Tag: party

  • بدلتے موسموں کے ساتھ سیاسی وابستگیاں بدلنے والے بے وفا ہوتے ہیں: سعد رفیق

    بدلتے موسموں کے ساتھ سیاسی وابستگیاں بدلنے والے بے وفا ہوتے ہیں: سعد رفیق

    لاہور: وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ بدلتے موسموں کے ساتھ سیاسی وابستگیاں بدلنے والے بے وفا ہوتے ہیں، سیاسی جماعتوں نے دغا بازوں کو سبق سکھانے کی کبھی منظم کوشش نہیں کی۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنے پیغام میں کیا، خواجہ سعد رفیق کا کہنا تھا کہ اقتدار میں مزے سے ساتھ رہے اور کبھی اختلاف کیا نہ ٹوکنے کی جرأت کی، ‏ذرا سی آندھی آتی دیکھی تو اصولی اختلاف کے بہانے سائیڈ بدل لی۔

    انہوں نے کہا کہ وفاداریاں تبدیل کرنے والوں کو مڈل کلاس کارکنان بری طرح شکست سے دوچار کریں گے، یہ لوگ سیاسی بے وفا کہلاتے ہیں جو وقت کے ساتھ ساتھ اور بدلتے موسموں کے ساتھ اپنی پارٹی بدلتے ہیں۔


    پی ٹی آئی نے ن لیگ کی مزید وکٹیں گرا دیں


    خیال رہے کہ آج بھکر سے تعلق رکھنے والے مسلم لیگ ن کے ایم این اے افضل ڈھانڈلا اور نارووال سے میاں رشید پاکستان تحریک انصاف میں شامل ہوگئے ہیں، دونوں رہنماؤں نے عمران خان سے ملاقات کے بعد پارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا۔

    علاوہ ازیں بھکر سے ہی اراکین صوبائی اسمبلی غضنفر چھینہ اور عامر شاہانی بھی پی ٹی آئی کا حصہ بن گئے ہیں، نارووال سے رکن صوبائی اسمبلی اویس قاسم بھی ساتھیوں سمیت تحریک انصاف کے کپتان سے آ ملے ہیں۔


    پاکستان تحریک انصاف نے ن لیگ کی مزید 3 وکٹیں گرا دیں


    یاد رہے کہ گذشتہ دنوں ایک پریس کانفرنس میں جنوبی پنجاب صوبہ محاذ اور پی ٹی آئی ایک معاہدے کے تحت تحریک انصاف میں‌ضم ہوگئے تھے، تجزیہ کاروں‌ کے مطابق آنے والے دونوں‌ میں دیگر جماعتوں کے مزید ارکان کی پی ٹی آئی میں‌ شمولیت ممکن ہے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔

  • پنجاب سے جوق در جوق لوگ پی ٹی آئی میں شامل ہورہے ہیں: محمود الرشید

    پنجاب سے جوق در جوق لوگ پی ٹی آئی میں شامل ہورہے ہیں: محمود الرشید

    کراچی: پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما محمود الرشید نے کہا ہے کہ پنجاب سے جوق در جوق لوگ پی ٹی آئی میں شامل ہورہے ہیں، ن لیگ کی سیاست ختم ہوچکی۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے اے آر وائی نیوز کے پروگرام ’الیونتھ آور‘ میں انٹرویو دیتے ہوئے کیا، محمود الرشید کا کہنا تھا کہ مانتے ہیں کرپشن خاتمے کے پروگرام پر ہم صحیح معنوں پر عمل نہیں کرسکے البتہ خیبر پختونخواہ میں بنیادی شعبوں میں کام دیگر صوبوں سے بہتر ہوا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کے پی میں کلین سوئپ کرکے تاریخ رقم کرے گی، ن لیگ، ایم ایم اے، پی پی مل جائے تو بھی پی ٹی آئی کا مقابلہ نہیں کرسکتیں، ن لیگ اور پیپلزپارٹی کی حکومتیں ناکام رہی ہیں، انہوں نے ملک کا پیسہ لوٹا ہے۔


