینے پر پارٹی کے اندر بھی مخالفت ہوئی تھی۔

    ذرائع کے مطابق میاں محمود الرشید نےامیدوار نواز کے ساتھ کسی متبادل امیدوار کو بھی کاغذات جمع نہ کروانے دیئے۔ عمراں خان نے پنجاب کی صوبائی قیادت سے بلدیاتی الیکشن کے لئے تقسیم کی گئی پارٹی ٹکٹس کا ریکارڈ طلب کرلیا اورچوہدری سرور اور شفقت محمود کو ریکارڈ سمیت بنی گالہ پہنچنے کی ہدایت کردی ہے۔

  • پیپلزپارٹی نے سینٹ امیدواروں کے ناموں کا اعلان کردیا

    پیپلزپارٹی نے سینٹ امیدواروں کے ناموں کا اعلان کردیا

    کراچی: پیپلزپارٹی نے تین مارچ کوہونے والے سینٹ انتخابات کیلئےملک بھرمیں اپنے امیدواروں کااعلان کردیاہے، بارہ افراد سینٹ انتخابات میں حصہ لیں گے۔

    پیپلزپارٹی پالیمنٹرین کے سیکریٹری جنرل راجہ پرویز اشرف نے  میں پریس کانفرنس میں امیدواروں کے ناموں کا اعلان کیا اس موقع پر پیپلزپارٹی کی مرکزی نائب شیریں رحمان، جام مہتاب ڈھر، راشد ربانی، وقار مہدی، سعید غنی ، جمیل سومرو بھی موجود تھے۔

    اعلان کے مطابق سندھ سے پیپلزپارٹی کے سات امیدوارہوں گے، پنجاب سے ایک، بلوچستان اورکے پی کے سے تین اورفیڈرل کیپٹل سے ایک امیدوارہوگا۔

    جاری کردہ ناموں کے مطابق سندھ سے جنرل نشستوں پرپانچ امیدوارجن میں اسلام الدین شیخ، رحمان ملک، سلیم مانڈی والا، انجنیئر گیان چند اورعبداللطیف انصاری شامل ہیں۔

    ٹیکنوکریٹ نشستوں پرفاروق ایچ نائیک اورخاتون کی نشست پرسسی پلیجو کوٹکٹ دیا گیا ہے۔

    راجہ پرویزاشرف کے مطابق پنجاب سے جنرل نشست پرندیم افضل چن، وفاقی کیپٹل کی نشست پرنرگس فیض ملک، کے پی کے سے جنرل نشست پر صوبائی صدرخانزادہ خان، اورنورعالم، ٹیکنوکریٹ کی نشست پرہمایوں خان امیدوارہوں گے۔

    راجہ پرویزاشرف کاکہنا تھا کہ اس وقت سینیٹ میں پیپلزپارٹی کے 41 ارکان ہیں جن میں سے20ارکان گیارہ مارچ کورٹائرڈ ہوجائیں گے، سینیٹ کے ایوان میں اس کے بعد بھی 21 ارکان موجود ہوں گے۔

    ایک سوال کے جواب میں راجہ پرویز اشرف کاکہنا تھا کہ آصف علی زرداری اور بلاول بھٹو کے درمیان اختلافات کسی کی خواہش ہوسکتی ہے لیکن اس میں کوئی صداقت نہیں، انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی نے سینیٹ کے انتخابات میں ایسے لوگوں کو ٹکٹ دیا ہے جو پارٹی کے ساتھ ہمیشہ مخلص رہے ہیں۔

    ایم کیوایم اورپیپلزپارٹی میں سیٹ ایڈجسٹمنٹ کے بعد پیپلزپارٹی نے سات امیدواروں کومیدان میں اتارا ہے، واضح رہے کہ سندھ سے پیپلزپارٹی کے آٹھ سینیٹرزرٹائرڈ ہورہے ہیں، جن میں سلیم مانڈی والا، رحمان ملک، اسلام الدین شیخ، اورفاروق ایچ نائیک کو ایک مرتبہ پھرسینیٹ کا ٹکٹ دیا گیا ہے۔

    سندھ سے پیپلزپارٹی کے ٹکٹ کیلئے مخدوم امین فہیم کے بیٹے مخدوم جمیل الزمان، پیپلزپارٹی کراچی کے صدرقادر پٹیل، مولا بخش چانڈیو، گل محمد لاٹ سمیت 105افراد نے درخواستیں دی تھیں۔