    شہباز شریف کا انجام نواز شریف سے زیادہ بدتر ہوگا، میاں محمود الرشید


    رہنما پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ کے پی حکومت کا موازنہ سندھ اور پنجاب کی حکومتیں سے کرسکتے ہیں، اس سے اندازہ ہوجائے گا کہ کس صوبے میں سب سے زیادہ کام ہوا، دیگر صوبوں کے حکمرانوں نے عوام پر توجہ دینے کے بجائے ملک کو لوٹا ہے۔


    رانا ثناءاللہ اورعابد شیرکوفوری گرفتارکیا جائے، محمود الرشید


    پوچھے گئے ایک سوال پر محمود الرشید کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی پنجاب میں دو سو سے زائد سیٹیں جیتے گی، پیپلزپارٹی کو پنجاب میں الیکشن کے لیے امیدوار تک نہیں ملیں گے، عام انتخابات سے متعلق ان کا کہنا تھا کہ میرا خیال ہے تجویز کردہ تاریخوں میں الیکشن ہوجانے چاہئیں، الیکشن میں تاخیر سے متعلق کوئی بھی حربہ قبول نہیں کریں گے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • فلپائنی صدر کے کویت سے تارکین وطن ورکرز کی واپسی کے اعلان پر ہمیں تشویش ہے: ورکر گروپ

    فلپائنی صدر کے کویت سے تارکین وطن ورکرز کی واپسی کے اعلان پر ہمیں تشویش ہے: ورکر گروپ

    منیلا: فلپائن کے ورکر گروپ نے فلپائنی صدر روڈیگو دوٹیرٹے کے کویت سے تارکین وطن ورکرز کی واپسی کے اعلان پر شدید تشویش کا اظہار کر دیا۔

    تفصیلات کے مطابق فلپائن اور کویت کے سفارتی تعلقات میں کشیدگی کے باعث گذشتہ روز فلپائنی صدر نے یہ اعلان کیا تھا کہ وہ کویت میں موجود فلپائنی شہریوں اور ورکرز کی وطن واپسی کے لیے اقدامات کریں گے کیوں کہ اب کویت میں موجود فلپائنی ناپسندیدہ قرار دیے جاچکے ہیں۔

    فلپائن کے ورکر گروپ کی خاتون سربراہ ’ریسا ہونٹی‘ نے صدر روڈیگو دوٹیرٹے کے کویت سے ورکروں کو واپس بلانے کے فیصلے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اسے غیر ذمے دارانہ اور تنگ نظری پر مبنی قرار دیا ہے۔

    ہم اپنے شہری کویت نہیں بھیجیں گے ‘ فلپائنی صدر

    انہوں نے کہا کہ فلپائنی صدر کو ہزاروں فلپائنی تارکینِ وطن کی زندگیاں اور روزگار داؤ پر لگانے سے باز آجانا چاہیے، انہوں نے کویت میں تارکین وطن ورکروں کو ملک واپسی پر روزگار کی کوئی ضمانت نہیں دی ہے حالانکہ وہ اپنے اپنے خاندانوں کے کفیل اور ان کی کمائی کا واحد سہارا ہیں ۔

    خیال رہے کہ فلپائنی حکومت کے فراہم کردہ اعداد وشمار کے مطابق کویت میں اس وقت دو لاکھ 65 ہزار سے زیادہ فلپائنی تارکینِ وطن کام کررہے ہیں۔

    کویت: حکومت کی جانب سے جارحانہ بیانات پر فلپائنی سفیر دفتر خارجہ طلب

    واضح رہے کہ جاری کردہ حکومتی اعداد وشمار میں سے 65 فی صد گھریلو ملازمین کے طور پر کام کرتے ہیں جبکہ ان تارکین وطن کی کمائی فلپائن میں کم آمدنی والے خاندانوں کے لیے بڑی اہمیت کا حامل ہے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • سب سے زیادہ سیٹیں کراچی سے تحریک انصاف جیتے گی: نعیم الحق

    سب سے زیادہ سیٹیں کراچی سے تحریک انصاف جیتے گی: نعیم الحق

    لاہور: پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما نعیم الحق نے کہا ہے کہ آئندہ انتخابات میں سب سے زیادہ سیٹیں کراچی سے تحریک انصاف جیتے گی اور انشااللہ شہر کی سب سے بڑی جماعت بھی ہماری ہوگی۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے اے آر وائی نیوز کے پروگرام ’الیونتھ آور‘ میں انٹرویو دیتے ہوئے کیا، نعیم الحق کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی کراچی میں 2، 3 سیٹوں سے زیادہ نہیں جیتے گی، جبکہ تحریک انصاف دیگر جماعتوں کے مقابلے میں سب سے زیادہ سیٹیں جیت کر سب سے بڑی جماعت بن جائے گی۔

    انہوں نے کہا کہ کراچی کے عوام اب تمام جماعتوں کو مسترد کر دیں گے، تحریک انصاف نے نیا پاکستان کا نعرہ لگایا ہے جس کے لیے شہر کے عوام ہمارا ساتھ دیں گے، ملک کو کرپشن سے پاک کر کے ترقی کی راہ پر گامزن کریں گے۔

    یہ بجٹ نہیں بلکہ حکومت کی جانب سے جمع تفریق کی مشق ہے: نعیم الحق

    گذشتہ روز تحریک انصاف کے مینار پاکستان پر ہونے والے تاریخی جلسے سے متعلق نعیم الحق کا کہنا تھا کہ کل لاہور میں جو جلسہ ہوا ایسا جلسہ کافی عرصے سے نظر نہیں آیا لیکن اس جلسے سے مخالفین کو بڑی تکلیف ہوئی ہے، کل جلسے میں لاہور کے لوگ چاروں طرف موجود تھے۔

    سراج الحق نے شروع ہی سے ہماری پیٹھ میں خنجر گھونپا: نعیم الحق

    ان کا مزید کہنا تھا کہ میرے خیال میں 2011 کا جلسہ کل کے جلسے سے بڑا نہیں تھا، جلسوں سے ووٹر کا اندازہ لگانے کی فضول کوشش کی جاتی ہے، جلسے میں یہ دیکھنا ہوتا ہے کہ پارٹی لیڈر کا پیغام عوام تک پہنچا ہے یا نہیں پہنچا۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • اگر چوہدری نثار پارٹی چھوڑ گئے تو ن لیگ کو بہت بڑا نقصان ہوگا: اعتزاز احسن

    اگر چوہدری نثار پارٹی چھوڑ گئے تو ن لیگ کو بہت بڑا نقصان ہوگا: اعتزاز احسن

    کراچی: پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما اعتزاز احسن نے کہا ہے کہ اگر چوہدری نثار پارٹی چھوڑ گئے تو مسلم لیگ (ن) کو بہت بڑا نقصان ہوگا، وہ جو فیصلہ کرنا چاہتے ہیں خود کریں، میں کوئی مشورہ نہیں دینا چاہتا۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا، اعتزاز احسن کا کہنا تھا کہ میرے متعلق یہ کہا جارہا ہے کہ میں پییپلز پارٹی چھوڑ کر دوسری پارٹی میں شمولیت اختیار کرنے جارہا ہوں، ایسے لوگوں کو واضح کر دینا چاہتا ہوں کہ پارٹی نہیں چھوڑ رہا، افواہیں پھیلائی جارہی ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی میرا خاندان ہے اسے کیوں چھوڑ کر جاؤں گا؟ اعتزاز احسن کا ازراہ مذاق کہنا تھا کہ میری عمر میں پارٹیاں چھوڑنے کا کام اچھا نہیں لگتا، اپنی جماعت سے مخلص ہوں، اور پارٹی چھوڑنے کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔

    نیب نے پنجاب کا رخ کیا تو دونوں بھائیوں کی چیخیں نکل گئیں، اعتزاز احسن

    ان کا مزید کہنا تھا کہ میرا کوئی ٹوئٹر اکاؤنٹ بھی نہیں ہے، میرے نام سے جعلی ٹوئٹر اکاؤنٹس سے غلط فہمیاں پھیلائی جاتی ہیں، تاہم میں بھی ٹوئٹر کا اکاؤنٹ بنانا چاہتا ہوں جس کا اعلان بھی جلد کروں گا۔

    مسلم لیگ ن سپریم کورٹ پر حملہ کرنے والی جماعت ہے: اعتزاز احسن

    خیال رہے کہ مسلم لیگ ن کے ناراض رہنما چوہدری نثار نے تنازعات کے باعث پارٹی سے کنارہ کشی اختیار کر رکھی ہے، جس کے باعث یہ قیاس آرائیاں کی جارہی ہیں کہ وہ پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کر لیں گے تاہم اب تک ان کی جانب سے کوئی تصدیق یا تردید نہیں کی گئی۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • امید ہے مصطفیٰ کمال بھی ایم کیو ایم میں شمولیت اختیار کر لیں گے: فاروق ستار

    امید ہے مصطفیٰ کمال بھی ایم کیو ایم میں شمولیت اختیار کر لیں گے: فاروق ستار

    کراچی: متحدہ قومی مومنٹ پاکستان کے سربراہ فاروق ستار نے کہا ہے کہ مصطفیٰ کمال جنہیں اپنے ساتھ لے جارہے ہیں وہ واپس آجائیں گے، مجھے امید ہے مصطفیٰ کمال خود بھی ایم کیو ایم میں شمولیت اختیار کر لیں گے۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، فاروق ستار کا کہنا تھا کہ ہماری پارٹی سے نکل کر لوگوں نے دیگر جماعتوں میں شمولیت اختیار کی لیکن ہم نے چھوڑ کر جانے والوں کو کبھی یہ نہیں کہا کہ وہ کچرا ہیں۔

    سربراہ ایم کیو ایم کا کہنا تھا کہ اچھا ہوتا کہ ناراض ہونے والے ذمہ داران ورہنما خاموش بیٹھ جاتے، ایم کیو ایم کے خلاف ماضی میں بھی بڑی سازشیں ہوئیں، ہماری پارٹی کو ختم کرنے کا منصوبہ ہمیشہ کے لیے ناکام بنا دیں گے، ہمارا ووٹ بینک عقل و شعور رکھتا ہے ان میں سیاسی سمجھ بوجھ ہے۔

    فاروق ستار کے لیے پی ایس پی کے دروازے ہمیشہ کے لیے بند، مصطفیٰ کمال کا اعلان

    خیال رہے کہ گذشتہ دنوں سربراہ ایم کیو ایم فاروق ستار نے کہا تھا کہ اراکین کو دھمکیاں دے کر وفاداریاں تبدیل کرائی جارہی ہیں، میں مر جاؤں گا لیکن پی ایس پی یا کسی اور جماعت میں نہیں جاؤں گا، میرا جینا مرنا ایم کیو ایم کے ساتھ ہے۔

    مجھےبانی ایم کیوایم نہیں بننا اورنہ ہی مجھےممنون حسین بننا ہے‘ فاروق ستار

    فاروق ستار کے بیان کے رد عمل میں سربراہ پاک سرزمین پارٹی مصطفیٰ کا کہنا تھا کہ فاروق ستار پر اللہ کی مار ہے اسی لیے ان کی سیاست دفن ہوچکی ہے، اور ان پر پی ایس پی کے دروازے بھی ہمیشہ ہمیشہ کے لیے بند ہیں۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • ایم کیو ایم کے اہم رہنما شبیر قائم خانی نے پارٹی چھوڑنے کا اعلان کردیا

    ایم کیو ایم کے اہم رہنما شبیر قائم خانی نے پارٹی چھوڑنے کا اعلان کردیا

    ایم کیو ایم پاکستان بہادرآباد گروپ کے رہنما اور سابق صوبائی وزیر شبیر قائم خانی نے بھی پارٹی کو خیرباد کہہ دیا، متحدہ رہنما نے فیصلے کو پارٹی انتشارکا نتیجہ قرار دیا۔

    تفصیلات کے مطابق ایم کیو ایم پاکستان بہادرآباد گروپ کے اہم رہنما شبیر قائم خانی نے اپنے آڈیو پیغام میں ایم کیو ایم میں بڑھتے ہوئے اختلافات کے باعث پارٹی سے استعفیٰ دیتے ہوئے ایم کیو ایم چھوڑنے کا اعلان کردیا۔

    شبیر قائم خانی کا کہنا ہے کہ اب نہ ہی کوئی روکنے والا ہے اور نہ ہی کوئی ٹوکنے والا ہے، اس لیے پارٹی میں لوگ اقتدار کے لیے دست و گریباں ہیں۔

    ان کا کہنا تھا کہ آج پارٹی میں پتنگ اور پرچم پر کھینچا تانی ہورہی ہے، ایم کیو ایم میں باہمی اختلافات بہت بڑھ گئے ہیں، جس کے باعث میں ذہنی طور پر پریشان اور رنجیدہ ہوں۔

    انہوں نے کہا کہ سینیٹ انتخابات میں ایم کیو ایم کے چند اراکین نے اپنے ضمیر کا سودا کیا، کیوں کہ اب پارٹی میں کوئی روکنے والا نہیں رہا، اگر روکنے والا ہوتا تو پارٹی انتشار کا شکار نہیں ہوتی۔


    ایم کیو ایم کی ایک اور پتنگ پاکستان ہاؤس میں جا گری


    واضح رہے کہ ایم کیو ایم پاکستان گذشتہ کئی دنوں باہمی اختلافات کا شکار ہے، اختلافات کے باعث ایم کیو ایم کے متعدد رہنما انتشار کے تنگ آکر پارٹی چھوڑ چکے ہیں جبکہ متعدد رہنماؤں نے پاک سرزمین پارٹی میں شمولیت اختیار کر لی ہے۔

    ایم کیو ایم پاکستان کے آپسی تنازعات کے باعث منتخب اراکین اسمبلی اور ذمہ داران و کارکنان کی پتنگیں کٹنے کا سلسلہ تیزی سے جاری ہے، گذشتہ پانچ روز کے دوران متحدہ پاکستان کے چار اراکین اسمبلی نے پی ایس پی میں شمولیت اختیار کرچکے ہیں اور گذشتہ روز ایم کیو ایم پاکستان کے رکن قومی اسمبلی مزمل قریشی نے پارٹی چھورتے ہوئے پاک سرزمین پارٹی میں شمول ہوگئے ہیں۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • مسلم لیگ ن کے 64 لوگ پارٹی چھوڑنا چاہتے ہیں، نبیل گبول

    مسلم لیگ ن کے 64 لوگ پارٹی چھوڑنا چاہتے ہیں، نبیل گبول

    کراچی: پیپلزپارٹی کے رہنماء نبیل گبول نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن کے 64 لوگ پارٹی چھوڑنا چاہتے ہیں، نوازشریف کا پارٹی چھوڑ کر جانے کا بیان چوہدری نثار کے لیے پیغام ہے۔

    اے آر وائی کے پروگرام سوال یہ ہے میں گفتگو کرتے ہوئے نبیل گبول نے کہا کہ مریم نواز اداروں پر اس لیے تنقید کررہی ہیں کہ آئندہ الیکشن میں شریف فیملی پر قائم مقدمات کو ختم کیا جائے، اداروں کے خلاف بیانات نوازشریف کے مستقبل کے لیے بھی نقصان دہ ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ الیکشن کا اعلان ہوتے ہی نوازشریف سیاسی پردے سے غائب ہوجائیں گے ، پاناما فیصلے کے باوجود شریف فیملی اور اسحاق ڈار کے نام ای سی ایل میں شامل نہیں کیے گئے۔

    نبیل گبول نے کہا کہ نوازشریف کے جانے سے اسٹاک مارکیٹ کا انڈیکس نیچے لانے کا کھیل وفاقی وزیرخزانہ نے کھیلا ، اسحاق ڈار پاناما کیس میں نوازشریف سے بڑے مجرم ہیں۔

    پی پی رہنماء نے کہا کہ اسحاق ڈار نے نااہلی سے دو روز پہلے کیا کہا وہ ساری باتیں ہمارے پاس موجود ہیں، وفاقی وزیر خزانہ نے نوازشریف کو بولا کہ وہ جیل نہیں جانا چاہتے۔

    مائنس ون پر تبصرہ کرتے ہوئے نبیل گبول نے کہا کہ مسلم لیگ ن کے اپنے ہی لوگ اس فارمولے کی بات کررہے ہیں، مسلم لیگ ن کے وزراء خود کہہ رہے ہیں کہ نوازشریف آئندہ الیکشن میں حصہ نہیں لے سکتے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔

  • تحریک انصاف کے سابق رہنما جسٹس وجیہہ الدین نے اپنی نئی پارٹی بنا لی

    تحریک انصاف کے سابق رہنما جسٹس وجیہہ الدین نے اپنی نئی پارٹی بنا لی

    لاہور: پاکستان تحریک انصاف کے سابق رہنما جسٹس (ر) وجیہہ الدین نے اپنی سیاسی جماعت عام لوگ اتحاد پارٹی کے نام کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ تحریک انصاف میں موقع پرست عناصر داخل ہوکر قبضہ کرچکے ہیں، پانامہ لیکس پر الزامات ثابت کرنا لندن فلیٹس کی ملکیت کا دعوی کرنے والوں کی ذمہ داری ہے۔

    لاہور پریس کلب میں میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے تحریک انصاف کے سابق رہنما جسٹس (ر) وجیہہ الدین نے کہا کہ وہ پانامہ لیکس پر کمیشن بنانے کے کبھی بھی حق میں نہیں رہے، لندن فلیٹس کے الزامات اور اُن کی ملکیت ثابت کرنا انہی لوگوں کی ذمہ داری ہے جنہوں نے الزامات عائد کیے۔

    انہوں نے کہا کہ  تحریک انصاف کی باگ دوڑ قاف لیگ اور دوسری جماعتوں سے آئے ہوئے موقع پرستوں کے ہاتھ میں آگئی ہے اور وہ پوری طرح اعلیٰ پوزیشنز پر قبضہ کرنے میں کامیاب رہے ہیں۔


    پڑھیں: ’’ عمران خان کا جسٹس (ر) وجیہہ کے نام خط ‘‘


    انہوں نے اپنی نئی پارٹی کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ عام لوگ اتحاد پارٹی عام انتخابات سے پہلے پارٹی الیکشن کروائے گی جبکہ انتخابات میں پسے ہوئے طبقات کو ہر سطح پر آگے لایا جائے گا۔ جسٹس وجیہ الدین کا کہنا تھا کہ انتظامیہ کی غفلت کے باعث عدلیہ اپنے کام کو موثر طریقے سے انجام نہیں دے پارہی۔
    خیال رہے سپریم کورٹ کے سابق چیف جسٹس جسٹس ریٹائرڈ وجیہہ الدین احمد نے تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کی تھی تاہم پارٹی پالیسیوں سے ناراضی کے باعث انہوں نے پارٹی سے علیحدگی اختیار کرلی تھی۔
  • الطاف حسین نے تحریک کی قیادت چھوڑنے کا فیصلہ واپس لے لیا

    الطاف حسین نے تحریک کی قیادت چھوڑنے کا فیصلہ واپس لے لیا

    کراچی : ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین نے کارکنوں کے بے حد اصرار پرمتحدہ قومی موومنٹ کی قیادت چھوڑنے کا فیصلہ واپس لے لیا، الطاف حسین کی قیادت سےعلیحدگی کےاعلان کےبعد کارکنان بڑی تعداد میں نائن زیروپہنچ گئے تھے۔

    ان کا کہناتھا کہ آخری بارکارکنوں کی بات مان کر فیصلہ واپس لیا ہے،ایم کیوایم کے قائد الطاف حسین نے اے آر وائی نیوز سے خصوصی گفتگو میں کہا ہے کہ ان کے باربارکہنے کے باوجودرابطہ کمیٹی نے اپنا طرزعمل تبدیل نہیں کیا۔

    اے آروائی نیوزسے خصوصی بات چیت میں ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین کا کہنا تھا کہ ان میں بے وفائیاں اور دکھ سہنے کی سکت نہیں رہی، الطاف حسین کا کہنا تھا کہ جب وہ لندن میں گرفتار ہوئےتو پارٹی کے کچھ رہنماؤں نے خوشیاں منائیں۔

    الطاف حسین نے کہا کہ وہ پارٹی کی تمام ذمےداریاں رابطہ کمیٹی کے سپردکرتے ہیں،رابطہ کمیٹی اب پارٹی کو ذمے داری ایمانداری اوراعلیٰ ظرفی سے چلائے ۔

    ایم کیو ایم کے قائد نے کہاکہ انہوں اپنےتمام رشتےدار،دوست احباب تحریک پرقربان کردیےتاہم جب تک زندہ ہیں سچ اورحق کی خاطرلڑتےرہیں گے۔